صوبائی سیکریٹریٹ ایم ڈبلیوایم لاہور میں جشن میلاد النبیؐ کا اہتمام

19 ستمبر 2024

وحدت نیوز(لاہور)صوبائی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پنجاب میں آغاز ہفتہ وحدت اور عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی مناسبت جشن منایا گیا ۔ صوبائی سیکرٹریٹ کے اسٹاف کی یہ کوشش رہتی کہ ہر مذہبی اور قومی دن کی مناسبت سے اسٹاف ملکر ایک صمیمی پروگرام ترتیب دیں ۔

 12 ربیع الاول 1446ھ عید میلاد النبی اور حضرت امام خمینی رحمتہ اللہ علیہ کے فرمان کے مطابق آغاز ہفتہ وحدت کی مناسبت سے صوبائی سیکرٹریٹ کے اسٹاف نے ایک بہت ہی مختصر مگر صمیمی پروگرام ترتیب دیا گیا ۔وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان جناب علامہ سید احمد اقبال رضوی کی خصوصی شرکت ۔ عید میلاد اور ہفتہ وحدت کی مناسبت سے کیک کاٹا گیا ۔

اس موقعہ پر کشمیر ،فلسطین کی آزادی کے لئے اور عالم اسلام کے استحکام اور غاصب اسرائیل اور امریکہ کی نابودی کے لئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں ۔غزہ مظلوموں کے خصوصی دعائیں کی گئی اور شہدائے مقاومت اور پارا چنار کی بلندی درجات کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔  وطن عزیز پاکستان کی سلامتی اور ملک میں فرقہ واریت کے خاتمے اور امن وامان کی بحالی اور مسنگ پرسنز کی جلد آزادی کے لئے دعائیں مانگی گئیں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree