رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سولہ سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت المناک سانحہ ہے،سینیٹرعلامہ راجہ ناصرعباس

23 اگست 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایکس پر جاری اپنے ایک مذمتی بیان میں کہا ہے کہ رحیم یار خان کے علاقے ماچھکہ میں ڈاکوؤں کی فائرنگ کے نتیجے میں سولہ سے زائد پولیس اہلکاروں کی شہادت المناک سانحہ ہے۔ پنجاب اور سندھ حکومت سیاسی حریفوں کے خلاف انتقامی کارروائیوں کی بجائے عوام کے جان و مال کے تحفظ کی جانب توجہ دیتی تو آج اتنا بڑا سانحہ رونما نہ ہوتا۔ایک محدود سے علاقے میں مٹھی بھر جرائم پیشہ افراد آئے دن بے گناہ انسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف ہیں۔ڈکیٹ گروہوں کا ایک ایٹمی ریاست کے عوام کو اس طرح یرغمال بنانا  عالمی سطح پر بدنامی کا بھی باعث ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی ادارے ان عناصر کو نکیل ڈالنے کی بجائے ان نوجوانوں کی پکڑ دھکڑ کو فرض منصبی سمجھتے ہیں جو ارض پاک کو خودمختار دیکھنا چاہتے ہیں اور قانون و آئین کی بالادستی کے لیے آواز بلند کر رہے ہیں،اگر ملک کی خارجہ و داخلہ پالیسی پاکستان کے مفادات کے تابع ہو تو ہمارے نوجوان محفوظ رہیں گے اور ایسے المناک سانحات کی روک تھام کو بھی یقینی بنایا جا سکے گا۔پولیس نوجوانوں کے قتل میں ملوث ان ڈاکووں کے خلاف بھرپور آپریشن کیا جائے اور علاقے سے جرائم پیشہ افراد کا صفایا کیا جائے۔ غمزدہ خاندانوں کی خدمت میں تعزیت کیساتھ ان کے صبر کے لیے دعاگو ہوں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree