The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کی صوبائی شوری کا اھم اجلاس صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی کی زیر صدارت صوبائی دفتر علمدار روڈ کوئٹہ میں منعقد ہوا اجلاس کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی تھے۔ اجلاس میں بلوچستان بھر کے تنظیمی اضلاع اور اراکین صوبائی کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنما علامہ سید محمد ہاشم موسوی نے الہی تنظیم کے اھداف کے موضوع پر درس دیا۔

علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا کہ تنظیمی افراد کی اخلاقی و دینی تربیت ضروری ہے ایم ڈبلیو ایم ایک الہی جماعت ہے۔اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ ملک میں سیاسی کارکنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر پکڑ دھکڑ کے ذریعے خوف کی فضاء قائم کی گئی ہے جس سے ضیائی مارشل لاء بھی شرما گئی ہے دس ہزار سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات قید اور تشدد کا مقصد آزادی اظہار کا گلا دبانا ہے۔ موجودہ نام نہاد جمہوری حکومت نے بے مثال جبر و تشدد کے ذریعے اپنے سیاہ کارناموں میں اضافہ کیا۔

اس موقع پر صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام اضلاع اور یونٹس کو صوبہ  اور مرکز کی جانب سے دیئے گئے پروگرام پر عمل درآمد کرنا لازمی ہے قائد وحدت کے حکم پر عنقریب اضلاع میں دورہ جات کے ذریعہ عوامی رابطہ مہم شروع کی جائے گی۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی برسی تمام اضلاع میں بھرپور طریقے سے منائی جائے گی ایم ڈبلیو ایم میں کارکنوں کی تعلیم اور دینی تربیت کو خصوصی اہمیت حاصل ہے۔

اس موقع پر صوبائی جنرل سیکریٹری علامہ سہیل اکبر شیرازی نے ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کی گزشتہ چار ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں صوبائی سطح کے چار ماہی پروگرام کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یونٹس کی فعالیت کے سلسلے میں نو نکاتی پروگرام پر عمل درآمد کو لازمی قرار دیا گیا۔

وحدت نیوز(قم) سیکرٹری امور خارجہ ایم ڈبلیو ایم پاکستان، سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے کہا ہے کہ حضرت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ کے شاگرد رشید، ممتاز دینی درسگاہ جامعہ الولایہ اسلام آباد کے ہونہار اور حوزہ امام الباقرؑ دمشق کے سابق طالب علم حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید عباس حسینی کو المصطفیٰ بین الاقوامی یونیورسٹی قم المقدس سے اسلامی فلسفہ میں پی ایچ ڈی کے مقالے کی ممتاز حیثیت میں تکمیل کے ساتھ ڈگری مکمل کرنے پر حضرت علامہ راجا ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ، جامعہ ولایہ اور حوزہ امام الباقرؑ کے مدرسین، معاونین، طلاب کرام اور حجۃ الاسلام ڈاکٹر سید عباس حسینی کو ہدیہ تبریک پیش کرتا ہوں۔

امید ہے جناب مولانا ڈاکٹر سید عباس حسینی اپنے علمی مقام وحیثیت کے ذریعے مکتب اہل بیتؑ کی ترویج اور ملک و قوم کی موثر و مفید خدمت کے مشن میں باعث خیر و برکت ثابت ہوں گے۔ برادر عزیز کے لیے بارگاہ رب العزت سے توفیقات خیر میں اضافے کی دعا ہے۔ حضرت علامہ راجا ناصر عباس حفظہ اللہ کے مدرسے کا علمی معیار و مقام ملک و ملت کے لیے باعث افتخار ہے۔ اللہ تعالیٰ ان کی توفیقات خیر میں مزید اضافہ فرمائے۔

وحدت نیوز(لاہور) حجت خدا،وصی رسولؐ، فرزند پیغمبر اکرم ؐ ،امام عصرحضرت مہدی آخر الزمان عج کی شان اقدس میں بدترین الفاظ ادا کرنے والے اور گستاخی کے مرتکب تحریک لبیک پاکستان کے میڈیا سیل کے سرغنہ احسن خان المعروف احسن باکسر کے خلاف وحدت لیگل ونگ کی جانب سے تھانہ اچھرہ لاہور میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق وحدت لیگل ونگ کے سید اسدعباس نقوی ایڈوکیٹ اور سید فخر حسنین رضوی ایڈوکیٹ نے دیگر وکلاء اور ایم ڈبلیوایم پنجاب کے صوبائی صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی، نائب صدر علامہ سید حسن رضا ہمدانی، علامہ سید امتیاز عباس کاظمی اور دیگر مومنین کے ہمراہ تھانہ اچھرہ لاہور پہنچ کر حضرت امام مہدی ؑ کی شان اقدس میں بدترین انداز میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کے خلاف ایف آئی آر درج کرادی ہے ۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی آرمیں 295-A، 298-A، 153اور 16 MPO کی دفعات شامل کی گئی ہیں، پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

وحدت نیوز(پاکپتن)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے پاکپتن کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صدر ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین پاکپتن محترمہ اقراء نقوی سے ملاقات کی۔

 اس موقع پر محترمہ اقرا نقوی کے زیر سرپرستی چلنے والے قرآن سینٹر میں بچیوں سے خطاب کرتے ہوئے سیرت حضرت معصومہ قم سلام اللہ علیھا اور دھہ کرامت کی مناسبت سے گفتگو کی اور اختتام پر بچوں کے ساتھ یادگار تصویر بنوائی۔

وحدت نیوز(گلگت)گلگت بلتستان کونسل ممبران کا ایک ہنگامی مشترکہ اجلاس زیر صدارت چیئرمین قائمہ کمیٹی محمد ایوب شاہ اور چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی اقبال نصیر منعقد ہوا۔اجلاس میں ممبران کونسل شیخ احمد علی نوری(پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان)،حشمت اللّٰه،عبدالرحمن اور سید شبیہ الحسنین نے شرکت کی۔

اجلاس میں گلگت بلتستان کے حوالے سے ہونے والے تمام نا انصافیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔اس وقت گلگت بلتستان مختلف بحرانوں کا شکار ہے جس میں گندم ,بجلی,پانی سرفہرست ہیں۔ان بحرانوں سے عوام کو نکالنے کے لیے وفاق اور صوبہ فوری اور ہنگامی بنیادوں پر کام کرے۔نیر گلگت بلتستان کونسل اور اس سے منسلک اداروں میں موجود تمام عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے ( مندوخیل کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین )اور گلگت بلتستان چیف کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود ان ملازمین کے بنیادی حقوق دیئے بغیر اپنے من پسند افراد کو Deputation پہ لانےکے عمل کو فوری روکا جائے اور ان عارضی ملازمین کو جلد سے جلد مستقل کرکے انکے بنیادی حقوق دیے جائیں۔نیز اراکین کونسل گلگت بلتستان کے حقوق کے لیے مشترکہ لاٸحہ عمل طے کرنے کے لیے فوری طور پر اسلام آباد میں ایک ہنگامی میٹنگ طلب کرنے پر غور کیا گیا۔تاکہ گلگت بلتستان جیسے حساس اور متنازعہ خطے کی بنیادی حقوق کا تحفظ کیا جاسکیں اور گلگت بلتستان کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں اور زیادتیوں کا ازالہ کیا جاسکے۔

وحدت نیوز(گلگت)صدر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان آغا علی رضوی ،رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری ،صوبائی وزیر زراعت و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم ،رکن اسمبلی و ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم شیخ اکبر رجائی ،معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان و رہنما ایم ڈبلیو ایم الیاس صدیقی اور رکن اسمبلی و مرکزی سیکریٹری سیاسیات ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کنیز فاطمہ نے استور شونٹر ٹاپ پر برفانی تودہ گرنے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ناگہانی حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔اللہ پاک مرحومین کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائیں،لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی اور مرحومین کی مغفرت کے لیے دعا گو ہیں ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے گلگت بلتستان کے ضلع استور میں برفانی تودہ گرنے کے واقعے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور اس افسوس ناک واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے سانحے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ مصیبت کی اس گھڑی میں پوری قوم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑی ہے، گلگت بلتستان حکومت زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کرے، دشوار گزار اور دور دراز علاقہ ہونے کی وجہ سے جانی نقصان کا خدشہ زیادہ ہے لہذا صوبائی حکومت و دیگر ریسکیو ادارے فوری ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنائیں تاکہ مزید قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جاسکے۔

وحدت نیوز (ٹنڈوآدم) وحدت یوتھ ونگ پاکستان نواب شاہ ڈویژن کی تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو کی گئی،سید عابد علی شاہ تحصیل صدر منتخب۔

نواب شاہ ڈویژن کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا، تحصیل ٹنڈو آدم کی تنظیم نو بھی کی۔

اشفاق حسین حسینی نے کہا کہ نواب شاہ ڈویژن تمام اضلاع کے تحصیل میں وحدت سیٹ اپ آخری مراحلہ میں داخل ہوچکا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وحدت یوتھ ونگ ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے ضلع سانگهڑ کا تنظیمی دورہ کیا اور تنظیمی نو کی جس میں اکثریت رائے سے سید عابد شاہ کو تحصیل ٹنڈو آدم کے لیے وحدت یوتھ ونگ کا صدر منتخب کیا گیا۔

عہدے کا حلف ڈویژن نواب شاہ کے صدر اشفاق حسین حسینی نے لیا اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین ضلع سانگهڑ کے صدر سید اسحاق علی شاہ نے بھی شرکت کی۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کی کابینہ کی تقریب حلف برداری کے موقع پر کی۔ ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہونے والی تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شوریٰ عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ جبکہ علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ انسان نے اللہ تعالٰیٰ سے عہد کیا ہے کہ وہ دنیا میں اللہ تعالیٰ کی بندگی کرے گا اور شیطان کی بندگی نہیں کرے گا۔ انسان کو اپنے عہد و پیمان کو پورا کرنا چاہیے۔ ہر عہدیدار پر تنظیمی دستور اور عہد کی پابندی ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوام کی امیدوں کا مرکز ہے، جس نے ہمیشہ ملت کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی رحمۃ اللہ علیہ کے افکار و نظریات کی امین ہے۔

قائد شہید نے وطن عزیز پاکستان میں سامراجی مداخلت کو رد کرتے ہوئے ہمیں غلامی نامنظور کا درس دیا۔ ہم قائد شہید کے بتائے ہوئے راستے اور اپنے اصولی موقف پر مضبوطی سے کھڑے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ ہم پاکستانی قوم کی درست سمت میں رہنمائی کریں۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی مدبرانہ قیادت میں ہم وطن عزیز پاکستان کی عزت و سربلندی اور قوم کی درست سمت میں رہنمائی کے حوالے سے اپنے اہداف حاصل کرلیں گے۔ تقریب سے ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کی کابینہ کی تقریب حلف برداری ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ایم ڈبلیو ایم کی شورائے عالی کے رکن آغا سید محمد رضا، مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔

علامہ مقصود علی ڈومکی نے نو منتخب ضلعی کابینہ سے حلف لیا. اس موقع پر تقریب سے علامہ مقصود علی ڈومکی، سابق صوبائی وزیر آغا رضا، علامہ سید ظفر عباس شمسی اور ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے صدر سید ابراہیم شاہ نے بھی خطاب کیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree