اربعین حسینیؑ تاریخ انسانی کا بے مثال اجتماع ہے، مرکزی رہنما ایم ڈبلیوایم علامہ مقصود ڈومکی

23 اگست 2024

وحدت نیوز(نجف اشرف)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری امورتنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نجف اشرف سے کربلا معلیٰ کی جانب مشی کے حوالے سے کہا ہے کہ اربعین تاریخ انسانی کا بے مثال اجتماع ہے۔ جہاں دنیا کے مختلف رنگ و نسل کے لاکھوں، کروڑوں انسان حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا سے اپنے عشق کا اظہار کرنے آتے ہیں۔ حضرت امام حسین علیہ السلام اور شہدائے کربلا کے عشق و مودت میں زائرین اور ان کی خدمت کرنے والے ایثار و فداکاری، عشق اہل بیت، عبادت و عبودیت الٰہی، سخاوت و دیگر اعلیٰ انسانی اقدار کا اظہار کرتے ہیں۔ عراق کی گرمی میں اسی کلو میٹر سے زائد کا سفر مرد، خواتین، جوان، بوڑھے، بچے سبھی عشق اہل بیت علیہم السلام میں طے کرتے ہیں۔ جن کے پاؤں میں چھالے پڑ جاتے ہیں، وہ بھی اس مقدس سفر کو جاری رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اربعین کا عالمی اجتماع اور واک دنیا بھر سے آئے ہوئے مختلف رنگ و نسل کے لوگوں کو عشق حسینؑ کی لڑی میں پرونے کا کام کرتی ہے، اور ان کے درمیان الفت، محبت و بھائی چارے میں اضافے کا سبب بنتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام عالم انسانیت کے رہبر و رہنماء ہیں۔ اس لئے تمام مسلمان مکاتب فکر کے علاؤہ غیر مسلم ہندو، کرسچن و دیگر ادیان کے لوگ محسن انسانیت سے اپنے عشق و محبت کا اظہار کرنے کربلا آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ زائرین کربلا معلیٰ کے ساتھ ایران کے شہر یزد میں پیش آنے والا حادثہ دردناک ہے۔ المناک سانحے پر شہیدوں کے ورثاء کو تعزیت اور تسلیت عرض کرتے ہیں، اور زخمیوں کی صحت و تندرستی کے لئے بارگاہ رب العزت میں دعاگو ہیں۔ اللہ تعالیٰ بحق امام حسین علیہ السلام تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree