The Latest
وحدت نیوز(گلگت) دفاع وطن کنونشن میں خطاب کر تے ہوئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری جنرل علامہ محمد امین شہیدی نے کہا کہ ہمیں فخر ہے ان شہیدوں پران کے وارثین پر کہ جنہوں نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے لیکن کبھی بھی ظالم کے آگے سر نہیں جھکایا،گلگت بلتستان کی عوام کے حقوق آج تک نہیں دیئے نام نہاد صوبائی سیٹ اپ کے نام پر یہاں کی عوام کے ساتھ مذاق کیا گیا، گلگت بلتستان کو قومی اسمبلی اور سینٹ میں سیٹ دی جائے،پاکستان میں کوئی شیعہ سنی تفرقہ نہیں ہے، اگر یہ حکومت طالبان سے مزاکرات کرے گی تو بھر پور مخالفت کرینگے، خون کا آخری قطرہ گرنے تک ہم طالبان سے مزاکرات کی مخالفت کرینگے، ہم بین المذاہب ہم آہنگی کے قائل ہیں،ہم کسی کو کافر نہیں کہتے، ملک میں نظام مصطفی نافذ کیا جائے، اسی میں سب کی بھلا ئی ہے۔ ہماری بھی اور پاکستان کی بھی۔ علامہ امین شہیدی نےمذید کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے اپنے سیاسی حقوق کے حصول کی جدوجہد کا آغاز کردیا ہے اور آئندہ کے قانون ساز اسمبلی کے انتخابات میں اس سرزمین سے خیانت کے مرکتب لوگوں کو تاریخی شکست دیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا رضوی نے مومن بازار گلگت میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن سے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ آئین پاکستان ہمیں اجازت دیتا ہے کہ اپنے حقوق کی حصول کے لئے سیاسی جدوجہد کریں ، پاکستان کو منظم سازش کے تحت مسائل کی آماجگاہ بنایا جا رہا ہے ، بلوچستان سے گلگت تک محب وطن شیعہ سنی عوام کو تہہ تیغ کیا گیا ، بہت ا فسوس کی بات ہے کہ ڈائیلاگ ان لوگوں کے ساتھ کیا جا رہا ہے جو آئین پاکستان کے خلاف ہیں جنہوں نے ریاست کے اندرریاست بنائی ہوئی ہے اور جن لوگوں نے ملک کے لیے سب سے زیادہ قربانیاں دی ہیں انہیں 66سال گزرنے کے باوجود ملک میں شامل ہی نہیں کیا جا رہا ہے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے سیکریٹری جنرل سید عباس موسوی نے مچھ میں دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مٹھی بھر دہشت گردوں کے ٹھکانوں کوختم کرنے میں سنجیدہ نظر نہیں آرہی جسکی وجہ سے دہشت گرد بھر پور کاروائیوں میں مصروف ہیں انھوں نے ریاست کے اندر اپنے دوسری ریاست قائم کر رکھا ہے اور جب چاہیے معصوم اور بے گناہ افراد کو اپنی بر بریت کا نشانہ بناتے ہیں اور انہیں کوئی روکنے والا نہیں اگر حکومت عوام کی جان و مال کی حفاظت نہیں کر سکتی تو عوام کو اجازت دیں کہ وہ اپنی حفاظت کا خود انتظام کرے ہم حکومت وقت کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ وہ ملت تشیع ہزارہ قوم کے قاتلوں کے خلاف آپریشن کلین اپ کا آغاز کریں اور ان کے کمین گاہوں کے مکمل خاتمے تک آپریشن جاری رکھا جائے ورنہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں بھر پور احتجاجی مہم چلائے گی ۔بیان میں آج کے احتجاجی جلسے میں عوام سے کہا گیا کہ جلسے میں بھر پور شرکت کرتے ہوئے ظلم اور دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیر اہتمام گلگت میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں گلگت بلتستان کے غیور عوام نے لاکھو ں کی تعداد میں شرکت کرکے ماضی کے تمام رکارڈ توڑ ڈالے ہیں ،گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ میں اتنا بڑا اور عظیم الشان جلسہ کبھی دیکھنے میں نہیں آیا، جلسہ گاہ اجتماع کے آغاز کے پانچ منٹ بعد ہی عوامی شرکت سے پر ہو چکا تھا ، گلگت کے گوش وکنار سے اس عظیم الشان اجتماع میں شرکت کے لئے آنے والے بزرگ ، جوان اور بچے جگہ کی کمی کے باعث فرط جذبات پر قابو نہ رکھ سکے اورجلسہ گاہ کے اطراف میں گھروں اور دکانوں نے چھتوں پر چڑھ گئے ، اطراف کی گلیاں اور سڑکیں بھی عوامی سمندر کا منظر پیش کر رہی تھیں ، منتظمین کا کہنا تھا کہ عوامی شرکت ہماری توقع سے کہیں زیادہ تھی ، جس وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کر نا پڑا،جتماع میں شرکت ہر فرد کی ایک ہی آرزو تھی کے کسی طرح اپنے محبوب قائدین کی صرف ایک جھلک دیکھ لیں ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور امام جمعہ والجماعت گلگت علامہ سید راحت حسین الحسینی دفاع وطن کنونشن میں شرکت اور خصوصی خطاب کے لئے پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ، قائدین کی پنڈال میں آمد پر فضاء لبیک یا حسین (ع) کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی ، شرکاء نے کھڑے ہو کر اپنے محبوب قائدین کا استقبال کیا، عوام کا جمع غفیر قائدین کا خطاب سنے اور ایک جھلک دیکھنے کے بیتاب ہے ۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسٹیج پر پہنچ کر سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا کو بوسہ دیا اور ان سے بغل گیر ہوئے ۔ سینیٹر فیصل رضا عابدی اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا نے کھڑے ہو کر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اور علامہ آغا راحت حسین الحسینی کو خوش آمدید کہا ، مصافحہ کیا اور بغل گیر ہو ئے۔
وحدت نیوز(گلگت) دفاع وطن کنونشن میں شرکت اور خطاب کے لئے پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹر سید فیصل رضا عابدی اور سنی اتحاد کونسل کے چیئر مین صاحبزادہ حامد رضا پانچ رکنی وفد کے ہمراہ پنڈال میں پہنچ چکے ہیں ، علامہ امین شہیدی ، علامہ اعجاز بہشتی اور ناصر عباس شیرازی نےمعزز مہمانان گرامی کا استقبال کیا، اس موقع پر عوام کے ٹھاٹھے مارتے سمندر کے نعروں کا جواب سینیٹر فیصل رضا عابدی نے ہاتھ ہلا کر دیا ۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چند لمحوں بعد جلسہ گاہ پہنچنے والے ہیں ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے زیراہتمام شہید کیپٹن ضمیرعباس چوک مومن بازار گلگت میں عظیم الشان "دفاع وطن کنونشن" کا تلاوت کلام پاک سے باضابطہ آغاز ہوگیا ہے، جس میں ہزاروں کی تعداد میں عوام شریک ہیں، جبکہ قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔جلسے کے آغاز کے پانچ منٹ بعد ہی پنڈال میں لگی تمام نشستیں عوام سے پر ہوگئیں ، پنڈال میں تل دھرنے کی گنجائش موجود نہیں ، عوام کی ایک بہت بڑی تعداد اطراف کی چھتوں پرچڑھ گئی ہے ، جو انہماک کے ساتھ مقررین کے خطابات سماعت کر رہے ہیں ، منتظمین عوام کے لئے مذید نشستوں کا انتظام کر نے میں مصروف ہیں ، تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح ہی گلگت بلتستان کے مختلف علاقوں سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہا اور اب بھی مذیدکئی قافلے اجتماع میں شرکت کیلئے گلگت شہر پہنچ رہے ہیں۔جیسے ہی ایم ڈبلیو ایم بلتستان کے سیکریٹری جنرل علامہ آغا سید علی رضوی اسٹیج پر خطاب کے لئے تشریف لائے گلگت کی فضاء لبیک یا حسین (ع) کےنعروں سے گونج اٹھی ، چار سو عوام کا ٹھاٹھے مارتا سمندر دکھائی دے رہا ہے ، اجتماع سےناصر ملت علامہ ناصر عباس جعفری، علامہ امین شہیدی، ناصر شیرازی ایڈووکیٹ ،سینیٹر فیصل رضا عابدی، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا اور دیگر مقررین خطاب فرمائیں گے۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان گلگت اور اہلیان غلمت نگر کے زیر اہتمام عظمت ولایت کانفرنس کے عنوان سے عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری ، مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنما اور رکن بلوچستان اسمبلی آغا سید محمد رضا ، پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیٹرسید فیصل رضا عابدی ، علامہ شیخ اعجاز بہشتی سمیت مقامی مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے قائدین اور عمائدین نے خطاب کیا، اہلیان نگر کی جانب سے اجتماع کے دوران 3 نومبر کو منعقد کیے جانے والے دفاع وطن کنونشن کو بہت سراہا گیا ۔اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماعلامہ امین شہیدی ، ناصر عباس شیرازی، ملک اقرار حسین صوبائی رہنما علامہ شیخ نیئر عباس، علامہ مظاہر موسوی، ڈویژنل رہنما علامہ شیخ بلال سمائری و دیگر بھی موجود تھے ۔
دوران خطاب قائدین کا کہنا تھا کہ اب ہمیں عقیدے کی خاطر متحد ہونا ہوگا، سیاسی پارٹیوں کی شعبدہ بازیوں سے دھوکا نہیں کھانا، شیعہ قوم کی بقاء وحدت پر انحصار کرتی ہے ، قائدین کا یہ بھی کہنا تھا کہ دفاع وطن کنونشن کسی خاص سیاسی یا مذہبی جماعت کی نمائندگی کرنے کے لیے نہیں منعقد کیا گیابلکہ اس کا مقصد تمام شیعہ سنی عوام خصوصاً گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والی شیعہ سنی قوم کو وحدت کی لڑی میں پرونا ہے۔انشاء اللہ یہ اجتماع گلگت بلتستان میں نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گا ۔
وحدت نیوز(گلگت) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ایک وفد کے ہمراہ ضلع ہنزہ نگر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، دورے کے دوران مدرسہ دارالخیر چھلت نگر میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے شیعہ علماء کونسل ضلع ہنزہ نگر کے صدر و امام جمعہ الجماعت چھلت نگر سے خصوصی ملاقات کی، ملاقات میں جہاں مختلف قومی و ملی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی وہاں علامہ ناصر عباس جعفری نے شیخ منیر کو دفاع وطن کنونشن میں شرکت کی دعوت بھی دی۔انکے ہمراہ شیخ بلال سمائری، شیخ صادق مہدوی، مشتاق مسلم، عارف قبنری اور ارشاد بنگش وفد میں شامل رہے۔ وفد نے شہداء ملت جعفریہ کی قبور پر حاضری کے علاوہ خانوادہ شہداء سے بھی خصوصی ملاقاتیں کیں اور علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اس موقع پر شہداء ملت جعفریہ کی عظیم قربانیوں پر انکے لواحقین کو خراج عقیدت پیش کیا۔
وحدت نیوز (پشاور) مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات برادر سید عدیل عباس زیدی نے کہا کہ کہ صوبہ بھر میں کہیں بھی عزاداری سید الشہداء (ع) کو محدود کرنے کی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی، حکومت بالش خیل پارا چنار کا مسئلہ محرم الحرام سے قبل حل کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور پریس کلب میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کوہاٹ میں انتظامیہ عزاداری کے جلوس کو محدود کرنے کی کوشش کر رہی ہے، صوبہ بھر میں حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے ایسی کسی حرکت کو قبول نہیں کیا جائے گا، حکومت محرم الحرام میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کرے، تاہم سیکورٹی کے نام پر دیگر مکاتب فکر کو عزاداری سے دور کرنے کی کوشش نہ کی جائے، انہوں نے کہا کہ ملت تشیع انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ خیبر پختونخوا حکومت کا رویہ ہمیشہ محرم الحرام کے حوالے سے تسلی بخش رہا ہے، لہذا اس مرتبہ بھی حکومت کو مکمل تعاون کرنا چاہئے، انہوں نے بالش خیل پارا چنار کے معاملہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت کو متنبہ کرتے ہیں کہ محرم الحرام سے قبل اس مسئلہ کو حل کیا جائے، بصورت دیگر مقامی عمائدین کی مشاورت سے اس حوالے سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔