ایم ڈبلیو ایم کے تین شہید بلدیاتی امیدواروں کی نماز جنازہ علامہ ناصر عباس جعفری کی اقتداء میں ادا کردی گئی

30 دسمبر 2013

وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات میں حصہ لینے والے تین امیدوار محمد علیم عرف عالم ہزارہ،صفدر عباس اور علی شاہ کی نماز جنازہ کامران چورنگی گلستان جوہر میں ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ کی امامت ایم ڈبلیوایم کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے کی جبکہ اس موقع پر علامہ امین شہیدی، علامہ مرزا یوسف حسین، علامہ صادق رضا تقوی، علی حسین نقوی، تصور حسین نقوی ایڈووکیٹ و دیگر رہنماؤں سمیت ہزاروں کی تعداد میں سوگواروں نے شرکت کی۔ شرکاء جنازہ نے اس موقع پر ’’ لبیک یا حسین (ع)، شہادت سعادت، پاکستان بنایا تھا پاکستان بچائیں گے‘‘ کے نعرے بلند کئے ۔ نماز جنازہ میں انتہائی رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے سوگوار لواحقین اور تنظیمی کارکنان ایک دوسرے سے مل کر دہاڑے مار مار کر رو رہے تھے۔ بعدازاں تینوں شہیدوں کے جسد خاکی کو مغل ہزارہ گوٹھ کے قبرستان میں ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔تدفین میں ہزاروں سوگواروں کے ہمراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ، علامہ امین شہیدی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے ، واضح رہے کہ شہید محمد علیم عرف عالم ہزارہ، صفدر عباس اور علی شاہ کو گزشتہ روزڈالمیا روڈ پر لسانی جماعت کے تکفیری دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا تھا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree