The Latest

mwmflagمجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے رکن علامہ اقبال بہشتی نے ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں بعد از  نماز ظہرین منعقدہ تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوانی خالق کائنات کی نعمتوںمیں سے عظیم نعمت ہے اور اس میں عبادت بڑھاپے کی عبادت سے بدرجہ اتم بہتر اور باعث فضیلت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ معروف پر عمل اور منکر سے اجتناب سے جہاں انسان حکم خداوندی اور تعلیمات اہلبیت وقرآن کی پیروی کا شرف حاصل کرتا ہے وہاں اس کی ذات میں بھی معنوی خصائل پیدا ہوتے ہیں۔ انہوں نے شرکاء نشست کو غیبت ایسے گناہ کبیرہ سے اجتناب کا درس دیتے ہوئے کہا کہ احادیث آئمہ معصومین میں ملتا ہے کہ یہ قبیح فعل بعض مواقع پر قتل ایسے گناہ سے بھی بڑا ہے کیونکہ اس میں انسان دوسرے مومن بھائی کی شخصیت کا قتل کرتا ہے۔ اور غیبت کی تعریف یہ ہے کہ مومن بھائی کی اس کی عدم موجودگی میں برائی کرنا جو کہ وہ سنے تو اسے برا لگے غیبت کہلاتی ہے۔ اور یہ ایسے ہی ہے کہ اپنے مردہ بھائی کا گوشت کھایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں دنیاوی و اخروی نجات کے لئے چاہیے ہے کہ غیبت ایسے گناہان کبیرہ سے اجتناب کریں اور اپنے اندر صالح خصائص کو رواج دیں۔ دعائے ظہور حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف کے ساتھ نشست کا اختتام ہوا۔

mwmflagکراچی کے علاقے جعفر طیار سوسائٹی کے ملحقہ علاقہ ایف ساؤتھ ایریاکے رہائشی تراب حیدر کو وطن دشمن دہشت گردوں نے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے شہید کر دیا۔ نمائندہ وحدت کے مطابق دہشت گردوں نے تراب حیدر کو ملیر کے ناد علی چوک سے اغوا کر کے نامعلوم مقام پر لے گئے جہاں پر پہلے تیزاب سے اسے جلایا گیا بعد ازاں فائرنگ کر کے موت کی نیند سلا دیا۔مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن نے تراب حیدر کی وحشیانہ تشددکے بعد شہادت پر انتہائی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ شہید کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ یاد رہے کہ تراب حیدر فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔

اسلامی بیداری کے عالمی ادارے کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران پوری دنیا کے مسلمانوں کا روحانی سہارا ہے اور وہ ملت ایران سے امید لگائے ہوئے ہیں۔ ولایتی نے کہا کہ بیداری اسلامی درحقیقت اسلامی اقدار کے احیاء اور اسلام اور مسلمانوں کے اسلامی وقار کی جانب دوبارہ واپسی کے عمل کا نام ہے۔

maqsood domki456پاکستانی عوام کے ساتھ ہمیشہ اسلام کے مقدس نام پر دھوکا کیا گیاہے۔ مادر وطن آج جن مشکلات اور مسائل میں گھری ہے اس سے نجات کے لئے رہبر کبیر اور شہید قائد کی فکر کے امین نوجوانوں کو میدان عمل میں اترنا ہوگا۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے کارکنان نے ملت جعفریہ کو ناامیدی کی کیفیت سے نکالا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے حسینیہ شہیدسید عارف حسین الحسینی رہ مشہد مقدس میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کسی مسیحا کی منتظر ہے جو انہیں ہرقسمی مسائل سے نجات دلائے۔مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے قومی ایجنڈے اور سیاسی روڈ میپ میں قوم کو اگلے مرحلے میں بھی مایوس نہیں کریں گے۔ خدا کے کرم اور عوام کے تعاون سے قوم کی تقدیر بدلیں گے۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکریٹری فلاح مولانا سہیل اکبر شیرازی نے بھی خطاب کیا۔ مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے وفد نے مشہد مقدس میں دانشگاہ اسلامی رضوی کا دورہ کیا۔ اور شہدا کے مزار اقدس پر حاضری دی۔

بحرین میں عوامی احتجاج میں آئے روز شدت آ رہی ہے اور شاہی حکومت کے خاتمے کا مطالبہ زور پکڑتا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کا نا ختم ہونے والا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ جمعرات کی شب سے بحرینی عوام آل سعود کی حمایت یافتہ شاہی حکومت کے خلاف سماہیج، المصلی، جد حفص اور جزیرہ ستر میں بھرپور احتجاجی مظاہرے تسلسل سے جاری ہیں ۔ پرامن بحرینی عوام پر جو کہ اپنا بنیادی حق رائے دہی مانگ رہے ہیں ۔ دنیا بھر سے کرائے پر بلائے گئے سکیورٹی اہلکاروں نے گولیاں چلائیں اور آنسو گیس کے شیل پھینکے جس کے نتیجے میں دس کے قریب شہری زخمی ہو گئے۔ مظاہرین سکیورٹی فورسز کے ہاتھوں آیت اللہ نمر باقر پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور اغواء کے خلاف شدید نعرے بازی کر رہے تھے۔ ذرائع کے مطابق سکیورٹی اہلکاروں نے سترہ اور وادیان کے علاقوں میں مقامی لوگوں کے گھروں میں بھی گھسنے کی کوشش کی جس پر شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا

mwmflagمجلس وحدت مسلمین سندھ ضلع کراچی ساؤتھ کے زیر اہتمام دعائے کمیل کی عرفانی محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس روحانی و عرفانی محفل میں دعائے کمیل کی تلاوت مولانا نعیم الحسن نے کی۔ اس موقع پر مومنین سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا نعیم الحسن کا کہنا تھا کہ دعائے کمیل کا عرفان عملی کی منازل طے کرنے میں کلیدی کردار ہے۔ یہ دعا انسان کو خداوند کریم کی معرفت اور قربت کا ذریعہ بنتی ہے۔ واضح رہے کہ ایم ڈبلیو ایم ساؤتھ کراچی ہر شب جمعہ اس طرح کی محافل کا انعقاد کرتی ہے جس میں دعا و درس اخلاق کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ آئندہ شب جمعہ مولانا محمد حسین کریمی دعاکمیل کی محفل میں خصوصی شرکت کریں گے۔

روس کے نائب وزیر خارجہ گناڈی گاٹیلوف نے کہا ہے کہ روس مغربی ممالک کی طرف سے سکیورٹی کونسل میں شام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کو ویٹو کردیگا۔ روسی نائب وزیر خارجہ نے کہا کہ شام کے خلاف مغربی ممالک کی ہر معاندانہ کوشش کو ناکام بنادیا جائیگا۔ان کا کہنا تھاکہ شام کے خلاف قرارداد کا مسودہ  غیر متوازن ہے کیونکہ شام میں دہشت گردی میں شام مخالف دہشت گرد بھی ملوث ہیں جنھیں مغربی اور عربی ممالک کی حمایت حاصل ہے اور اگر مغربی اور عربی ممالک شا م میں مداخلت بند کردیں تو شام میں امن قائم ہوجائیگا۔ واضح رہے کہ امریکہ ، جرمنی اور برطانیہ نے شام کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کے لئے قرارداد کا ایک مسودہ پیش کیا ہے جسے روس نے ویٹو کرنے کی دھمکی دیدی ہے

امریکہ کے شہر نیوریارک میں اقوام متحدہ کے دفتر میں ہتھیاروں کی عالمی تجارت کے معاہدے کا جائزہ لینے کے لئے چند روز قبل شروع ہونے والی کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔ کانفرنس کے شرکاء نے کثرت رائے سے ایران کو کانفرنس کا نائب صدر منتخب کیا ہے۔ اسلامی جمہوریہ ایران کو نائب صدر کی نشست ملنے پر اس کانفرنس میں شریک امریکی مندوب نے ایک غیرمعقول اقدام اور اقوام متحدہ کے بیشتر مندوبین کی رائے کی بے احترامی کرتے ہوئے کہا کہ ایران غیرقانونی ایٹمی سرگرمیاں انجام دے رہا ہے اور وہ حزب اللہ و شام کو بھی ہتھیار فراہم کررہا ہے۔امریکی وفد نے ایران پر یہ بھی الزام لگایا کہ وہ عالمی امن و صلح کو نقصان پہنچار ہا ہے۔امریکی وفد کے اس بے بنیاد الزام کے جواب میں اقوام متحدہ میں ایران کے مشن نے امریکی دعوے کو بے بنیاد و فضول قراردیتے ہوئے کہا کہ ایران امریکہ کواس طرح کے الزام کا جواب دینے کے قابل ہی نہیں سمجھتا۔اقوام متحدہ میں ایران کے نمائندہ دفتر نے رائے عامہ اور کانفرنس میں شریک مندوبین پر واضح کرنے کے لئے ایک بیان شائع کیا جس میں عالمی امن و صلح کو ایران کے ذریعے نقصان پہچائے جانے پر مبنی امریکا کے دعوے کومضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران کہ جس نے گذشتہ ساڑھے تین سو برس سے کسی بھی ملک کے خلاف جارحیت نہیں کی ہے وہ صلح پسند ہے یا امریکا کہ جس کی تاریخ دنیا کے مختلف ملکوں میں جارحیت وظلم وستم سے اٹی پڑی ہے ؟ ایران کے مشن کے بیان میں مشرق وسطی میں امریکا کے تازہ ترین جارحانہ اقدامات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایران نے کسی بھی طرح کا کوئی بھی ہتھیار کسی ملک یا گروہ کوعام شہریوں کو قتل کرنے کے لئے فروخت نہیں کیا ہے۔ لیکن پوری دنیا یہ جانتی ہے کہ امریکا پوری دنیا میں اسلحہ ارسال کرتا ہے جس کا مقصد بے گناہ شہریوں کا قتل عام کرنا ہوتا ہے۔

maqsood domki123ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں شیعہ عالم دین مولانا نور علی نورانی کے اغوا اور قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام و پاکستان کے خلاف استعماری قوتوںکی سازش قرار دیا ہے جو ملک میں اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے مقامی شرپسندوں کو استعمال کر رہی ہیں۔ دہشت گردی سنت رحمن نہیں سنت شیطان ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیراہتمام پندرہ روزہ زیارتی تعلیمی پروگرام کے سلسلے میں قم المقدس میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ مقصود علی ڈومکی کا کہنا تھا کہ انبیا کرام انسانیت کے معلم اور رہنما بن کر آئے۔ انکی تعلیمات کی پیروی میں ہی نجات کی ضمانت فراہم کرتی ہے۔ پیغمبران خدا نے مخدوم بننے کی بجائے انسانیت کی خدمت کو اپنا شعار بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مخدوموں کی کثرت کے باعث عوام مشکلات کا شکار ہیں جن کی زندگی کا ہدف لوگوں سے خدمت لینا ہے۔ تقریب سے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی سیکرٹری تعلیم مولانا تجمل عباس جعفری نے بھی خطاب کیا۔

nasirjafri15shaban thumb119مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے رواں ہفتے میں بلوچستان اور پنجاب میں ہونے والی شیعہ ٹارگٹ کلنگ جس میں مولانا نور علی نوری اور سید حسیب زیدی کو بلوچستان اور سرگودھا میں دو مومنین کو موت کی نیند سلادیا گیا تھا کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور بلوچستان حکومت کی دانستہ چشم پوشی دہشت گردوں معاشرے میں نقص امن کا باعث بن رہی ہے جس کا منطقی نتیجہ دونوں حکومتوں کی سیاسی موت کا سبب بنے گا۔ مرکزی سیکرٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سے جاری ہونے والے مذمتی بیان میں کہا گیا ہے کہ دہشت گردی کے پے درپے واقعات اس بات کی عکاسی کرتے ہیں کہ حکومت عوام کے جان و مال کے تحفظ اور قانون کی رٹ قائم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔ دہشت گرد جہاں اور جب چاہتے ہیں خون کی ہولی کھیل کے محفوظ مقامات پر چلے جاتے ہیں۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین سمیت پوری ملت جعفریہ ان کے دکھ درد میں برابر کی شریک ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مولانا نور علی نوری اور سید حسیب زیدی سمیت تمام شہداء کے قاتلوں کو فوری طور پر گرفتارکر کے قرار واقعی سزاد ی جائے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree