وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ سابق ڈویژنل صدر آئی ایس او کراچی و رکن نظارت برادر عزیز فرخ سجاد کے انتقال پر آپ کے سوگوار خانوادہ گرامی کی خدمت میں دلی تعزیت پیش کرتا ہوں، آپ کا شمار ایک دیندار، باصلاحیت اور ملت کے مخلص ترین افراد میں ہوتا تھا جن کی اجتماعی امور میں دردمندانہ خدمات لائق تحسین ہیں۔
اہم سرکاری منصب پر فرائض کی انجام دہی کے باوجود انکساری اور خاکساری کے ساتھ دینی ، فلاحی اورجوانوں کے تربیتی امور میں شب وروز کوشاں رہنا ان کاخاصہ تھا ، خدا وند متعال سے دعا گو ہوں صدقہ چہاردہ معصومین علیہ السلام برادر مرحوم کی مغفرت و درجات بلند فرمائے اور تمام لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔آمین