The Latest
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سیدعباس موسوی نے وحدت ہاؤس کوئٹہ سے جا ری بیان میں کہا کہ محرم الحرام کے دوران امام با رگا ہوں ،مجا لس عزاء اور جلوس عا شورا کیلئے حکومت کو فول پرو ف انتظا مات کرنے چا ہئیے۔موجودہ ملکی اور صوبا ئی صورت حا ل کہ مدِنظر رکھتے ہوئے حکومت کو چا ہئے کی تما م جلوس ہا ئے عزاء اور مجالس کو فول پروف سیکورٹی فراہم کر نے کیلئے جامع پلان تشکیل دیں۔بیان میں ایف سی کے چیک پوسٹ جو محلقہ شیعہ علاقوں علمدار روڈ ،ہزارہ ٹا ون ،کرانی روڈ دسے منسلک ہے میں اضا فی نفری تعینات کی جائے اور چیک پوسٹوں کی تعدا د میں اضا فہ کیا جائے ۔ اس حوالے سے پولیس کا کردار بھی اہم ہے حکومت کو چا ہئیے کہ پولیس کے کردار کو مزید موثر بنا نے کیلئے اقدا ما ت کرے تا کہ پولیس ، ایف سی اور عوام کی مشترکہ حکمت عملی کے تحت شہر میں امن و امان کو قائم رکھا جا سکے اور عوام کی جا ن وما ل کو محفوظ بنانے میں مدد گار ثا بت ہو۔
عباس موسوی نے عوام سے اپیل کی کہ ہے کہ محرم الحرام کے دوران ایک دوسرے سے ہم آہنگی اور بھائی چا رے کا مظا ہر ہ کر تے ہوئے دہشت گرد اور ملک دشمن عنا صر کے عزائم کو خا ک میں ملا دیں اور اسلام اور امت مسلمہ میں ہم آہنگی کی فضا ء کو مزید مستحکم کرتے ہو ئے شیعہ ،سنی عوام میں ملی وحدت و یکجہتی اور بھائی چا رے کو مزید فروغ دیا جا سکے کیونکہ بہ حیثیت ایک مسلمان معا شرے کے ہر فرد کے جا ن و ما ل کی حفا ظت ہماری ذمہ داری ہیں۔
وحدت نیوز( کراچی ) ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس کی اجازت نہ ملنے کے باوجود مرکزی ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ حسن ظفر نقوی کا نشتر پارک پہنچ گئے ہیں اور کانفرنس کے انتطامات کا جائزہ لیتے ہو ئے کارکنان سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اخلاقی طور پرمقامی انتظامیہ کے پاس اجازت نامہ بھیجا تھا لیکن انتظامیہ نے اس پر کوئی دھان نہ دیا اور اب تک ہمیں باقائدہ اجازت نامہ موصول نہیں ہوا ہے ، ہم انتظامیہ پر یہ بات واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ اس قسم کے اوچھے ہتھکنڈے ہمارے مقصد کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے ، ہم کسی اجازت کے محتاج نہیں ، عظمت ولایت کا نفرنس ہر حال میں نشتر پارک میں ہو گی ، آپ کارکنان بلا خوف وخطر اپنی ذمہ داریاں انجام دیں ، اس موقع پر جعفریہ لیگل ایڈ کمیٹی کے سربراہ تصور حسین رضوی ایڈووکیٹ بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔
وحدت نیوز( کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے دورہ ضلع ملیر کے دوران گذشتہ دنوں یونیوورسٹی روڈ پرتکفیری دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہو نے والے ذاکر اہل بیت(ع) کاشف زیدی شہید کے خانواد ے سے ملاقات کی ان موقع پر شہید کے بھائی اور شہید کے معصوم بچوں سے تعزیت کا اظہار کیا ،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم ضلع ملیر کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل احسن عباس، سیکریٹری امور تنظیم ثمر رضا ، ضلعی رہنماڈاکٹر حسن جعفر، پروفیسر آصف نقوی ، سعید رضا اور مجتبیٰ حسن سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں بالخصوص شہزادہ قاسم و اکبر علیہ السلام کی روشنی میں خانوادہ شہداء کو نصیحتیں کیں ، شہید کے فرزند کو مخاطب کر تے ہو ئے کہا کہ آپ کے والد کہیں نہیں گئے وہ آپ کے درمیان موجود ہیں ، آپ پر ناظر ہیں ، آپ کے تمام کاموں کو دیکھتے ہیں ، آپ کی ذمہ داری ہے تعلیم میں دل لگانا ، زیادہ سے زیادہ علم حاصل کر نا ، امتحانات میں بہترین نمبروں سے کامیابی حاصل کر نا اور بڑے ہو کر اپنی والدہ اور چھوٹی بہن کا سہارا بننا، شہید کبھی مرتا نہیں بس ہماری نظروں سے اوجھل ہو جا تا ہے ۔ آخر میں اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شہید کاشف زیدی کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا کی۔
وحدت نیوز ( کراچی ) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے جشن عید غدیر اور عظمت ولایت کانفرنس کی تیاریوں کے سلسلے میں مرکزی مسجد جعفر طیار سوسائٹی ملیر میں نماز مغربین کے اجتماع سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ۱۸ ذی الحجہ یوم عید غدیر ، عیدوں کی سردار ہے ، اسلام میں اس روز سے بڑا مقام کی روز کا نہیں ، عید غدیر کو جشن منانا مسلمانوں کا حق ہے ، عالم اسلام کی ایک بہت بڑی مشکل کے حل کا نام عید غدیر ہے ، ختم نبوت کے بعد آغاز ولایت و امامت نے امت مسلمہ کو گمراہی اور تباہی سے بچا یا، عالم اسلام کی تمام تر اجتماعی ، سماجی اور سیاسی مشکلات کا حل ولایت کی پیروی میں پنہاں ہے ، حکمران اگرنام نہاد جمہوریت کے بجائے امام علی (ع)کی طرز حکمرانی کوشیوا بناتے آ ج وطن عزیزاس حال کو نہ پہنچتا،ہمارے مکتب میں سیاست عبادت کا دوسرا نام ہے ، عوام الناس کی خدمت ، یتیموں ،مساکین اور غرباء کی خدمت امام علی (ع) نے ہمیں سکھائیں ، اگر تاریخ اسلام میں کوئی حاکم عوامی مسائل مشکلات اور پریشانیوں پر تڑپتا تھا وہ امام علی(ع) تھے، اپنے غصب شدہ حقوق کی حصولی کے لئے جدوجہد کر تے رہیں گے ، سیرت جناب سیدہ کونین سلام اللہ علیہا ہمیں ظالموں اور غاصبوں سے سمجھوتا نہیں سکھاتی۔
وحدت نیوز (کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی وفد میں ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ دیدار جلبانی ، ضلعی رہنمارضا عباس او ر احسن عباس بھی موجود تھے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ عباس کمیلی کو ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، دونوں رہنمائوں کے درمیان قومی و ملی معاملات اور ملکی صورتحال پر تفصیلی بات چیت ہو ئی ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ عباس کمیلی نے توہین رسالت (ص) قانون کے غلط اور جھوٹے استعمال پر گفتگو کر تے ہو ئے کہا کہ توہین رسالت (ص) ایکٹ پاکستان میں ذاتی مخالفین سے انتقام لینے کے لیئے ذیادہ استعمال ہورہا ہے ، جو کہ باعث تشویش ہے ، توہین رسالت (ص) ایکٹ کہ صحیح استعمال کے لئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے ، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ عباس کمیلی سے کہا کہ توہین رسالت (ص) ایکٹ کے صحیح استعمال اور بے گناہوں کو اس مشکل سے بچانے کے لئےپہلے مرحلے میں کوائف کی جمع آوری کا کام مکمل کیا جا ئے گا پھر مجلس وحدت مسلمین آپ کی مشاورت سے سفارشات مرتب کر کے اسلامی نظریاتی کونسل کو ارسال کر ے گی ، علامہ عباس کمیلی نے اس حوالے سے اپنے بھر پو ر تعاون کا یقین دلایا۔
بعد ازاں مجلس وحدت مسلمین کے وفد نے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی قیادت میں خطیب مسجد شاہ خراسان علامہ عقیل عباس صادقی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے علامہ صادقی کی خیریت دریافت کی اور انہیں ۲۷ اکتوبر کو نشتر پارک میں منعقدہ عظمت ولایت کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی ، جسے انہوں نے قبول کر لیا ۔
وحدت نیوز(ٹھٹھہ) مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے 27اکتوبر بروز اتوار نشترپارک کراچی میں عظمت ولایت کانفرنس کے حوالے سے مجلس وحدت مسلمین ضلع ٹھٹھہ کے سیکریڑی جنرل مختیار دایو نے مختلف علاقوں کے دورے کیے جس میں سجاول، گجو، گھارو، دہابیجی، ساکرو، شاہبندر، جاتی، چوہڑ، دڑو بٹھورو، جھوک شریف، بنوں، بیلوان علاقوں میں لوگوں کا بڑا جوش وخروش دیکھنے میں آیا عظمت ولایت کانفرنس میں جانے کیلئے تمام علاقوں کے مومنین نے لبیک یا حسین کے نعرے لگا کر یقین دہانی کرائی کے انشاء اللہ ہم سب کے سب عظمت ولایت کانفرنس میں شریک ہوگے۔مختیار دایو نے کہا کہ پاکستان کی بنیاد ہر شخص کو اپنی مذہبی رسومات کی آزادی کے تحت رکھی گئی تھی لیکن اس کے برعکس مساجد، امام بارگاہوں، چرچ سمیت کوئی عبادت گاہ محفوظ نہیں اور دہشت گرد اپنا جرم مانتے ہوئے دندناتے پھر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہو نے والی عظمت ولایت کانفرنس پاکستان میں بسنے والے تمام مظلوموں کی آواز ہے، عظمت ولایت کانفرنس ماضی کے تمام اجتماعات کا ریکارڈ توڑ دے گی ،لحاظہ عظمت ولایت کانفرنس کے انعقاد کا بنیادی مقصد روح ولایت کو تازہ کر نا ہے ، ہم آہستہ آہستہ غدیر کو فراموش کر تے جا رہے ہیں ، اس عظیم الشان اجتماع کے ذریعے اصل ہدف و مقصد ولایت کی تشہیر ہمارے مطمع نظر ہے ، پوری ملت قرآن و اہل بیت (ع) کانفرنس کی یاد کو تازہ کرتے ہو ئے عظمت ولایت کانفرنس میں بھر پور شرکت کرے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) ایم ڈبلیو ایم کے میڈیا سیل سے جا ری کر دہ بیان کے مطا بق گیارہ مئی کے عام انتخا با ت میں عوام نے جس شعور اور بیداری کا مظاہر ہ کیا اسکی نظیر نہیں ملتی قوم نے مجلس وحدت مسلمین پر بھر پور اعتماد کا اظہار کر تے ہو ئے سید محمد رضاکو اپنا ووٹ دیکر اپنی نمائندگی کیلئے اسمبلی میں بھیجا لیکن کو ئٹہ شہر کے اس اہم حلقے جہاں کی عوام مسلسل ظلم اور نا انصا فی کا شکار رہی ہو سے کا میابی حا صل کر نے والے عوامی نمائندے کو صوبائی کابینہ میں شامل نا کر نا سمجھ سے بالا تر ہے کیونکہ گزشتہ ایک ڈیڑھ دھا ئی سے مسلسل بد ترین دہشت گر دی کا شکار ملت جعفریہ ہزارہ قوم کے افراد جن مسا ئل اور مشکلات سے دو چار ہیں ان پر قا بو پانے کیلئے بھرپور حکومتی توجہ کی ضرورت ہے تا کہ مختلف سا نحا ت میں متا ثر ہو نے والے افرا د اور گھرانوں کیساتھ تعاون کر کے انکے زخموں پر مر ہم رکھا جا سکے۔لیکن اس صورت حال میں ملت جعفر یہ اور با لخصوص ہزارہ قوم کے واحد ممبر صوبا ئی اسمبلی اور عوامی نمائندے کو صوبا ئی کا بینہ میں شا مل نا کر نے کی وجہ سے عوام میں شدید تشویش پا ئی جا تی ہے۔عوام اس عمل کواپنے مینڈیٹ کو نظر انداز کر نے کے مترادف سمجھتی ہیں اور کوئٹہ شہر کے بہت بڑی آبا دی والے حلقے کے عوام کیساتھ نا جا ئز خیال کر تے ہو ئے اسے نا روا سلوک سے تعبیرکر تی ہے۔
وحدت نیوز(سکھر) پاکستان کے مفلوق الحال عوام حکومت کی ناعاقبت اندیشی کا شکار ہے ، عوامی مسائل دن بدن بڑھتے جا رہے ہیں ،وفاقی حکومت نے عوام سے کیئے گئے ایک وعدے کو بھی پورا نہیں کیا ، نواز حکومت کے وجود کا اخلاقی جواز ختم ہو چکا ہے ، مجلس وحدت مسلمین دہشت گردی ٹارگٹ کلنگ کے ساتھ ساتھ کرپشن ، لاقانونیت ، مہنگائی اور اس جیسے دیگر مسائل پر عوامی نمائندگی کرتی رہے گی ، عظمت ولایت کانفرنس صاحب ولایت مولائے کائنات حضرت علی ابن ابی طالب علیہ السلام سے تجدید عہد کے علاوہ قومی و ملی مشکلات کے حل کے لئے معاون بھی ثابت ہو گی ،ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے سیکریٹر ی امور سیاسیات عبداللہ مطہری نے حسن ہاؤس ، حسن چوک سکھر میں پرہجوم پریس کانفرنس میں کیا ، اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین سندھ کے رہنماعلامہ نشان حیدر ساجدی اور ایم ڈبلیو ایم سکھر کے رہنماحافظ عمران اور منظور بیدار بھی موجود تھے ۔
وحدت نیوز(کراچی) ۲۷ اکتوبر کو کراچی کے نشتر پارک میں منعقد ہونے والی عظمت ولایت کانفرنس کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین صوبہ سندھ کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ سید صادق رضا تقوی نے دار القرآن سلطان آباد میں نماز مغربیب کے اجتماع سے خطاب کیا آپ نے شب عید غدیر کی مناسبت سے عظمت ولایت اور اُس کے معنیٰ پر روشنی ڈالی اور زندگی کے تمام شعبوں میں ولایت کی سرپرستی کو قبول کرنے کے مترادف قرار دیا۔اس موقع پرایم ڈبلیو ایم سلطان آباد یونٹ کے جنرل سیکر یٹری امام جماعت جناب مولانا علی ظفرصاحب سمیت ڈسٹرک ساؤتھ کے سیکریٹری انفارمیشن برادر حسن بھی کے موجود تھے ، بعد ازاں علامہ صادق تقوی نے مولانا علی ظفر کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی کراچی میں ملت کے بہادر وکیل شہید مختار بخاری ایڈوکیٹ، شہید راہ وحدت علامہ حسن ترابی، مسجد و امام بارگاہ آل محمد (ع ) نارتھ کراچی کے ٹرسٹی شہید حسن جواد، ذوالجناح کمیٹی کے رکن شہید سید عمران حیدر، مسجد نور ایمان ٹرسٹ کے چیئرمین شہید محمد علی اور علامہ آفتاب جعفری شہید کے جنازے میں رینجرز کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فراز حیدر کے خانوادوں سے ملاقات کی، شہداء کی بلندی درجات کے لئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء کے معصوم بچوں کے ساتھ شفقت کا اظہار کیا،اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کراچی کے رہنمامیثم عابدی ، مبشر حسن، زین رضا اور مظاہر شاہ بھی ہمراہ تھے۔