The Latest

shah hussainوحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید آغا علی رضوی کی سربراہی میں ضلع شگر کے نو منتخب اراکین کا بینہ کے ایک وفد نے پیر امامیہ نوربخش پروفیسر سیدحسن شاہ سے ملاقات کی۔وفد سے گفتگو کرتے ہوئے پروفیسر سید حسن شاہ نے کہا شگر کی تاریخ میں یہاں کے علمائے کرام نے متفقہ طور پر مجلس وحدت مسلمین میں شمولیت کر کے وحدت کی بہتریں مثال پیش کی۔علمائے شگر کا یہ احسن اقدام اہلیان شگر اور یہاں کے دیگر مکاتب فکر کیلئے خوش آئند ہے۔اور یہ تاریخی عملی وحدت کا مظاہرہ بھی ہے اس کا کریڈٹ مرکزی سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور آغا سید علی رضوی صاحب کو جاتا ہے جنہوں نے ہر مشکل وقت میں بلتستان کے مظلوم اعوام کا بھر پور دفاع کیا اور میدان میں عملی طور پر حاضر رہے۔انہون نے کہا کہ بلتستان کے غیور عوام اپنے محسنوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے ہمیں یاد ہے سانحہ چلاس وکوہستان ہو یا سانحہ بابوسر ٹاپ مجلس وحدت مسلمین نے ایک ہفتہ تک تاریخ میں پہلی دفعہ اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاوس کے سامنے دھرنا دیا بلکہ پوری دنیا میں اس ملت مظلوم ومحکوم کے لئے آواز بلند کر کے حقیقی وارثین شھدا کا ثبوت دیا یہی وجہ ہے یہاں ملت اسلامیہ کا ہر فرد مجلس وحدت مسلمین کو اپنے لئے ڈھال اور نجات دہندہ سمجھتے ہیں۔

آخر میں مجلس وحدت مسلمین بلتستان کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی نے پروفیسر سید حسن شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہوے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین فرقہ واریت ،لسانیت،ذاتیات سے بالا تر ہو کر امت مسلمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے اسلام دشمن استعماری قوتوں کے خلاف میدان عمل میں خواہ حلات جو بھی ہوں ڈٹ جانے کا نام ہیں ہم ہر اس مظلوم کے حامی ہیں خواہ وہ کافر ہوں اور ہر اس ظالم کے مخالف ہیں خواہ وہ مسلمان ہی کیوں نہ ہوں۔

mwm punchوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین ڈسٹرکٹ ملیر کے سیکریٹری اطلاعات برادرسید محمد جعفررضوی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کا دوسرا تنظیمی افکار امام خمینی کنونشن 16جون بروز اتوار مرکزی امام بارگاہ جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں منعقدکیا جائے ۔جسمیں آئندہ تین سالوں کے لیئے نئے ضلعی سیکریٹری جنرل کا انتخاب عمل میں لا یا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ اجلاس کا باقائدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ٹھیک 3بجے سہ پہر ہو گا ، جس میں علماءکے خطبات کے علاوہ ضلع اور یونٹس اپنی تین سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے ، اور اجلاس کے اختتام پر تمام اراکین ضلعی شوریٰ استصوابے رائے سے نئے ضلعی سیکریٹری جنرل برائے سال 2013تا 2016کا انتخاب عمل میں لائیں گے ۔جبکے نو منتخب ضلعی سیکریٹری جنرل سے ڈویژنل سیکریٹری جنرل برادر حسن ہاشمی ان کے عہدے کا حلف لیں گے ۔

iqtedarوحدت نیوز (ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی نے کہا ہے کہ ڈرون حملے ملکی سلامتی و خود مختاری پر حملے ہیں اب صرف یہ کہنے سے کام نہیں چلے گا ڈرون حملوں کا باب بند ہونا چاہئے اس کو روکنے کیلئے فوری طور پر اقدام کرنے کی ضرورت ہے۔ ڈرون حملوں میں عام آدمی بھی مررہے ہیں۔ بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ عوام کی زندگیوں کو اجیرن بنا دیا ہے۔ ان خیالا ت کا اظہار اُنہوں نے ملتان میں میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ بدانتظامی، بد نیتی، کرپشن نے عوام پر لوڈشیڈنگ کا عذاب مسلط کردیا ہے جبکہ ملک میں ضرورت کے مطابق بجلی پیداکرنے کے تمام ذرائع موجود ہیں۔ صنعت، زراعت گھریلو صارفین کو بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔ جو حکومت بجلی دے گی دہی چلے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اور اُس کے اتحادیوں کی نام نہاد دہشت گردی کیخلاف جنگ حقیقت میں اسلام اور مسلمانوں کے خلاف ہے ان کے ایجنڈے میں صرف مسلمانوں کو مارنا ہی نہیں بلکہ ان کو لادین بنانا بھی شامل ہے۔ دینی مدارس کا خاتمہ اور تعلیمی نصاب میں بنیادی تبدیلی اس سلسلے کی کڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اردو کی جگہ انگریزی کو ذریعہ تعلیم بنایا جارہا ہے جبکہ دنیا بھر کے ماہرین تعلیم کی رائے یہ ہے کہ اپنی قومی اور مادری زبان سے ہی ترقی کی جا سکتی ہے۔ انگریزی کی بجائے اردو کو ذریعہ تعلیم بنایا جائے عصری علوم کیلئے جو انگریزی پڑھنا چاہتا ہے وہ ضرور پڑھے اور قرآن کو سمجھنے کیلئے عربی پڑھائی جائے۔

fazal abbasوحدت نیوز (اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی تنظیم سازی کا مرحلہ جاری ہے، مرکز اور صوبائی سطح پر تنظیم سازی کا مرحلہ مکمل کرلیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی کابینہ میں شعبہ جوان کی مسئولیت کے لئے برادر فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کو نامزد کر لیا گیا ہے ،مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے برادر فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کو شعبہ جوان کا سیکریٹری مقرر کرنے کے فیصلے کی توثیق کردی ہے ۔

 تفصیلات کے مطابق شعبہ جوان کےصوبائی، ڈویژنل، ضلعی اور یونٹس کی سطح پر اسٹرکچرز بنائے جائیں گے، ملک گیر سطح پر شعبہ جوان کو ازسر نو منظم کر کےایک قومی ادارہ مرتب کیا جائے گا ،تاکہ جوانوں کی تبلیغی ، سماجی ، سیاسی اور اجتماعی رہنمائی کی جائے اور مستقبل میں وہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے دست و بازو بن سکیں ۔

biltistan kafوحدت نیوز (بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان بھر کے سینکڑوں مستحق یتیموں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق تین سو پچاس سے زائد حقدار یتیموں میں اٹھارہ لاکھ سے زائد امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ سولہ سال تک کے حقدار یتیم بچوں کی مالی امداد کا ایک وسیع پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کا مقصد ان بچوں کی تعلیمی و دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظلوم اور محروم طبقہ کی حمایت اور ان کی مالی و اخلاقی امداد کے لیے وسیع پیمانے پر پروجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔

 domki firstaidوحدت نیوز (کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے زیرانتظام کوئٹہ میں نوجوانوں کے لئے فرسٹ ایڈ تربیتی پروگرام بینظیر بھٹو اسپتال میں منعقد ہوا۔ ڈاکٹر افتخار حسین نے ابتدائی طبی امداد کے موضوع پر نوجوانوں کو لیکچر دیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے سیکرٹری جنرل علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ مختلف حادثات اور سانحات کی صورت میں فوری طبی امداد بے حد ضروری ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے لئے فرسٹ ایڈ یا ابتدائی طبی امداد کی تربیت مفید ہیں تاکہ حادثات کی شکار دکھی انسانیت کی بہتر مدد کی جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ حدیث پاک میں ہے کہ تم میں بہترین انسان وہ ہے جو لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچائے۔ ہمیں بلا تفریق رنگ، نسل و مذہب انسانیت کی خدمت کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہی انبیاء کرام اور اوصیاء کی سیرت ہے۔ اس موقع پر نوجوانوں کو حادثہ کے شکار زخمیوں کو فوری طبی امداد کے طریقے سمجھائے گئے اور عملی پر یکٹس کرائی گئی۔

ahmed hassanzaffar mohsinوحدت نیوز (کراچی) نومنتخب حکومت سندھ شہر میں قیام امن میں سنجیدہ نظر نہیں آ رہی، روزانہ کی بنیادوں پر ٹارگٹ کلنگ نے شہر کو روشنی کے بجائے موت کا گہوارہ بنا دیا ہے، وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے شہید احمد حسین، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ سید حسن ظفر نقوی نے وحدت ہاؤس کراچی میں جاری تعزیتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے نو منتخب سیکرٹری جنرل حسن ہاشمی، علامہ صادق رضا تقوی، علامہ محمد حسین کریمی، علامہ علی انور جعفری اور علامہ دیدار علی جلبانی بھی موجود تھے۔ علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا کہ سمجھ نہیں آتا کہ ہماری حکومت اور سکیورٹی ادارے کس خواب غفلت کا شکار ہیں، انہیں روزانہ کی نبیادوں پر اس شہر میں قتل ہونے والے بیگناہ جوانوں، بزرگوں اور بچوں کی لاشیں کیوں اذیت نہیں پہنچا رہیں، کیا ہمارے حکمرانوں کے ضمیر مردہ ہو چکے ہیں، کیا خوف خدا ان کے دلوں سے مٹ چکا ہے۔ ایک ہی دن میں اس شہر میں تین شیعہ عمائدین کو دہشت گردوں نے سفاکی کے ساتھ قتل کیا، جب کہ شہید احمد حسین، شہید محسن رضا نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد نور ایمان جا رہے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ جب تک حکومت اور سکیورٹی ادارے اپنی ذمہ داریوں سے وفا نہیں کریں گے دہشت گردی اور لاقانونیت کے بھوت پر قابو نہیں پا سکتے، سنگین جرائم، ٹارگٹ کلنگ اور بم دھماکوں میں ملوث درندوں کو کس کام کے لئے جیلوں میں پالا جا رہا ہے، وہ کون سے عناصر ہیں جو ان خطرناک دہشت گردوں کو نشان عبرت بنانے میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔ عدلیہ بھی دہشت گردوں کی سزاؤں میں رکاوٹ کا سبب بنتی ہے، سپریم کورٹ کو اس شہر میں روزانہ شہید ہونے والے سینکڑوں شاہ زیب کیوں نظر نہیں آتے، اس لئے کہ ان کے قاتلوں کو سزا دینے سے ججوں کو شہرت نہیں ملے گی۔ علامہ حسن ظفر نقوی نے نومنتخب وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور سکیورٹی اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد از جلد شہید احمد حسین، شہید محسن رضا اور شہید شفیع احمد کے قاتلوں کو گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

hashmi conventionوحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کراچی ڈویژن کا تنظیمی کنونشن بعنوان ’’ افکار امام خمینی (رہ) کنونشن ‘‘ المحسن ہال، فیڈرل بی ایریا میں منعقد کیا گیا۔ کنونشن میں ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ امین شہیدی، مرکزی سیکریٹری فرہنگ علامہ اعجاز حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری برائے بین الصوبائی روابط علامہ اقبال حسین بہشتی، مرکزی سیکریٹری میڈیا سیل مہدی عابدی، صوبائی سیکریٹری جنرل علامہ مختار امامی اور صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی یعقوب حسینی نے شرکت کی۔ کنونشن میں یونٹس اور اضلاع کے نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ کنونشن کی نظامت کے فرائض سیکریٹری تنظیم سازی کراچی میثم عابدی نے انجام دیئے۔

افکار امام خمینی (رہ) کنونشن میں ڈویژنل شوریٰ کے اجلاس میں نئے سیکریٹری جنرل کے لئے استصواب رائے کا مرحلہ شروع ہوا تو ڈویژن کابینہ اور اضلاع کی جانب سے انتخابی کمیٹی کو مختلف نام جن میں علامہ صادق رضا تقوی، ظہیر حیدر زیدی اور حسن ہاشمی کے نام شامل تھے ڈویژن شوریٰ کو پیش کئے گئے۔ بعدازاں ڈویژن شوریٰ نے کثرت رائے سے حسن ہاشمی کو ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کا نیا سیکریٹری جنرل برائے سال ۲۰۱۳ تا ۲۰۱۶ منتخب کرلیا۔ حسن ہاشمی نے ڈویژنل شوریٰ کے ۷۰ فیصد سے زائد اراکین کے ووٹ حاصل کئے۔نومنتخب سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن حسن ہاشمی سے علامہ امین شہیدی نے حلف لیا۔

 افکار امام خمینی (رہ) کنونشن سے الوداعی خطاب میں علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ الٰہی تنظیم میں عہدہ ایک بہت بڑی ذمہ داری ہوتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے قوم کو ایک تشخص دیا، قوم کو وقار دیا، اور قوم کو بحیثیت قوم اپنی انفرادی اور اجتماعی صلاحیتوں کا موازنہ کرکے میدان عمل میں حاضر رہنے کا جو درس ہمیں دیا ہے، وہ پوری ملت جعفریہ کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔

balochistan asembly agha razaوحدت نیوز (کوئٹہ) بلوچستان اسمبلی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے ایم ڈبلیو ایم کےممبر صوبائی اسمبلی آغا سید محمدرضا رضوی نےڈاکٹرعبدالمالک کو بلا مقابلہ وزیر اعلی منتخب ہونے پر اپنی اور مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے مبارک باد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بلوچستان میں مختلف اقوام کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

انہوں نے کہا کہ گذشتہ پانچ سال میں گورینس نام کی کوئی چیز نہیں تھی ،اور امن امان کی جو صورتحال تھی وہ آپ سب کے سامنے ہے لاشیں گرتیں رہی لیکن کسی کو اس خون کو روکنے کی توفیق نہیں ہوئی یہاں تک کہ کوئی فاتحہ کے لئے بھی نہیں آیا ،انہوں نے کہا کہ جناب اسپیکر ہم سے ہمدردی کے بجائے ہمیں طعنے سنے کوملے ۔

انہوں نے کہا کہ امید کرتے ہیں کہ اس حکومت میں کہ جس کے لیڈر آف دی ہاوس ڈاکٹر مالک صاحب ہیں گوڈ گورینس کی ایک اچھی مثال قائم کرینگے لاءاینڈ آرڈر اور رٹ آف دی گورنمنٹ کے حوالے سے اچھی کوشش کرینگے ہمارا تعاون ہر حال میں ان کے ساتھ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ابھی ہاوس میں کسی بھائی نے کہا کہ بلوچستان کا ایک مسئلہ فرقہ واریت کا ہے ،یہ مسئلہ فرقہ واریت کا نہیں ہے جناب سپیکر اگر یہ فرقہ واریت کا مسئلہ ہوتا تو دوطرفہ ہوتا ،یہ ایک کھلم کھلا دہشتگردی کا مسئلہ ہے ایک خاص گروہ اپنا ورژن اور اسٹائل آف لیوینگ کہ جس کا مذہب سے کوئی تعلق نہیں ہے سب پر نافذ کرنا چاہتا ہے جو بھی ان کی بات نہ مانے وہ اگلے دن مارا جاتا ہے۔

جناب سپیکر ہم سب حلف اٹھاچکے ہیں لیکن ہمیں اس بات کا بھی یہاں حلف اٹھانا ہوگا کہ ہم اس صوبے میں امن بھائی چارگی دوستی اور انسانیت کو فروغ دینگے کیونکہ باقی تمام مسائل اپنی جگہ لیکن امن و امان کا مسئلہ یہاں ہر ایک کی زبان پر ہے۔

جناب اسپیکر میں صراحت کا ساتھ یہاں یہ عرض کرنا چاہتا ہوں کہ بعض کالعدم تنظیموں کی جانب سے دھمکی آمیز بیانات نامعلوم جگہ سے نشر ہوتے ہیں سٹلائیٹ کے اس دور میں کیا کسی ریاست کے لئے نامعلوم کا یہ لفظ کیا عجیب اور مضحکہ خیز نہیں لگتا ؟آخر کیوں انہیں اتنی کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے کہ وہ جسے چاہیں مار دیں گویا کہ ان کے پاس اس کا لائنس ہے۔

جناب اسپیکر ایک اور بات یہ ہے جب کسی خاص شخص یا ادارے کی کوتاہی کی بات کی جائے تو اس کا مطلب یہ نہیں کہ بات کرنے والا غدار ہے ماضی میں ایسا ہوتا رہا ہے کہ جب کوئی کوتاہی کی نشان دہی کرتا ہے تو اسے غدار کہا جاتا ہے ایسی کوئی بات نہیں ۔ہمیں اب یہ رویے چھوڑنا ہوگا کہ ہم غداری کا لیبل کسی جماعت یا شخص پر لگانا چھوڑدیں الحمد اللہ سب پاکستانی ہیں سب نے حلف بعنوان پاکستانی اٹھایا ہے ہوسکتا ہے کہ کوئی کسی پالیسی سے ناراض ہو اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ غدار ہے ۔

imdad naseemi conventionوحدت نیوز (حیدرآباد)  علامہ امداد علی نسیمی کو آئندہ تین سال کیلئے مجلس وحدت مسلمین ضلع حیدر آباد کا سیکرٹری جنرل منتخب کرلیا گیا ہے۔ صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ مختار امامی، صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل اور سیکرٹری تنظیمی سازی یعقوب حسینی نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔ ضلعی کابینہ میں مولانا امداد علی نسیمی، عالم کربلائی، عاصم مرزا، اجمل مھدی، ندیم جعفری، قیصر زیدی، شکیل بھی شریک تھے۔

ضلعی شوریٰ نے متفقہ طور پر نئے سیکرٹری جنرل کیلئے دو نام مولانا امداد علی نسیمی اور مولانا گل حسن مرتضوی جبکہ ضلعی کابینہ نے بھی یہ دو نام پیش کئے۔ ضلعی الیکشن میں مولانا امداد نسیمی اکثریت سے اگلے تین سال کے لئے ضلعی میر کارواں منتخب ہوگئے۔

ضلع حیدر آباد کے جن یونٹس نے شرکت کی اس میں قاسم آباد، سحرش نگر، ٹنڈو میر غلام حسین لطیف آباد نمبر 9، سعادات کالونی، لطیف آباد نمبر 9، لطیف آباد نمبر 10، لطیف آباد نمبر 12، ٹنڈو میر نور محمد لطیف آباد نمبر 4، الھداد چند گوٹھ، کریم داد چھلگری گوٹھ، ٹنڈو آغا، ٹنڈو میر محمود، ٹنڈو یوسف، حر کیمپ، ٹنڈو سعید خان، شیخ موری، بلوچ خان لغاری، مسو خان، رحیم خان، مرید خان لغاری، بھینس پڑی، وانکی وسی، میوہ خان چھلگری، گل محمد چھلگری، جام خان لغاری، الھ بچایو چھلگری، ظھیر خان بارچ شامل ہیں۔

علامہ امداد علی نسیمی سے حلف صوبائی سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ مختاراحمد امامی نے لیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree