The Latest

وحدت نیوز(کراچی) صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن وخطیب جمعہ جامع مسجد حیدری اورنگی ٹاون ویسٹ علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے خطبہ جمعہ میں کہا کہ  حکومت پاکستان اور ریاستی ادارے گستاخِ  امام زمانہ ملعون احسن باکسر کو فورا گرفتار کرکے قرار  واقعی سزا دیں۔گستاخ کو گرفتار نہ کیا گیا تو مکتب تشیع احتجاج کیلئے کسی بھی حد تک جاسکتےہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ امام زمانہ کی عظمت پر ہم اپنی جان اور مال اور اولاد کو قربان کرنے سے دریغ نہیں کرینگے۔دنیا کی ریڈنگ لائن کچھ بھی ہوسکتی ہےمگر شیعیان حیدر کرار کی آخری ریڈ لائن امام زمانہ ع ہیں۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے ملک بھر احتجاجات کا آج سے باقاعدہ اعلان کیا ہے آج کے بعد پورے ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے،کراچی کے عوام متوقع احتجاجی کال کیلئے تیار رہیں۔

وحدت نیوز(جلالپور)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیر اہتمام تحصیل جلالپور پیر والہ میں امام مہدی علیہ السلام کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف نماز جمعہ کے بعد مسجد امام بارگاہ دربار حضرت پیر قتال کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔

 مظاہرے کی قیادت تحصیل صدر اظہر حسین ایڈووکیٹ اور ضلعی نائب صدر غلام اصغر سومرو نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے گستاخ امام مہدی کے خلاف شدید نعرے بازی کی اور اسے گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینے کا مطالبہ کیا۔



وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کی جانب سے بعد از نماز جمعہ مرکزی امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس- ٹو اسلام آباد کے سامنے احسن باکسر کی طرف سے امام مھدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی شان میں کی گئی گستاخی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی، مظاہرے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد  کے صدر اسد اللہ چیمہ اور امام جمعہ و جماعت علامہ اختر عباس نے خطاب کیا۔

مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ اختر عباس نے کہا کہ کسی بھی مذہب و مسلک کے مقدسات کی توہین کرنا جائز نہیں ہے اور اسلام بھی اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیتا، یہ ملک کی مجموعی ہم آہنگی اور پرامن فضاء کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے، یہ اسلامی تعلیمات کے سریحا خلاف ہے، جب ہم اسلامی مقدسات اور برگزیدہ ہستیوں کی اہانت برداشت نہیں کرتے، تو پھر خود کس طرح شعائر اللہ اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی اولاد کی توہین کرتے ہیں، امام مہدی علیہ السلام کا مقام ومرتبہ تمام اسلامی مسالک میں مقدس اور قابل احترام ہے،اس قبیح فعل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

 ایم ڈبلیو ایم ضلع اسلام آباد کے صدر اسداللہ چیمہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ توہین امام مھدی علیہ السلام دراصل توہین اسلام، توہین رسول خدا ہے۔ متفق علیہ احادیث کی رو سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بارھویں جانشین، امام مھدی علیہ السلام کی گستاخی پر ریاستی اداروں کو سختی سے نوٹس لیتے ہوئے اس فتنہ پرور گستاخ کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دینی چاہیے، تاکہ دوبارہ کوئی اس طرح کی گستاخی کا مرتکب نہ ہو، کئی روز گزرنے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود اس گستاخ امام مھدی ع کی عدم گرفتاری تشویشناک ہے، لہذا ہم حکومت وقت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اسے قانون کے کٹہرے میں لاکر سائبر کرائم اور توہین اہلبیت علیہم السلام کے قوانین کے مطابق سزا دے۔

وحدت نیوز(کراچی) دعا کمیٹی صوبائی سکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین سندھ کے زیر اہتمام ہفتہ وار مرکزی اجتماعی دعائے توسل و مجلس ترحیم شہدائے اساتذہ پارا چنار ، سانحہ مسجد امام علی رضا ، مسجد حیدری سندھ مدرستہ الاسلام محفل شاہ خراسان روڈ پر منعقد ہوئی جس میں تلاوت دعا مولانا محمد حسین ترابی نے کی تقریب میں سیاسی و مذہبی شخصیات سید موسیٰ عابدی ، خالدملک ، عظیم جاوا ، مولانا مختار علی ، ندیم حسین رضوی ، نقی لاہوتی ، صادق حسین زیدی ، ضامن عباس ، محمد رضا ، ظہیر حسین جارچوی ، ناصر آغا نے شرکت کی ۔

مجلس ترحیم سے علامہ سجاد شبیر رضوی ، ناصر آغا ، ظہیر حسین رضوی ، ناصر الحسینی ، مولانا مختار علی نے خطاب کرتے ہوئے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا ،مقررین کا کہنا تھا کہ ملت جعفریہ نے ملکی سلامتی اور دفاع کیلئے 80 ہزار سے زائد جانوں نے قربانیاں دیں جس میں علماء ، وکلاء ، انجینئرز ،  ڈاکٹرز ، پروفیسرز، دانشور ، پاک فوج ، پولیس ، رینجرز کے جوان شامل ہیں ہم تمام شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ان کی قربانیوں کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی پہچان اور فخر ہے۔

 علامہ سجاد شبیر رضوی نے کہا کہ شہداء کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں آج بھی مختلف سانحات میں ملوث دہشتگردوں کی عدم گرفتاری حکومت و ریاستی اداروں پر سوالیہ نشان ہے۔ انہوں نے ریاستی اداروں سے مطالبہ کیا کہ تکفیری ٹولہ شوشل میڈیا پر اہلبیت اور امام زمانہ علیہ السلام کی شان میں گستاخیاں کر رہا ہے ان کو فی الفور گرفتار کر کے توہین اہلبیت کے جرم قرار واقعی سزا دی جائے،آخر میں شہدائے پاکستان و ملت جعفریہ اور مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی بیمار مریضوں کی  جلد شفایابی اور اسیران ملت جعفریہ کی رہائی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن عزاداری کونسل کے وفد کی ڈپٹی کمشنر کورنگی ڈاکٹر سید محمد علی زیدی سے ملاقات ، محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء میں پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے بات چیت ، ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مکمل یقین دہانی کروائی کے محرم الحرام سے پہلے انشاء اللہ ڈسٹرکٹ کورنگی کے تمام ادارے اپنا کام مکمل کر لینگے ۔

وفد کی سربراہی کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری نے کی جب کے ان کے ہمراہ عزاداری کونسل کراچی ڈویژن کے سیکریٹری رضی حیدر رضوی ، سیکریٹری نشرواشاعت معمبر رضا، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر سید احسن عباس رضوی، سیکریٹری امور عزاداری ضلع ملیر قیصر رضا جعفری، ڈپٹی پولیٹیکل سیکریٹری ضلع ملیر زوالفقار علی بھٹو ، جوائنٹ سیکریٹری ضلع ملیر  قیصر عباس زیدی، صدر ایم ڈبلیوایم ضلع کورنگی رضوان رضوی، پولیٹیکل سیکریٹری ضلع کورنگی یاسر عباس و دیگر تنظیمی ذمہ داران بھی موجود تھے۔

آخر میں علامہ صادق جعفری نے وطن عزیز کی سلامتی،استحکام، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعا کروائی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذاتِ گرامی عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء اور اسوہ ہیں۔ آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ یہ بات انہوں نے خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ میں حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت اور عشرہ کرامت کی مناسبت سے منعقدہ محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ سید ہاشم موسوی، تحریک منہاج القرآن کے صوبائی رہنماء علامہ سعید احمد قادری اور ڈائریکٹر جنرل خانہ فرھنگ کوئٹہ سید ابوالحسن میری نے بھی خطاب کیا۔ جبکہ محفل جشن میں اہل سنت کے ممتاز نعت خوان حضرات نے بارگاہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام میں نذرانہ عقیدت پیش کیا اور مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ گروہ تواشیح خواہران نے بھی عشرہ کرامت کی مناسبت سے بارگاہ امامت میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر تقریب جشن سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت سیدہ فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے یوم ولادت یکم ذی القعدہ کو یوم دختر یعنی بیٹیوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے، جبکہ یکم تا گیارہ ذی القعدہ کو عشرہ کرامت کے طور پر مناتے ہیں۔ فرزند رسول حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی ذاتِ گرامی عالم انسانیت کے لئے رہبر و رہنماء اور اسوہ ہیں۔ آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے محبت اور مودت امت مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے۔ ہر دور میں اہل سنت کے علماء اور عوام نے آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے اپنے عشق و عقیدت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امام علی رضا علیہ السلام نے ارشاد فرمایا جس نے دور کا سفر طے کرکے میرے روضہ انور کی زیارت کی میں تین مقامات پر اس کی زیارت اور مدد کے لئے آؤں گا۔ ایک جب میدان حشر میں نامہ اعمال ہاتھوں میں دیا جائے گا۔ دوسرا جب انسان پل صراط پر ہوگا۔ اور تیسرا جب میزان میں اعمال تولے جائیں گے۔

وحدت نیوز(لاہور)سلطان عرب و عجم ، شہنشاہ طوس ، غریب الغرباء ، معین الضعفاء امام رووف امام علی ابن موسی الرضا علیہ سلام کے میلاد مسعود کے موقع پر مرکزی صدر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین سیدہ معصومہ نقوی نے تمام عالم اسلام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امام رضا علیہ السلام  نے اسلام کے سب سے زیادہ باعزت وبلند گھرانہ میں پرورش پائی ،کیونکہ یہ گھر وحی کا مرکز ہے یہ امام موسیٰ بن جعفر ؑ کا بیت الشرف ہے جو تقویٰ اور ورع و پرہیزگاری میں بے مثال ہے اسی بلند وبالا بیت الشرف میں امام رضا ؑ نے پرورش پائی اور اپنے پدر بزرگوار اور خاندان کے آداب سے آراستہ ہوئےامام رضا ؑ بلند و بالا اخلاق اور آداب رفیعہ سے آراستہ تھے اور آپ کی سب سے بہترین عادت یہ تھی کہ جب آپ دسترخوان پر بیٹھتے تھے تو اپنے غلاموں یہاں تک کہ اصطبل کے رکھوالوں اور نگہبانوں تک کو بھی اسی دستر خوان پر بٹھاتے تھے۔

 انہوں نے کہا کہ امام ہشتم اپنے جد بزرگوار حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تمام تر اوصاف و کمالات کا مجموعہ تھے آپ کے بلند و بالا مقام کے ایک پہلو کو جاننے کے لیے یہی کافی ہے کہ خاتم النبین ص سے لے کر آئمہ معصومین علیھم سلام نے آپ کی زیارت کی تاکید اور اسکے اجر و ثواب کا ذکر کیا ہے ان کا کہنا تھا بارگاہ ملکوتی آقا و مولا امام رضا علیہ سلام میں آج بھی  دنیا سے نا امید ، غموں سے نڈھال ، شکستہ دل افراد اپنے قلب و روح کی تسکین اور شفا پاتے ہیں آپ کے لطف و عنایات اور مہربان وجود کو ہر زائر محسوس کرتا ہے کیونکہ آپ اپنے ہر زائر پر نظر رکھتے ہیں اور انہیں فیضیاب کرتے ہیں خدا سے دعا ہے کہ تمام محبان اہلبیت کو حرم امام رضا ع کا زائر بننے کی سعادت عطا فرمائے۔ آمین

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ایم ڈبلیو ایم سبی کے ضلعی صدر میر عبدالغفار ڈومکی سے ملاقات کی اور ان پر ہونے والے قاتلانہ حملے کی تفصیلات معلوم کیں اور ان کی عیادت کی اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے میر عبدالغفار ڈومکی پر قاتلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا، انہوں نے ضلع سبی کی انتظامیہ اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ وہ مجرموں کو جلد گرفتار کرے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے میر عبدالغفار ڈومکی نے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنے ضلع کے عوام کی خدمت کی ہے اسی لئے حلقے کے عوام نے مجھ پر اعتماد کرتے ہوئے مجھے بلدیاتی الیکشن میں کامیاب کیا۔ مجھ پر حملے میں با اثر افراد کا ہاتھ ہے۔ جن کو میں وقت آنے پر بے نقاب کروں گا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) رہبر کبیر بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں سر زمین پاکستان پر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی دعوت اتحاد بین المسلمین کے اثرات کے عنوان سے علمی نشست منعقد ہوئی۔ تقریب کی صدارت مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے کی جبکہ تقریب سے جماعت اسلامی بلوچستان کے صوبائی امیر صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان مولانا عبد الحق ہاشمی، جمعیت علمائے اسلام نظریاتی کے امیر مولانا عبد القادر لونی، خانہ فرھنگ اسلامی جمہوریہ ایران کے ڈائریکٹر جنرل آقائے سید میری، مجلس وحدت مسلمین کے رہنما علامہ سید ظفر عباس شمسی ،مولانا سہیل اکبر شیرازی، عیوض علی ہزارہ ،بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما نوابزادہ اورنگزیب جوگیزئی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کے سابق مشیر عبدالہادی کاکڑ، جمعیت غربائے اھل حدیث بلوچستان کے صدر مولانا فضل ربی، ممتاز دانشور اور کالم نگار سید امان اللہ شادیزئی ،جمہوری وطن پارٹی کے سابقہ مرکزی جنرل سیکریٹری امان اللہ نوتیزئی، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی رہنما مولانا عطاء الرحمٰن رحیمی ،پروفیسر ڈاکٹر اسرار احمد قاری، سجاد ہزارہ و دیگر نے شرکت کی اور خطاب کیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ حضرت امام خمینی کی دعوت اتحاد کے مثبت اثرات پوری دنیا پر مرتب ہوئے آپ نے الہی بصیرت اور دعوت اتحاد سے عالمی استکباری قوتوں کے لڑاؤ اور حکومت کرو کے سامراجی منصوبے کو خاک میں ملا دیا۔ وطن عزیز پاکستان پر انقلاب اسلامی کے ہمسایہ ملک ہونے کے سبب امام خمینی کے دعوت اتحاد بین المسلمین کے بہت گہرے اثرات مرتب ہوئے۔

مولانا عبد الحق ہاشمی نے کہا کہ حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ اتحاد بین المسلمین کے علمبردار تھے امام خمینی کے انقلاب اسلامی سے خائف ہو کر عالمی استکباری قوتوں نے اسے شیعہ انقلاب کا نام دیا اور انقلاب اسلامی کے خلاف دھڑا دھڑ کتابیں شائع کی گئیں۔ عرب ممالک کے فوٹ ہاتھوں پر پڑی ہوئی یہ کتابیں امام خمینی اور انقلاب اسلامی کے پیغام کو نا روک سکیں۔

جمعیتِ علماء اسلام نظریاتی کے مرکزی امیر مولانا عبد القادر لونی نے کہا کہ امام خمینی نے اسلامی حکومت قائم کرکے اسلامی شریعت کو نافذ کیا آپ کا شمار خوف خدا رکھنے والے علماء میں ہوتا ہے جو دین خدا کے لئے قربانیاں دیتے ہیں آج سب سے بڑی مصیبت وہ علماء سوء ہیں جو اپنے مفادات کے لئے دین کو قربان کرتے ہیں،تقریب میں مختلف مکاتب فکر کے علماء سیاسی سماجی اور مذہبی شخصیات کے علاؤہ عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کی جانب سے راہیانِ کربلا کانفرنس بیادِ شہدائے پارہ چنار اور ضلعی انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر بھر سے ٹاؤنز اور یونٹس زمہ داران سمیت صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ علی اکبر کاظمی ، مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی ، صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان عزاداری ونگ ملک اقرار، ممبر مرکزی یوتھ کونسل مولانا تصور مہدی ، جنرل سیکرٹری پنجاب سید حسن کاظمی ،سیکرٹری سیاسیات پنجاب سید حسین زیدی ، آرگنائزر ضلع لاہور نقی مہدی ، کوآرڈینیٹر انٹرا پارٹی الیکشن آفتاب ہاشمی نے خصوصی شرکت کی. راہیانِ کربلا کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی و صوبائی رہنماؤں نے کہ کہ مجلس وحدت مسلمین قائد اعظم محمد علی جناح اور ڈاکٹر محمد اقبال کے پاکستان کے حصول کیلئے ہمہ وقت میدان عمل میں حاضر ہے. انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور پر عمل درآمد کرنا یعنی سب سے پہلے اسلام اور مادر وطن پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کرنا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ شہدائے ملت پاکستان کی بے انتہا قربانیاں اس باتکا واضح ثبوت ہے کہ ہماری جام. تو جا سکتی ہے لیکن پاکستان کی سالمیت پر آنچ نہی آ سکتی، رہنماؤں نے تری منگل شہدائے پارہ چنار کو خراج تحسین پیش کیا اور اس امر پر افسوس کا اظہار کیا کہ دنیا کے کسی بھی ملک اور مہذب معاشرے میں اساتذہ کا احترام جس قدر زیادہ ہوتا ہے اتنا ہی اس ملک میں یا معاشرے میں علم کی روشنی پھیلتی ہے لیکن کرم ایجنسی کے علاقے تری منگل میں سات بہترین اساتذہ کو ایک ساتھ ظالم دہشت گرد بلوائیوں نے بے دردی سے قتل کر ڈالا اور تاحال اس ظلم کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہ ہو سکی ہے، وہاں کی لوکل انتظامیہ اس المناک سانحے کو زمینی تنازعہ کا رنگ دے کر دبانے کی کوشش میں مگن ہے جبکہ حقیقت ہر باشعور شہری کے علم میں ہے کہ انہیں صرف اور صرف خاندانِ رسالت صل اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کے جرم میں موت کے گھاٹ اتارا گیا ہے. انہوں نے ارباب اختیار سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد تری منگل کے مظلوم شہداء کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر شہداء کے خانوادوں سمیت ہر علم اور انسانیت سے محبت کرنے والے شہری کے غم کو کم کیا جائے۔

 راہیانِ کربلا کانفرنس کے اختتام کے بعد مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے جماعتی انتخابات کی نشست کا آغاز ہوا جس میں ضلعی آرگنائزر نقی مہدی مستعفی ہوئے. اور انتخابی عمل کا آغاز ہوا. ضلع لاہور کے دس ٹاؤنز کے صدور اور یونٹ صدور و نائب صدور نے حق رائے دہی استعمال کیا اور ضلع لاہور کے نئے میر کارواں کیلئے الیکشن کمیشن مجلس وحدت مسلمین پنجاب سید حسن کاظمی ، نقی مہدی ،مولانا تصور مہدی اور اسد علی بلتستانی کو بھیجے گئے امیدواروں کے ناموں میں سے منتخب کیے گئے تین ناموں جن میں نجم عباس خان، سید خرم زیدی اور سید علمدارزیدی شامل تھے میں سے نجم عباس خان کو کثرت رائے سے نیا میر کارواں چن لیا۔

 شرکائے کانفرنس نے نجم عباس خان کی بطور صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور چناؤ پر انہیں مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا. مرکزی سیکریٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی نے نو منتخب صدر ضلع لاہور سے حلف لیا. نو منتخب صدر نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ مجلس وحدت مسلمین کے منشور اور کارکنوں کی امیدوں پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree