حکمرانوں کی عدم توجہی نے کرم ایجنسی کے مسئلے کو سنگین بنا دیا ہے،کراچی کے مومنین کی دھرنوں میں استقامت کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، علامہ راجہ ناصرعباس

10 January 2025

وحدت نیوز (کراچی) پاراچنار غزہ کا منظر پیش کررہا ہے، حکمران کی عدم توجہی نے کرم ایجنسی پاراچنار کے مسئلے کو سنگین بنا دیا ہے، مسلمان وہ ہوتا ہے جو ظلم دیکھ کر تڑپ اٹھے، پاراچنار کے عوام خوراک اور دیگر ضروری سہولتوں کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، محاصرے میں ادوات کی کمی 130 سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے، پارہ چنار کی مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے دیئے گئے دھرنوں پر کراچی میں ریاستی شدید کی مذمت کرتے ہیں، اپنے آپ کو جمہوریت کی علمبردار کہنے والی پیپلز پارٹی کی حقیقت قوم کے سامنے ہے، نہتے شہریوں پر دھاوا بول کر سندھ حکومت نے اپنے قائد ذوالفقار علی بھٹو کی جمہوری فکر و اقدار کو پامال کیا ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاک محرم ہال پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ باقر عباس زیدی، علامہ صادق جعفری، علامہ مختار امامی، علامہ مبشر حسن، مولانا اسحاق قرایتی، علامہ ملک غلام عباس، ناصر الحسینی سمیت دیگر موجود تھے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پاراچنار کے حالات دانستہ طور پر کشیدہ کئے جارہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ کرم ایجنسی ملک کا حصہ نہیں فلسطین غزہ بن گیا ہے، لاکھوں کی آبادی محصور انسانی زندگیوں کو شدید خطرات لاحق ہیں، ادویات اور اشیاء خوردونوش کی کمی کی وجہ سے انسانی جانوں کا ضائع ہورہا ہے، محاصرے میں ادوات کی کمی 130 سے زائد معصوم بچوں کی شہادتیں ہوچکی ہیں اور زندگی مفلوج ہوگئی ہے، ضلع کرم میں شیعہ و سنی عوام کبھی بھی لڑائی نہیں چاہتے، پاراچنار میں دونوں فریقین کی رضامندی سے امن معاہدہ ہوچکا ہے، معاہدے پر عمل درآمد کی ذمہ داری اب حکومت پر عائد ہوتی ہے، کرم میں مستقل امن کے لئے تمام وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، جن افراد نے کرم کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی ہیں انکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے، ٹل پاراچنار روڈ کو مختلف بہانوں سے بند کرنے کی سازش ہورہی ہیں۔

چیئرمین ایم ڈبلیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ معاہدے ہونے کے باوجود ضلع کرم بگن میں سرکاری اہلکاروں پر دہشتگردانہ حملے ڈی سی کرم اور ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کی مذمت کرتے ہیں، گھات لگا کر حملہ کرنے والے دہشتگردوں نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں، ضلع کرم کی عوام سے اپیل ہے کہ امن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں، عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں، بحیثیت مسلمان ظلم کہیں بھی ہو اس کیخلاف آواز بلند کرنا فرض ہے، پر امن احتجاج ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، پاراچنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے دیئے جانے والے اندرون و بیرون ملک دھرنے کے شرکاء کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، گلگت بلتستان میں سخت ترین موسم میں بھی دھرنے ہوئے، پورے ملک میں جاری دھرنے کے شرکاء سڑک کا ایک سائٹ لوگوں کیلئے کھلی رکھیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے، پیپلز پارٹی کو اس فسطائیت اور غیر قانونی فیصلوں کی سیاسی قیمت چکانی پڑے گی، پیپلز پارٹی نے دھرنے کے پرامن شہریوں پر تشدد کرکے اپنی آمرانہ سوچ کی عکاسی کی ہے، پی پی لیڈر شپ ماضی میں جھانک لے کہ عام عوام پر تحکمانہ اور آمرانہ انداز حکومت کس کا وطیرہ رہا ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت کیلئے لمحہ فکریہ ہونا چاہیئے کہ انہوں نے مظلوموں کا خون بہایا ہے جس کا انہیں عوام کو جواب دینا ہوگا، بلاول بھٹو سندھ میں ہونے والی بربریت کا نوٹس لیں اور واقعات کی تحقیقات کرائیں، کرا چی پر امن احتجاجی دھرنوں میں بنائے گئے مقدمات واپس لئے جائیں اور بے گناہ افراد کو رہا کیا جائے، پاراچنار میں جاری دھرنے میں شریک محب وطن پاکستانیوں کے صبر، حوصلے، بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں، میں انسانی حقوق کی تنظیموں اور میڈیا کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree