The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی رہنما سیدہ معصومہ نقوی نے عالمی یوم القدس کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسرائیل ایک سرطانی پھوڑا ہے جو نہ صرف فلسطین بلکہ پوری دنیا میں صیہونی و شیطانی نظام کا نفاذ چاہتا ہے ۔یہ ظالم و جابر صیہونی پوری طاقت سے ہمارے عزیز فلسطینی بہن ، بھائیوں اور معصوم بچوں کو نشانہ بنا کر ایسے خاک و خون میں تڑپا رہا ہے جسے الفاظ میں بیان کرنا ممکن نہیں آج اسرائیل تمام تر شیطانی وسائل کے ذریعے تفرقہ اندازی کررہا ہے اور متاسفانہ ہمارے عرب اسلامی ممالک اس جبر و استبداد میں اپنے مسلمان بھائیوں کے خلاف اسرائیل کو تحفظ فراہم کر رہے ہیں۔ دنیا بھر کے مسلمانوں پر واجب ہے کہ قبلہ اول کے تقدس و تحفظ اور مظلوم فلسطینیوں کی حمایت میں صدائے احتجاج بلند کریں
ان شاء اللہ وہ دن دور نہیں جب اسرائیل کا ناپاک وجود صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا ہمیں ہر مظلوم کا حامی اور ہر ظالم کے سامنے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بننے کی ضرورت ہے ۔ مظلوم مسلمانوں کی حمایت میں دنیا کے ہر کونے سے آواز بلند کرنا اور انکی طاقت بننا اولین وظیفہ ہے ۔ لہذا بیت المقدس کی آزادی کے لیے ہر ممکنہ طور پر آواز اٹھانا ہم سب کو اپنا شرعی وظیفہ سمجھنا ہوگا ۔
وحدت نیوز(کراچی)وحدت یوتھ پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے سالانہ دعوتِ افطار و ایفائے عہد کانفرنس کا انعقاد 12 رمضان المبارک کو آئی آر سی لان بی میں کیا گیا۔ شرکائے کانفرنس نے مولانا سفیر علی نقوی کے زیرِ اقتداء نمازِ مغربین ادا کی۔ کانفرنس میں معروف منقبت خواں و نوحہ خواں شاہد علی بلتستانی، آصف علی، حیدر علی، ساجن علی بروہی، شجاعت حسین نے بارگاۂ رسالت و امامت میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔
کانفرنس کے شرکاء سے وائس چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی، صوبائی صدر ایم ڈبلیو ایم صوبہ سندھ علامہ باقر عباس زیدی، مسئول مرکزی تربیتی کونسل وحدت یوتھ پاکستان مولانا حسن رضا نقوی، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر صابر ابومریم، ڈویژنل صدر ایم ڈبلیو ایم کراچی علامہ شیخ صادق جعفری نے خطاب کیا۔ کانفرنس کا اختتام ایم ڈبلیو ایم کراچی ضلع وسطی کے صدر مولانا ملک غلام عباس نے تلاوتِ دعائے سلامتی امامِ زمانہ (عج) سے کیا۔ کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے ڈویژنل و ضلعی رہنماؤں، نامور علمائے کرام، ملی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت ٹاؤنز ذمہ داران، ممبران و تنظیمی سابقین نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے ماہ مبارک رمضان کی آمد پر تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ کہا کہ یہ وہ با برکت مہینہ ہے کہ جسکے بارے میں رسول اللہ صل اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ شعبانیہ میں فرماتے ہیں" اے لوگو برکت رحمت اور مغفرت کا مہینہ تمہاری طرف آرہا ہے یہ ایک ایسا مہینہ ہے جو تمام مہینوں سے افضل ہے " اس ماہ میں انجام دیے جانے والا ہر عمل خیر اور چھوٹی سے چھوٹی نیکی بھی خداوند عالم کے ہاں بے حساب اجر و ثواب کی حامل ہے۔
انہوں نے کہا اللہ تعالی کا احسان ہے کہ ایک بار پھر ہم ماہ صیام کی رحمتوں اور برکتوں سے استفادہ کرنے والے ہیں اس ماہ میں اپنے دن اور رات کا بیشتر حصہ تلاوت قرآن ،عبادات دعا و مناجات اور تزکیہ نفس میں وقت صرف کیا جاۓ تاکہ خداوند کریم کے اس دسترخوان فیض و کرم سے اپنی بخشش و نجات کا ذیادہ سے ذیادہ سامان اکھٹا کر سکیں۔
انہوں نے کہا رمضان کریم تقوی الہی اور پرہیزگاری کے حصول کا بہترین ذریعہ ہے یہ ایام تزکیہ نفس اور خود کو خدا کے لیے خالص کردینے کے ایام ہیں اس ماہ میں ایک خاص لطف یہ بھی ہے کہ انسان گناہوں سے بچنے اور خدا کا تقرب حاصل کرنے کی سعی کرتا ہے یہ ایک ایسی مشق ہے جو ہمیں باقی مہینوں میں بھی اعمال صالح بجا لانے کی ترغیب دلاتی ہے۔اللہ تعالی ہم سب کو اس ماہ مقدس کی رحمتوں برکتوں اور نعمتوں سے مستفید ہونے کی توفیق عطا فرمائے ۔ آمین
وحدت نیوز (اسلام آباد) وحدت یوتھ ونگ پاکستان کےزیر اہتمام دوسرےآٹی کورس کااسلام آباد میں انعقاد، کثیر تعداد میں نوجوانوں کی شرکت، وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ وحدت یوتھ ونگ پاکستان کا عزم ہے کہ اپنے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر بے روزگاری کو ختم کیا جائے ہم نے کوشش کی ہے نوجوانوں کو ڈجیٹل مارکیٹنگ، اور گرافکس، ڈیزائننگ اور آئی ٹی کے مختلف کورسز کروا رہے ہیں اس سلسلے کو مزید وسیع کیا جائےگا،ہمارا ہدف ہے کہ آنے والی نسلوں کو وحدت یوتھ کے پلیٹ فارم سے باہنر بنایا جائے تاکہ نوجوانوں کی مایوسی دور ہوسکے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصور علی مہدی نے اپنے اک بیان میں کہا کہ قائد وحدت سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ کے حق و سچ کا ساتھ دینے، آئین کی بالادستی، پارلیمان کی مضبوطی اور عوامی حقوق کی جدوجہد کے جرم میں ایک بار پھر وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے گئے۔ ہم نااہل اور متعصب حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ وارنٹ گرفتاری کو فی الفور واپس لیا جائے۔
اگر حکومت نے ظلم و جبر کا راستہ نہ چھوڑا تو قائدین کے حکم پر عوامی اور جمہوری مزاحمت کا حق محفوظ رکھتے ہیں، نااہل حکمران یہ بات زہن نشین کر لیں کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ہماری ریڈ لائین ہیں، اگر اہل اقتدار اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آئے اور علامہ راجہ ناصر عباس کو گرفتار کرنے کی کوشش کی تو پھر حالات کی تمام تر زمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
وحدت نیوز (لاہور) بمناسبت ایام ولادت باسعادت حضرت امام مھدی علیہ السلام اور وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام ہنر مند جوان کے عنوان سے ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کا افتتاح ہوگیا ۔ جس کی باقاعدہ تقریب لاہور نیلم بلاک مسجد وامام بارگاہ شاہ خراسان ریزہ نجف میں منعقد ہوئی ۔ تقریب کے مہمان خصوصی جناب حجت الاسلام والمسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان تھے ۔ ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ کی افتتاحی تقریب میں وحدت یوتھ کے جوانوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔
لاہور کی مذہبی ،سیاسی اور سماجی شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اور معروف سماجی شخصیت جناب سہیل رضوی صاحب نے جوانوں سے خطاب کیا ۔جبکہ مرکزی کوارڈینیٹر خطباء وذاکرین ونگ علامہ سید حسن رضا ہمدانی نے اختتامی دعا خیر کرائی ۔
مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد عباس نقوی،صوبائی سیکرٹری سیاسیات جناب حسین زیدی ، علامہ سید امتیاز حسین کاظمی ، معروف کاروباری شخصیت جناب توقیر صاحب ، ذاکر اھلبیت ذوہیب علی ہمدانی، علامہ ناصر عباس جوئیہ ، علامہ غلام عباس شیرازی ، علامہ بشیر رضوی ، مولانا ظہیر کربلائی ، نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور ، نقی حیدر صدر وحدت یوتھ ونگ لاہور ڈویژن، جناب اخلاق حسین جعفری ، آفتاب علی ہاشمی کے علاوہ وحدت یوتھ کے جوانوں کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی ۔
آخر میں اس پروگرام کے میزبان جناب را نا کاظم نے تمام مہمانوں اور جوانوں کا اس تقریب میں شرکت کرنے پر تہہ دل شکریہ ادا کیا۔ پروگرام کے آخر میں تمام مہمانوں کے لئے کھانے کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔واضح رہے کہ اس ڈیجیٹل انسٹیٹیوٹ میں جوانوں کو گرافکس ڈیزائننگ اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے کورسزکروائے جائیں گے اگلے مرحلے میں خواتین کیلئے بھی علیحدہ کلاسزکا آغاز جلد متوقع ہے ۔
وحدت نیوز (ملتان) وحدت یوتھ پاکستان کے مرکزی صدر علامہ تصور علی مہدی نے دورہ ملتان کے دوران ڈویژنل کابینہ وحدت یوتھ ملتان سے ملاقات کی، علامہ تصور علی مہدی نے عصر حاضر اور قیام امام عج کے عنوان سے گفتگو کی، دوران میٹنگ ملتان ڈویژن کے تنظیمی ڈھانچے اور ورکنگ پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور بہتری کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔ ڈویژنل کابینہ کے ارکان نے مرکزی صدر سے سوالات کیے۔ اس موقع پر ڈویژنل صدر برادر تیمور حسن و دیگر کابینہ ارکان موجود تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور) شہداء شکارپور کی دسویں برسی میں شرکت کے لیے ڈکھن سے شکارپور کی طرف پیدل لبیک یا زینب س ریلی نکالی گئی،لبیک یا زینب س ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین صدر نوید علی شاہ، ضلعی نائب صدر دولھ دریا خان جتوئی، سعید احمد خروس، مستنصر مہدی ابڑو، یاسر عباس ابڑو سمیت دیگر ذمہ داران نے کی۔
لبیک یا زینب س ریلی میں وحدت یوتھ ونگ پاکستان کے مرکزی نائب صدرمولانا راجا مصطفیٰ حیدر کی آمدر،یلی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی، ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے بھی شرکت کی۔ لبیک یا زینب س ریلی کے شرکاء 30 جنوری کو شکارپور کے مرکزی جلسہ گاہ میں شرکت کریں گے شہداء شکارپور کی برسی پر مرکزی عظمت شہداء کانفرنس سے ملک بھر کے نامور علماء کرام خطاب فرمائیں گے۔
علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں امام موسی کاظم علیہ سلام کا کوئی ثانی نہیں تھا، سیدہ معصومہ نقوی
وحدت نیوز(لاہور )شہادت باب الحوائج امام موسی کاظم علیہ سلام کے موقع پر مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام موسی کاظم علیہ سلام نے تمام تر سختیوں اور مسلسل قید و بند کی صعوبتیں برداشت کرنے کے بعد بھی دین اسلام کو بہترین انداز میں لوگوں تک پہنچایا علم و عبادت اور سخاوت و بردباری میں آپ کا کوئی ثانی نہیں تھا۔
انہوں نے کہا کہ امام ہفتم راتوں کو سحر تک بیدار رہتے اور آپ کی شب زندہ داری ہمیشہ استغفار، طویل سجدوں، بہتے آنسووں، کثرتِ مناجات اور دورانِ عبادت مسلسل گریہ و زاری کے ساتھ ہوا کرتی آپ کی مقبولیت سے خائف ہو کر ظالم و جابر حکومت نے طویل عرصہ کیلئے سخت ترین قید و بند میں ڈالا اور بالاخر قید میں ہی زہر دے کر شہید کر دیا۔
انہوں نے کہا کہ آپ ؑ نے بھی تمام آئمہ معصومین کی طرح اپنی امامت کے ٣٥ برسوں کے دوران دین اسلام کے احیاء اور الہٰی اقدار کے فروغ کے لئے ہر قسم کی مشکلات اور پریشانیوں کا خندہ پیشانی سے مقابلہ کیا اور راہِ اسلام میں صبر و استقامت کو عملی جامہ پہنایا۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین علمدار روڑ کوئٹہ کے زیر اہتمام ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ علمدار روڈ کوئٹہ کی جانب سےماں کی گود بچے کی پہلی درسگاہ کے عنوان سے ہفتہ وار تربیتی ورکشاپ کا آغاز کیا گیا۔ جو اگلے تین اتوار تک منعقد کی جائے گی۔
اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے ماہر اور تجربہ یافتہ نیوٹریشنسٹ اور سوشل ایکٹیویسٹ محترمہ ناہیدہ پروین صاحبہ نے اپنی سالوں کے علمی و عملی تجربے سے سامعین کو فیضیاب کیا اور سامعین کے نظریات بھی سنے اور سوالات کے جوابات بھی دیے ۔
مزید برآں ، بچوں کی پیدائش سے لیکر 8 سال تک پرورش اور تربیت پر وضاحت سے تفصیلی پریزینٹیشن دیا گیا۔ اس موقع پر اعمال ماہ رجب پرنٹڈ صورت میں سامعین اور مہمانوں میں تقسیم کیا گیا۔