The Latest
وحدت نیوز(مظفرآباد) مجلس وحدتِ مسلمین کا سانحہ کوئٹہ،کراچی بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، آئی او، آئی ایس او ، اور جملہ شیعہ تنظیموں کے کارکنوں نے شرکت کی، احتجاجی ریلی کا آغاز علمدار چوک سے ہوا جس کی قیادت سربراہ مجلس وحدتِ مسلمین علامہ سید تصور نقوی الجوادی نے کی۔ ریلی پریس کلب پر پہنچ کر احتجاجی دھرنے کی صورت اختیار کرگئی۔اس موقع پر سکیورٹی اہلکاروں کی بھاری نفری تعینات تھی۔شرکاء نے مجلس وحدتِ مسلمین، آئی ایس او کے جھنڈے اور پلے کارڈز اٹھارکھے تھے جن پرایم کیوایم کے تکفیری دہشت گردوں کی کراچی میں دہشتگردی، بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ،کوئٹہ اخترآبادمیں زائرین کی بسوں پر بم دھماکوں، دہشتگردوں کوحکومتی سرپرستی کے خلاف کلمات درج تھے،احتجای ریلی کے شرکاء ، لبیک یا حسین ؑ ،دہشتگردی مردہ باد،ٹارگٹ کلنگ بند کرو کے نعرے بلند کرتے رہے۔ پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل مجلس وحدتِ مسلمین آزادکشمیر علامہ سید تصور نقوی الجوادی ، سیکریٹری جنرل ضلع مظفرآباد مولانا طالب حسین ہمدانی، سیکریٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی، صدر آئی ایس او آزادکشمیرسید وقار کاظمی، سید حمید نقوی، سید سجاد سبزواری اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یکم جنوری کو اخترآباد کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر بم دھماکے نوازشریف حکومت کی جانب سے ملت تشیع کویہ پیغام دیا گیا ہے کہ نواز حکومت دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہی ہے اور سال کے پہلے دن ملت تشیع کو لاشوں کو تحفہ دیا گیا۔بلوچستان کے وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک کو متنبہ کرناچاہتے ہیں کی اپنے پیش رونواب اسلم رےئسانی سے سبق سیکھیں کہ جب انہوں نے بلوچستان میں دہشتگردوں کوکھلی چھٹی دے رکھی دی تھی توملت تشیع نے اپنی وحدت اور اتحاد کے زریعے رئیسانی حکومت کا تختہ الٹ دیا لہذابلوچستان حکومت کوچاہیے کہ وہ اپنی بقاء کیلئے زائرین کے راستوں اور شیعیانِ بلوچستان کی جان ومال اور املاک کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔
مقررین نے کہا کہ دہشتگرد اس ملک کے دشمن ہیں،ملک میں قانون سازی کا اختیات پارلیمنٹ کو ہے،کسی بھی شخص کو پارلیمنٹ کے باہربیٹھے ہوئے اپنی مرضی کا قانون لانے کی اجازت نہیں ہے، پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے مضبوط پارلیمنٹ کے ذریعے اسلامی قوانین کا نفاذ ممکن ہے، حکومت اخترآباد کوئٹہ اور دہشتگردی کے دیگر ملک گیر واقعات کے بعد دہشتگردوں سے مذاکرات کا راگ الاپنے کو ترکری کرقی ،ے، مذاکرات ہمیشہ برابری کی سطح پر ہوتے ہیں حکومت کو مٹھی بھر دہشتگردوں کے سامنے سرنڈر کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، حکومت دہشت گردوں کے ذریعے دہشگردوں سے مذاکرات کی سوچ کو ترک کرتے ہوئے دہشتگردوں کے خلاف افواج پاکستان کے ذریعے آپریشن راہ امن کا آغاز کرے، انہوں نے کراچی میں ایم ڈبلیوایم کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے لسانی جماعت ایم کیو ایم کی طرف سے کراچی کو مہاجر سٹیٹ کی سازش قرار دیا ،لاہور میں خطیب حسینیت علامہ ناصر عباس آف ملتان کے قتل کو حکومت پنجاب کی ایما پر دہشتگردانہ کاروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے وزیر لاقانونیت رانا ثناء اللہ دہشت گردوں کی پشت پناہی اور سر پرستی کر رہا ہے، محافظ حسینیت غلام رضا نقوی کئی دہایوں سے جیل میں ہیں، جبکہ دہشتگرد پنجاب حکومت کی سرپرستی میں پورے پنجاپ خاص طور پر جنوبی پیجاب میں دندناتے پھر رہے ہیں ، اب وقت آ چکا ہے کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں دہشتگردوں کے خلاف سخت اقدامات کرے اور قومی ادارے اس سلسلے میں اپنا کردار ادا کرے، سیکرٹری سیاسیات سید تصور عباس موسوی نے کہا کہ کراچی میں ہمارے بلدیاتی امیدواروں کا قتل ایم کیو ایم نے ایک سازش کے تحت کروایا،ہم دہشتگردی کا جواب سیاست کے میدان میں رہ کر دیں گے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) علامہ سید ہاشم موسوی نے کہا ہے کہ چند روز قبل اخترآباد میں مظلوم بچوں اور مرد و خواتین زائرین پر دھماکہ شیطان پرست امریکہ، اسرائیل اور عرب ممالک کے ایجنٹ ہی کرسکتے ہیں۔ بس میں امام حسین علیہ السلام کی زیارت سے آئے ہوئے غریب زائرین کو نشانہ بنایا گیا، جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ خودکش دھماکے کے نتیجے میں بس میں رکھے گئے قرآن پاک کو بھی جلایا گیا، انار کے کریٹوں میں قرآنی آیات کی بےحرمتی کا ڈرامہ رچانے والوں کو زائرین کی بس میں جلنے والے قرآن پاک کی بے حرمتی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔ انہوں نے زائرین بس کی حفاظت کرنے والے اے ٹی ایف اہلکاروں کی بہادری کو سلام پیش کرتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔ موجودہ وفاقی و صوبائی حکومت کی دہشتگردوں کی پشت پناہی بھی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اگر بلوچستان میں موجود دہشتگردوں کے تمام ٹھکانوں کو ختم نہ کیا گیا، تو حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا جائے گا۔ امام جمعہ کا نمازیوں سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ 10 جنوری کو شُہدائے علمدار روڈ کی پہلی برسی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی، جس میں ملک بھر سے معزز مہمانوں کو بھی شرکت کی دعوت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ شُہداء کی یاد کو زندہ رکھنے میں ہی ہماری کامیابی ہے، لہذا عوام کو چاہیئے کہ وہ شہداء کی پہلی برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں۔
وحدت نیوز(چنیوٹ) مجلس وحدت مسلمین ضلع چنیوٹ کے سیکرٹری جنرل سید انیس عباس زیدی نے کوئٹہ میں زائرین کی بس پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت دہشت گردی میں ملوث تکفیری قاتل گروہ کے خلاف گرینڈ آپریشن کرے۔ انکا کہنا تھا کہ اگر حکمران دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی نہیں کریں گے تو ہم ملک گیر عوامی تحریک چلا کر انکا صفایا کر دیں گے۔ اسلام ٹائمز سے بات کرتے ہوئے، مجلس وحدت مسلمین کے ضلعی رہنما نے کہا کہ حکومت زبانی جمع خرچ کرنے کی بجائے ٹھوس حکمت عملی کے ذریعے ملت تشیع کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
وحدت نیوز(سجاول) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر مین جاری شیعہ نسل کشی ، کوئٹہ میں زائرین پر طالبان کے حملے اور کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کی ٹارگٹ کلنگ کے خلاف یوم احتجاج منایا گیا، سجاول میں ایم ڈبلیو ایم کے زیر اہتمام متحدہ قومی موومنٹ کے زونل آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جسمیں مومنین کی بڑی تعداد شریک تھی، شرکائے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی سیکریٹری جنرل مختار دایو نے کہا کہ ملک بھر میں ملت جعفریہ کے خلاف زمین تنگ کر نے کا سلسلہ جاری ہے، کراچی ، کوئٹہ ، ڈی آئی خان ، لاہور،راولپنڈی، خیر پور سمیت ملک بھر میں چن چن کر شیعہ فعال شخصیات کو نشانہ بنایاجا رہا ہے، کوئٹہ میں زائرین پر پے در پے حملے کیئے جارہے ہیں اور حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، طالبان جانور ہیں ، ان سے زبان نہیں بندوک سے بات کی جائے، کراچی میں ایک لسانی جماعت مسلسل ہمارے فعال شیعہ کارکنان کو دھمکیاں دے رہی ہے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کے قتل میں اسی لسانی جماعت میں شامل تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں ، یہ کوئی مفروضہ نہیں ہے، پولیس ، رینجرز اور قانون نافذ کر نے والے اداروں نے اسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایسے ٹارگٹ کلرز گرفتار کیئے ہیں جو شیعہ اور سنی دونوں مکتب کے لوگوں کے قتل میں ملوث ہیں ۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) ڈی سی اسلام آباد نے سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین اور وائس آف شہدائے پاکستان کے زیراہتمام 5 جنوری کو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں ہونے والے ''قومی امن کنونشن'' کا این او سی جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ ڈی سی اسلام آباد کا موقف ہے کہ اسلام آباد میں سکیورٹی مسائل ہیں، جس کے باعث این او سی جاری نہیں کرسکتے، جمعہ کے روز ہونے والے طویل مذاکرات رات گئے تک بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگئے۔ دوسری جانب ایم ڈبلیو ایم اور سنی اتحاد کونسل نے ہر حال میں ''قومی امن کنونشن'' کنونشن سنٹر میں ہی کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس حوالے سے تینوں جماعتوں کے رہنماء آج ہفتے کو دن 12 بجے ہنگامی پریس کانفرنس کریں گے، جس میں کنونشن کے انتظامات اور موجودہ صورتحال پر اپنا موقف بیان کریں گے۔ یاد رہے کہ انتظامیہ نے پہلے کنونشن کرانے کی اجازت دیدی تھی، تاہم اچانک این او سی جاری کرنے سے معذرت اختیار کی جا رہی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے اسلام آباد انتظامیہ کو این او سی جاری کرنے سے روکا ہے۔ باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ 6 جنوری کو سعودی وزیر خارجہ کی پاکستان آمد ہے، اس لئے وفاقی حکومت کو خدشہ ہے کہ کہیں کنونشن کے شرکاء آگلے روز ٹھہر نہ جائیں اور کوئی مسئلہ کھڑا نہ ہو جائے۔ اسلام ٹائمز نے کنونشن کے چیئرمین اسد نقوی سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کنونشن ہر حال میں کنونشن سنٹر میں ہی منعقد کیا جائیگا، اگر کوئی رکاوٹ کھڑی کی گئی تو ڈی چوک پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے پروگرام کرائیں گے۔ دوسری جانب کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ این او سی جاری نہ ہونے کے باعث شہر بھر میں بینرز اور پینا فلکس بھی نہ لگ سکے۔
وحدت نیوز(حیدرآباد) کراچی میں بلدیاتی امیدواروں کے قتل ،شیعہ نسل کشی، کوئٹہ میں زائرین پر حملے کے خلاف علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی اپیل پر ایم ڈبلیو ایم کے تحت حیدرآباد میں قدم گاہ مولا علی علیہ السلام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی، احتجاجی ریلی سے علامہ علی انور جعفری نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر عالم کربلائی ، علامہ گل حسن مرتضوی سمیت دیگر صوبائی رہنما بھی موجود تھے۔
شرکائے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے علامہ علی انور جعفری نے کہا کہ ملک بھر میں دہشت گردی کا طوفان ہے ، گولیوں کی آندہیاں ہر سو چل رہی ہیں، عوام کو کوئی جائے امان میسر نہیں ، حکمران اپنے دن پو رے کرنے میں مصروف ہیں ، عوام کی جان و مال کے تحفظ سے کسی ریاستی ادارے کو کوئی دلچسپی نہیں ، کوئی دن ایسا نہیں گزرتا جس دن کراچی سمیت ملک کے دیگر شہروں میں کسی بے گناہ کا خون ناحق نہ بہتا ہو ، کراچی میں عوامی حقوق کی جدو جہد میں مصروف ہمارے ہر دل عزیز دوست علامہ دیدار جلبانی ، عالم ہزارہ ، صفدر عباس اور علی شاہ کو کراچی پر قابض لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کر دیا ، ہم آج یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ گولیاں ، یہ بم دھماکے، یہ شہادتیں ہمارے راستے کی دیوار نہیں بن سکتے ، ہم اپنی جانوں کا نذرانہ تو پیش کر سکتے ہیں لیکن ملت جعفریہ کے سیاسی و اجتماعی حقوق کی جدوجہد سے دستبردار نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے کوئٹہ میں طالبان دہشت گردوں کی جانب سے ایک ،مرتبہ پھر زائرین امام رضا علیہ السلام کی بس کو نشانہ بنائے جانے کی بھی پر زور مذمت کی ، ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں انتہا پسندی، فرقہ واریت عروج پر پہنچ چکی ہے، صوبائی اور وفاقی حکومت نے ماضی میں بھی فقط دعوے کیئے اور آج بھی محض دعووں پر ہی اکتفاء کر رہی ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ صوبائی حکومت ان ملک دشمن طالبان کے خلاف عملی اقدامات کرے اور زائرین کے تحفظ کے لئے موثر حکمت عملی مرتب کی جائے۔
وحدت نیوز(بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے زیراہتمام ملک بھر میں جاری دہشتگردی، شیعہ نسل کشی، کراچی میں علامہ مرزا یوسف یوسف حسین پر لسانی جماعت کی جانب سے قاتلانہ حملہ، بلدیاتی امیدواروں کے قتل اور گلگت میں سانحہ چلاس کے مجرمین کی رہائی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔ احتجاجی ریلی مرکزی جامع مسجد اسکردو سے شروع ہو کر یادگار شہداء اسکردو پر مقررین کی تقاریر کے بعد اختتام پذیر ہوئی۔ ریلی سے علامہ آغا علی رضوی، شیخ احمد علی نوری اور علامہ سید مظاہر حسین موسوی نے خطاب کیا۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ملک بھر میں جاری دہشت گردی کو روکنے میں سنجیدہ نہیں، حکومت ہوش کے ناخون لے اور محب وطن شہریوں کی حفاظت کو یقینی بناتے ہوئے دہشت گردوں کا گھیرا تنگ کرے، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو دن دھاڑے گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا، کسی کے کان پر جوں تک نہ رینگی، کراچی میں ایک مخصوص قبضہ مافیا ایم ڈبلیوایم کی سیاسی فعالیت سے خوف زدہ ہے، اگر اس نام نہاد حق پرست ٹولے ان اپنی صفوں میں موجود تکفیری دہشت گردوں کو نکال باہر نہ کیا تو ایم ڈبلیو ایم عالمی سطح پر اس دہشت گرد لسانی جماعت کے خلاف آواز حق بلند کر نے پر مجبور ہوگی۔
وحدت نیوز( لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک میں جاری شیعہ نسل کشی کیخلاف لاہور،فیصل آباد،راولپنڈی،اٹک،جہلم،گجرات،میانوالی،مظفرگڑھ،،ملتان،خانیوال،جھنگ،سرگودہا،رحیم یارخان،کوٹ ادو،ڈیرہ غازی خان،ساہیوال،پاکپتن،بہاولپورسمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ لاہور میں احتجاجی مظاہرہ پریس کلب لاہور کے سامنے ہوا جس کی قیادت علامہ امتیاز کاظمی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور نے کی مظاہرے میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما ،علامہ ا حمد اقبال رضوی ،علامہ سید جعفر موسوی سمیت دیگر رہنماوُں نے شرکت کی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سیدجعفر موسوی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں منظم منصوبہ بندی کیساتھ ہمارے خلاف محاذ بنایا جارہا ہے کیونکہ دشمن کو یہ معلوم ہیں کی ملت جعفریہ کے ہوتے ہوئے پاکستان میں اُن کے مذموم عزائم کھبی کامیاب نہیں ہوسکتے کراچی میں ہمارے شہدا ء کے لہو سے تکفیریوں کیساتھ لسانی جماعت کے دہشت گردوں کے ہاتھ بھی رنگے ہوئے ہیں ہم متحدہ قاتل مومنٹ کو وارننگ دیتے ہیں کہ وہ ہمارے بلدیاتی امیدواروں کے قاتل قانون کے حوالے کریں بصورت دیگر دنیا بھر میں اُن کو رسوا کیاجائے گا۔
پاکستان میں ملت تشیع کے ہزاروں افراد کو گذشتہ سال میں شہید کیا گیا نئے سال کے پہلے دد دن میں 6شیعہ افراد شہید اور 36سے زائد زخمی کیے لیکن آج تک ہمارے شہدا کے قاتلوں کا سراغ نہیں ملا ۔اُن کا کہنا تھا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ ہمارے قاتل اس دور کے حکمران ہیں جن کے دور حکمرانی میں ہماری نسل کشی ہوئی موجود ہ دور کے حکمرانوں نے قاتلوں کو شیعہ نسل کشی کے لئے فری ہینڈ دے دیا ہے ہم اب پاکستان کے حکمران ،عدلیہ اور سلامتی کے دیگر اداروں سے نااُمید ہو گئے ہیں اب ہم عالمی سطح پر پاکستان میں جاری شیعہ نسل کشی پر آواز اُٹھانے پر مجبور ہوگئے ہیں ہمیں پاکستان بنانے کی سزا دی جارہی ہیں۔
مظاہرین سے علامہ امتیاز کاظمی نے بھی خطاب کیا ہزاروں پاکستانیوں اور سیکورٹی فورسز کے قاتل طالبان سے مذاکرات کو ہم مسترد کرتے ہیں۔ پاکستانی بزدل حکمرنوں کو اگر قوم کی سیکورٹی کا خیال نہیں تو عوام کو دفاع کا حق دیا جائے۔ بصورت دیگر وہ وقت دور نہیں جب ان مظلوم محب وطن عوام کے ہاتھ غاصب حکمرانوں کے گریبان تک پہنچیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں زائرین امام رضا ؑ کو نشانہ بنانے والے ملکر دشمن تکفیری درندوں کیخلاف صوبائی و وفاقی حکومت کا کوئی قدم نہ اٹھانا اس بات کی دلیل ہے کہ ان تکفیریوں کی سرپرستی کوئی اور نہیں ہمارے ہی ملک دشمن حکمران کررہے ہیں کراچی میں سیکورٹی ذرائع کے مطابق گذشتہ چار برسوں سے کراچی میں شیعہ مسلک سے تعلق رکھنے والے معتبرین، قومی و ملی شخصیات کے قتل عام میں ایم کیو ایم میں شامل تکفیری کارکن ملوث ہیں، جن کی نشاندہی بار ہا خفیہ ادارے کر تے رہے ہیں، لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ان دہشت گردوں کے خلاف کوئی کارروائی کی اور نہ ہی ایم کیو ایم کی قیادت نے اس پر کوئی سنجیدگی دکھائی۔ ان لسانی تکفیری دہشت گرد گروہ کے ہاتھوں اب تک شہید علامہ آغا آفتاب جعفری، شہید استاد پروفیسر سبط جعفر زیدی، شہید علامہ دیدار جلبانی، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس، شہید علی شاہ سمیت بے شمار شخصیات کو نشانہ بنایا گیا جبکہ اب بھی مختلف علاقوں میں شیعہ تنظیمی شخصیات کو مسلسل جان سے مارنے کی دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے مظاہرین ملک میں جاری دہشت گردی کیخلاف پلے کارڈ اٹھائے نعرہ بازی کرتے رہے بعد میں پرامن طور پر منتشر ہوئے
وحدت نیوز (کراچی) کوئٹہ میں زائرین پر خودکش حملہ اور کراچی میں لسانی تکفیری دہشت گردوں کے ہاتھوں شیعہ عمائدین کے قتل عام کے خلاف مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویڑن کی جانب سے جامع مسجد کھارادر پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب ایم ڈبلیو ایم کے ڈویڑنل رہنما علامہ مبشر حسن نے کیا جبکہ اس موقع پر اصغر عباس زیدی ، احسن عباس رضوی، ناصر حسینی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب میں علامہ مبشر حسن کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی نواز حکومت کی طالبان دہشت گردوں سے سازباز کا ثبوت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علامہ دیدار جلبانی، عالم ہزارہ، صفدر عباس اور سید علی شاہ کی شہادت میں لسانی تکفیری دہشت گرد ملوث ہیں، افسوس کی بات یہ ہے کہ پولیس کی جانب سے اب تک فقط دعوے ہی کئے جارہے ہیں لیکن قاتلوں کی گرفتاری کیلئے اب تک کوئی اقدام نہیں کیا گیا، ایڈیشنل آئی جی پولیس شاہد حیات دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کیلئے عملی اقدامات کریں۔علامہ مبشر حسن نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ سندھ میں ان کی جماعت کی حکومت ہے ، کراچی اور خیرپور سمیت سندھ بھر میں شیعہ نسل کشی کے واقعات پر وہ ہوش کے ناخن لیں اور طالبان اور لسانی دہشت گردوں کے خلاف فقط بیان بازی کے بجائے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے عملی اقدامات پر توجہ دیں، کہیں ایسا نہ ہو ہمارے صبر کا پیمانہ لبریز ہو اور قائم علی شاہ کو بھی بلوچستان کے رئیسانی کی طرح حکومت سے بیدخل کرنے کی تحریک چل پڑے۔
بلدیاتی امیداروں کے قتل میں ملوث لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نشان عبرت بنایا جائے،آغا نقی کھوسو
وحدت نیوز(ماتلی) ملک بھر میں جاری شیعہ نسل کشی ، کراچی میں ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کے بہیمانہ قتل ،کوئٹہ میں زائرین کی بسوں پر خودکش حملے اور خیر پو رمیں شیعہ جوان احسان شاہ کی ٹارکٹ کلنگ کے خلاف علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر آج ملک بھر کی طرح ماتلی میں بھی یوم احتجاج منایا گیا، اس سلسلے میں مرکزی امام بارگاہ تاپریس کلب تک احتجاجی ریلی نکالی نکالی گئی جس کی قیادت صوبائی سیکریٹری امور تنظیم محمد یعقوب حسینی نے کی ، ریلی میں بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی ، جنہوں نے ہاتھو ں میں پرچم ، پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے، جن پر ملک دشمن عناصر اور لسانی و تکفیری دہشت گردوں کے خلاف مذمتی نعرے درج تھے۔ [
شرکائے ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے تعلقہ سیکریٹری جنرل مولانا نقی کھوسو، ستار علی شاہ اور مراد علی کھوسونے کہا کہ گذشتہ تین دھائیوں سے پاکستان بھر میں ملت جعفریہ کی نسل کشی کا بھیانک کھیل جاری ہے ،ریاستی ادارے ، کالعدم جماعتیں اور لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گرد مسلسل ہمارے فعال کارکنان اور عوام کو نشانہ بنا رہے ہیں ،کراچی میں ایک لسانی جماعت میں موجود کالی بھیڑیں چن چن کر ہمارے لوگوں کو قتل کر رہے ہیں ، ایم ڈبلیو ایم کے بلدیاتی امیدواروں کو بے دردی کے ساتھ قتل کر دیا گیا ، کسی سیاسی جماعت اور ریاستی ادارے نے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ نہیں کیا ، ہم صوبائی حکومت سے بھی مطالبہ کر تے ہیں کہ شہید علامہ دیدار جلبانی ، شہید عالم ہزارہ، شہید صفدر عباس ، شہید علی شاہ ، شہید احسان شاہ و دیگر کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے عبرت ناک سزا دی جائے ۔