وحدت نیوز (کراچی) مظلومین پاراچنار کی حمایت میں گزشتہ بدھ ملیر 15 دھرنے میں سندھ پولیس کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ایک اور عزادارسید علی رضا رضوی بھی شہید ہوگئے۔
ایم ڈبلیو ایم رہنما علامہ حسن ظفر نقوی،صوبائی صدر سندھ علامہ باقر عباس زیدی، علامہ مختار امامی،ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری سمیت دیگر رہنماوں کا اہل خانہ سےاظہار تعزیت۔
صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ دھرنوں میں ریاستی جبر و تشدد کے نتیجے میں اب تک دو نوجوان جام شہادت نوش کر گئے ہیں ۔
علی رضا رضوی مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے،چار دن زندگی موت کی کشمش میں مبتلا رہنے کے بعد آج صبح زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے۔
پاراچنارکے مظلوم عوام سے اظہار یکجہتی کیلئے پر امن دھرنوں پر سندھ حکومت نے ظلم و بر بریت کی داستان رقم کی۔
وزیر اعلیٰ و سندھ حکومت علی رضا اور شبیہ حیدر کے قاتل ہیں۔
علی رضا کی نماز جنازہ آج شام 4 بجے مسجد و امام بارگاہ ملیر محمدی ڈیرہ میں ادا کی جائے گی۔
مظلوم پاراچنار کی عوام کے حق میں دھرنوں پر پولیس و رینجرز کی فائرنگ سے متعدد جوان زخمی ہوئے۔
احتجاجی دھرنے ہمارا آئینی و قانونی حق تھا بر بریت کی گئی۔
ریاستی جبر کے خلاف سپریم و ہائی کورٹ جائیں گے۔
ہمارے مقدمات درج نہ ہوئے تو عالمی عدالت انصاف میں مقدمات لے جائیں گے۔
ایم ڈبلیوایم شہید علی رضا رضوی کے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شریک ہے۔