یزد بس حادثہ قابل افسوس ، شہید زائرین کے اہل خانہ غم میں برابر کے شریک ہیں، صدر ایم ڈبلیوایم سندھ علامہ باقر زیدی

21 اگست 2024

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید باقرعباس زیدی نے لاڑکانہ سے تعلق رکھنے والے زائرین کی بس کےعراق جاتے ہوئے ایرانی شہر یزد میں خوفناک حادثے پردلی افسوس اور رنج کااظہار کیا ہے ۔

میڈیا سیل سے جاری اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے کہا کہ اس اندھوناک سانحے میں 35 زائرین کی شہادت اور ایک درجن کے قریب زائرین کے شدیدزخمی ہونا ایک ناقابل تلافی نقصان ہے ۔

انہوں نے کہا کہ زائرین کی شہادت ایک عظیم سعادت بھی ہے ، جنہیں خود امام حسینؑ نے اپنی بارگاہ میں طلب کیا ہے، دکھ کی اس گھڑی میں ایم ڈبلیوایم کے تمام اراکین غم ذدہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

علامہ باقرعباس زیدی نے بس مالکان اور ڈرائیور حضرات سے بھی گذارش کی ہے کہ بیرون ملک سفر سے پہلے اور دوران سفر بسوں کی فٹنس کا خصوصی خیال رکھا جائے، بیرون ممالک خصوصاً ایران اور عراق میں بین الاقوامی طرز کے ٹریفک قوانین سے آشنائی اور ان کی پابندی کا بھی خاص خیال رکھنا ضروری ہے تاکہ اس قسم کے افسوسناک سانحات سے بچا جا سکے۔

انہوں نے شہداءکیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے اور ساتھ ہی ایرانی حکومت اور تہران میں موجود پاکستانی سفارت خانے سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہداء وزخمیوں کے اہل خانہ کے ساتھ فوری مکمل تعاون کو یقینی بنائیں ، زخمیوں کی بہترین نگہداشت اور شہداء کے جسدہائے خاکی کی وطن واپسی کیلئے جلد موثر اقدامات اٹھائے جائیں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree