The Latest
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے جعفر ایکسپریس اور پشاور میں پولیس والوں پر ہونے والے دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے اور خود کشکول لئے اس عالمی دہشت گرد کے در پر بیٹھے ہیں جو خود ان دہشت گردوں کے خالق ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے محرم الحرام کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے پے در پے واقعات اور حکمرانوں کی ان دہشت گردوں کے سامنے بے بسی ایک المیہ ہے پنجاب میں دہشت گردوں کو تحفظ اور محب وطن پر امن لوگوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے علامہ اسدی نے متنبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا تو پورے ملک کا ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا محرم الحرام میں انتظامیہ کو دہشت گردوں کی بجائے عوام کا ساتھ دینا ہوگا، اگر قانون شکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنجابی طالبان بہت سرگرم ہیں اور کئی سانحات وقوع پذیر بھی ہوچکے ہیں لیکن صوبے میں سکیورٹی کے موثر انتظامات نظر نہیں آ رہے جو کہ عوام کے لئے تشویشناک امر ہے۔
علاامہ اسدی کا کہنا تھا کہ ایم ڈبلیو ایم مذہبی اور سیاسی جماعت ہے، اسے فرقہ وارانہ دہشت گرد گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سرگودہا ڈویژن امن و امان کے حوالے سے مثالی رہا لیکن تاحال یہاں کی انتظامیہ نے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ان کے ساتھ میٹنگ کرکے کوئی باقاعدہ پالیسی تیار کی ہے۔
وحدت نیوز (کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ترجمان علامہ حسن ظفر نقوی مولانا صادق رضا تقوی ،حسن ہاشمی ،علامہ دیدار علی جلبانی نے امام بارگاہ شہدائے کربلا میں اہم پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ وطن عزیز پاکستان میں گذشتہ ہونے والے عام انتخابات کے بعد سے بحرانوں کی صورتحال تیزی سے بگڑتی جا رہی ہے اور دہشت گردی کے خاتمے اور مہنگائی اور بے روزگاری کے خاتمے کے بلند وبانگ دعوے کرنے والی حکومت نہ صرف دہشت گردی کے خاتمے میں کامیاب ہوئی ہے بلکہ دہشت گردوں کے سامنے سر تسلیم خم کرنے پر تلی ہوئی ہے اور ساتھ ہی ساتھ مہنگائی کی حالت یہ ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک سو ستر فیصد اضافہ کیا گیا ہے جبکہ اسی طرح پٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے بھی پاکستان میں بسنے والے کروڑوں انسانوں کی کمر توڑ دی ہے۔پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی گھناؤنی سازشوں میں عالمی سامراجی طاقتیں امریکہ اور اسرائیل براہ راست ملوث ہیں اور ہماری حکومت عالمی سامراجی دہشت گرد قوتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہے جبکہ ملک کے عوام کی کوئی فکر اور داد رسی نہیں کی جا رہی ہے۔تاہم بڑھتی ہوئی مہنگائی، بے روزگاری، دہشت گردی، ملت جعفریہ کی مسلسل ٹارگٹ کلنگ، شیعہ عمائدین کے قاتلوں کی عدم گرفتاری، ملک دشمن و اسلام دشمن دہشت گردوں کے ساتھ حکومتی مذاکرات کے خلاف اور اٹھارہ ذی الحجہ کو ’’یوم غدیر ‘‘ کو شایان شان سطح پر ،منانے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان 27اکتوبر کو نشتر پارک میں ’’عظمت ولایت کانفرنس ‘‘ منعقد کرنے کا اعلان کرتی ہے ،کیونکہ یوم غدیر پیغمبر ختمی مرتبت حضرت محمد (ص) کے دئیے ہوئے اسلام اور شریعت اور قرآن کریم کی تعلیمات سے عہدِ وفا کرنے کا دن ہے اور یہی وہ دن ہے کہ جس نے آج تک حق و باطل کے درمیان حد فاصل کھینچا ہوا ہے۔اس عظیم الشان کانفرنس میں سندھ بھر سے لاکھوں عاشقان ولایت شریک ہوں گے اور حکومت کی ملک دشمن اور عوام دشمن پالیسیوں کے خلاف سراپا احتجاج بن جائیں گے اور اگر حکومت نے پھر بھی ہوش کے ناخن نہ لئے تو ملک بھر میں اسمبلیوں کا گھراؤ شروع کر دیا جائے گا۔
آج حکومت وقت ایسے خطر ناک او ر مہلک دہشت گردوں کے ساتھ ہاتھ ملانے اور ان کے ساتھ مذاکرات کرنے کی باتیں کر رہی ہے جن دہشت گردوں کے ہاتھ نہ صرف ہزاروں معصوم پاکستانی شہریوں کے خون سے رنگین ہیں بلکہ سیکورٹی اداروں میں کام کرنے والے اعلی افسران سے لے کر پولیس کانسٹیبل تک اور اسی طرح افواج پاکستان کے افسروں سمیت سپاہیوں کے قتل میں رنگے ہوئے ہیں، حکومت وقت کی جانب سے ہزاروں پاکستانی جانثاروں کے خون سے ہولی کھیلنے والوں، معصوم پاکستانی شہریوں کی گردنوں کو تن سے جدا کرنے والوں اور مساجد ، اولیاء اللہ کے مزاروں اور درباروں ،امام بارگاہوں ،بازاروں ، محلوں اور علم کے مراکز سمیت غیر مسلم عبادت گاہوں کو بم دھماکوں سے اڑانے والوں کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنا در اصل سر زمین پاکستان کے ساتھ عین غداری کے مترادف ہے کیونکہ طالبان دہشت گرد جوکہ مملکت خداداد پاکستان کے کھلے دشمن ہیں اور پاکستان کے شہریوں کو عید کے دنوں میں ، روزوں کے دوران قتل کرنے کو اپنا ایمان سمجھتے ہیں لیکن حیرت کی بات ہے کہ حکومت وقت ایسے ملک دشمن اور اسلام دشمن عناصر کے ساتھ ہاتھ ملانے کی انتھک کوششیں کر رہی ہے اور کروڑوں پاکستانیوں کی عزت و حمیت کو مجرو ح کرنے پر تلی ہے۔ شرمناک بات یہ ہے کہ حکومت ان ملک دشمن دہشت گردوں سے مذاکرات کرنے کی تگ و دو میں ہے اور یہی ملک دشمن و اسلام دشمن دہشت گرد آئے روز پاکستان کے مختلف شہروں بالخصوص خیبر پختونخواہ میں بم دھماکے کر کے معصوم انسانی جانوں کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور پختونخواہ کے عوام کی ووٹ کی طاقت سے بننے والی تحریک انصاف کی حکومت اور اس کا سونامی ملک دشمن عناصر کو تباہ نہیں کر رہا بلکہ اپنے ہی وطن کے باسیوں کو تباہ و برباد کرنے میں ان طالبان دہشت گردوں کے ساتھ برابر کا شریک کار ہے۔
علامہ حسن ظفر نقوی کا کہنا تھا ایک طرف حکومت اور دہشت گردوں کا مسئلہ ہے تو اسی کے ساتھ ساتھ پاکستان کے کروڑوں انسانوں پر حکومت کی طرف سے ایک اور بم دھماکہ کیا گیا ہے جو مہنگائی کا دھماکہ ہے یا پھر مہنگائی کی بجلی گرا دی گئی ہے، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے غریب محنت کشوں کی کمر کو توڑ دیا ہے تو دوسری طرف بجلی کی قیمتوں میں ایک سو ستر فیصد اضافے نے غریبوں پر بجلی کے پہاڑ گرادئیے ہیں ، حکومت کی طرف سے غریبوں پر پٹرول بموں اور بجلی گرائے جانے سے غریب پاکستانی کی مشکلات میں مزید اضا فہ ہو گیا ہے جس کے سبب ایک عام شہری کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ہے۔
مہنگائی کے ساتھ ساتھ ایک اور اہم ترین مسئلہ پاکستان میں شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ اور قتل و غارت کا سلسلہ ہے جو تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے ، بالخصوص اگر قائد اعظم محمد علی جناح ؒ کے شہر کی بات کریں تو ہم دیکھتے ہیں کہ یہاں ایک طرف تو دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے تو دوسری طرف اسی آپریشن کے با وجود دہشت گرد کھلے عام معصوم شیعہ شہریوں کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا رہے ہیں ، حیرت انگیز بات تو یہ ہے کہ آپریشن شروع ہونے کے باوجود ایک ماہ کے اندر انیس شیعہ عمائدین کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا ہے لیکن ان انیس شہدائے ملت جعفریہ کے کسی ایک قاتل کو بھی گرفتار نہیں کیا جا سکا، واضح رہے کہ انیس شہدائے ملت جعفریہ میں خود پولیس آفیسر ایس ایچ او عرفان حیدر سمیت ان کا ایک اسسٹنٹ بھی شامل ہے۔
ستائیس اکتوبر کو نشتر پارک میں منعقد ہونے والی ’’عظمت ولایت کانفرنس‘‘ کے حوالے سے سندھ بھر میں علماء، ماتمی انجمنوں، ذاکرین ، خطباء، نوحہ خوانوں، منقبت خوانوں سمیت ملت جعفریہ کے تمام اہم اداروں اور عوام کے درمیان دعوت نامے تقسیم کر دئیے گئے ہیں جبکہ عظمت ولایت کانفرنس کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کے لئے تمام تر ذمہ داری وحدت یوتھ ونگ صوبہ سندھ کو سونپ دی گئی ہے۔اسی عنوان سے مختلف کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں جو جلسہ کے انتظامات میں اپنا کردار ادا کریں گی ، واضح رہے کہ ستائیس اکتوبر کو نشتر پارک میں ہونے والی ’’عظمت ولایت کانفرنس‘‘ میں لاکھوں فرزندان اسلام کی آمد متوقع ہے جو ملت جعفریہ کی تاریخ کا عظیم الشان اور تاریخی اجتماع ہو گا۔
انہوں نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ ملک دشمن و اسلام دشمن قوتوں طالبان دہشت گردوں کے ساتھ مذاکرات کے ارادے کو ترک کر دے اور ہزاروں پاکستانیوں کے قاتل ان دہشت گردوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹے، وفاقی حکومت بجلی اور پٹرول سمیت دیگر ضروریات زندگی کی اشیاء کی قیمتوں میں کیا جانے والا بے جا اضافہ فی الفور واپس لے کر وطن عزیز پاکستان کے غریب انسانوں کو ریلیف دیا جائے، ملک بھر میں شیعہ عمائدین کے قتل عام کو روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں اور ملک بھر میں موجود کالعدم دہشت گرد گروہوں کے دفاتر کو فی الفور بند کیا جائے اور ان کے دہشت گردوں کو کھلی آزادی دئیے جانے کی بجائے گرفتار کر کے جیل کی سلاخوں کے پیچھے دھکیلا جائے تا کہ معاشرے میں امن قائم ہو سکے۔
انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی میں جاری شیعہ عمائدین کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث کالعدم دہشت گرد گروہوں کے تکفیری دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیا جائے اور گذشتہ ایک ماہ میں شہید کئے جانے والے انیس شیعہ عمائدین کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے منظر عام پر لایا جائے۔انہوں نے کراچی میں جاری آپریشن کا دائرہ کار وسیع کر نے کا مطالبہ کیااورکہا کہ کالعدم دہشت گرد گروہوں کے کھلے ہوئے دفاتر نیز انٹر نیٹ پر موجود کالعدم تنظیموں کی ویب سائٹس اور سوشل میڈیا پر موجود اشتعال انگیز اور ملک دشمنی پر مبنی صفحات کے خلاف کاروائی کی جائے کہ جو ملک بھر کی طرح شہر کراچی میں بھی اپنے آقاؤن امریکہ اور اسرائیل کی ایماء پر ملت جعفریہ کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں ،انہوں نے مذید کہاکہ ستائیس اکتوبر کو نشتر پارک میں ہونے والی ’’عظمت ولایت کانفرنس‘‘ میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور اگر کسی قسم کا کوئی نا خوشگوار واقعہ پیش آیا تو ذمہ داری سندھ حکومت پر عائد ہو گی۔
وحدت نیوز(کراچی)عظمت ولایت کانفرنس کی بھر پور عوامی رابطہ مہم جاری ہے، مغل ہزارہ گوٹھ میں کارنر میٹنگ سے رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید رضا رضوی اور علامہ صادق رضا تقوی نے خطاب کیا ، ان موقع پر مختلف تنظیموں ، ماتمی انجمنوں ، مساجد کے ٹرسٹیزسمیت ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنماحسن ہاشمی، رضا نقوی، میثم عابدی، مبشر حسن ، ضلع شرقی کے سیکریٹری جنرل عباس اشرف اور ڈپٹی سیکریٹری جنرل جعفر حسین بھی موجود تھے۔
شرکائے میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا رضوی کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس ایک حساس موقع پر منعقد ہو نے جا رہی ہے ، ماہ محرم الحرام نذدیک ہیں اور شیعیان حیدر کرار(ع) کے پاس اپنی قومی و ملی قوت کے اظہار کا بہترین موقع ہے ، تاکہ دشمنان عزاداری اور ولایت کو ہماری بیداری سے مایوسی کا پیغام جائے ، ان کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس انشاء اللہ ملت جعفریہ کی قوت کا مظہر ثابت ہو گی ۔
علامہ صادق رضا تقوی کا کہنا تھا کہ عظمت ولایت کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد روح ولایت کو تازہ کر نا ہے ، ہم آہستہ آہستہ غدیر کو فراموش کر تے جا رہے ہیں ، اس عظیم الشان اجتماع کے ذریعے اصل ہدف و مقصد ولایت کی تشہیر ہمارے مطمع نظر ہے ، یوری ملت قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کی یاد کو تازہ کرتے ہو ئے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کرے ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کا ایک اہم اور خصوصی اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ گلگت میں جی بی کے سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر عباس مصطفوی کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبائی، ڈویژنل، ضلعی عہدیداران اور یوتھ نمائندگان نے شرکت کی۔ اجلاس میں 3 نومبر کو ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام گلگت شہر میں منعقد ہونے والے "دفاع وطن کنوشن" کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا اور پروگرام کی کامیابی کیلئے مشاورت اور اہم فیصلہ جات کئے گئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مرکزی رہنمامجلس وحدت مسلمین و امام جمعہ کوئٹہ علامہ سید ہاشم موسوی کا نماز جمعہ کے خطبے میں نمازیوں سے خطاب میں کہنا تھا کہ اسلام امن پسند مذہب ہے اور امن کی بات کرتا ہے۔ اسلام دہشت گردی کی ہرگز اجازت نہیں دیتا۔ مسلمانوں کو امن پسندی کا مظاہرہ کرنا چاہیئے۔ مسلمان اپنی قوت کو پارہ پارہ ہونے نہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ سید علی خامنہ ای کا حجاج کے نام دیئے گئے پیغام پر عمل پیرا ہونا ہوگا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے واضح طور پر مسلمانوں کے دشمن امریکہ و اسرائیل کی نشاندہی کی ہے۔ لہذا آپس میں اختلافات کی بجائے ہمیں اتحاد و اتفاق سے رہ کر مشترکہ دشمن سے مقابلہ کرنا ہوگا۔
علامہ سید ہاشم موسوی کا مزید کہنا تھا کہ مفتی اعظم سعودی عرب شیخ عبد العزیز آل الشیخ کا موجودہ دور میں مسلم اُمہ کو درپیش مسائل کے موقع پر خطبہ حج میں واضح موقف اپنانا، مسلمانوں کے اتحاد و اتفاق کا باعث بنے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ عید قربان ہمیں یہی درس دیتا ہے کہ ہم تمام تر ذاتیات سے بالاتر ہوکر صرف اللہ تعالٰی کی خوشنودی کیلئے اپنے ہر عمل کو سرانجام دیں۔
وحدت نیوز(بلتستان) نئی حکومت بھی عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہے، ان کی پالیسیاں عوام دوست نہیں، ملک کو بحرانوں سے نکالنے کے دعوے کھوکھلے نظر آ رہے ہیں، کشکول گدائی توڑنے کی باتیں عوام کے ساتھ دھوکہ ثابت ہوا۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے تنظیمی کارکنان سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت موجودہ حکومت میں نظر نہیں آتی، حکومت اپنے اوائل میں ہی ناکامی کا شکار ہے اور حکومت مکمل طور پر یا تو کنفیوژن کا شکار ہے یامکمل بیرونی پالیسیوں کے مطیع ہے جس کے نتیجہ میں ملک مزید عدم استحکام کے راہ پر گامزن ہو سکتا ہے۔ آغا علی رضوی نے کہا کہ موجودہ حکومت جن حکومتوں کو نجات دہندہ سمجھ کے ان کے در پر حاضریاں دے رہی ہیں وہ سارے پاکستان کے ساتھ مخلص نہیں، بالخصوص پاکستان کو بحرانوں میں ڈالنے والا ملک امریکہ ہے لیکن غلطیوں پہ غلطیاں کرنا حکومت کا وطیرہ چلا آ رہا ہے۔ وہ امریکہ جس نے 67سالوں سے پاکستان کے اندر خانہ جنگی کی کیفیت پیدا کرنے، قرضوں کے بوجھ تلے ملکی معیشت کو تباہ کرنے اور اپنی جنگیں پاکستان سے لڑوانے کے علاوہ کچھ نہیں کیا اس حکومت سے مزید خیر کی توقع عبث ہے۔ حکومت کو اب بھی دوست اور دشمن کی شناخت کر کے ملکی خارجی پالیسی میں بڑی سطح پر تبدیلی لانے کی ضرورت ہے۔ موجودہ امریکہ نواز خارجہ پالیسی سے ملک کو بحرانوں سے نکالنا ممکن نہیں۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ) خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان کی طرف سے عید کے موقع پر صوبہ پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ ضلع مظفرگڑھ کے علاقہ رنگ پور میں متاثرین میں خوراک تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ سیلاب سے متاثرہ 55 خاندانوں میں راشن کے پیکٹ تقسیم کیے گئے۔ تقریب کے مہمان خصوصی مجلس وحدت مسلمین پنجاب کی صوبائی کابینہ کے رکن اور خیرالعمل فاونڈیشن جنوبی پنجاب کے کوارڈینٹر علی رضاطوری تھے۔ تقریب کی صدارت مولانا زکریا عباس سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع مظفرگڑھ نے کی۔ تقریب میں کثیر تعداد میں معززین علاقہ اور میڈیا کے افرادنے شرکت کی۔ حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے علی رضا طوری نے خیر العمل فاونڈیشن کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی سے آگاہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ خیر العمل فاونڈیشن پاکستان ملک میں دکھی انسانیت کی بلا تفریق مذہب وملت خدمت کر رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ایتام کی کفالت، تعمیر وطن پروگرام کے تحت سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مکانات کی تعمیر، ملک بھر میں مساجد کی تعمیر اور پسماندہ علاقو ں میں ڈسپنسریوں کا قیام اور اسی طرح ناگہانی آفات سے مقابلہ کرنے کے لیے شعبہ ڈیزاسسٹر مینجمینٹ ہر وقت تیار ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا زکریا عباس نے خیر العمل فاونڈیشن کے کام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیرالعمل فاونڈیشن پاکستان معاشرے کے پسے ہوئے افراد کے لئے ایک امید کی شمع ہے جس کا واحد مقصد صرف اور صرف انسانیت کی خدمت ہے۔
وحدت نیوز(کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی سید محمد رضا نے کراچی کے علاقے حسین ہزارہ گوٹھ میں انجمن حسینی کے صدر سمیت مرکزی مسجد کے ٹرسٹیز حضرات سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ایم پی اے سید محمد رضا نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے گفتگو کی اور شرکاء کو نشتر پارک کراچی میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کا دعوت نامہ پیش کیا۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ڈویژنل سیکریٹری تنظیم سازی میثم عابدی، ڈسٹرکٹ سیکریٹری جنرل عباس اشرف، ڈپٹی سیکریٹری جنرل محسن طفیل سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
وحدت نیوز(سرگودہا) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات ناصر عباس شیرازی ایڈووکیٹ نے متنبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ نے بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا تو پورے ملک کا ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا۔ میڈیا کلب سرگودہا میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ محرم الحرام میں انتظامیہ کو دہشت گردوں کی بجائے عوام کا ساتھ دینا ہوگا، اگر قانون شکنوں کی حوصلہ افزائی کی گئی تو حالات خراب ہوسکتے ہیں، جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پنجابی طالبان بہت سرگرم ہیں اور کئی سانحات وقوع پذیر بھی ہوچکے ہیں لیکن صوبے میں سکیورٹی کے موثر انتظامات نظر نہیں آ رہے جو کہ عوام کے لئے تشویشناک امر ہے۔
مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ سرگودہا ڈویژن کی انتظامیہ نے اگر بھکر میں ایم ڈبلیو ایم کے کارکنوں کی بلاجواز گرفتاریوں کا سلسلہ نہ روکا اور حلال پور میں جلوس عزاداری کو پرامن طریقے سے نہ گزرنے دیا تو پورے ملک کا ماہ محرم الحرام متاثر ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ڈبلیو ایم مذہبی اور سیاسی جماعت ہے، اسے فرقہ وارانہ گروہ کے ساتھ بیلنس کرنے کی سازش کسی طور کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں سرگودہا ڈویژن امن و امان کے حوالے سے مثالی رہا لیکن تاحال یہاں کی انتظامیہ نے ضلعی اور ڈویژنل سطح پر عوام کے حقیقی نمائندوں کو اعتماد میں نہیں لیا اور نہ ہی ان کے ساتھ میٹنگ کرکے کوئی باقاعدہ پالیسی تیار کی ہے۔
وحدت نیوز(ٹیکسلا) القائم کمپلیکس ٹیکسلا میں مسجد کا سنگ بنیاد رکھ دیا گیا۔ خیرالعمل فاؤنڈیشن کے مسؤل اور ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود نثار فیضی، علامہ امیر حسین جعفری، مولاناسبطین حسینی، مولانا مہدی شیرازی، مولانا تجمل حسینی، ناظم جعفریہ یوتھ ٹیکسلا اعجاز نقوی اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں نثار فیضی کا کہنا تھا کہ خیرالعمل کے تحت فلاح بہبود کا کا م زور و شور سے جاری ہے۔ خیبر پختون خوا میں زیادہ کام ڈی آئی خان اور پارا چنار میں ہوا۔
نثار فیضی کا کہنا تھا کہ پاراچنار میں خیر العمل کے تحت دو مساجد مکمل ہو چکی ہیں۔ ڈی آئی خان میں دو کروڑ کا امدادی سامان دیا جا چکا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں ہی تیس گھروں پر مشتمل ہاؤسنگ کالونی مکمل ہو چکی ہے۔ ایتام کی کفالت کے سلسلہ میں چھ سو بچوں کی نگہداشت کے لئے خطیر رقوم خرچ کی جارہی ہیں۔ ڈی آئی خان، لیہ، جھنگ میں سیلاب زدگان کے لئے ہاؤسنگ کالونیاں تعمیر کی جارہی ہیں۔ مسجد کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود کا کہنا تھا کہ فکر خمینی کے مطابق مسجد کو علوی معاشرہ میں مرکزکی اہمیت حاصل ہے۔ حضرت علی علیہ السلام اپنی حکومت کا نظام و نسق مسجد کوفہ سے ہی چلایا کرتے تھے۔