The Latest
لاہور ( ) مجلس وحدت مسلمین حلقہ پی پی 151کے یونین کونسل خواتین کوارڈینٹر کا اجلاس صوبائی سیکر ٹریٹ میں مجلس وحدت مسلمین لاہور کے نامزد اْمیدوار حلقہ پی پی 151 سید اسد عباس شاہ کے زیر صدارت منعقد ہوا۔جس میں حلقے کے تمام یونین کونسل سے خواتین ذمہ داران نے بھر پور شرکت کی۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل خواتین ونگ خانم سکینہ مہدوی اور خانم ہما تقوی نے کہا کہ حلقہ 151میںخوایین کے ووٹ کاسٹنگ کو موثر بنانے کیلئے تمام یونین کونسل کی ذمہ دار خواتین گھر گھر آگاہی مہم چلائیں گی اور خواتین میں ووٹ کی اہمیت اور آگاہی کیلئے 21اپریل کو شعبہ خواتین ایک بھر پور کونشن منعقد کرائیگی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اْمیدوار برائے حلقہ پی پی151 سیداسد عباس شاہ نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں ہماری مائیں،بہنیں یہ ثابت کریں گی کہ ملت جعفریہ کی خواتین کردار زینبی ادا کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں
وحدت نیوز: مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کے زیر اہتمام پولیٹیکل ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم پاکستان سندھ کے سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی کا کہنا تھا کہ
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے تنظیمی و تربیتی کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سابق مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ آج ملت تشیع سرزمین پاکستان پر مایوسی کے عالم میں نہیں ہے۔ ہمارا دشمن چاہتا تھا کہ ہم تنہا رہ جائیں لیکن ہم نے اپنے دشمن کو رسوا کر دیا۔ وہ ہمیں لاچار و کمزور قوم بنانا چاہتا تھا۔ ہمارا دشمن اس عصر کی یزیدیت ہے۔ لیکن آج ہمارے دشمن نے محسوس کیا ہے کہ واقعاً ہم کربلائی اور حسینی قوم ہیں۔ ہمارا دشمن ہمیں ہمارے سیاسی و اجتماعی نظریئے سے منقطع کرنا چاہتا تھا۔ غیبت کبریٰ کے حوالے سے وہ ہماری مرکزیت ختم کرناچاہتا ہے۔
شہید عارف حسین الحسینی نے کہا تھا کہ میں اپنی جان و مال قربان کردوں گا لیکن نظریہ ولایت فقیہ سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔ نظریہ ولایت فقیہ ہمیں امام زمانہ (ع) کے نظام سے متصل کرتا ہے۔ ہمیں فرعونی و یزیدی نظام سے محفوظ رکھتا ہے۔ نظریہ ولایت فقیہ وہ خدائی قلعہ ہے جو فرعونی و یزیدی قیادتوں سے نجات دلاتا ہے۔ سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے کہا تھا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نظریہ ولایت فقیہ سے متصل ہیں۔ جو اس نظام کاقائل نہ ہوگا وہ کرپٹ سیاسی جماعتوں شامل ہوگا اور انہیں ووٹ دے گااور فاسد اور ظالم سیاستدانوں کی ولایت میں چلا جائے گا۔ اس نظام کے بغیر معاشرہ ایسے ریوڑ کی مانند ہے جس کا کوئی نگہبان نہ ہو اور بھیڑیئے اسے چیر پھاڑ کھائیں۔
علامہ ناصر عباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ مجلس وحدت مسلمین کا سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا ہے۔ دو روزہ تربیتی و تنظیمی کنونشن کے آخری روز نئے سیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا گیا، جس میں مرکزی شوریٰ نے کثرت رائے سے ایک بار پھر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے علامہ ناصر عباس جعفری کو آئندہ تین سال کیلئے میرکارواں منتخب کر لیا۔ اس موقع پر ملک بھر سے آئے ہوئے کارکنان اور علمائے کرام کی بڑی تعداد نے علامہ ناصر عباس جعفری کا استقبال کیا اور انہیں سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر لبیک یاحسین علیہ السلام اور قدم بڑھاؤ راجہ ناصر ہم تمہارے ساتھ ہیں، حق کا ناصر سچ کا ناصر جیسے نعرے بھی لگائے گئے، جبکہ علماء اور کارکنوں کی طرف سے علامہ ناصر عباس پر پھولوں کی پتیاں بھی نچھاور کی گئیں۔ نئے سیکرٹری جنرل کا اعلان علامہ شیخ حسن صلاح الدین نے کیا جبکہ ممتاز عالم دین و سربراہ شوریٰ عالی علامہ حیدرعلی جوادی نے حلف لیا۔ اس سے قبل شوریٰ عالی کی طرف سے علامہ سید جواد ہادی کو انتخابی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا گیا، جنہوں نے سیکرٹری جنرل کیلئے علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ سید حسنین گردیزی اور علامہ محمد امین شہیدی کے تین نام بطور امیدوار پیش کئے۔ انتخابی رزلٹ کے مطابق علامہ ناصر عباس جعفری نے95فیصد ووٹ حاصل کئے
آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گےمجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دو روزہ انٹرا پارٹی الیکشن کے پہلے دن کے سیشن کے موقع پرپارٹی ذمہ داران سے خطاب
اسلام آباد( ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا دو روزہ انٹرا پارٹی الیکشن( مرکزی تنظیمی و تربیتی کنونشن) مسجد و امام بارگاہ الصادق میں شروع ہوگیا ہے۔ کنونشن کے پہلے روز گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے سیکرٹری جنرلز نے کارکردگی رپورٹس پیش کیں۔ اس موقع پر پاکستان بھر سے مجلس وحدت مسلمین کی مرکزی شوریٰ عالی کے اراکین نے سینکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ آئندہ کسی بھی کرپٹ، مفاد پرست اور نااہل سیاستدان کو پارلیمنٹ میں پہنچنے نہیں دیں گے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان اور معروف شیعہ عالم دین و رہنما علامہ سید حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ کے حقوق کے دفاع کے لئے میدان عمل میں اتر آئے ہیں اور کسی کو اجازت نہیں دیں گے کہ وہ ملت جعفریہ کے حقوق کو غصب کرے یا اس پر قبضہ جما لے۔
علامہ حسن ظفر نقوی نے ان خیالات کا اظہار شیعت نیوز نامی وین سائیڈ سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے ایک خصوصی ویڈیو انٹر ویو میں کیا ہے۔علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا ہے کہ ملت جعفریہ اپنی تقدیر کا فیصلہ خود کرے گی اور تمام طاغوتی نظاموں کو وحدت کی قوت سے پاش پاش کر دے گی۔ان کاکہنا تھا کہ ملت جعفریہ پاکستان کے خون،مال ودولت اور کئی بے مثال قربانیوں سے مملکت عزیز پاکستان کو حاصل کیا گیا تھا لیکن اسی پاکستان میں بانیان پاکستان کی اولادوں سے جینے کا حق بھی چھین لیا گیا ہے اور گذشتہ 33برس سے ملت جعفریہ کے حقوق کی بد ترین پائمالی کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ خواہ جمہوری حکومتیں ہوں ہا آمریت کے ادوار ہوں ،ہم نے دیکھ لیا اور سب کو آزما لیا ہے کہ کون ملت جعفریہ کا دوست اور کون دشمن ہے۔لہذٰا ملت جعفریہ پاکستا ن نے اب فیصلہ کر لیا ہے کہ ’’ووٹ بس حسین (ع) کا‘‘۔
پہلی نشست میں صوبائی سیکرٹری صاحبان نے اپنے صوبوں کی منجملہ کارکردگی اور صورتحال پر گفتگو کی جبکہ ہال اس دوران ملک بھر سے آئے ہوئے عہدہ داران اور ذمہ داران سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا
اسلام آباد میں شروع ہونے والایہ سالانہ کنونشن کل بھی جاری رہے گا اس کنونشن کا اہم ترین حصہ کل بروز اتوار شام کو اس وقت ہوگا جب انٹرا پارٹی الیکشن ہونگے اور اس الیکشن میں اگلے تین سال کے لئے نیا سربراہ چنا جائے گا ہماری اطلاعات کے مطابق نئے سربراہ کے لئے موجود سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت دو نام مزید پیش کئے گئے ہیں جن کے درمیان ووٹنگ ہوگی لیکن کہا جارہا ہے کہ موجودہ سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی شاندار خدمات کے پیش نظر مجلس وحدت کی مرکزی کونسل کے اکثر افراد کی رائے موجودہ سربراہ کے ہمراہ ہے جبکہ اس کا حتمی فیصلہ بلیٹ بکس میں جانے والا وہ ووٹ کرے گا جو کل شام کو الیکشن کے زریعے متوقع ہے ۔
مجلس وحدت مسلمین کا دو روزہ تنظیمی کنونشن ہفتہ 6 اپریل کو اسلام آباد میں شروع ہوگا، جس میں گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں کے اضلاع سے نمائندہ افراد شرکت کریں گے۔ اسلام آباد میں شروع ہونے والے دو روزہ کنونشن کے پہلے روز کارکردگی رپورٹس اور تربیتی نشستیں منعقد ہوں گی جبکہ کنونشن کے آخری روز اگلے تین سال کیلئے نئےسیکرٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لایا جائیگا۔ نئے سیکرٹری جنرل کے انتخاب کیلئے تمام صوبوں کی طرف سے دو دو نام الیکشن کمیٹی کو موصول ہوگئے ہیں۔ تین رکنی الیکشن کمیٹی علامہ حیدر علی جوادی، علامہ شیخ حسن صلاح الدین اور علامہ حسنین گردیزی پر مشتمل ہے، جو صوبوں اور شوریٰ عالی کی طرف سے بھیجے گئے ناموں پر غورکرکے تین نام مرکزی کونسل کے سامنے پیش کریگی اور مرکزی کونسل ان تین ناموں میں سے ایک کو ووٹ کے زریعے انتخاب کریگی۔
کوئٹہ میں صاحبزادہ مطیع الله کی قیادت میں عالمی تنظیم اصلاح اور اہلسنت علماء کے وفد نے مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی علمدار روڈ یونٹ کا دورہ کیا۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے رکن شوریٰ عالی اور امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی سمیت دیگر رہنماوں سے ملاقات کی گئی۔ اہلسُنت علماء کے اس وفد میں سید سمیع الله حسنی، شیخ الحدیث مولوی غازی کمال، مولوی عبدالہادی حقانی، مولوی کلیم الله اور فضل غنی نقیبی شامل تھے۔ ملاقات میں صاحبزادہ مطیع اللہ نے علامہ سید ہاشم موسوی سے ملکی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی اور اس موقع پر اتحاد بین المسلمین کو فروغ دینے کیلئے مل جل کر جدوجہد کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں سیمینار بعنوان ''قومی سیاست میں تشیع کا کردار'' منعقد ہوا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی تھے،جبکہ سیمینار کی صدارت ایم ڈبلیو ایم ٹوبہ ٹیک سنگھ کے سیکرٹری جنرل رانا شاہد حسین نے کی۔ سیمینار میں ممتاز عالم دین سید ضیغم حسین اور دیگر مقامی علماء نے شرکت کی۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے شیعہ سیاسی رہنمائوں نے اس بات پر زور دیا کہ مجلس وحدت مسلمین کے سیاسی پرچم تلے جمع ہونا ہی وقت کی ضرورت ہے۔ رہنمائوں کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین شیعیان پاکستان کے لیے نعمت ہے، جس نے ہماری قوم کو سیاسی غلامی سے نکلنے کی سوچ دی ہے۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا تھا کہ موجودہ سیاسی صورتحال میں جب تمام دشمن قوتیں جمع ہوگئی ہیں تو ہمیں بھی تمام اختلافات بھلا کر ملت واحدہ کی مانند ایک ہونے کی ضرورت ہے، اسی میں ملت اور ملک کی بقاء ہے۔ آخر میں تمام رہنمائوں نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبائی حلقہ پی پی 86 کے اُمیدوار رانا فدا حسین ایڈووکیٹ کی حمایت کا اعلان کیا۔