The Latest

وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ ایم ڈبلیو ایم کے ہر یونٹ میں لائبریری ہونی چاہئے۔ کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ یہ بات انہوں نے کوئٹہ میں منعقد ہونے والے اسٹڈی سرکل کے موقع پر شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کردار سازی کونسل کے زیر اہتمام ملک گیر اسٹڈی سرکل پروگرام کے تحت مدرسہ خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے اسٹڈی سرکل پروگرام منعقد ہوا۔ اسٹڈی سرکل پروگرام میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ سیرت آئمہ اہل بیت علیہم السلام سے آگاہی کے لئے کتاب ہمارے آئمہ اور سیاسی جدوجہد، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ائ کا مطالعہ ضروری ہے۔ آئمہ ھدٰی علیہم السلام کی زندگی عالم انسانیت کے لئے نمونہ عمل ہے اور قرآن کریم اور وارث قرآن نے ہمیں ان کے نقش قدم پر چلنے کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کتاب کا مطالعہ ہر انسان کے لئے ضروری ہے۔ مجلس وحدت مسلمین کے ہر یونٹ میں ایک چھوٹی لائبریری ہونی چاہئے۔ بدقسمتی سے ہمارے معاشرے میں مطالعہ کی عادت ختم ہو گئی ہے۔ کتاب کی اہمیت اور افادیت کے پیش نظر اللہ تعالیٰ نے ہر دور میں انسان کی ہدایت اور رہنمائی کے لئے کتاب اور معلم بھیجے۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین کے کارکن اسٹڈی سرکل پروگرام کو کامیاب بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم کے یونٹس کے لئے نو نکاتی پروگرام دیا گیا ہے۔ اس پروگرام کے نفاذ سے تنظیمی فعالیت کا ہدف حاصل کیا جا سکتا ہے۔

وحدت نیوز(چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے چنیوٹ ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی کابینہ سے حلف لیا ۔ اس موقعہ پر ضلعی کابینہ کے علاوہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب برادر مظہر حسین جعفری بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

انہوں حلف برداری کی تقریب میں شرکاء سے خطاب میں ایک قرانی جوان کی خصوصیات بیان کیں کرتے ہوئے کہا کہ : معنویت ،ذمہ داری ،احساس، ایثار اور دین کے لئے قربانی کا جذبےایک تنظیمی فردکی خصوصیات ہیں ۔ظلم کے مقابل قیام کے لئے ایک تنظیمی کا جذبہ اور بزرگوں کی بصیرت درکار ہے ۔آج کے دور میں تنظیمی وہ نہیں ہے جوصرف تنظیم عہدہ رکھتا ہو بلکہ تنظیمی وہ ہے جو ان صفات کا حامل ہو اور معاشرے سے ظلم اور فساد کے خاتمہ کے عمل میں متحرک ہو قرآنی مومن وہ ہے جو مہدی آخرؑ کا عملی منتظر ہے ۔جو بین الاقوامی امور پر گہری نگاہ رکھتا ہے اور جو ملکی سطح پر مثبت اقدار کو فروغ دینے اور عدل کے قائم کرنے میں اپنا کردار ادا کر رہا ہو۔اور اس الہی حکومت کے قیام اور زمینہ سازی کے لئے ہرروزسوچ وبچار کرے۔اس میں خالص بندگی کا احساس ہو ۔   احساسِ بندگی جس سے ہر فرد اور جماعت کو خبردار رہنا چاہیے جو خلوص کے ساتھ اصلاح کا مقصد لے کر اٹھے اور ایسے ہر شخص میں فرداً فرداً اور ایسی ہر جماعت میں اجتماعی عبدیت کا احساس نہ صرف موجود ہو بلکہ زِندہ اور تازہ رہنا چاہیے کہ کبریائی صرف خدا کی ذات کے لیے مخصوص ہے۔ بندے کا مقام عجز و نیاز کے سوا اور کچھ نہیں۔ کسی بندے میں اگر فی الواقع کوئی بھلائی پیدا ہو تو یہ اﷲ کا فضل ہے۔ فخر کا نہیں‘ شکر کا مقام ہے۔ اس پر اﷲ کے حضور اور زیادہ عاجزی پیش کرنی چاہیے اور اس تھوڑی سی پونجی کو خیر کی خدمت میں لگا دینا چاہیے تاکہ اﷲ اس میں مزید اپنے فضل خاص سے اضافہ کرے۔ بھلائی پاکر غرورِ نفس میں مبتلا ہونا تو دراصل اسے برائی سے بدل لینا ہے اور یہ ترقی کا نہیں بلکہ تنزُّل کا راستہ ہے۔احساسِ بندگی کے بعد جو انسان کو تکبُّر کے رُجحانات سے بچا سکتی ہے‘ وہ محاسبۂ نفس ہے۔

جو شخص اپنا ٹھیک ٹھیک حساب لگائے اور اپنی خوبیوں کو محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ یہ بھی دیکھے کہ وہ کن کمزوریوں اور خامیوں اور کوتاہیوں میں مبتلا ہے‘ وہ کبھی خود پسندی و خود پرستی کے مرض کا شکار نہیں ہو سکتا۔ اپنے گُناہوں اور قصوروں پر کسی کی نگاہ ہو تو اِستغفار سے اس کو اتنی فرصت ہی نہ ملے کہ اِستکبار کی ہوا اُس کے سر میں سما سکے۔دوسرا بڑا عیب جو خیر کی جڑوں کو کھا جانے میں کِبر سے کسی طرح کم نہیں‘ یہ ہے کہ کوئی شخص بھلائی کا کام نمود و نمائش کے لیے کرے اور اس کام میں اُسےمخلوق خدا کی تحسین حاصل کرنے کی فکر یا اس کی پروا ہو۔ یہ چیز صرف خلوص ہی کی نہیں حقیقت میں ایمان کی بھی ضد ہے اور اسی بناء پر اسے چُھپا ہوا شرک قرار دیا گیا ہے۔ خدا اور آخرت پر ایمان کا لازمی تقاضا یہ ہے کہ انسان صرف خدا کی رضا کے لیے کام کرے۔ اسی سے اَجر کی آس لگائے اور دنیا کی بجائے آخرت کے نتائج پر نگاہ رکھے‘ لیکن ریاکار انسا ن مخلوق کی رضا کو مقصود بناتا ہے۔ اللہ کی مخلوق ہی سے اَجر کا طالب ہوتا ہے۔ایک خالص تنظیمی ہمیشہ اس تگ ودائو میں رہتا ہے کہ دوسروں کا بھلا ۔منصب،عہدہ یعنی خدمت۔تنظیمی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوتا ہے ۔

وحدت نیوز(بھوانہ)حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا اپنے وف کے ہمراہ بھوانہ میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بھوانہ یونٹ کا وزٹ جہاں پرانہوں آئی ایس او پاکستان بھوانہ یونٹ کے برادران کے ہمراہ شہید  ناصر صفوی شہیدؒاور ان کی اہلیہ شہید پروین کی مزار پر گئے اور فاتحہ خوانی شہید علی ناصر صفوی کا شمار بھی ہماری محفل کے ہر دلعزیز فرد کے طور پر ہوتا ہے۔ وہ جب تک زندہ رہے، دوستوں کو ان سے ملنے کی خواہش رہتی تھی اور اب جبکہ وہ اس دنیا سے جا چکے ہیں تو ان کے دوست ان کو یاد کرکے آنسو بہاتے ہیں۔

علی ناصر صفوی میں خداوند عالم نے دو صفات کوٹ کوٹ کر بھری ہوئی تھیں، ایک ان کا ہر دلعزیز ہونا اور دوسرا راہ حق میں اپنے مقصد اور ہدف کے حصول کے لئے بے تاب و بے چین رہنا۔ ہر دلعزیز اور مضطرب و بے تاب رہنا ایسی صفات ہیں، جو کسی کسی کو نصیب ہوتی ہیں۔ ممکن ہے کہ ایک بڑی تعداد لوگوں کی پسندیدہ اور ہر دلعزیز شخصیت ہو، لیکن وہ عملی میدان میں اس بے چینی اور بے تابی سے محروم ہوتی ہے، جو کامیاب انسان کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔ ہر دلعزیز بننے کے لئے اخلاق حسنہ کا مالک ہونا ضروری ہے اور مقصد و ہدف کے لئے بے چین و مضطرب رہنا ایک ایسے ویژن اور نظریئے سے منسلک ہونا ہے۔

وحدت نیوز(ٹوبہ ٹیک سنگھ) علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے وفد کے ہمراہ پی ٹی آئی کے کنڈیڈیٹ برائے ایم این اے جناب چوہدری اشفاق اور پی ٹی آئی کے سٹنگ ایم پی اے جناب سعید الحسن سعیدی سے ملاقات کی اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا ۔ ان ملاقاتوں میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تنظیمی برادران کے علاوہ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ملاقات چوہدری اشفاق کے ڈیرے پر ہوئی جو بڑی مفید رہی ۔پی ٹی آئی رہنمائوں نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وژن ، ان کی استقامت اور عہد کی پاسداری کی تعریف کی ۔

 انہوں نے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری صاحب اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں پی ٹی آئی کے ساتھ مشکل ترین حالات میں ساتھ دیا ۔ اور اپنے عہد کو نبھایا۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کی قیادت اور مسئولین کو سلام پیش کرتے ہیں ۔جس پرعلامہ سیدعلی اکبر کاظمی نے اپنے میزبانوں کا شکریہ ادا کیا ، اور کہا ان شاءاللہ ابھی آغاز ہے ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے۔ہم جس کے ساتھ عہد کرتے ہیں اسے اسلامی ،اخلاقی اور شرعی نقطہ نگاہ سے نبھاتے بھی ہیں ۔

وحدت نیوز(فیصل آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی صدر جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی نے فیصل آباد ڈویژن کے وزٹ کے دوران مجلس وحدت کے رہنمائوں کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کی ۔خیبرپختونخوا کے ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار میں پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک سرکاری اسکول میں نامعلوم افراد نے اندھادھند فائرنگ کرکے امتحانی ڈیوٹی پر مامور 7 اساتذہ سمیت 8 افراد کوبے دردی سے قتل کردیا۔واقعے کے خلاف احتجاج تعلیمی ادارے بندکردئے گئے اور امتحان ملتوی کردیے گئے ۔ فائرنگ کے واقعہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پرصوبائی صدر ایم ڈبلیوایم نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔  تری منگل سرکاری ہائی ا سکول میں نامعلوم افراد نے اسکول کے اسٹاف روم میں فائرنگ کی، گولیاں لگنے سے 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے، اس سے قبل نامعلوم افراد کی شلوزان روڈ پر چلتی گاڑی پر فائرنگ سے ایک ٹیچر جاں بحق ہو گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ :یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت عالمی دہشت گردوں کی سرپرستی کرنےوالے پاکستان میں پھر سے دہشت گردی کرنا چاہتے ہیں ۔پارا چنار کی حالیہ دہشت گردی کے پیچھے وہی ہاتھ ہیں جو اصل مسائل سے عوام کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں شہداء کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان شاءاللہ۔وہ فیصل آباد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنمائوں کے ہمراہ (جناب سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکرٹری سیاسیات ، جناب ڈاکٹر افتخار حسین نقوی ، جناب مظہر حسین جعفری ودیگران) کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ہمیں دشمن کا آلہ کار بننے کی بجائے،ملت پاکستان اور وطن عزیز کے خلاف ہونے والی تمام ناپاک سازشوں اورمذموم عزائم کو ناکام بنانا ہے ۔ ہم پاراچنارمیں دہشت گردی اوروزیرستان میں پاک فوج کے خلاف ان تمام وقعات کی بھرپور مذمت کرتے ہیں ۔اور شہداء کے خاندانوں سے دلی اظہار تعزیت اور ہمدردی کا اظہارکرتے ہیں ۔

وحدت نیوز(چنیوٹ) رجوعہ سادات ضلع چنیوٹ میں میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ تنظیم سازی کے زیر اہتمام ملک گیر توسیع تنظیم مہم کے سلسلہ میں (رجوعہ سادات یونٹ) کی یونٹ سازی کی گئی ،جناب حامد علی کو اگلے 3 سال کے لئے نیا یونٹ صدر رجوعہ سادات منتخب کر لیا گیا۔

علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کااپنے وفد کے ہمراہ ضلع چنیوٹ میں رجوعہ سادات یونٹ کے اجلاس میں شرکت کی ۔ صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی جناب مظہر عباس جعفری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، برادر سیدعاشق حسین بخاری ضلعی صدر ضلع چنیوٹ ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر کے ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز (چنیوٹ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صدرحجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کا اپنے وفدکے ہمراہ چنیوٹ کا وزٹ ،برادر مظہر حسین جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی اور ضلعی صدر ضلع چنیوٹ سید عاشق حسین بخاری اور انٹرا پارٹی الیکشن میں نامزد ضلعی صدر حامدعلی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

علاقے کی موثر شخصیت اورپی ٹی آئی کی جانب سے ایم این اے کے کنڈیڈیٹ سردار ذوالفقار علی کی جانب سے ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کے اعزاز میں دیئے گئے عشائیہ دیا گیا جس میں علاقے کی معززاور نامور سیاسی ،مذہبی اور تنظیمی شخصیات نے شرکت کی ۔سردار ذوالفقار علی نے علامہ سید علی اکبر کاظمی اور ان کے ہمراہ وفد کو ویلکم کہا ۔

 عشائیہ کے بعد ملکی موجودہ سیاسی صورتحال ،پی ٹی آئی اور ایم ڈبلیوایم کے ساتھ آنے والے الیکشن میں اتحاد پر بھی گفتگو کی گئی ۔ ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی صدر کو علاقے کی شخصیات سے تعارف کرایا گیا ۔ علاقے میں تنظیمی نوعیت کا یہ ایک کامیاب ترین پروگرام تھا ۔علامہ سید علی اکبرکاظمی نے عشائیہ میں شرکاء سے خطاب کرتے ہو کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک ذمہ دار جماعت ہے ۔ جب کسی سے عہدکرتی ہے تو اسے نبھانے کی بھرپور کوشش بھی کی جاتی ہے ۔ ہم نے پی ٹی آئی سے معاہدہ قائداعظم، علامہ محمداقبال ؒ اور قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی ؒ کے فرمودات اور افکار کی روشنی میں کیا جس پر ہم آج تک کاربند ہیں اور آگے بھی ان شاءاللہ اس معاہدے کا پاس کریں گے ۔ البتہ جہاں پر ہمیں تحفظات ہونگے اس کا اظہار ہم ضرور کریں گے ۔انشاءاللہ جو بھی ہو گا ملت پاکستان ، مکتب اہلبیت ؑ کی توقعات کے عین مطابق عمل کیا جائے گا ۔ ہم ان شاءاللہ ناامید نہیں کریں گےجو ہم سے ہوسکا ہم اپنا عہد ضرور نبھائیں گے ۔

وحدت نیوز(حیدرآباد) مجلس علماء شیعہ پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری صوبائی کابینہ کے ہمراہ تنظیمی دورے کے دوران حیدرآباد میں جید عالم دین حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ حیدر علی جوادی حفظہ اللہ سے ملاقات کی ملی امورپر خصوصی طور پر بات چیت کی۔

صوبائی صدر علامہ عبداللہ مطھری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے ہمیں زیارت کو شرف بخشا ہے اور آپ نے ہمیشہ ہمارے رہنمائی کی ہے اور پرامید ہیں آئندہ بھی کرتے رہیں گے جبکہ اس موقع پر صوبائی اراکین مولانا غلام رضا کھوھارو، مولانا نثار علی سمائر، مولانا عمران علی دستی، مولانا گل حسن جسکانی بھی ہمراہ تھے۔

وحدت نیوز(لاڑکانہ) وحدت یوتھ ونگ لاڑکانہ ڈویژن کے صدر منصب علی کربلائی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاراچنار ضلع کرم تحصیل اپر کرم کے علاقے تری منگل میں دہشت گردوں کے ہاتھوں 7 بے گناہ اساتذہ کو بیدردی سے قتل کیا گیا واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، دہشت گرد پاکستان کے دشمن ہیں ان کے خلاف پاکستان کے ریاستی اداروں کو سخت آپریشن کا اعلان کرنا چاہیے،ہم نے ہزاروں لاشیں اٹھائیں لیکن کبھی بھی پاکستان کے اندر شیشہ نہیں توڑا پرامن احتجاج کیا دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی ہے، اپر کرم کے علاقے تری منگل کے مقامی گورنمنٹ ہائی سکول میں ڈیوٹی پر مامور اہل تشیع پاراچنار کے سات 7 بے گناہ اساتذہ کو بے دردی کے ساتھ شہید کیا گیا۔

 یہ اساتذہ اپنے دور دراز علاقوں سے ان ظالموں کے بچوں کو  تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے جایا کرتے تھے۔ قوم تری منگل سے ان کی کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی۔ ان کا مقصد اپنا فرض منصبی ادا کرنا تھا تعلیم کے علمبردار ٹیچرز پر گولیاں برسائیں گئی ان کو بیدردی سے شہیـــد کیا گیا اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس المناک واقعہ پر پوری پاکستانی قوم غم زدہ ہے ہم پاکستان کے ریاستی اداروں اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تعلیم دشمن دہشت گردوں کے خلاف فوری طور پر سخت آپریشن کا اعلان کیا جائے۔

وحدت نیوز(سکردو)سانحہ پارہ چنار کے خلاف ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام یادگار چوک سکردو پر احتجاجی جلسے کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے صوبائی سیکرٹری جنرل ومعروف عالم دین حجۃ اسلام و المسلمین علامہ شیخ ڈاکٹر مشتاق حکیمی، صوبائی نائب صدر شیخ اشرف شگری معروف عالم دین شیخ حسن جوہری، ایم ڈبلیو ایم ضلع سکردو کے صدر علامہ شیخ ذیشان، شیخ ذوالفقار انصاری، عقیل ایڈووکیٹ ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے سانحہ پارہ چنار کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس گھناؤنے فعل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ریاستی سکیورٹی ادارے اس واقعے میں۔ ملوث دہشت گردوں کی دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں نہیں تو ہم سمجھیں گے کہ اس واقعے کے پیچھے ہمارے سکیورٹی ادارے ملوث ہیں انہوں نے کہا کہ ملک میں دشمن عناصر ملک میں دوبارہ دہشت گرد منظم ہو رہے ہیں اور ملک میں دہشتگردانہ کاروائیوں میں تیزی لانے کےلئے کاروائیاں کررہے ہیں ملک کی استحکام کے لیے خطرہ ہے ان دہشت گردوں کا سر کچلنے کی اشد ضرورت ہے بصورت دیگر ملک عدم استحکام کی طرف جائے گا ملک پہلے ہی سیاسی عدم استحکام کا شکار ہے پی دین ایم چاہتی ہے کہ ملک کمزور ہو جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree