The Latest

وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے زیراہتمام پارا چنار کے علاقے تری منگل میں شہید ہونے والے اساتذہ کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی، شہداء کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے قائمقام صدر مرزا وجاہت علی نے کی۔ مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سلیم عباس صدیقی نے خصوصی شرکت کی۔ مظاہرین نے دہشت گردی کے خلاف نعرے بازی کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ کتنے شرم کی بات ہے ابھی تک شہدا کے قاتلوں کے خلاف ایف آئی آر تک درج نہیں کی گئی، یہ کیسی ریاست ہے جہاں قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرنے والوں پر ایف آئی آر درج تو ہو سکتی لیکن قاتلوں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی، انہوں نے کہا کہ ایک منظم سازش کے تحت ملک کے حالات خراب کیے جا رہے ہیں، اس ملک میں قاتل دندناتے پھر رہے ہیں جبکہ بے گناہ لوگ غائب کر دیے جاتے ہیں، اس موقع پر غلام حسنین انصاری، محمد رضا مومن، سبطین حیدر اور دیگر موجود تھے۔

وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے 34 ویں برسی امام خمینی امام بارگاہ حیدری مسجد گلگشت کالونی ملتان میں منعقد ہوئی۔برسی میں مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر شیرازی، علامہ قاضی نادر حسین علوی ،جواد مصطفیٰ، عون عباس سید اکبر علی اور برادر حسن نے خطاب کیا۔

سلام فرماندہ ترانہ اور تقریری مقابلہ کرایا گیااور انعامات تقسیم کیے گئے۔آخر میں صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے دعا کروائی۔

برسی میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سیلم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات وسیم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی، سیکرٹری نشرواشاعت ثقلین ظفر ،میڈیا سیکرٹری برادر عاطف سرانی، صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال، ڈویژنل صدر یوتھ ونگ سید حسن نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان وجاہت مرزا سمیت مومنین ومومنات نے شرکت کی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)خانہ فرہنگ جمہوری اسلامی ایران کے زیر اہتمام برسی امام خمینی کی مناسبت سے افکار امام کے معاصر دنیا ہر اثرات کے عنوان سے منعقدہ سیمینار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے خصوصی خطاب کیا۔انہوں نے دنیا کے قلب مشرق وسطی سے امریکی غلبہ کے خاتمے میں فکر امام خمینی کے اثرات کو بیان کیا ۔

انہوں نے کہا کہ فلسطین، لبنان، شام ،عراق میں امریکی استعماریت کی شکست دراصل امریکہ کے عالمی غلبہ میں کمی کا سبب بنی ۔ان تمام علاقوں میں مزاحمت نے فکر امام سے استفادہ کیا ہے ۔دیں اور سیاست کی وحدانیت نے امت مسلمہ کو نیا تحرک اور نئی امید و جہت عطا کی ۔امام نے روسی صدر کو دعوت اسلام دے کر اسلام کے عالمی غلبہ کو سمت عطا کی ۔امام کا رشدی کے حوالہ سے فتوی آج بھی زندہ ہے اور اس پر عمل کی آخری کوشش اسی سال ہوئی ۔انقلاب اسلامی کا کامیاب ماڈل مغربی استعماریت کو شکست دینے کا سبب بنا ۔ثابت ہوا وسائل انقلاب کو جنم نہیں دیتے بلکہ انقلاب وسائل کو جنم دیتا ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر شہید حسینی فکر امام کے وارث تھے ۔ہم اس فکر کو زندہ رکھ کر اس وطن کو آزاد خود مختار اور مستحکم بنانے میں کلیدی کردار ادا کریں گے ۔تقریب کے دیگر خطبا میں مولانا علی عباس ،مفتی گلزار احمد نعیمی، عبداللہ گل ،نائب سفیر ایران ،جناب عزیزی اور دیگر شامل تھے۔

وحدت نیوز(کراچی)مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 جون 2023 کو کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان، مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے بیان میں کہا کہ امام خمینی رح ایک عظیم شخصیت تھی جو ابھی ہمارے درمیان موجود نہیں ہے جس کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، 18جون 2023 کو کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس کا انعقاد کیا ہے، جس میں ملک بھر کے نامور علماء کرام شرکت کریں گے اور خطابات بھی فرمائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ 4 جون انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی' امام خمینی رح کی برسی ہے جس کی مناسبت سے مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے زیر اہتمام 18 جون 2023 کو کراچی میں صوبہ سطح پر افکارِ امام خمینی رح کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس منعقد کرنے جارہے ہیں جس میں خصوصی شرکت  و خطابات مرکزی صدر حجتہ الاسلام والمسلمین علامہ سید حسنین عباس گردیزی، علامہ شیخ صلاح الدین، علامہ غلام عباس رئيسی، علامہ اصغر حسین شہیدی، علامہ علی نقی ہاشمی، مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی،علامہ حیدر عباس عابدی کریں گے۔

 مزید کہا کہ افکارِ امام خمینی رح کانفرنس میں سندھ کے علماء کرام و اہم شخصیات شرکت کریں گے، امام خمینی رح کی لازوال قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ہے امام خمینی رح امت مسلمہ کا ایک عظیم سرمایہ تھا عالمی سطح کا لیڈر تھا جس ہم ابھی محروم ہیں، ہم نے امام خمینی رح کی یاد کو زندہ رکھتے ہوئے 18 جون کو انقلاب اسلامی کے پاسبان امام خمینی رح کے عنوان سے کراچی میں افکارِ امام خمینی رح کانفرنس منعقد کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے حضرت امام خمینی رضوان اللہ علیہ کی 34 ویں برسی کی مناسبت سے انہیں شاندار انداز میں خراج عقیدت وسلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ نادر و نایاب، خورشید تابناک ہمہ جہت خصوصیات کی حامل شخصیت ہمارے لیے عظیم عطیہ خداوندی تھا، آپ ایمان و عمل صالح کی مصداق آفاقی شخصیت کے مالک تھے، خمینی بت شکن عالم اسلام کی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اپنی علمی و عملی جد و جہد سے مسلمین و مستضعفین جہاں کا سر بلند کر دیا، آپ کی دین ناب کی فکر ہی مرہون منت بنی کہ دنیا بھر کی تحریکوں اور نہضتوں نے طاغوتی قوتوں کو ہر میدان میں شکست فاش سے دوچار کیا۔

انہوں نے کہا کہ حضرت امام خمینی رح کی تعلیمات و افکار میں ہی ملت پاکستان کے مسائل کا حل پوشیدہ ہے، جن پر عمل پیرا ہو کر ہم اپنے ملک کو درپیش چیلنجز سے باطریق احسن نبردآزما ہو سکتے ہیں، آپ نے ذاتِ باری تعالیٰ پر کامل یقین کے ساتھ نہ صرف ملت ایران کو بلکہ ملت اسلامیہ کو خود اعتمادی عطا کی، امام خمینی رض نے عملی طور پر ثابت کیا کہ اگر دین سے صحیح استفادہ کیا جائے، تو یہ قوموں کو بیدار کرنے کا بہت ہی مؤثر اور فعال ترین ذریعہ ہے، آپ نے کمزور اور پسے ہوئے طبقات کی کامیابی کے لیے زمینہ سازی کی، اپنی عملی زندگی سے ہم سب پر یہ بات ثابت کر دی کہ دنیا کی استکباری طاقتوں کے مقابلے میں پوری طاقت سے ڈٹ جانے میں ہی کامیابی ہے اور اصولوں کی خاطر ان کے مقابلے میں کبھی خاموش نہیں رہنا چاہیے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی صدر سیدہ معصومہ نقوی نے بانی انقلاب داعی اتحاد بین المسلمین رہبر کبیر امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کی چونتیسویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ امام راحل امام خمینی رح وہ تاریخ ساز شخصیت ہیں جنہوں نے دور حاضر کی حسینیت کو زندہ کیا تاریخ ہمیشہ باکردار لوگوں کو یاد رکھتی ہے۔امام خمینی نے اپنی قوم کی فکری آبیاری کی اور ان کے مردہ ضمیروں کو زندہ کیا،آج ایران عالم کفر کیخلاف ایک مضبوط طاقت بن کر اسلامی مقدسات کی حفاظت کے لئے کمر بستہ ہے ،یہ آیت اللہ خمینی کی تربیت کا مظہر ہے ۔

انہوں نے کہا کہ امام خمینی صرف ایک عالم نہیں بلکہ کردار ساز تھے انہوں نے مظلوم اور محروم طبقے کی آواز بن کر دنیا میں ان کے حقوق کے لیے آواز بلند کی آپ نے سالوں سال بہادری سے مقابلہ کرکے شہنشاہی نظام کا تختہ الٹایا جس کے بعد ایران میں اسلامی جمہوریہ کے عظیم اور مضبوط نظام کو قائم کردیا ان کا مزید کہنا تھا آج رہبر معظم سید علی خامنای دامت برکاتہ امام خمینی رح کے افکار کے ترجمان بن کر انقلاب اسلامی کی محافظت فرما رہے ہیں اور ان شاء اللہ تا ظہور امام زمان عج انقلاب اسلامی کی یہ روشنی تاریک دنیا کو منور کرتی رھے گی۔

وحدت نیوز(لاہور) لاہور میں فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کو سزا موت دینے کا ملت جعفریہ پاکستان نے مطالبہ کردیا ۔ مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ امام مہدی عج کے شان اقدس میں گھٹیا زبان استعمال کی گئی، ہم پاکستان کے ریاستی اداروں سے مطالبہ کرتے ہیں گرفتار کر کے پھانسی کی سزا دی جائے،ہمارے آقا و مولا حجت خدا ج فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں احسن باکسر نے گھٹیا زبان استعمال کرکے پاکستان کے امن کے فضا کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہے۔ہم نے ہمیں اپنے کانڈھوں پر شہداء کی لاشیں اٹھا کر بھی پاکستان میں شیشہ نہیں توڑا پرامن پاکستانی آج ملعون کے گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مجلس علماء مکتب اھل بیت ع پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ عبداللہ مطھری نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے حالات پہلے سے ہی خراب ہیں اور پھر ایک لاہور سے تعلق رکھنے والے ملعون احسن باکسر نے حضرت امام مہدی عج کے شان اقدس میں گھٹیا زبان استعمال کرکے ہماری دلوں پر کھنجر لگایا ہے بدبخت شخص نے ایسی زبان استعمال کی ہے جو ہم برداشت نہیں کرسکتے ہیں پورے ملک میں ملت جعفریہ پاکستان میں غم و غصہ کی فضا ہے ہم پاکستان سے محبت کرنے والے پرامن محب وطن پاکستانی ہیں جس نے ہمیشہ لاشیں اٹھائیں لیکن پاکستان میں ایک شیشہ نہیں ٹوڑا ہے ہم نے ہمیں پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے ہم  پاکستان کے اداروں کے ساتھ کھڑے رہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ آج پوری ملت پاکستان کے ریاستی اداروں سے مطالبہ کررہی ہے کہ ہمارے آقا و مولا حجت خدا ج نواسہ رسول ﷺ فرزند زہرا س حضرت امام مہدی عج کی شان میں گستاخی کرنے والے ملعون احسن باکسر کو فل فور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہمارے زخموں پر مرہم رکھی جائے اس نے مزید کہا کہ ملعون گرفتار نہیں ہوا تو یہ ملک بھر ہونے والے احتجاجی مظاہرے وسیع پیمانے پر کیئے جائیں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین کل بھی کوئٹہ کے مومنین کی امیدوں کا مرکز تھی اور آج بھی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ہم عوام کے خادم ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ہزارہ ٹاؤن کوئٹہ کے ضلعی دفتر میں اہم اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس کی صدارت ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر سید ابراہیم شاہ کر رہے تھے۔ جبکہ مرکزی سیکرٹری تنظیم علامہ مقصود علی ڈومکی، رکن شوریٰ عالی سابق صوبائی وزیر قانون آغا سید محمد رضا، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، مولانا سید عباس موسوی اور اراکین ضلعی کابینہ شریک ہوئے۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم ضلع ہزارہ ٹاؤن کی تنظیمی فعالیت اور عوامی رابطہ مہم کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ دستوری طور پر ضلعی انتخابات کے بعد تمام یونٹس کی تنظیم نو ضروری ہے۔ یونٹس شوریٰ اجلاس کے ذریعے جمہوری اور دستوری پراسس کے مطابق یونٹس کی تنظیم نو کی جائے۔ مجلس وحدت مسلمین کل بھی کوئٹہ کے مومنین کی امیدوں کا مرکز تھی اور آج بھی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے۔ ہم عوام کے خادم ہیں اور عوام کی خدمت کو عظیم عبادت اور اپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں کوئٹہ سے بھرپور انداز میں حصہ لیں گے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے آغا سید محمد رضا نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین اقتدار کی بجائے اعلیٰ اسلامی و انسانی اقدار کے لئے میدان عمل میں ہے۔ قائد وحدت کی مدبرانہ قیادت میں ملت کے حقوق کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی۔ اس موقع پر عوامی رابطہ مہم یونٹس کی تنظیم نو اور برسی شہداء کے پروگرامز پر مشاورت کی گئی۔

وحدت نیوز(قم المقدسہ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ قم کے زیراہتمام مدرسہ حجتیہ قم میں حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا انعقاد کیا گیا۔ برسی کی تقریب میں فرزندان انقلاب کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ برسی میں حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات، نظریات اور خدمات پر مختلف زاویوں سے روشنی ڈالی گئی۔ اس موقع پر نظریاتی و انقلابی اور تنظیمی شخصیات نے اپنی بھرپور شرکت کے ساتھ حضرت امام خمینی (رہ) کے ساتھ اپنے عشق کا اظہار کیا۔ برسی کے پروگرام سے خصوصی خطاب مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کے جاری بحرانوں پر روشنی ڈالتے ہوئے حضرت امام خمینی (رہ) کی تعلیمات و افکار کو ملت پاکستان کے مسائل کا حل قرار دیا۔

یاد رہے کہ حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کے پروگرام مجلس وحدت مسلمین کی طرف سے متعدد ممالک میں جوش و خروش اور عقیدت کے ساتھ منعقد کئے جاتے ہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کی دنیا بھر میں شناخت ہی حضرت امام خمینی (رہ) اور شہید علامہ عارف حسینی (رہ) کے افکار و نظریات ہیں۔ قم المقدس میں شہر علم و انقلاب ہونے کی وجہ سے مجلس وحدت مسلمین کا حضرت امام خمینی (رہ) کی برسی کا پروگرام خاص اہمیت کا حامل ہے۔  

وحدت نیوز(سکردو) مجلس وحدت مسلمین کی کردار سازی کونسل کےرکن مولانا محمد جان حیدری نے 2010 میں جب یہ محسوس کیا کہ یونیورسٹی آف کراچی میں انقلاب امام خمینی اور شخصیت امام کے حوالے سے سٹوڈنس کے پاس معتبر منابع سے معلومات نہیں ہے جسکی وجہ سے وہ مختلف شبہات کے شکار ہیں تو اسلامک لرننگ فیکلٹی کے ڈین استاد محترم ڈاکٹر حسام الدین کی نگرانی میں 196 صفحات پر مشتمل تھئسیزلکھااور مرکزی لائیبریری سمیت فیکلٹی اور ڈپارٹمنٹ کی لائبریری میں رکھا تاکہ نسل جوان فکر امام خمینی رہ سے روشناس ہو۔

ان کے مطابق کافی کوشش کے باوجود چھاپ نہ سکا اس بار برسی امام خمینی (رہ) میں عہد کیاہے کہ  پوف ریڈنگ کے بعد چھپواکر پاکستان بھر کی یونیورسٹیز اور گورنمنٹ لائبریریز تک پہنچادینگے تاکہ پاکستان کی تعلیم یافتہ نسل نو انقلاب امام خمینی رہ کی حقیقی آئیڈیالوجی سے آشناہو۔  یہ تھئیسز یونیورسٹی آف کراچی سمیت پاکستان بھر کی جامعات اور گورنمنٹ لائبریریز میں قابل استفادہ ہے۔

انشاء اللہ اسے کتاب کی شکل میں چھپواکر تشنگان راہ عشق، راہ کربلا،راہ حق یعنی راہ خمینی رہ کی خدمت میں ایک مختصر گلدستہ ھدیہ کی صورت میں پیش کیا جائے گا۔ہمارا لاکھوں سلام ہو۔راہ امام۔فکر امام۔مکتب امام۔شھدائے انقلاب۔اور دنیابھر کے پیروان انقلاب اور ولایت پر۔انقلاب امام خمینی رہ کا مرکز کربلاہے اور کربلا کا مرکز غدیر ہے۔عصر حاضر میں مھدویت یعنی معرفت امام زمانہ عجل اللہ کے حصول کےلئے کربلا اور غدیر سے گزرنا لازمی ہے یہ وہ حسینی راستہ ہے جس نے عصر حاضر کی یزیدیت کا عملی مقابلہ کر رکھاہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree