The Latest
جہلم میں یوتھ کنونشن منعقد کیا گیا جس میں مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی وفد نے شرکت
کی پروگرام میں ایک بڑی تعداداہل علاقہ اور دیگر مکاتب فکر کی عوام اور علماکئے کرام نے بھی شرکت کی علامہ ناصر عباس جعفری نے خصوصی خطاب کیا۔ کنونشن میں بڑی تعداد میں عوام بلخصوص خواتین بھی موجود تھیں۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی مرکزی سیکرٹری جنرل سکینہ مہدوی نے بھی خطاب کیا۔
مجلس وحدت مسلمین ضلع بھکر کے سیکرٹری جنرل سفیر حسین شہانی نے کہا ہے کہ ضلع میں انتخابی سرگرمیاں بھرپور انداز میں جاری ہیں، اور انشاءاللہ ایم ڈبلیو ایم کو کامیابی نصیب ہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آئندہ انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے میڈیا کیساتھ بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھکر کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 73 سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار احسان اللہ خان الیکشن لڑ رہے ہیں، اس حلقہ سے ہماراکوئی اورامیدوار نہیں ہے، لہذا انہیں بھرپور حمایت حاصل ہے۔ انہوں نے بتایا کہ انتخابی سرگرمیان انتہائی جوش و خروش سے جاری ہیں، اور اس سلسلے میں ہماری ضلعی کابینہ کے علاوہ شعبہ خواتین بھی بھرپور طریقہ سے فعال ہے اور جگہ جگہ عوام سے ملاقاتوں اور نشستوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے اس حلقہ سے مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار احسان اللہ خان کی کامیابی کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں، اور انشاءاللہ بہت بہتر نتائج برآمد ہوں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملکی صورتحال بالخصوص عام انتخابات کے حوالے سے ملت جعفریہ میں پائے جانے والے جوش و خروش کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے کراچی میں شیعہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے سیکورٹی اداروں کی ناکامی قرار دیا۔ بعدازاں ایم ڈبلیو ایم کراچی کے سیکریٹری جنرل نے علامہ عباس کمیلی کو 21 اپریل کو نشتر پارک میں منعقد کی جانے والی ’’ لبیک یا حسین (ع) کانفرنس ‘‘ کا دعوت نامہ بھی پیش کیا۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے انتخابی منشور کا اعلان آج صوبائی سیکرٹریٹ لاہور میں کیا جائیگا۔ مرکزی سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی علماء کے وفد کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس میں ایم ڈبلیو ایم کا سیاسی منشور پیش کریں گے۔
وحدت نیوز (کراچی) لبیک یاحسین (ع) کانفرنس دہشت گردی کے خاتمے کے لئے سنگ میل ثابت ہوگی، پاکستان کے شیعہ و سنی متحد ہیں اور دہشت گردوں اور ان کے سرپرست امریکہ و اسرائیل کی ہر سازش کو ناکام بنائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ صادق رضا تقوی نے امام بارگاہ علی رضا (ع) میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ علامہ اعجاز بہشتی، علامہ علی انور جعفری، علامہ محمد حسین کریمی و دیگر بھی موجود تھے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے گذشتہ شب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی سے وحدت سیکرٹریٹ میں ملاقات کی اور ملکی صورتحال سمیت آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع راولپنڈی کے سیکرٹری جنرل فدا حسین، مسرور نقوی، میڈیا کوآرڈینیٹر سید حسین زیدی، ایم ڈبلیو ایم کے این اے 55 کے نامزد امیدوار سعید رضوی اور این اے 48 کے نامزد امیدوار علامہ محمد اصغر عسکری بھی موجود تھے۔ شیخ رشید نے علامہ محمد امین شہیدی سے این اے 55 میں مجلس وحدت کے امیدوار کو اپنے حق میں بیٹھانے کی درخواست کی، اس پر علامہ امین شہیدی نے کہا کہ اس کا فیصلہ سیاسی کونسل ہی کریگی۔ علامہ امین شہیدی کا شیخ رشید سے کہنا تھا کہ حلقے کے عوام آپ سے ناراض ہیں۔ سانحہ کوئٹہ ہوا، سانحہ علمدار ہوا، سانحہ عباس ٹاؤں ہوا، اسی طرح گلگت کے واقعات ہوئے اور پاراچنار کا ایشو کھڑا ہوا، لیکن آپ کہیں پر نظر نہیں آئے۔ عوام آپ سے یہ توقع ہرگز نہیں کرتے تھے
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات سید ناصر عباس شیرازی نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بیان ’’مذہب کے نام پر ووٹ مانگنے کی پابندی‘‘ پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا حصول ہی مسلمانوں نے اس وقت مذہب کے نام پر کیا تھا اور حصول پاکستان کا سلوگن ہی لاالہ اللہ محمد الرسول اللہ تھا، آج الیکشن کمیشن کے بیان نے لوگوں میں اضطراب پیدا کر دیا ہے اور پاکستان کا آئین جب اس بات کی ہر مذہب کو اجازت دیتا ہے تو الیکشن کمیشن کو کسی صورت خلاف آئین اقدام کی اجازت نہیں، پاکستان میں نظام اسلام کے سوا کسی نظام کو ہرگز نہیں چلنے دینگے کیونکہ یہ ملک ہمارے آباو اجداد نے اسلام کے نام پر حاصل کیا تھا اور ہم اس کی حفاظت بھی اسی طرح کریں گے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ غیبت کبریٰ میں دین و سیاست کی وحدت کا نام ولایت فقیہ ہے، فرعونی نظام میں شہادت کے جذبے کے بغیر عزت سے نہیں جیا جاسکتا، دنیا کی کامیان جماعتوں خاص کرحزب اللہ کے نظم کا محور ولایت فقیہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ PS-117 کے علاقے سولجر بازار میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ نبوت اور امام کا بنیادی فرق یہ ہے کہ نبوت امت کی رہنمائی کا کام انجام دیتی ہے جبکہ امامت کا کام قیادت کرنا ہے۔ ، جس بھی جماعت کے نظم کا محور ولایت نہیں وہ گروہ حزب شیطان ہے۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ لبرل پولیٹیکل سسٹم سامراجیت کا ماڈرن چہرہ ہے، فرعونی نظام میں شہادت کے جذبے کے بغیر عزت سے نہیں جیا جاسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ہمارے لئے عصر حاضر کی کربلا ہے، ہمیں اس کربلا کو فتح کرنے کے لئے 11 مئی کو روز عاشورا کی طرح گھروں سے باہر نکلنا ہے۔
وحدت نیوز (کراچی) ہم ولایت کے بیلنس ترین نظام کے وارث ہیں،ہم مولا علی (ع) کی اصولوں پر مبنی سیاست کے وارث ہیں، جناب سیدہ ولایت کے راستے میں شہیدہ ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے انجمن منتظر مہدی (عج) کی جانب سے بھوجانی ہال سولجر بازار میں منعقدہ ایام فاطمیہ (س) کی مجالس عزا کی پہلی مجلس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
سابق سینیٹر اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی شوریٰ عالی کے نومنتخب رکن علامہ سید جواد ہادی کا کہنا ہے کہ دہشتگرد کسی مذہب یا مسلک کے ترجمان نہیں، ہم ہر لحاظ سے ان سے زیادہ مضبوط ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں مختلف ملی تنظیموں کے فورم امامیہ رابطہ کونسل کے تاسیسی اجلاس سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالٰی اس وقت تک کسی قوم کی حالت تبدیل نہیں کرتا، جب تک وہ خود اپنی حالت تبدیل کرنے کا ارادہ نہ کرے۔ قوم کے ہر فرد کو ذمہ دار ہونا چاہئے۔ ملت تشیع نے 14 سو سال کا انتہائی کٹھن سفر طے کیا ہے۔ ہم نے اپنے سر کٹوائے، جیلیں کاٹیں، بچے شہید کروائے، لیکن اپنے اصولی موقف سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے۔ اگر دشمن یہ سمجھتا ہے کہ ہم خوفزدہ ہوجائیں گے تو یہ اس کی بھول ہے۔