The Latest

lahore protestوحدت نیوز (کراچی) شام میں نواسئ رسول سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے مزار پر افسوسناک حملے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام لاہور میں فیروزپور روڈ پر احتجاجی ریلی نکالی گئی جس کے شرکاء نے امریکہ، اسرائیل اور ان کے حواریوں کیخلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاجی ریلی مسجد الحسین ماربل مارکیٹ اچھرہ سے برآمدہوئی اور فیروز پور روڈ پر اچھرہ چوک میں دھرنا دیا گیا، جہاں ریلی جلسے میں تبدیل ہو گئی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سید حسن رضا قمی نے کہا کہ امریکہ اور اس کی حواری قوتیں تاریخ اسلام کی عظیم ہستیوں کی یادگاریں اور نشانات مٹا کراسلام کی عظمت رفتہ مسلمانوں کے اذہان سے محو کر دینا چاہتی ہیں لیکن عالم اسلام تمام تر فروعی اختلافات بھلا کر ان سازشوں کو ناکام بنا دے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کہ نواسئ رسول سیدہ زینب بنت علی سلام اللہ علیہانے اپنے نانا (ص) کے دین کی سربلندی اور بقا کیلئے کربلا سے لیکر دمشق تک ناقابل فراموش قربانیاں دیں اور اپنے نانا (ص) کے دین کے پرچم کو کمال عزم وہمت کے ساتھ سربلند رکھا، یہی وجہ ہے کہ آج اسلام دشمن قوتیں ان کی آرام گاہ کے درپے جبکہ عالم اسلام ان کے مقدس مزار پر بہیمانہ حملے کے خلاف سراپا احتجاج ہے۔ علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسول(ع) اور اصحاب (رض)سے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصاریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا، شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں، ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے۔ علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالت(ص) کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصاریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔

مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھی جو شام میں روضہ بی بی زینب سلام اللہ علیہا پر خارجی دہشت گردوں کے حملے کیخلاف نعرے لگاتے رہے۔ سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے، روضہ بی بی زینب سلام اللہ علہیا اور اصحاب کرام (رض) کے مزرات کی توہین دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

احتجاجی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سید اسد عباس نقوی نے کہا کہ طاغوتی طاقتوں کے آلۂ کاروں نے نبی زادی سلام اللہ علیہا کے مقدس مزار پر حملہ کر کے عالم اسلام کی غیرت کو للکارا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج امریکہ، اسرائیل اور کچھ عرب ممالک نے درندہ صفت انسانوں کو اسلحہ اور فنڈز فراہم کر کے خانوادہ رسالت کی عظمت و تکریم پر حملہ کرایا ہے لیکن اب عالم اسلام پر صیہونی سازشیں آشکار ہو چکی ہیں اور اب جگہ جگہ عبرت ناک شکست ان اسلام دشمن قوتوں کا مقدر ٹھہرے گی، احتجاجی جلسہ سے دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا جس کے بعد ریلی کے شرکاء پرامن طور پر منتشر ہو گئے۔ اس موقع پر پولیس کی نفری بھی موجود رہی اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔

mwm protest kharadarوحدت نیوز (کراچی)اہل بیت اطہار علیہم السلام کی ناموس کے تحفظ کے لئے کسی قسم کی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے، حکومت پاکستان ، پاکستان سے شام جانے والے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف عملی اقدامات کر کے اسلام کے مقدسات کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرے۔ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے رہنما ؤں مولانا علی انور جعفری اور برادر ناصر حسینی نے خوجہ مسجد کھارادر کے باہر نما زجمعہ کے اجتماع کے اختتام پر مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ شام میں امریکی و صیہونی ایماء پر تکفیری دہشت گرد گروہ اسلام کے مقدس مقامات اور اہل بیت پیغمبر اکرم (ص) سمیت اصحاب رسول کے مزارات مقدسہ پر حملے کر رہے ہیں اور مسلم امہ کے جذبات کو مجروح کیا جا رہاہے جبکہ نام نہاد عالمی مہذب معاشرے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ نواسی رسول اکرم (ص) جناب سید ہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر ہونے والے حملوں نے ثابت کر دیا ہے کہ شام میں لڑنے والے تکفیری دہشت گرد در اصل کسی مذہب سے تعلق نہیں رکھتے اور یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نے ماضی میں پیغمبر اکرم (ص) کے نواسے حضرت امام حسین علیہ السلام کو بھی ذبح کر کے شہید کر دیا تھا اور آج پیغمبر اکرم (ص) کی نواسی حضرت سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کے روضہ مبارک پر حملوں میں ملوث ہیں۔

برادر ناصر حسینی نے کہا کہ حکومت پاکستان ملک بھر سے شام جانے والے تکفیری دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرے کہ جو شام پہنچ کر اسلامی مقدسا ت کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں، ان کاکہنا تھا کہ اسلام کے مقدسات کے تحفظ او ر پیغمبر اکرم (ص) کے اہل بیت کی ناموس مبارکہ کے تحفظ کے لئے پاکستان کے شیعہ و سنی مسلمان متحد ہیں اور امریکی و صیہونی ایجنٹ تکفیری دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر شام میں تکفیری دہشت گردوں نے اسلامی مقدسات کو نشانہ بنانے کے عمل کو ترک نہ کیا تو راست اقدام سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اس موقع پر شرکائے احتجاجی مظاہرہ نے امریکہ مردہ باد، اسرائیل نا منظور،لبیک یا زینب (ص)، لبیک یا حسین (ع) اور کلنا عباس یا زینب کے فلک شگاف نعرے بلند کئے ۔

tmkوحدت نیو ز(ٹنڈو محمد خان) شام میں روضہ حضرت بی بی زینب (س) پر تکفیری دہشت گردوں کے حملے کے خلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹنڈو محمد خان کی جانب سے بعد نماز جمعہ جامع مسجد علی (ع) سے پریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی گئی ، جسمیں سینکٹروں کی تعداد میں مومنین نے شرکت کی ۔ جب کے شرکاء سے ضلعی سیکریٹری جنرل محب علی بھٹو ، سیکریٹری تبلیغات مولانا محمد بخش غدیری اور امام جمعہ مسجد علی (ع) مولانازاہد حسین نے خطاب کیا ۔


مقررین کا کہنا تھا کہ امریکہ و اسرائیل سن لیں کہ تم جتنا چاہو ہمارے جذبات کو بھڑکانے کی کاشش کر لو لیکن ہم کبھی صبر دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑیں گے ، ملت اسلامیہ جانتی ہے کہ تمارے یہ اوچھے ہتھکنڈے کبھی شیعہ سنی کو دست و گریباں نہیں کر سکتے ، آج اپنی ہار مان لو کہ سرزمین پاکستان پر آج شیعہ اور سنی مل کر جناب زینب س کے مزار اقدس کی بیحرمتی کے خلاف سراپا احتجاج ہیں ۔

panjab mwm fridayوحدت نیوز(لاہور )مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام شام میں تکفیری دہشت گردوں کی نواسی رسول ﷺ دختر خلیفتہ المسلمین حضرت علی ؑ ثانی زہراؑ حضرت بی بی زینبؑ کے ورضہ مقدس اور صحابہ کرامؓ کے مزارات کی بے حرمتی کے خلاف پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

لاہور میں جامع مسجد الحسینؑ سے علامہ حسن رضاقمی کی زیر قیادت احتجاجی ریلی نکالی جو مین فیروز پور روڈ کو بلاک کر کے مظاہرین احتجاج کرتے رہے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ حسن رضا قمی نے کہا کہ آج بھی اولاد یزید آل رسولﷺ اور اصحابؓسے برسر پیکار ہیں اس کی زندہ مثال شام میں سر اُٹھائے یہ خارجی ٹولہ ہے جو یہود و نصریٰ کی سر پرستی میں اسلامی تاریخ اور مقدسات کی توہین کر رہے ہیں ۔اُن کا کہناتھا کہ آج پاکستان میں شیعہ سنی مسلمانوں نے متحد ہو کر ان تکفیریوں کو مسترد کر دیا اور خارجیوں کا اصل چہرہ قوم کو دکھا دیا۔شام میں خون ریزی کے ذمہ دار بزدل عرب حکمران اور بادشاہ بھی ہے جو اپنی دولت اور ہوس اقتدار کیلئے اسرائیل اور امریکہ کے غلام بنے بیٹھے ہیں ۔ان کو صرف شام میں ڈکٹیٹر شپ نظر آتی ہیں کیا آل سعود اور آل خلیفہ کے مظالم نظر نہیں آتے ۔

علامہ حسن رضا قمی کا کہنا تھا کہ ناموس رسالتﷺ کے تحفظ کیلئے ہم اپنے خون کا آخری قطرہ تک بہانے کو تیار ہیں اور اسلام دشمن ان تکفیری دہشت گردوں کو بے نقاب کر کے مسلمانوں کے درمیان وحدت اور بھائی چارے کو فروغ دے کر یہود و نصریٰ کے زرخرید تکفیریوں کے مذموم عزائم خاک میں ملائیں گے۔مظاہرین میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شریک تھے جو شام میں روضہ بی بی زینبؑ پرخارجی دہشت گردوں کے حملے کے خلاف نعرے لگاتے رہے۔

سمن آباد جامعہ مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل ضلع لاہور علامہ امتیاز کاظمی نے کہا کہ دشمن اس وقت اسلام سے خوفزدہ ہے مغرب اور صیہونی طاقتوں نے تکفیری دہشت گردوں کی مدد سے اسلام کے خلاف شام میں جو کاروائیاں کر رہے اس کے اثرات پوری دنیا پر مرتب ہونگے روضہ بی بی زینبؑ اور اصحابؓ کرام کے مزرات کی توہیں دراصل دنیا بھر میں فرقہ واریت کو ہوا دینا تھا جو شیعہ سنی مسلمانوں نے ناکام بنا دیا۔

مجلس وحدت مسلمین کی اپیل پر ملک بھر میں مظاہرے اور احتجاجی ریلیاں اور ماتمی جلوس نکالے گئے لاہور ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، قصور، ننکانہ، چونیاں، سرگودہا، اوکاڑہ، ساہیوال، جھنگ، بھکر، ملتان، اور پنجاب بھر کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہوئے۔

bahishti ejaz jummaوحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری امور فرہنگ علامہ شیخ اعجاز حسین بہشتی نے جامع مسجدعزاخانہ صغریٰ کورنگی میں نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ تقویٰ وہ راہ وتوشہ ہے جس کے بغیر سفر آخرت ممکن ہی نہیں جس دل میں تقویٰ ہو وہ آخرت کے سفر کو آسانی سے طے کر سکتا ہے، تقویٰ کی درجہ بندی ہے ، پہلا درجہ کم ازکم یہ ہے کہ محرمات الہیٰ سے پرہیز کیاجائے اور واجبات الہیٰ کو انجا م دیا جائے ۔

خطبے کے دوسرے حصے میں خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جس مکتب میں تصور غدیر ، عاشورہ ، اور مہدیت کا نظریہ راسخ ہو اس مکتب اور اسکے پیروکاروں کو کوئی فرعون ،یزید ،ہارون، شاہ ایران، صدام اور بش شکست نہیں دے سکتا ، غدیر اور عاشورہ ہماری میراث ہے ، جس مکتب کا امام ، سربراہ ، پیشوا، رہبر علی ابن ابی طالب ع اور آئمہ ہدا ہوں وہ دنیا کا سب سے طاقتور اور ناقابل شکست مکتب قرار پا تا ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ نظام ولایت و امامت وہ عظیم نظام ہے کہ جس سے عرش و فرش کا نظام قائم و دائم ہے ، اگر ہم چاہتے ہیں کہ خدا وند متعال کی مدد نصرت اور تائید غیبی ہمیشہ ہمارے شامل حال ہو تو ہمیں اپنے تمام تر وجود کے ساتھ نظام ولایت و امامت کی پیروی کر نا ہو گی ، یہی اسلام حقیقی و محمدی ص ہے ۔

m azmiوحدت نیوز (پشاور) محمد اعظمی ولد شیخ جواد حسین کا نماز جنازہ حسینہ حال پشاور میں ادا کی گئی جس میں مجلس وحدت مسلمین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ عبدالحسین الحسینی ایم ڈبلیو ایم ضلع پشاور عہدیداران سمیت بڑی تعداد میں علماء اور دیگر شحصیات نے شرکت کی۔ مرحوم علماء امامیہ کے مرکزی صدر علامہ خورشید انور جوادی کے کزن اور داماد تھے۔ مرحوم کا نماز جنازہ حیات آباد مسجد کے خطیب علامہ نذیر حسین کی زیر اقتداء ادا کی گئی۔ علامہ عبد الحسین الحسینی نے علامہ خورشید انور جوادی سے تعزیت بھی کی۔ بعد از مجلس وحدت مسلمین ضلع پشاور کے سیکرٹری جنرل بردار شکیل کے ہمراہ ایک وفد علامہ خورشید انور جوادی کے رہائش گا پر کزن کے انتقال پر تعزیت کی۔

zainab sa mwm kohatوحدت نیوز (کوہاٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع کوہاٹ اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مشترکہ احتجاجی ریلی نکالی گئی۔اطلاعات کے مطابق کوہاٹ کے علاقے استرزئی میں عوام نے علامہ کے سربراہی میں  زیارت بی بی زینب کے مزار پر حملے کے خلاف سینکڑوں افراد نے احتجاج کیا اور سڑک بلاک کردی گئی ۔استرزئی پایان سے شروع ہو کر استرزئی بالا تک جلسہ کیا گیا جس کی صدارت مولانا سید باقر حسین منتظری نے کی اورعلامہ نے خطاب بھی کیا۔

مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی شوریٰ نظارت کے رکن مولانا حسین الاصغر نےشرکاء ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ کی نواسی کے مزار پر حملہ اسلام کے بنیاد پر حملہ ہے اور حملہ کرنے والے مسلمان تو کجا حیوان سے بھی بدتر ہیں اور دوسرے علامہ علم رضا اور باقر حسن، سیاسی شخصیت سید ابن علی اور سید مہتاب الحسن نے بھی شرکت کی اور واقع کی پھر پو مزمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ شام میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے شامی حکومت کی بھر پور حمایت اور مدد کی جائے، انھوں نے کہا کہ امریکہ کے حمایتی طالبان جہاد نہیں عوام کے خون کے ساتھ کھیل رہے ہیں۔

mwm punchوحدت مسلمین (ملتان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملتان کے زیراہتمام شام میں بی بی زینب سلام اللہ علیھا کے روضے پر ہونے والے حملے کے خلاف سورج میانی میں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سورج میانی یونٹ کے سیکرٹری جنرل سید نسیم عباس شمسی، فخرنسیم اور دیگر نے کی۔ ریلی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن ملتان کے کارکنان کی کثیر تعداد موجود تھی۔ مظاہرین نے شام میں ہونے والے دلسوز واقعے کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی کا کہنا تھا کہ بعض نام نہاد لیڈران جناب زینب سلام اللہ کے روضے پر ہونے والے حملے پر ابھی تک خاموش ہیں۔ ان کی خاموشی سے لگتا ہے یہ لوگ شامی باغیوں کی حمایت کر رہے ہیں۔ اُنہوں نے کہا کہ اہل بیت (ع) اور صحابہ کرام کی غلامی کا دعویٰ کرنے والے نام نہاد لیڈر آج کیوں خاموش ہیں۔ اُنہوں نے شامی فوج اور غیرت مند عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کا ہر غیرت مند مسلمان آپ کے ساتھ ہے اور یہ ساتھ مرتے دم تک رہے گا۔

abdul hussain hussainiوحدت نیوز (ہنگو)  مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور ترجمان علامہ سید عبدالحسین الحسینی نے کہا ہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری رمضان المبارک کے بعد خیبر پختونخوا کا دورہ کرینگے۔ صوبہ میں ملت تشیع کو کئی مشکلات کا سامنا ہے، جن کے ازالہ کیلئے ایم ڈبلیو ایم کوئی کسر اٹھا نہیں رکھے گی۔

 ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’اسلام ٹائمز‘‘ کیساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخوا کے مسائل حوالے سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے نوٹس لیا ہے اور رمضان المبارک کے بعد صوبہ خیبر پختونخوا کا دورہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، جبکہ اس سے قبل ایم ڈبلیو ایم کی صوبائی کابینہ ان سے ملاقات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک کے دیگر صوبوں کی طرح صوبہ خیبر پختونخوا کے عوام کو بھی مجلس وحدت مسلمین سے بے حد امیدیں وابستہ ہیں، انشاءاللہ تعالٰی ایم ڈبلیو ایم عوام کی تمام تر توقعات پر پورا اترے گی۔ پشتون مٹی نے قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی جیسا عظیم سپوت قوم و ملت کو دیا، پشتون سرزمین انتہائی زرخیز ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلد مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کی نئی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا، جس کے بعد بھرپور انداز میں تنظیمی سرگرمیاں شروع کی جائیں گی۔

hamid rajaوحدت نیوز (اسلام آباد ) سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے کل بروز جمعہ روضہ حضرت زینب (س) او ر اصحاب کرام (رض ) پر حملے کے خلاف ملک گیر یوم احتجاج کی کال دی گئی ہے ، صاحبزادہ حامد رضاکی اس اپیل پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری (حفظ اللہ ) نے مرکزی میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم شام میں تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں نواسی رسول (ص) سیدہ زینب (س) اور اصحاب کرام اجمعین کے مزارات پر تکفیری وخارجی دہشت گردوں کی جانب سے حملوں کے خلاف سنی اتحاد کونسل پاکستان کے پر امن یوم احتجاج کی بھر پور حمایت کر تے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ، اسرائیل اور بعض عرب ریاستیں پو ری دنیا بالخصوص مشرق وسطیٰ میں جاری انقلابی بیداری سے بوکھلاکر شام میں داخلی خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کر رہے ہیں ، جس کے لئے ان استعماری قوتوں نے بیرون ممالک کی اوپن مارکیٹ سے دہشت گرد شام امپورٹ کیئے ہیں، آج یہ تکفیری دہشت گرد مقدسا ت اسلامی پر بھی حملہ آور ہو چکے ہیں ، اس تنازر میں ضروری ہے کہ دنیا ئے اسلام کے تمام معتدل سنی و شیعہ مل کر اس اہانت و بد کاری پر مشترکہ لائحہ عمل اختیار کریں ۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مجلس وحدت مسلمین کے تمام اضلاع کے زمہ داران کو ہدایات جاری کی ہیں کہ جہاں تک ممکن ہو سنی اتحاد کونسل کے احتجاجی پروگرامات میں شرکت کی جائے اور ان پروگرامات کے کامیاب انعقاد میں سنی اتحاد کو نسل کے کارکنان کے ساتھ تعاون بھی کیا جائے ۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree