جب تک مزاحمت باقی رہے گی گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا،علامہ راجہ ناصرعباس

04 جنوری 2025

وحدت نیوز(اسلام آ باد)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے ایرانی سفارت خانے میں فلسطینی محاذکے شہداء کے یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن مجید میں اللہ کریم نے حکم دیا کہ "اس پر شک نہ کرنا کہ یہود و نصاری تمہارے دشمن ہیں"، یہ بھی فرمایا گیا کہ "تم میں سے جو انہیں دوست بنائے گا، وہ انہی میں سے ہوجائے گا"، ساتھ ہی قرآن مجید نے فرمایا، "ہرگز تم سے یہود و نصاری راضی نہیں ہوں گے، جب تک تمہاری شناخت ختم نہ ہو جائے"۔ یہ واضح ہے کہ عالم کفر ہمارے سامنے ہے، یہ کئی ہزار معصوم بچوں کے قاتل ہیں، یہ درندے ہیں، اگر ان کا راستہ نہ روکا گیا تو یہ پوری دنیا کو تباہ کردیں گے۔ ہم نے دیکھا کہ مزاحمت ہی اسرائیل کیخلاف واحد راستہ ہے۔ ان کے مظالم کیخلاف جہاد ہی واحد راستہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ بانی انقلاب امام خمینی نے پوری دنیا کو مزاحمت و مقاومت کا راستہ دکھایا۔ جب تک مزاحمت باقی رہے گی گریٹر اسرائیل کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔ مزاحمت کے عظیم سپوت بے مثال ہیں۔ جیسا کہ ظلم کیخلاف قاسم سلیمانی نے جدوجہد کی، وینزویلا، یمن، فلسطین، شام اور عراق میں قاسم سلیمانی نے ظلم کیخلاف مقابلہ کیا۔ یحییٰ السنوار کی مثال دیکھیں جس نے جوان مردی کے ساتھ زندگی گزاری اور جوانمردی کیساتھ ہی اپنی جان جان آفریں سپرد کردی۔

 اسی طرح میرے عزیز ترین شہید قدس، سید حسن نصر اللہ کو دیکھیں، جسے پوری دنیا نے غزہ کی حمایت سے پیچھے ہٹنے کا کہا لیکن اس نے اپنا خون دے دیا، نظریہ قربان نہیں کیا۔ اسی طرح اسماعیل ہنیہ شہید جنہوں نے دنیا بھر میں فلسطین کی سفارت کاری کی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم بیدار ہوں، پہلے اپنی سرزمین سے صہیونی ہمدردوں کو بے دخل کریں، اس کے بعد پوری دنیا کے مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہوں۔ یہ اللہ کا وعدہ ہے کہ ایک دن آئے گا، حق کا غلبہ ہوگا۔ یاد رکھیں کہ اللہ کا نظام پورے عالم پر حاکم ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree