The Latest
مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری جنرل علامہ سبیل حسن مظاہری نے کہا ہے کہ دشمن ہمیں امام علی (ع) کا شیعہ ہونے کے جرم میں قتل کر رہا ہے، پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے یہاں کے تشیع کو متحد ہونا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاوس پشاور میں تنظیمی کارکنوں کیساتھ ایک تربیتی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین تشیع میں بیداری اور وحدت کیلئے کوشاں ہے، اور اس حوالے سے روز بروز کامیابیاں مل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دشمن ہمیں امام علی (ع) کا شیعہ ہونے کے جرم میں قتل کر رہا ہے، اس کو اس سے کوئی سروکار نہیں کہ قتل ہونے والا کسی تنظیم، انجمن یا ماتمی سنگت سے تعلق رکھتا ہے، بلکہ وہ صرف ہمیں لبیک یاحسین (ع) کا نعرہ لگانے کے جرم میں ہماری قتل و غارت گری کر رہا ہے۔ لہذا ہم ان وابستگیوں سے بالاتر ہوکر صرف وحدت اور بیداری کے ذریعے دشمن کی سازشوں کو ناکام بنا سکتے ہیں۔
علامہ سبیل حسن مظاہری نے نوجوانوں سے مخاطب ہوئے کہا کہ ملت کے جوان ہمارا سرمایہ ہیں، جوانوں کے کندھوں پر بہت اہم ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں۔ لہذا وہ بیدار رہیں۔ پشاور کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پشاور کے تشیع ٹارگٹ کلنگ کے آئے روز پیش آنے والے واقعات سے پریشان ہیں۔ تاہم دشمن جان لے کہ وہ شہادتوں سے ہمیں ڈرا نہیں سکتا، ہمارے جوانوں کے حوصلے ان شہادتوں سے بلند ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹارگٹ کلنگ پر قابو پانے کیلئے پشاور کے مومنین منظم اور ایک دوسرے کیساتھ رابطے میں رہیں۔ اس قتل و غارت گری پر اتحاد و وحدت سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ ہر وہ منصوبہ جو پاکستان کی ترقی کے لیے ناگزیر ہوگا، غیر ملکی دبائو کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے اُسے عملی شکل دینا ضروری ہے۔ گوادر پورٹ چائنہ کو دینا اور اُس کے ذریعے سے اُس کی آپریشنل صلاحیتوں کو بڑھانا یہ بلوچستان کی ترقی اور علاقے کے امن کے لیے انتہائی ضروری ہے۔ جب کہ دوسری طرف پاک ایران گیس پائپ لائن پاکستان کے موجودہ توانائی کے بحران کے خاتمے کے لیے ناگزیر ہے۔ یہ بات انہوں نے ڈیرہ اسماعیل خان سے آزاد اُمیدوار خادم حسین سے ملاقات کرتے ہوئے کہی۔
صوبائی سیکرٹریٹ لاہور سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سید ناصر عباس شیرازی کا مزید کہنا تھا کہ وہ تمام قوتیں جو ان دونوں منصوبوں کی راہ میں رُکاوٹ بننے کی کوشش کر رہی ہیں، وہ دراصل امریکی مفاد کے لیے کام کر رہی ہیں۔
شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن کے صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں ایس یو سی اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے سینئر عہدیداران اور دیگر ملی تنظیموں آئی ایس او، جے ایس او، جعفریہ یوتھ، آئی او اور سبیل آرگنائزیشن کے کارکنان کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت علامہ شیخ مرزہ علی نگری صدر شیعہ علماء کونسل گلگت ڈویژن نے کی، جبکہ ایم ڈبلیو ایم گلگت بلتستان کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی نے ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی قیادت کی۔ اجلاس میں ملت جعفریہ گلگت بلتستان کو درپیش مشکلات اور مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی گئی اور اس بات کی متفقہ طور پر تائید کی گئی کہ تمام تر ملی مسائل و مشکلات کا واحد حل ہمارے داخلی اتحاد میں مضمر ہے اور اب وقت آچکا ہے کہ ہم تمام تر شخصی، گروہی اور تنظیمی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اپنے حقوق کیلئے ملکر عملی جدوجہد کا آغاز کریں اور ماضی کے تلخ تجربات سے سبق حاصل کرتے ہوئے’’ گذشتہ را صلوات آئندہ را احتیاط ‘‘ کے تحت ازسر نو متحد ہو کر کام کا آغاز کریں۔
اس موقع پر متفقہ طور پر شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے عہدیدران نے اپنے اپنے علیحدہ تشخص اور پالیسی کو برقرار رکھتے ہوئے قومی معاملات میں ایک ٹائٹل ’’امامیہ سپریم کونسل گلگت بلتستان‘‘ کی تاسیس کا اصولی فیصلہ کیا اور اعلان کیا گیا کہ دونوں جماعتیں دیگر ملی تنظیموں کے اشتراک سے اسی پلیٹ فارم کے تحت تشیع گلگت بلتستان کے حقوق کی جدوجہد کرینگی۔ اسلام ٹائمز نامی ویب سائیڈسے گفتگو کرتے ہوئے امامیہ سپریم کونسل گلگت بلتستان کے کوارڈینیٹر برادر شمشاد حسین نے بتایا کہ کونسل میں دو اراکین ایس یو سی، ایم ڈبلیو ایم، آئی ایس او، جے ایس او، جعفریہ یوتھ، سبیل رضاکار اسکاوٹس اور آئی او سے ہونگے اور یہ چودہ رکنی کمیٹی ہی کونسل کے معاملات علماء کرام کی زیر نگرانی چلائے گئی۔ دوسری جانب مختلف اہل تشیع کے زرائع ابلاغ اس مشترکہ کاوش کو ایک مبارک قدم کے طور پر لے رہے ہیں
ایم ڈ بلیو ایم بلوچستان کی صوبائی و ضلعی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس. مختلف سیاسی امور پر تبادلہ خیال اور تنظیم سازی کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایات. مجلس وحدت المسلمین بلوچستان شعبہ خواتین کا صوبائی و ذیلی شوریٰ کا مشترکہ اجلاس امام بارگاہ خاتم النبیاء سولہ ایکڑ میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کوئٹہ کی جنرل سیکرٹری خانم کنیز زہرا کی زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی،ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب علامہ ابوزر مہدوی اور ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ خواتین جناب علامہ سید ہاشم موسوی نے خصوصی شرکت کی۔اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔اجلاس میں خصوصی طور پر تنظیم سازی کے عمل کو مزید تیز تر کرنے کیلئے ہدایات دی گئی اور مستقبل کیلئے لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل خانم سکینہ مہدوی نے کہا ہمارے شہدائے کوئٹہ نے ہماری دیرینہ آرزو پوری کر دی۔کئی سالوں سے ہمارا خون ناحق بہایا جا رہا تھا کبھی میڈیا نے آواز نہیں اْٹھائی مگر شہداء کے خون نے اپنی تاثیردِکھائی ہر صاحب درد کے دل پر دستک دی اْن کو ایک علم کے تلے اِکھٹا کر دیاتمام مِلت تشیع کو ایک لڑی میں پِرو دیا۔یہ ایک عظیم کارنامہ ہے جس کیلئے علماء سالوں سے کوششیں کر رہے تھے۔شہداء نے آپ کو ثمر دے دیا،آپ نے اْس ثمر کا ذائقہ بھی چکھ لیا اور اْس کا بہترین نتیجہ بھی دیکھ لیا قوم کی یکجہتی کی صورت میں، اب جب تک ایک رہو گے دشمن سرنِگو رہے گاورنہ تسبیح کے دانوں کی طرح بِکھر کر اپنی بقاء تک کھو دوگے۔بعد ازیں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری جناب سید ہاشم موسوی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ہمیں عرصہ دراز سے زیر کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں مگر ہم نے اپنی قوم کو غلام نہیں بنانا۔ہم نے پاکستان کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ہم پاکستان کے مفید شہری ہیں اور رہے گے ہم حکومت کے خلاف نہیں مگر اپنے حقوق لینا جانتے ہیں۔ہماری بہنوں نے زینبی کردار ادا کیا ہے اور ہر مشکل گھڑی میں ہمارے شانہ بشانہ رہی ہیں۔ہم جس سفر پر گامزن ہوئے ہیں اْس میں بہت سی دشواریاں پیش آئے گی جس کیلئے صبر و استقامت کی ضرورت ہے۔تندروی اختیار ہرگز نہیں کرنا۔حکمت سے کام لینا ہے۔انشاء اللہ کامیابی ہمارے قدم چومے گی۔اس موقعے پر ایم ڈبلیو ایم سیکرٹری شعبہ تربیت و شعبہ خواتین جناب ابوزر مہدوی نے کہا۔زندگی کسی سوچ کے تابع ہونی چاہئے۔جس طرح ایک ماں بیٹی کی شادی کے وقت سوچتی ہے لائحہ عمل تیار کرتی ہے۔اْسی طرح دین کے بارے میں بھی سوچناہے مگر ہمارے اندر سوچ کا فقدان ہے۔معصومؑ فرماتے ہیں۔ایک گھڑی کی سوچ ۷۰ سال کی عبادت سے بہتر ہے۔میدان خالی نہیں رکھنا،بیداری کا ثبوت دینا ہے۔اختلاف کو اتحاد میں بدلنا ہے اِسی میں دہشتگردوں کی شکست ہے اور ہمیں نہ صرف دہشتگردوں کو شکست دینا ہے بلکہ دہشتگردی کا ساتھ دینے والوں کو بھی شکست دینا ہے۔رہبر کی آواز پر لبیک کہنا ہے اور سازشوں کو ناکام بنانا ہے۔
کمشنر کراچی صدر مملکت کے منہ بولے بھائی اویس مظفر عرف ٹپی کے نام کا استعمال کر کے انہیں بدنام نہ کریں۔ مجلس وحدت مسلمین شہدائے عباس ٹاون اور زخمیوں کو جلد معاوضہ ادا کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ کمشنر کراچی اپنے ایجنڈے کو واضح کریں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی کے سیکرٹری جنرل مولانا سید صادق رضا تقوی نے تنظیم کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مقصد صرف اور صرف شہدائے عباس ٹاون کے لواحقین کو ان کا حق دلوانا ہے جبکہ اس راستے میں کمشنر کراچی مسلسل رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں۔ مولانا سید صادق رضا تقوی نے کمشنر کراچی ہاشم رضا کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کا کوئی اور ایجنڈا ہے تو وہ واضح کریں اور اگر وہ چاہتے ہیں وزیراعلیٰ، گورنر سندھ یا کسی لسانی سیاسی گروہ سمیت کسی بھی مذہبی شخصیت، عالم دین یا اسکالر سے امدادی چیک کو تقسیم کروانا چاہتے ہیں تو مجلس وحدت مسلمین کو اس بات پر کوئی اعتراض نہیں۔ مجلس وحدت مسلمین کا مقصد صرف اور صرف سانحہ عباس ٹاون میں شہید ہونے والے سنی شیعہ افراد کے ورثاء اور زخمیوں سمیت دیگر متاثرین کو فی الفور ریلیف کی عملی یقین دہانی ہے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے علامہ سید ساجد علی نقوی سربراہ تحریک اسلامی پاکستان و شیعہ علماکونسل کو شہید کپٹین عباس رضوی کی شہادت پر ان کی رہائش گاہ پر تعزیت پیش کی شہید کپیٹن عباس رضوی جوکہ علامہ ساجد نقوی کے بھائی کے داماد تھے گذشتہ دنوں اورگزئی ایجنسی میں وطن دشمن عناصر اور دہشگردوں کے ہاتھوں اپنے فرائض کو ادا کرتے ہوئے شہید ہوئے تھے شہید رضوی کی نماز جنازہ پنڈی میں علامہ سید ساجد علی نقوی کی اقتدامیں ادا کردی گئی جس میں علمائے کرام اور پاک فوج سمیت عوام کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تاریخی پاکستان ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر پاکستانی اور ایرانی اقوام کو مبارک باد پیش کی ہے.
صدر آصف علی زرداری اور صدر احمدی نژاد کی طرف سے حتمی تعمیری مرحلے کا افتتاح پاکستان کی پیش رفت کے دشمنوں کے منہ پر زوردارطماچہ ہے،
پیر کو مرکزی سیکریٹریٹ اسلام آباد سے جاری بیان میں علامہ جعفری نے کہا ہے کہ .
پاکستانی قوم کو منصوبے سے زیادہ فائدہ پہنچے گا کیونکہ ایران سے مناسب گیس کی فراہمی سے پاکستانی عوام کو گیس کے بحران سے نجات ملے گی . انہوں نے کہا کہ تعمیر مرحلے میں بلوچستان اور صوبہ سندھ میں محنت کش طبقے کے لئے بہت زیادہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی میسرآئیں گے.
انہوں نے کہا کہ امریکہ روز اول سے ایران ، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن منصوبے کی مخالفت کر رہا ہے ، بھارت شروع میں ہی امریکی دباؤ میں آکر اس منصوبے سے دستبردار ہو چکا ہے ۔ جس کا نقصان بھا رت کو برداشت کر نا ہو گا ۔ پاکستانی حکومت کی جانب سے ایران کے ساتھ گیس پائپ لائن منصوبے پر کام کا آغاز بھارت کے لیئے بھی سبق آموز ہے ۔ جس امریکہ کے دباؤ میں آکر بھارت نے گیس پائپ لائن منصوبے سے کنارہ کشی اختیار کی تھی اور جو امریکہ پاکستان کے معاہدہ سے دستبردار ہونے کا واویلا کر تا رہا کیااس امریکہ کے پاس پاکستان اور بھارت کے توانائی بحران کا کوئی حل ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک اچھا پڑوسی ہونے کہ ناطے بھارتی حکومت کو مشورہ ہے کہ اب بھی وقت ہے اس عظیم منصوبے میں شامل ہونا چاہیے. ایسا کرتے ہوئے، بھارت بھی اس کے توانائی کے بحران پر قابو پانے کے قابل ہو جائے گا،
علامہ جعفری نے کہا کہ چینی حکومت کو مجوزہ ایران پاکستان چین گیس پائپ لائن پر کام کو آگے بڑھاناچاہیے. انہوں نے کہا کہ اگر بھارتی اور چینی حکومت گیس پائپ لائن منصوبے میں شامل ہو جاتی ہیں تو، پاکستان ٹرانزٹ فیس کے معاملے میں بھاری آمدنی حاصل کر سکے گا.
مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے گزشتہ روز سانحہ بادامی باغ کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے سول سوسائٹی کے زیراہتمام چیئرنگ کراس اسمبلی ہال پنجاب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں شرکت کی۔ اس موقع پر شہزادہ علی ذوالقرنین ، سیکرٹری اطلاعات پنجاب مظاہرشگری ، گوہر عباس اور دیگر ہمراہ تھے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر ظالم کے خلاف ہیں چاہے وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہو اور پر مظلوم کے حامی ہیں چاہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو۔ پاکستا ن میں انتہاپسندی، دہشت گردی اور ظلم وبربریت کا آغاز ظالم حکمران ضیاالحق کے دور میں ہوااور ضیاء کے دور کاپالا ہوا تکفیری گروہ آج محب وطن پاکستانیوں جن میں خصوصاملت تشیع جو کہ اس ملک کا فطری دفاع ہے ،افواج پاکستان، قانون نافذ کرنے والے ادارے، سیکیورٹی فورسز ، اولیاء اللہ کے مزارات، اقلیتی برادری اور درود والوں کو چُن چُن کر نشانہ بنایا جارہاہے تا کہ پاکستان کو غیرمستحکم کرکے غیر ملکی ایجنڈے کامیاب کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ لآج پاکستانی قوم بیدار ہوچکی ہے اورپوری قوم یہ جان چکی ہے کہ اس شدت پسندی ، فرقہ واریت اور دہشت گردی کے پیچھے اسی کالعدم دہشت گرد ٹولے کاہاتھ ہے جو اپنے سوا کسی کو مسلمان اور انسان نہیں سمجھتا ۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے کہا کہ ہم مسیحی بھائیوں پر ہونے والی ظلم و بربریت کی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ ایک شخص کے جرم کی آڑ میں بے گناہ اقلیتی برادری کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔پنجاب حکومت کو چاہیے کہ ان شدت پسندوں اور کالعدم جماعت کے رہنماؤں کی سرپرستی چھوڑ کر انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ بعد ازاں علامہ عبدالخالق ااسدی نے چیئرنگ کراس پر صحافی برادری کی جانب سے لگائے جانیوالے بھوک ہڑتالی کیمپ میں شرکت کرکے اُن سے اظہار یکجہتی کی اور پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ صحافیوں کے مسائل کو فوری حل کیا جائے۔ مجلس وحدت مسلمین صحافی برادری کے ساتھ اُن کے حقوق کے حصول کے لیے ہراول دستے کا کردار ادا کرے گی۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ علامہ سید شفقت شیرازی کے والد محترم قضائے الہی سے دار فانی کو وداع کر گئے ہیں
مرحوم سید غوث محمد شیرازی اپنے علاقے کی معزز شخصیت اور سماجی خدمتگار تھے ،مرحوم علاقے میں علمائے دین کی خدمت میں مشہور تھے اور علاقے کی عوام مرحوم کو ایک باایمان تہجدگذارشخص کے طور پر جانتے تھے ۔
سید محمد غوث شیرازی کی وفات پرمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس شیرازی ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفرنقوی سمیت مرکزی آفس اور مجلس وحدت کے تمام عہدہ داران و کارکنان نے دلی گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے علامہ سید شفقت شیرازی اور مرحوم کے بازماندگان کو تعزیت پیش کرتے ہوئے دعا کی ہے خداوند متعال مرحوم کو جنت الفردوس میں جوار آئمہ میں جگہ عنایت کرے اور بازماندگان کو صبر جمیل عنایت کرے۔
شہید ڈاکٹر محمد علی نقوی کی برسی کی مناسبت سے امامیہ اسٹوڈینس آرگنائزیشن کی جانب سے لاہور میں منعقدہ اہم اجتماع میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی قیادت سمیت ایک اعلی سطحی وفد شریک ہوا وفدمیں سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ،ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہید،سیکرٹری،سیکرٹری تنظیم سازی علامہ شبیر بخاری سیاسیات ناصر عباس شیرازی،سکرٹری پنجاب علامہ عبد الخالق اسدی،ڈپٹی سیکرٹری پنجاب علامہ اصغرعسکری،سیکرٹری جنرل لاہور علامہ اقبال کامرانی سمیت کالاہور کی پوری کابینہ شامل تھی وفد کی آمد پر پنڈال استقبالیہ نعروں سے گونج اٹھااور امامیہ اسٹوڈینس کے جوانوں نے وفد کا انتہائی پرتپاک استقبال کیا۔
علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے خطاب کرتے ہوئے موجودہ اہم سیاسی مسائل خاص کر اہل تشیع پاکستان کی سیاسی میدان میں شمولیت کے حوالےسے گفتگو کرتے ہوئے فرمایا
سید حسن نصر فرماتے ہیں ، جس قوم کی سیاسی طاقت نہ ہو وہ اپنے حقوق کی بھیک مانگتی ہے ، الیکشن کا بائکاٹ کر کے ایسا ممکن نہیں ، یہ احمقانہ سوچ ہے ،
میں نے آیت اللہ استاد جوادی آملی سے پوچھا کہ ہمارے ملک کا دستور نسبتا اسلامی ہے مگر نظام فاسد ہے ، ہمارے دوست کہتے ہیں کہ الیکشن میں حصہ