امام جعفرصادقؑ دینی ودنیاوی علوم کے سرچشمہ اور بحر علم ومظہر عجائب ہیں،علامہ سہیل اکبر شیرازی

17 May 2023

وحدت نیوز(جھل مگسی)مجلسِ وحدت مسلمین ضلع جھل مگسی بلوچستان کی جانب سے بسلسلہ شہادت حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام مسجد اقصیٰ حسینی محلہ گنداواہ میں مجلس عزاء انعقاد ہوا جس سے MWMکے صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئمہ اطہار کی زندگانی ہمارے لیے نمونہ حیات ہے خانوادہ رسالت ص کو اللہ تعالیٰ نے ہر ناپاکی سے منزہ وپاک رکھا ہے آئمہ اطہار  سرچشمہ علم وعمل ہیں خاندان نبوت ورسالت کے چھٹے تاجدار امام جعفر صادق علیہ السلام کی شخصیت نگاہ قدرت میں ایک دریائے علم کی سی ہے جس سے امت اسلامیہ کے تشنگان علم ومعرفت کو سیراب ہونا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آپ  دینی ودنیاوی علوم کے سرچشمہ اور بحر علم ومظہر عجائب ہیں  آپ نے مدینہ منورہ میں دنیا اسلام کی سب سے بڑی یونیورسٹی کی بنیاد رکھی جس میں مختلف علوم کی تدریس فرمایا کرتے تھے جسں سے آپ کے  ہزاروں شاگردوں کسب فیض کیاکرتے تھے امام جعفر صادق ع اپنے افضل واکمل ہونے کی بنا پر اپنے پدر بزرگوار کے جانشین قرار پائے ظالم حکمران کی جانب سے آپ کئی بار زہر دیا گیا جس کی وجہ سے آپ کی شہادت واقع ہوئی۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree