وحدت نیوز(لاہور) صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کا اصل سہارا نہ صرف اس کے ہتھیار ہیں، بلکہ وہ دولت ہے جو ہم اپنی خریداری سے انہیں دیتے ہیں۔ وہ مصنوعات جو ہم روزمرہ زندگی میں استعمال کرتے ہیں، وہ کمپنیاں جو اسرائیل کی معیشت کو مضبوط بناتی ہیں، دراصل انہی کے ذریعے فلسطینیوں پر ظلم کیا جاتا ہے۔
ہمیں چاہیے کہ ہم ہر اس چیز کا بائیکاٹ کریں جو اسرائیل یا اس کے حمایتی اداروں سے منسلک ہے۔ چاہے وہ کھانے پینے کی اشیاء ہوں، یا مشہور برانڈز ہمیں ان سب سے دستبردار ہونا ہوگا تاکہ دنیا کو یہ پیغام دے سکیں کہ ہم ظلم کے ساتھ نہیں، مظلوم کے ساتھ ہیں۔یہ بائیکاٹ صرف ایک معاشی جنگ نہیں، بلکہ ضمیر کی آواز ہے۔ ہم بائیکاٹ کریں گے، آواز اٹھائیں گے، اور جب تک انصاف نہیں ملتا، ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔