The Latest

mwm.us.confمجلس وحدت کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناسر عباس جعفری نے ایک ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی جانب سے رسول اللہ ص کی شان میں گستاخانہ فلم کے خلاف کل ملک بھر میں احتجاج ہوگا اور امریکی سفارت خانوں کا گھیراو کیا جائے گا کل اسلام آباد میں نماز جمعہ کے بعد جی سکس ٹو سے ریلی برآمد ہوگی
پریس کانفرنس
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاۃ!
اگرچہ کہ ہمارے ملک میں اور بھی کئی سارے مسائل ہیں لیکن اس وقت سب سے اہم مسئلہ جو تمام مسائل پر اہمیت رکھتا ہے وہ اس فلم کا ہے جو ہمارے نبی پاکؐ کی شخصیت کو بدنام کرنے کے لیے بنائی گئی، توہین کی گئی۔ یہ ایک ایسا عمل ہے، دنیا کے جتنے بھی دستور اور قوانین ہیں، اقوام عالم میں ان سب کی خلاف ورزی ہے۔ آزادی بیان، آزادی عقیدہ اور آزادی اظہار کے جتنے بھی آپ قواعد و ضوابط بنائیں، وہ اجازت نہیں دیتے کہ آپ دوسروں کے مقدسات کی توہین کریں۔ جن لوگوں نے بھی یہ کام کیا ہے، اسلام کے مسلم اصولوں اور مسلم کے مکاتب فقہی ہیں، ان سب کی روشنی میں اس کے بنانے والے، اس میں کام کرنے والے اور اس کے لیے پیسہ خرچ کرنے والے سارے واجب القتل ہیں۔ اس میں امریکی حکومت، امریکی انتظامیہ اس جرم میں برابر کی شریک ہے۔ ان کے ممالک سے آئے دن اس طرح کی مجرمانہ افعال انجام پاتے ہیں اور مسلمانوں کے جذبات مجروح کرتے ہیں۔ اس وقت پورے کا پورا جہان اسلام اور پوری دنیا اور باشعور لوگ سراپا احتجاج ہیں۔ اس وقت یہ ہمارے لیے بھی یہ قابل برداشت نہیں ہے کہ ہماری آخری نبی ؐ جو انبیاء کے خاتم ہیں، ان کی توہین کی جائے۔ یہاں پر یونائیٹڈ نیشن، سیکورٹی کونسل اور عالمی دنیا کے حقوق کے جتنے بھی ادارے ہیں، سب کو آواز اٹھانی چاہیے۔ اگر آواز نہ اٹھائی تو وہ مجرم ہوں گے۔ ہم بھی کل پورے پاکستان میں احتجاج منائیں گے اور اسلام آباد میں امریکی ایمبیسی کی طرف مارچ کریں گے۔
 پریس ریلیز
مجلس وحدت مسلمین پاکستان

 ایم ڈبلیوایم نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کی کال دے دی
رسول پاک ۖ  کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے۔ کل نماز جمعہ کے بعد امریکی سفارتخانوں کا گھیرائو کریں گے۔ علامہ ناصر عباس

 اسلام آباد(پ ر) مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے امریکہ میں تیار ہونے والی توہین آمیز فلم کے خلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان کر دیا ، یہ اعلان ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ ایک پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، ا نہوں نے کہا کہ نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی ناقابل برداشت ہے، ایم ڈبلیو ایم کل بعد از نماز جمعہ امریکی سفارتخانوں کاگھیرائو کرے گی،انہوں نے کہا کہ ہم امریکی حکومت کی سرپرستی میں ہونے والی اسلام دشمن سرگرمیوں میں مذمت کرتے ہیں اور مسلمانوں سے اپیل کرتے ہیں کہ کہ وہ اسلام اور عالم اسلام کے خلاف ہونے والی سازشوں کے خلاف متحد ہو جائیں۔دشمن ہماری غیرت کا امتحان لینا چاہتا ہے وہ نہیں جانتا کہ رسول پاکۖ کی ذات گرامی پر سارے مسلمان اکٹھے ہیں، جدانہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ امریکہ میں توہین آمیز فلم کی تیاری پر خاموش رہنا جرم ہے۔انہوں نئے امریکہ سفیر کو ملک بدر کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کو اس پاک سرزمین پر رہنے کا کوئی حق حاصل نہیں ،ا علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا گزشتہ دنوں یہاں آنے والا یو نائیٹڈ مشن پاکستان کے مظلوموں کے زخموں پر مرہم رکھنے کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے خلاف سازش  کے لیے آیا تھا، یہ مشن برما کیوں نہیں گیا، فلسطین کیوں نہیں جاتا جہاں بے گناہ لوگ قتل ہوئے ہیں، ہمارے ملک میں عالمی سطح پر ایک سازش ہو رہی ہے ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل نے کہا کہ ہم مظلوموں کے ساتھی ہیں، ہم نے خون دیا ہے، شہید دیئے ہیں۔ ہم اپنا سب کچھ دے سکتے ہیں لیکن اپنے وطن کے خلاف کسی سازش کو قبول نہیں کریں گے وہ ادارے جو اس ملک کے محافظ ہیں اس وقت سے ڈریں جب پانی سر سے گزر جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں اہل تشیع و اہل تسنن دونوں مظلوم ہیں۔ ہمارے ریاستی اداروں نے انکے ساتھ کوئی اچھا سلوک نہیں کیا لیکن پھر بھی اپنے وطن کے اندر عالمی قوتوں کی سازشوں کو قبول کرنے کو تیار نہیں ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ اپنے ملک کے تمام مسائل ہم خود حل کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی پاکۖ کی توہین سے تمام باضمیر مسلمانوں کے دل مجروح ہیں۔ آج ہم سارے سوگ میں ہیں، غمگین ہیں۔ اس زمانے میں اتنا بڑا ظلم ہوا ہے اور وہ بھی اس کلچر معاشرے میں اور جو اپنے آپ کو دنیا کا ماڈل کہلاتا ہے،ہمارے لیے تمام انبیاء واجب الاحترام ہیں، ہم تو بھارت کے مہاتما گاندھی کی توہین بھی جائز نہیں سمجھتے۔ انہوں کہا کہ امریکہ کا نظام احمقانہ ہے اور احمق لوگوں کے ہاتھوں میں انشاء اللہ یہ نظام ٹوٹ کر رہے گا۔ انہوں نے کراچی، لاہور میں فیکٹریوں آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والی اموات پر افسوس کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ان افسوسناک واقعات کی تحقیقات کے لیے ایک تحقیقاتی تشکیل دی جائے اور ذمہ داران کو کیفرکردار تک پہنچا یا جائے پریس کانفرنس کے دوران ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی ، سیکرٹری امور خارجہ، علامہ سید شفقت شیرازی، سیکرٹری امور جوانان علامہ اعجاز حسین بہشتی، سیکرٹری فلاح و بہبود بردر نثار فیضی، سیکرٹری روابط ملک اقرار حسین اور بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری علامہ مقصود ڈومکی بھی موجود تھے۔

امریکیوں کی جانب سے شان رسالت مآب پر گستاخی کے خلاف تہران میں امریکی منافع کے پاسدار سویس ایمبیسی کے سامنے ہزاروں لوگوں نے احتجاج کیا
مظاہرین کا کہنا تھا کہ امریکہ مسلسل اسلام دشمنی پر اترآیا ہے اور یہ فلم بھی امریکیوں کی اسلام دشمنی کا ہی ایک نیتجہ ہے ایران نے اعلان کردیا ہے کہ کل نماز جمعہ کے بعد ملک بھر اس سلسلے میں سخت احتجاج ہوگا

یمن میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا اور سفارت خانے سمیت پارکنگ کی گاڑیوں پر آگ لگادی
صنعا میں آج جمعرات کے دن امریکیوں کی جانب سے شان رسالت ماب ص میں گستاخ آمیز فلم کی ریلیز پر اس وقت امریکی سفارت خانے پر عوام نے حملہ کردیا جب مظاہرین احتجاج کرتے ہوئے امریکی سفارت خانے جا پہنچے
امریکی سفارت خانے پر حملے میں مظاہرین نے امریکی پرچم نذر آتش کردیا اور عمارت میں آگ لگادی ۔
واضح رہے کہ اس وقت عالم اسلام اس مریکی فلم کی ریلیز پر غم و غصے میں ہے جس میں شان رسالت ماب ص پر گستاخی کی گئی ہے گذشتہ روز لیبیا کے شہر بن غازی میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کرکے امریکی سفیر سمیت تین مزید افراد کو قتل کردیا جبکہ سفارت خانے کی عمارت کو آگ لگادی ،ادھر مصر کے شہر قاہرہ میں بھی مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر حملہ کردیا اور امریکی پرچم اتار کر آگ لگادی ۔

myc.mwmملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا پہلا تنظیمی اجلاس، 30سے زائد مذہبی جماعتوں کی شرکت
اسد اللہ بھٹو کو صدر، ڈاکٹرخالد سومروکو جنرل سیکریٹری اورمجلس وحدت کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کو ملی یکجہتی کونسل سندھ کا رابطہ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا
ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدرقاضی حسین احمد، حافظ حسین احمد، ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم علامہ محمد امین شہیدی، مولانا عامر صدیق سمیت مرکزی قائدین کی شرکت

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کا پہلا تنظیمی اجلاس مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی ہوٹل ریجنٹ پلازہ میں منعقد کیا گیا ۔جس میں مرکزی قائدین کے علاوہ 30 سے زائدمذہبی تنظیموں کے صوبائی ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی صدرجناب قاضی حسین احمد نے کی جبکہ مرکزی کابینہ کے دیگر اراکین میں حافظ حسین احمد، علامہ امین شہیدی،مولانا عامر صدیق، ثاقب اکبر و دیگر رہنما شریک تھے۔ اجلاس کی دونوں نشستوں میں اتحاد اور وحدت کی بے مثال فضاء قائم رہی۔ مرکزی قائدین کے درد مندانہ خطابات میں ملکی اور غیر ملکی صورتحال پر تفصیل سے روشنی ڈالی گئی اور تمام شرکاء تنظیموں نے ملی یکجہتی کونسل کے احیاء کو مملکت اسلامی اور ملت اسلامی پاکستان کے لئے ایک نعمت سے تعبیر کیا ۔
ملی یکجہتی کونسل صوبہ سندھ کے پہلے تنظیمی اجلاس کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے ان کو اپنی بھرپور حمایت کا یقین دلایا، شرکاء نے کراچی ، کوئٹہ، گلگت، پاراچنار اور ملک کے دیگر حصوں میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کی اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ ان واقعات کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کراکر دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور ورثاء اور مالی معاوضہ دیا جائے۔اجلاس نے کراچی اور لاہور میں ہونے والے آتشزدگی کے اندوہناک واقعات پر شدید افسوس کا اظہار کیاجبکہ مذہبی جماعتوں کے اس اتحاد نے پاکستان میں میڈیا میں بڑھتی ہوئی فحاشی و عریانی کی بھی شدید مذمت کی اور اسے پاکستان کے خلاف ایک سازش قرار دیا۔
تنظیم سازی کے مرحلے میں تمام مرکزی تنظیموں کو نمائندگئی دی گئی ،اور یہ عہد کیا گیا کے انشااللہ اس غیر انتخابی فورم کے ذریعے سے پاکستان میں موجودہ کشیدگی کو ختم کرنے میں مدد ملے گئی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جناب قاضی حسین احمد کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان میں فرقہ واریت کے خاتمے اور مذہبی رواداری کے فروغ کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد و وحدت امت کا یہ سفر جو ملی یکجہتی کونسل کے احیاء سے دوبارہ شروع ہوا ہے اس کے ثمرات اب صوبائی سطح پر بھی آنا شروع ہوگئے ہیں اور پنجاب کے بعد سندھ میں بھی ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فرقہ واریت کے خاتمے کے لئے اور اتحاد امت کا یہ سفر نچلی سطح تک کے لر جائیں گے تاکہ اس کے ثمرات سے عام پاکستانی بھی استفادہ کرسکے۔

قاضی حسین احمد نے کوئٹہ ، گلگت، کراچی اور پاراچنار میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی اور کہا کہ دشمن اس طرح کے واقعات کے ذریعے پاکستان کو کمزور اور مسلمانوں کو باہمی دست و گریباں کرنا چاہتا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل اور ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی رہنما علامہ امین شہیدی کا کہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل کے احیاء سے دشمن کی فرقہ واریت پھیلانے کی سازش ناکام ہوچلی ہے، جلد ہی اس کے ثمرات پورے پاکستان میں نظر آئیں گے، پاکستان کے غیور مسلمان دہشت گردی، فرقہ واریت اور لسانیت کو مسترد کرتے ہوئے باہمی بھائی چارے اور اخوت کے ساتھ امریکہ اور اسرائیل کی پاکستان مخالف سازشوں کو ناکام بنا دیں گے۔
بعد ازاں اجلاس کے شرکاء نے کثرت رائے سے جماعت اسلامی سندھ کے امیر اسد اللہ بھٹو کو ملی یکجہتی کونسل سندھ کا صدر ، جمعیت علمائے اسلام (ف) سندھ کے جنرل سیکریٹری خالد محمود سومرو کو جنرل سیکریٹری اور مجلس وحدت مسلمین کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کو رابطہ سیکریٹری منتخب کرلیا گیا۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ، جماعت اسلامی صوبہ سندھ، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعت الدعوۃ، جمعیت اہلحدیث، تحریک فیضان اولیاء، تحریک منہاج القرآن، تنظیم العارفین، ہیئت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ پاکستان، تنظیم اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان (سواد اعظم)، تحریک اہلحدیث، متحدہ علماء محاذ، جمعیت غرباء اہلحدیث، نظام مصطفی پارٹی، پاکستان سنی تحریک ،سندھ شیعہ آرگنائزیشن،جمعیت اتحاد العلماء پاکستان، جامعہ بنوریہ العالمیہ اور دیگر تنظیموں کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

asadi.khaliqمجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے یوم وفات بانی پاکستان قائداعظم  محمد علی جناح پر صوبائی دفتر میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بانی پاکستان بابائے قوم نے پاکستان کو ایک فلاحی ریاست، عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ، مذہبی آزادی، امن، محبت اور بھائی چارہ کو مدنظر رکھتے ہوئے برصغیر کے مسلمانوں کیلئے حاصل کیا تھا، شومئی قسمت سے یہاں کے حکمرانوں کو ذہنی غلامی سے نجات نہ مل سکی اور اغیار پر بھروسہ کر کے آج اس مملکت خداداد کو اس موڑ پر پہنچا دیا ہے شائد ہی کوئی نجات دہندہ اس ملک کو قائد کے اصولوں کی طرف واپس لائے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں عدل و انصاف کا حال یہ ہے کہ قاتل دندناتے پھرتے ہیں اور مقتول کے ورثا اپنی باری کا انتظار کر رہے ہیں کہ انہوں نے کب اور کس جگہ اس ملک کو خیر باد کہنا ہے، کئی مائیں اپنے گمشدہ بیٹوں کی تلاش میں سرگرداں ہیں تو کوئی بچہ پوسٹر لئے قاضی وقت سے سوال کر رہا ہے کہ مجھے میرے بابا واپس دلا دو، میرا بابا کس جرم میں مارا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے تو مذہبی آزادی کے زریں اصول دئیے تھے لیکن آج کوئی مسلمان محفوظ نہیں، نہ مسجدوں میں نہ عزا خانوں میں اور نہ اقلیتی برادری اپنے مندروں اور چرچز میں محفوظ ہیں۔

علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ قیام پاکستان سے لے کر اب تک محب وطن لوگوں کو اس ملک میں یا تو قیدو سلاسل کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑی ہیں یا تو ان کو اس وطن دوستی کے جرم میں اپنی جان کی بازی ہارنا پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تکفیری گروہ اور دہشت گردوں کو اگر اب بھی لگام نہ دی گئی تو سمجھ لیا جائے کہ پاکستان میں خونی انقلاب آنے میں اب کوئی دیر نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملکی سالمیت اور امن کے لئے صبر کرنے والوں کو کمزور سمجھا جا رہا ہے اور جب یہی لوگ ملک اور اسلام کے دفاع کے لئے نکلیں گے تو یہ وہ وقت ہو گا جس کا ذکر اللہ تعالیٰ نے بھی قرآن کریم میں فرمایا ہے کہ بے شک اللہ کا گروہ ہی غالب آنیوالہ ہے۔

علامہ اسدی نے مزید کہا کہ قرآن میں یہ بھی ارشاد ہوا ہے کہ ہم نے اس زمین کے وارث مستضعفین کو ہی بنانا ہے، جب پاکستان کے مستضعفین جاگ گئے اور انہوں نے اپنی زمین کی ملکیت کا دعویٰ کر دیا تو حکمرانوں کو کہیں منہ چھپانے کیلئے جگہ نہیں ملے گی، حکمران فرانس کے انقلاب کو یاد رکھیں جب حکمرانوں کو لٹکا دیا گیا تھا۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے بانی پاکستان کے درجات کی بلندی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ تقریب میں علامہ محمد اقبال کامرانی، علامہ حسنین عارف، سید اسد عباس نقوی نے بھی خطاب کیا اور بانی پاکستان سے اظہار محبت اور ان کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

mlo۸مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی آفس سے جاری ایک بیان کہا گیا ہے کراچی اور لاہور میں فیکٹریوں پر آگ لگ جانے کے سبب دو سو سے زائد افراد کا جاں بحق ہونا قومی سانحہ اور اس قومی سانحے پر تین روزہ سوگ کا اعلان کیا جاتا ہے
بیان میں مطالبہ کیا گیا ہے اس سانحے کے اسباب کی فوری تحقیقات کر کے منظرعام پر لایا جائے اور قصوار افراد کو قانون کے مطابق سزا دی جائے
بیان میں قوم سے اپیل کی گئی ہے کہ زخمی افراد کی صحت یابی کے لئے دعا کی جائے بیان میں جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار ہمدردی کی گئی

mwm.qaeidاسلام آباد آج شیعہ ٹاگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ کا دسواں دن تھا آج کیمپ میں بانی پاکستان کی برسی کی مناسبت سے ایک تقریب ہوئی جس میں بانی پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا گیا اور فاتحہ خوانی کی گئی
برسی کے اس پروگرام میں علامہ اقبال بہشتی ،علامہ اصغر عسکری اور علامہ فخر علوی کے علاوہ قائد اعظم یونیوسرسٹی کے پروفیسر نقوی نے بھی شرکت کی مقررین نے بابائے قوم کی برسی کی مناسبت سے قائد کی زندگی کے مختلف پہلو پر گفتگو کی اور قائد اعظم کے فرمودات کو قوم کے لئے مشعل راہ قراردیا
مقررین نے اس بات پر سخت افسوس کا اظہار کیاکہ ریاست آج ملک بھر میں اہل تشیع کے قتل عام کی روک تھا م کے لئے کوئی بھی مناسب اقدام نہیں کر رہی یہاں تک کہ عدلیہ بھی اس مسئلے پر خاموش ہے
مقررین نے کہا کہ عوام کی جانب سے ظلم و ستم کا قبول نہ کرنا اور ظلم کے خلاف پرامن احتجاج قائد اعظم کے فرمودات کے عین مطابق ہے ۔
مقررین نے کہا کہ ایک انسان کا قتل پوری انسانیت کا قتل ہے اور ایک انسان کے قتل پر خاموشی اس قتل میں شریک ہونے کے برابر ہے ،مقررین کاکہنا تھا کہ کسی بھی مذہب یا مسلکی مقدسات کی توہین فقہ جعفریہ میں حرام ہے اور گذشتہ سال اس حرمت کے بارے میں ایک بار پھر دنیائے تشیع کی شرعی سپریم اتھارٹی حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فتوا دیا ہے

لیبیا کے شہر بن غازی میں مسلح افراد کے ایک گروہ نے ملعون امریکی پادری کی جانب سے بنائی اس فلم کے خلاف احتجاجاً امریکن قونصلیٹ پر بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کر دی، جس فلم میں پیامبر گرامی اسلام ص کی شان اقدس میں گستاخی کی کوشش کی گئی ہے امریکی سفارت خانے پر حملے میں ایک امریکی شہری ہلاک ہوگیا۔ لیبیا میں مظاہرین ملعون امریکی پادری ٹیری جونز کے تعاون سے بننی والی ایک فلم کے خلاف احتجاج کر رہے تھے، جس میں اسلام کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ مسلح مشتعل مظاہرین نے احتجاج کے دوران امریکی قونصلیٹ کو آگ لگا دی، جس سے ایک امریکی اہلکار ہلاک ہوگیا۔ امریکی قونصل خانے کے اہلکار کا کہنا تھا کہ انکی عمارت پر مسلح افراد نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ مظاہرین نے عمارت کو آگ بھی لگائی۔ اسی موقع پر مسلح گروپ اور سکیورٹی اہلکاروں میں شدید جھڑپیں بھی ہوئی
ادھر مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں مظاہرین نے امریکی سفارت خانے پر دھوا بول دیا اور امریکی پرچم کو سفارت خانے کی عمارت سے اتار کرنظر آتش کردیا

mirza.mwmملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا سربراہی اجلاس آج ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں منقعد کیا جا رہا ہے جس میں چالیس سے زائد مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ،تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیںجبکہ سربراہی اجلاس میں سندھ میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کے اہم امور انجام دئیے جائیں گے۔مولانا مرزا یوسف حسین

کراچی(  )ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کا سربراہی اجلاس آج ریجنٹ پلازہ ہوٹل میں منقعد کیا جا رہا ہے جس میں چالیس سے زائد مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے ،تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئیںجبکہ سربراہی اجلاس میں سندھ میں ملی یکجہتی کونسل کی تنظیم سازی کے اہم امور انجام دئیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا مرزا یوسف حسین نے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے رہنما مولانا مرزا یوسف حسین کاکہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سربراہی اجلاس کے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی اور چالیس سے زائد مذہبی جماعتوں کو دعوت نامے دئیے گئے ہیں جن میں سے تمام مذہبی جماعتوں نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے ان کاکہنا تھا کہ ملی یکجہتی کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے لئے اب تک جماعت اسلامی،جمعیت علماء پاکستان (سواد اعظم)،جمعیت علمائے اسلام (ف)،جمعیت علمائے اسلام (س)،جماعۃ الدعوۃ،تحریک منہاج القرآن،تنظیم العارفین،تنظیم فیضان اولیائ،اسلامی تحریک پاکستان،وفاق المدارس (شیعہ)،وفاق المدارس (العربیہ)،تنظیم المدارس،جعفریہ الائنس پاکستان،نظام مصطفی پارٹی،سنی تحریک پاکستان،متحدہ علماء محاذ،جمعیت اہل حدیث،جمعیت غرباء اہلحدیث،مرکزی جمعیت اہلحدیث،جماعت اہلحدیث،تحریک خلافت پاکستان،اتحاد علماء پاکستان،اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان،ھئیت آئمہ مساجد و علماء امامیہ،جامعہ بنوریہ العالمی کے مفتی محمد نعیم سمیت دیگر قائدین کو دعوت نامے دئیے گئے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree