سربراہ ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی شہدائے کراچی کے اہل خانہ سے تعزیت ، زخمیوں کی عیادت

10 January 2025

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پر امن دھرنوں میں شہید نوجوانوں نے پاراچنار کے مظلومین کیلئے اپنی جانیں دی۔پولیس و رینجرز نے شرکاء پر فائرنگ کی ملت جعفریہ سندھ حکومت پیپلزپارٹی کی اس بربریت کوہمیشہ یاد رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ ہمارا پر امن احتجاج کرم ایجنسی میں دہشتگردی کرنے والے عناصر کے خلاف تھا ۔پاراچنار میں انسانی المیہ کے خلاف جہاں راستوں کی بندش ،ادویات کی کمی کی وجہ سے معصوم بچے شہید ہوئے ان مظلوموں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک گیر پر امن دھرنے دیئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پر امن دھرنے دینے والوں پر دہشتگردی کی دفعات لگا دی گئیں جس میں نا بالغ بچے بھی شامل ہیں شرکاء پر گولیاں پولیس اور رینجرز نے کس کے حکم پر چلائی۔ دو نوجوان شہید اور درجنوں عمائدین زخمی ہوئے خواتین و بچوں پر لاٹھی چارج کیا گیا جس کی پر زور مذمت کرتے ہیں۔

دریں اثناء علامہ راجہ ناصر عباس نے وفد کے ہمرا پاراچنار کے عوامی دھرنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے جانے والے کراچی دھرنوں میں سندھ حکومت کی ایماء پر ریاستی اداروں کے تشدد سے شہید ہونے والے نوجوانوں کے اہل خانہ سے تعزیت اور زخمیوں سے ملاتیں کی ۔اس موقع پر مرکزی رہنما علامہ حسن ظفر نقوی، صوبائی صدر علامہ باقر عباس زیدی، کراچی ڈویژن کے صدر علامہ صادق جعفری، رہنما مولاناحیات عباس نجفی، علامہ مبشر حسن،مولانا نشان حیدر، مولانا بلاول فائزی، مولانا غلام محمد فاضلی، مولانا گلزار شاہدی، مولانا موسیٰ، مولانا رضوان شاہد رضوی،علی احمر ،آصف صفوی ،رضی حیدر رضوی،علی نیئر، احسن عباس، عارف رضا، شعیب رضا سمیت دیگر رہنما و کارکنان ہمراہ تھے ۔

وفد نے امرہہ سوسائٹی میں شہید شبیہ حیدر ،ملیر محمد ڈیرہ میں شہید علی رضا رضوی کے گھر اہل خانہ سے تعزیت کی اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے ہمراہ وفد نے مقامی اسپتال اور ملیر جعفرطیار سوسائٹی میں موجود زخمیوں سے بھی ملاقاتیں کی اور ان کی جلد از جلد صحتیابی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree