The Latest

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ملکی موجودہ صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین و قانون کی بالادستی اور عوامی حقوق کی خاطر قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے، موجودہ ملکی صورتحال کا اصل فائدہ ملک دشمن عناصر کو ہورہا ہے۔ ان خیالات کا اطہار ڈویژن کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر کابینہ کے ارکین، مولانا حیات عباس، آصف صفوی، رضی حیدر، کلیم رضا، سبط اصغر سمییت دیگر اراکین بھی موجود تھے۔ علامہ صادق جعفری نے کہا کہ اتحادی حکمران جماعتوں کا ہدف ملکی سالمیت و استحکام نہیں صرف سیاسی انتقام ہے، برسر اقتدار اتحادی ملکی آئین اور قانون کی دھجیاں اڑا رہے ہیں، گزشتہ  سال سے اتحادی حکومت نے ملک کو شدید بحرانوں کا شکار کردیا، وطن عزیز ہر گزرتے دن کے ساتھ سیاسی و معاشی بحران کے دلدل میں دھنستا جا رہا ہے اور غریب مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ محافذ خود عوام پر تشدد کر رہے ہیں، ملک میں انارکی پھیلانے والی جماعتوں کا چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگیا ہے، عمران خان پر الزام لگانے والے پورے ملک کو توشہ خانہ سمجھ کر کھا گئے، ملکی عدلیہ پہلے گزشتہ دہائیوں میں قومی دولت لوٹنے والے حکمرانوں کی ناجائز دولت کو واپس وطن لائے تاکہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز اب مزید بحرانوں کا شکار نہیں ہوسکتا، عوام فرسودہ اور کرپٹ سیاسی جماعتوں کو مسترد کرچکی ہیں، کرپٹ اتحادی حکمران جماعتوں کو اپنے جرائم کاحساب دینا پڑھے گا، مجلس وحدت مسلمین کی قیادت پاکستان تحریک انصاف کے شانہ بہ شانہ کھڑی ہے، ہم پاکستان کی بقاء کے لئے اس کی خود مختاری کے لئے میدان میں نکلے ہیں۔

وحدت نیوز(سکردو) صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان مجاھد ملت آغا سید علی رضوی نے مسجد امام المھدی (عج) حاجی گام سکردو کاسنگ بنیاد رکھ دیا۔یہ مسجد حاجی گام شیر تھنگ حاجی میں تعمیر کی جارہی ہے۔اس تقریب میں علماء کرام سمیت مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مسجد کی سنگ بنیاد کے بعد تقریب سے حجت الاسلام سید مظہر کاظمی،حجت الاسلام والمسلمین شیخ فداعابدی پرنسپل جامعہ الفوز العظیم شگر اور مجاھد ملت، صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا سید علی رضوی نے خطاب کیا۔

مجاھد ملت نے اپنے خطاب میں مسجد کی اہمیت ،تعمیر مسجد کی فضیلت کیساتھ تعمیر کے بعد مساجد کی آباد کاری کو اہمیت دینے پرزور دیا پروگرام کے آرگنائزر شیخ محمدجان حیدری نے کہا کہ مسجد امام مھدی عجل اور ساتھ میں مدرسہ امام حسن عسکری علیہ السلام کی تعمیر سے اس محلہ میں تعلیمات قرآن اور معارف اسلامی کی ترویج ہوگی اور نئی نسل کو دین مبین اسلام کے آفاقی پیغام سے روشناس ہونے کا موقع میسر ہوگا۔پروگرام کے اختتام میں منتظمہ کمیٹی کی طرفسے علماء کرام خصوصا مجاھد ملت آغا سید علی رضوی کی تشریف آوری پر شکریہ ادا کیاگیا۔

وحدت نیوز(لاہور) ولادت با سعادت جناب فاطمہ معصومہ قم سلام اللہ علیہا کے پر مسرت موقع پر ھدیہ تبریک پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ سلام اللہ علیہا کی ولادت با سعادت کے دن بیٹی کے دن سے منسوب کیا جاتا ہے بے شک آپ سلام اللہ علیہاسرزمین قم آپ کے وجود بابرکت ہی کی وجہ سے مقدس ٹہری دنیا کے ہر گوشے علماء ، مشائخ اور مجتہدین قم میں آباد ہوئے اور یہ شہر دنیا کا بہترین علمی و دینی مرکز قرار پایا یہ جناب معصومہ قم سلام اللہ علیہا کی ہستی کا نور ہے کہ قم المقدس سے تاریخ کے بہترین اور جید ترین علماء نے کسب فیض کیا اور دنیا کو علوم آل محمد سے روشناس کروایا ان کا مزید کہنا تھا حضرت معصومہ قم کی شان و منزلت بیان کرنا عام انسان کے بس کی بات نہیں آپ سلام اللہ علیہا کے فضائل آئمہ معصومین علیھم سلام کے لبہائے اطہر سے جاری ہوئے جن میں آپ کے روضہ کی زیارت کے حوالے سے خصوصی تاکید اور بےشمار فضائل بیان کیے گئے ہیں اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہم سب کو اس با عظمت بی بی کی زیارت اور ان کی سیرت پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(اسلام آباد) تحصیل چیئرمین پاراچنار آغا مزمل حسین فصیح کی اسلام آباد میں چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور دیگر اعلیٰ حکام سے  ملاقاتیں  ڈسٹرکٹ کرم کے حالیہ واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا،  اعلی حکام کو علاقے کے مظلوم عوام کے مطالبات سے بھی آگاہ کیا حالیہ دہشتگردی کے واقعات پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ، زمینی تنازعات سمیت تری منگل سکول میں شہدا کے لئے جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کیا اور کہا کہ ڈسٹرکٹ کرم کے تمام تر تصفیہ طلب مسائل جلد از جلد حل کیے جائیں تاکہ کرم کے عوام بھی امن و امن کے ساتھ اپنے زندگیاں گزار سکیں۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ معصومہ نقوی آ ج کل پاکستان کے مختلف علاقوں میں دورہ جات کر رہی ہیں نیز جہاں تنظیم سازی کی ضرورت ہے اس فعل کو بھی انجام دے رہی ہیں اس سلسلے میں انہوں نے ضلع چنیوٹ کے علاقے سانگرہ سادات کا دورہ کیا اور وہاں تنظیم نو کی جس میں محترمہ فوزیہ صاحبہ کو اس علاقے کا صدر منتخب کیا گیا اس دورہ  میں ضلع چنیوٹ کی نائب صدر محترمہ حنیفہ عمر داراز انکے ہمراہ تھیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے جی ٹونٹی ممالک کا سیشن کشمیر جیسے متنازعہ علاقے میں رکھنا خطے میں بدامنی کو ہوا دینے کے مترادف ہے، بھارت خطے کے دیرینہ تصفیہ طلب مسئلے کا حل کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق نکالے، عالمی فورمز کا دارالحکومت سری نگر میں انعقاد عالمی برادری کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی مذموم کوشش ہے، جس کی شدید مذمت کرتے ہیں، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے، جسے مکمل کیئے بغیر خطے میں امن کی کوششیں لاحاصل رہیں گی، کشمیریوں پر بھارتی فورسز کی جانب سے ظلم وبربریت کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں، لیکن تمام انسانی حقوق کے علمبردار عالمی اداروں نے بھارتی مظالم پر مجرمانہ خاموشی اختیار کر رکھی ہے، کشمیر میں اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی پر انسانی حقوق کے اداروں اور عالمی برادری کی خاموشی دوہرے معیار کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا، پاکستانی عوام اپنے غیور اور مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، جی ٹونٹی کا اجلاس بھارتی سازش اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، چین کی طرف سے اس پر اعتراض اٹھانا کشمیری عوام کے زخموں پر مرہم رکھنے کے مترادف ہے، دیگر دوست رکن ممالک سے بھی ہم اپیل کرتے ہیں، جن میں روس، سعودی عرب، ترکی، انڈونیشیا کہ وہ بھی اس متنازعہ سر زمین پر منعقدہ اجلاس میں شرکت نہ کریں، بلکہ انہیں چاہیے کہ ہندوستان حکومت پر دباؤ ڈالیں کہ وہ کشمیریوں کو ان کے استصواب رائے کے مطابق انہیں آزادی سے جینے کا حق دے، فلسطین کی طرح کشمیر بھی عالمی سطح پر سب سے بڑا حل طلب مسئلہ ہے، پاکستان کی موجودہ حکومت گزشتہ حکومت پر اس کاز کو نقصان پہنچانے کا الزام لگاتی رہی ہے، خود کشمیر کے مسئلے پر خاموشی کیوں سادھ رکھی ہے، بلکہ دو ٹوک انداز میں ان مظلوموں کے لیے عالمی فورمز پر ٹھوس اور واضح موقف کے ساتھ اس کو اجاگر کرے اور کشمیری عوام کے لیے آواز بلند کرے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ سٹی کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا ہے کہ ہم ہزارہ قوم کے نام پر اس نام نہاد ثقافت کو مسترد کرتے ہیں جسے ایک ٹولہ زبردستی مسلط کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ ہزارگی کلچر نہیں ہے، بلکہ ہماری ثقافت چہل دختران کی داستان، غیرت اور شجاعت ہے۔

یہ بات انہوں نے اپنے بیان میں صوبائی وزیر کی جانب سے ہزارگی کلچرل ڈے کے موقع پر منعقدہ کنسرٹ پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کی۔ ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ ایک ٹولہ مری آباد میں جو ثقافت مسلط کرنا چاہتا ہے، اسے کوئٹہ کے عوام نے مسترد کر دیا ہے۔ ہم کبھی ایسے کلچر کو تسلیم نہیں کرینگے۔ ہزارہ قبائل سے تعلق رکھنے والے کوئٹہ کے اسی فیصد افراد نے انکے نام نہاد کلچر اور علامات کو اپنانے سے انکار کر دیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز انکے کنسرٹ میں شرکت کرنے والے افراد کی اکثریت کا تعلق افغانستان سے تھا۔ مری آباد سے تعلق رکھنے والے نوے فیصد افراد نے کنسرٹ میں شرکت نہ کرکے انہیں مسترد کرنے کی دلیل پیش کی ہے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ پارا چنار میں سات بے گناہ اساتذہ کا قتل بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پر حملے اور امیر جماعت اسلامی پاکستان محترم سراج الحق کے قافلے پر ژوب میں قاتلانہ حملہ ملک میں امن و امان کی ابتر صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔ امن و امان کی ابتر صورتحال سے بے نیاز ہو کر ریاستی ادارے دھشتگردوں کی بجائے سیاسی کارکنوں اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی پکڑ دھکڑ میں مصروف ہیں۔ ایک طرف ملک بھر میں دھشت گردی کے المناک حادثات ہو رہے ہیں تو دوسری جانب ملک بھر میں کالعدم دہشت گرد تکفیری گروہوں کو کھلی چھٹی دی گئی ہے جو ملک بھر میں دندناتے پھر رہے ہیں پاک فوج کی حمایت کے نام پر کالعدم دہشت گرد ٹولہ ملک بھر میں اپنی شرانگیز سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے ہے۔ کالعدم دہشت گرد تنظیموں کے سر عام جلسے اور ریلیاں نیشنل ایکشن پلان کی دھجیاں اڑانے کے مترادف ہے۔ ا

انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور تعمیر و ترقی کے لئے آئین اور قانون کی بالادستی ضروری ہے۔ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جسے قائد اعظم محمد علی جناح نے عوام کی طاقت سے حاصل کیا ملک پر بیرونی سامراجی طاقتوں کا ایجنڈا مسلط کرنے کی بجائے اسے پاکستانی عوام کی رائے کے مطابق جمہوری انداز سے چلایا جائے۔ الیکشن سے فرار اختیار کرنے والوں کو عوام اور بیدار جوان راہ فرار اختیار کرنے نہیں دیں۔ پاکستان کے لئے انتخابات ناگزیر ہو چکے ہیں عوام اپنی بیداری اور طاقت سے ہر رکاوٹ عبور کر لیں گے ملک بھر کے جوانوں میں شعور اور بیداری کا سفر جاری ہے۔

وحدت نیوز(گلگت) نومل و فیض آباد  کے عوام کے لئے بڑی خوشخبری! وزیراعلی خالد خورشید اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی الیاس صدیقی کے انتہائی اہم وعدے کی تکمیل!

27 کروڑ لاگت کی نومل و فیض آباد گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کا آغاز ہوگیا۔ وزیراعلی گلگت بلتستان خالد خورشید نے اہلیان نومل و فیض آباد کے لئے صاف پانی کے خصوصی طور پر منظور گریٹر واٹر سپلائی سکیم پر کام کے آغاز کا افتتاح کردیا ۔

اس موقع پر وزیراعلی کے ہمراہ ایم ڈبلیوایم کے صوبائی نائب صدر علامہ شیخ نیئر عباس ، صوبائی وزیر زراعت کاظم میثم ، معاون خصوصی برائے معدنیات الیاس صدیقی ، صوبائی وزراء، عمائدین نومل، پی ٹی آئی و اتحادی رہنماء, کارکنان و دیگر اعلی حکام بھی موجود تھے ۔

واضح رہے کہ گریٹر واٹر سپلائی سکیم اہلیان نومل و فیض آباد کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا جس کو عمائدین نومل و فیض آباد نے وزیر اعلی کے سامنے پیش کیا تھا۔ اس مطالبے کے پیش نظر وزیراعلی خالد خورشید نے  خصوصی  طور  پر نومل و فیض آباد واٹر سپلائی کے تاریخی منصوبے کی  منظوری دی اور خصوصی ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر وزیراعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کام کے معیار کو برقرار رکھتے ہوئے ایک سال کے مدت میں اس منصوبے پر ٹارگٹ کرکے عملدرآمد یقینی بنائیں۔  

وزیراعلی نے نومل گریٹر واٹر سپلائی سکیم میں واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کو جدید تقاضوں کے عین مطابق بنانے کا حکم بھی دیا۔

وزیراعلی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے نومل و فیض آباد ضلع گلگت  کے عوام کے لئے پینے کے صاف کا دیرینہ مسئلہ مستقل طور پر حل ہوگا۔

عمائدین نومل و فیض آباد نے صاف پانی کے  دیرینہ عوامی مطالبے کے حل کے لئے  قلیل مدت میں اپنے وعدے کو عملی جامہ پہنانے پر وزیراعلی خالد خورشید اور معاون خصوصی الیاس صدیقی کا شکریہ ادا کیا۔

وحدت نیوز(لاہور)صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی کی لاہور آمد صوبائی صدر نے آرگنائزر لاہور نقی مہدی، نجم خان اور آفتاب ہاشمی کے ہمراہ ضلع لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا عہدیداران کارکنان سے ملاقاتیں کی. وفد کے ہمراہ صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی کی غازی آباد میں مرحوم و مغفور منیر جعفری کی رہائش کاہ آمد سوئم میں شرکت مرحوم کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔

 اس کے بعد سابق صدر واہگہ ٹاؤن سید غلام عباس زیدی کی رہائش گاہ آمد، غلام عباس زیدی کے چچا کے انتقال پر ان سے تعزیت پیش کی. وفد کے ہمراہ صوبائی صدر پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی نے پنگالی کا دورہ کیا یہ صدر عزیز بھٹی ٹاؤن اور کارکنان سے ملاقات کی. اس کے بعد صوامی نگر شالیمار ٹاؤن آمد، نئے یونٹ کا قیام. صوبائی صدر نے نو منتخب کابینہ سے حلف لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree