The Latest

logo shareوحدت نیوز ( لاہور)مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے زیر اہتمام رہبر انقلاب اسلامی امام خمینی کی برسی کے مناسبت سے ایک سیمناربعنوان ،،امام خمینی اور عالم اسلام کی بیداری،،16 جون بروز اتوار ایوان اقبال لاہور میں منعقد ہوگی جس میں مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں کے نمائندہ شخصیات ،سینئرجرنلسٹ خطاب کریں گے سیمینار کے انتظامی کمیٹی کا اجلاس کوارڈینٹر سید اسد عباس نقوی کے زیر صدارت صوبائی سیکرٹریٹ مسلم ٹاوُن میں منعقد ہوا جس انتظامی امور کا جائزہ لیا گیا۔

quaidوحدت نیوز (اسلام آباد) سالہائے گزشتہ کی طرح امسال بھی شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع 25 اگست کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔ یہ فیصلہ  مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی مرکزی کابینہ کے اجلاس میں کیا گیا۔  اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین کی آئندہ پالیسیوں پر بھی سیر حاصل گفتگو کی گئی۔ اجلاس کے فیصلہ جات کے مطابق شہید مظلوم، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی برسی کا مرکزی اجتماع ۲۵ اگست کو اسلام آباد میں منعقد کیا جائے گا، جس میں پاکستان کے طول و عرض سےپیروان شہید حسینی (رہ) اپنی بھرپور شرکت سے اپنے محبوب قائد کی روح کو خراج عقیدت پیش کریں گے جبکہ دوسرے فیصلے کے مطابق ماہ رمضان المبارک میں امام خمینی (رہ) کے فرمان پر یوم القدس کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا۔ یوم القدس کے موقع پر ملک بھر میں عوامی اجتماعات، کانفرنسز، سیمینارز اور ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔

tassawar jawwadiوحدت نیوز (مظفرآباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کے بعد الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر میں بھی رجسٹرڈ ہو گئی ہے ، اور آئندہ ریاستی انتخابات میں انتخابی نشان خیمہ پر ہی الیکشن لڑے گی ، اس بات کا اعلان مجلس وحدت مسلمین پاکستان آزاد جموں کشمیر کی ریاستی سیکریٹری جنرل علامہ سید تصور حسین نقوی الجوادی نے کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں کہ جب مجلس وحدت مسلمین پاکستان سمیت آزاد کشمیر میں بھی مظلوم اور محروم کشمیریوں کے حقوق کی پاسبانی کرے گی ، ہم شیعہ سنی ، بریلوی اور الحدیث مسلمان بھائیوں کو دعوت دیتے ہیں کہ آئیں پاکستان اور بالخصوص ریاست جموں کشمیر کی عوام کی خدمت اور ترقی کے لیئے باہمی اتحاد اور وحدت کے دامن کو تھام کر ایم ڈبلیو ایم کے پلٹ فارم پر جمع ہوں ۔

ان کاکہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی باحیثیت سیاسی جماعت الیکشن کمیشن آف آزاد کشمیر میں رجسٹریشن خوش آئند قدم ہے ،ایم ڈبلیو ایم آئندہ ریاستی انتخابات میں بھر پور کردار ادا کرے گی ، اور تمام محب وطن سیاسی و مذہبی جماعتوں کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے قیام کی خواہش مند ہے ۔

mwm flag 300x200وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحد ت مسلمین پاکستان کوئٹہ ترجمان نے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر حاصل کیا گیا ہے اور اسلام کے بنیادی اصولوں میں سے ایک اصل عدل و انصاف ہے ۔لیکن شیطانی طاقتوں کے بے جا مداخلت اور اسلامی تعلیمات سے دوری کی وجہ سے پاکستانی عوام عدل و انصاف کی فضیلت سے محروم رہے ہیں ۔جسکی وجہ سے ملک مسلسل مختلف قسم کی مشکلات سے دوچار رہا ہے ۔مشرقی پاکستان کی علیدگی بھی اسی وجہ سے پیش آئی اور فی الحال بلوچستان کے گھمبیر مسائل عدل و انصاف کے نہ ہونے کی وجہ سے پیش آئی ہیں ۔

اگر کوئی بلوچستان کے مسائل کو حل کرنے کے سلسلے میں سنجیدہ ہے تو انہیں اسی عدل و انصاف کی طرف جانا چاہتے اور عدل و انصاف کے ذریعے زندگی کی سہولیات سمیت تمام و سایل کو عادلانہ انداز میں تمام صوبوں اور علاقوں کے درمیان تقسیم ہونا چاہئے ۔اور اسی سے ملک بچ سکتا ہے ۔قومی و صوبائی اسمبلیاں عادلانہ انداز میں خواتین پاس کرے ۔

بیان میں مزید کہا گیاکہ حضر ت علی علیہ السلام نے فرمایا کہ ملک کفر سے تو بچ سکتا ہے لیکن ظلم سے نہیں بچتا ۔اب جبکہ امریکہ اور اسرائیل مسلمانوں اور اسلام کے خلاف سخت ترین سازشوں اور دشمنوں میں مصروف ہیں ملک کو بچانے کیلئے صرف ایک راستہ باقی ہے اور وہ یہ کام ملک میں ہر اقدام عدل و انصاف کی بنیاد پر ہوں ۔

mwm logo officialوحدت نیوز (پشاور)مجلس وحدت مسلمین خیبر پختونخوا کے ترجمان کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت نے پشاور میں جاری ٹارگٹ کلنگ اور سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین کو کسی قسم کا معاوضہ ادا نہیں کیا اور نہ ہی اب تک کوئی حکومتی شخصیت ان کی خبر گیری کو آئی ہے۔ جاری کردہ ایک بیان میں ترجمان نے کہا ہے کہ پشاور میں رواں سال سے اب تک ٹارگٹ کلنگ کے نتیجے میں 15اہل تشیع افراد شہید ہو چکے ہیں، جن میں ڈاکٹرز، وکیل،سیاسی شخصیات سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شامل ہیں۔ جبکہ ان قاتلانہ حملوں میں کئی افراد زخمی بھی ہوئے، تاہم اب تک کسی قسم کی اعلیٰ سطحی تحقیقات ہوئی ہیں اور نہ ہی مجرموں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ دنوں پشاور کے علاقہ امامیہ کالونی میں دھماکہ کے نتیجے میں 4افراد شہید اور 14زخمی ہوئے، اس سانحہ کے محرکات کو بھی منظر عام پر نہیں لایا گیا۔ ایم ڈبلیو ایم کے ترجمان کے مطابق ان تمام دہشتگردی واقعات کے متاثرین کی حکومتی سطح پر کسی قسم کی خبر گیری تک نہیں کی گئی، اور نہ ہی متاثرین کو کوئی معاوضہ ادا کیا گیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین نے نئے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک سمیت دیگر متعلقہ حکام کو خط ارسال کیا ہے، جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ دہشتگردی کے ان متاثرین کو فوری طور پر معاوضہ ادا کیا جائے، کیونکہ بلخصوص سانحہ امامیہ کالونی کے متاثرین انتہائی غریب ہیں اور ان کے گھرانوں کے واحد کفیل شہید ہوچکے ہیں۔

jashan biltistanوحدت نیوز (بلتستان) دنیا بھر کی طرح بلتستان میں بھی یوم ولادت امام حسین (ع) نہایت شایان شان طریقے سے منایا گیا۔ اس سلسلے میں اصغریہ ویلفئیر آرگنائزیشن پاری کھرمنگ کے زیر اہتمام عظیم الشان محفل عید کا انعقاد ہوا جس میں خصوصی طور پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے شرکت کی۔ نوجوانون نے سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین کا پرتپاک استقبال کیا۔ محفل عید میں مولوی غلام رضا، مولوی شریف، شیخ رضا نجفی، مرتضی انصاری، علامہ شیخ محمد علی طاہری، علامہ شیخ غلام حیدر شہیدی، علامہ سید محمد علی شاہ رضوی اور علامہ آغا علی رضوی نے خطاب کیا۔

allama s a rوحدت نیوز(بلتستان)  مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے شہنشاہ وفا حضرت عباس (ع) کی یوم ولادت کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حضرت عباس (ع) روحانیت و معرفت، تسلیم و رضا، علم و حلم اور وفا کے عرش کا نام ہے۔ ان کی پاکیزہ زندگی سے اطاعت امام کا درس ملتا ہے، انہوں نے اپنی زندگی میں اطاعت امام میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کیا۔ جہاں حضرت عباس (ع) نے اپنے بابا فاتح بدروحنین سے وراثت میں بہادری و شجاعت حاصل کی ہے وہاں سلونی کے ممبر کے وارث سے علم و فقاہت بھی حاصل کی اور اپنی زندگی میں تشنہ گان علم و معرفت کو سیراب کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ امام سجاد (ع) کی حدیث ہے کہ حضرت عباس (ع) کا شمار اپنے زمانے کے فقیہوں میں ہوتا تھا۔ اکثر عوام کے سامنے ان کے شخصیت کے ایک ہی پہلو شجاعت کو بیان کیا جاتا ہے جبکہ آپ (ع) ہمہ گیر شخصیت کے حامل تھے۔

انہوں نے کہا کہ سانحہ کربلا میں حضرت عباس (ع) نے حق والوں کو رزق وفا بانٹا ہے، ظالموں اور فاسقوں کے خلاف قیام کرنے کی توانائی بخشی ہے، یزیدوں سے نمٹنے کا سلیقہ سکھایا ہے، شمر اور خولی صفت لوگوں کے لئے خدا کی زمین کو تنگ کرنے کا حوصلہ بخشا ہے۔ حضرت عباس (ع) کے انسانیت پر احسانات لفظوں میں بیان ہوسکتا ہے اور نہ نام عباس سے جو احساسات، جذبات، روحانیت، معرفت، فداکاری اور وفا حاصل ہوتی ہے اسے بیان کرنا ممکن ہے۔

asadi imam hussainوحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں یومِ ولادت باسعادت حضرت امام حسین (ع) کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن حریت پسندوں، حق پرستوں، ظلم کیخلاف ڈٹ جانے والوں، اسلام اور انسانیت کے پرستاروں، ظالم و جابر حکمرانوں کے سامنے کلمہ حق کہنے والوں کے پیشوا نواسہء رسول، جگر گوشہ ء بتول، سردار جوانانِ جنت حضرت امام حسین (ع) کی ولادت باسعادت کا دن ہے، اِن کی شخصیت کیلئے بس آقائے دو جہاں (ص) کا فرمان ہمارے لئے مشعلِ راہ ہے جس میں آپ (ص) نے فرمایا ہے’’حسین (ع) مجھ سے ہے اور میں حسین (ع) سے ہوں‘‘۔

انہوں نے کہا امام عالی مقام حضرت امام حسین علیہ السلام نے دین محمدی صلی اللہ علیہ وآلہٖ وسلم کیلئے اپنی اور اپنے اہل و عیال کی جان و مال کی قربانی دے کر نہ صرف اسلام کو ابدی حیات دے گئے بلکہ انسانیت کو جینے کا ڈھنگ سکھا گئے، آپ نے اُس وقت کے بدترین آمر، فاسق و فاجر حکمران یزیدلعین کے مدمقابل ایسے کھڑے ہوئے کہ سر تو کٹا دیا لیکن جھکایا نہیں بلکہ ظلم و بربریت اور فکرِ یزیدیت کو رہتی دنیا تک کیلئے ذلیل و رسواء کر دیا، یہی وجہ ہے کہ آج دنیا میں حریت پسندوں کیلئے نامِ حسین (ع) ایک شعار بن گیا ہے۔ علامہ عبدالخالق اسدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج اکیسویں صدی میں یزیدیت سے ہمارا مقابلہ ہے اور وہ یزیدیت امریکہ و اسرائیل کی صورت میں ہمارے مدِمقابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آج یزیدِ وقت امریکہ و اسرائیل مسلمانوں کیخلاف گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے، مسلمانوں کو مسلمانوں سے لڑایا جا رہا ہے، قاتل اللہ کا نام لیکر مظلوم لوگوں کو قتل کر رہا ہے تو مقتول اللہ کا نام لیکر قتل ہو رہے ہیں، اسلام کو بدنام کرنے کیلئے مخصوص نام نہاد مغربی درندوں کو مسلمانوں کے روپ میں مسلم ممالک میں داخل کئے جا رہے ہیں تاکہ قتل و غارت گری کے بازار گرم ہوں اور یہود و نصاری اپنے نشریاتی ذرائع سے لوگوں کو دکھائیں کہ اسلام اور مسلمان کی شناخت دہشت گردی ہے جبکہ اسلام امن و سلامتی کا دین ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِن یزیدی فکر رکھنے والی قوتوں کے سامنے تمام امتِ مسلمہ کو باہم متحد ہو کر قیام کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہاکہ درسِ حریت ہمیں سیدنا حضرت امام حسین علیہ السلام میدانِ کربلا میں دے گئے ہیں، حق پرستوں اور حسینی فکر رکھنے والوں کا یہ شیوا ہے کہ وہ باطل کے سامنے ڈٹ جاتے ہیں اور فتح و نصرت اُن کے قدم چومتی ہے۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ امام عالی مقام (ع) کی ذات اقدس اُمتِ مسلمہ کی مشترکہ میراث ہے اور مکتبِ اسلام کا ہر مسلک اُن سے محبت کو جزوِ ایمان اور اُن کی سیرت کو اپنے لئے راہِ نجات سمجھتا ہے۔ آخر میں پاکستان کی سالمیت، استحکام ، آزادی قدس و فلسطین اور کشمیر و بحرین کیلئے دعا کی گئی۔

ali rizviوحدت نیوز (بلتستان) امام حسین (ع) شجاعت و بہادری، اطاعت و فرمانبرداری اور صبر و رضا کے پیکر کا نام ہے۔ ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان بلتستان ڈویژن کے سیکرٹری جنرل علامہ آغا علی رضوی نے اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امام حسین اس عظیم ہستی کا نام ہے جس کا نام ہی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ظالموں، طاغوتی طاقتوں اور انسانیت دشمنوں کے سروں پر لٹکتی تلوار ہے۔ امام عالی مقام کے اسم بابرکت میں ہی وہ عظمت ہے کہ جس سے دنیا بھر میں موجود ظالموں اور طاغوتی نظاموں کے ساتھ برسر پیکار تحریکیں اور شخصیات توانائی لیتی ہیں، خواہ ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے ہو۔

انہوں نے کہا کہ امام حسین (ع) نے اپنا سب کچھ لٹا کر واضح کر دیا کہ حسین (ع) نہ کسی ظالم کی بیعت کر سکتا ہے اور نہ کسی ظالم نظام کو قبول کرسکتا ہے، بلکہ صریحتا فرمایا کہ حسین (ع) جیسا بھی کسی فاسق نظام اور ظالم کو برداشت نہیں کرسکتا ہے۔ حسین (ع) کے پیروکاروں کے لئے سر دینا، جان و مال اور اولاد کی قربانی دینا بہت آسان ہے جبکہ کسی ظالم نظام کو قبول کرنا ناممکن ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں وقت کے حسین اور وقت کے یزید کو پہچاننا مشکل نہیں، کل چودہ سو سال پہلے یزید شعائر اسلام پہ حملہ آور تھا، اہانت رسول اور انکار وحی و قرآن کرتا تھا آج یہ کام امریکہ کرتا ہے، کبھی قرآن کو نذر آتش کرکے اور کبھی شان رسالت (ص) میں گستاخی کرکے یزید کی سنت کو زندہ کررہا ہے۔ ہمیں امام حسین کے قیام سے درس لیتے ہوئے ہر ظالم کی مخالفت میں اٹھ کھڑے ہونے اور ہر مظلوم کی حمایت کرنی چاہیئے تاکہ دونوں جہانوں میں سروخرو ہوسکیں۔

rehber1وحدت نیوز (تہران)  انقلاب اسلامی کے سربراہ حضرت آیت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے بدھ کے روز عشق، ایمان اور ایثار کے نمونہ نواسہ رسول (ص) حضرت امام حسین علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر عوام کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے پرجوش اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملت ایران 14 جون کو ہونے والے انتخابات میں اپنی بھرپور اور پرجوش شرکت سے اسلامی نظام کے ساتھ اپنی گہری اور مستحکم وابستگی سے اہل عالم کو آگاہ اور دشمن کو ایک بار پھر مایوس اور شکست سے دوچار کر دیگی۔ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانون کی پابندی کو ملت ایران کی قابل تحسین خصوصیت قرار دیا۔ انہوں نے انتخابات میں بھرپور شرکت کے لئے عوام کے اندر موجود جوش و جذبے کو مبارک قرار دیتے ہوئے اسے بھی سراہا۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سید علی خامنہ ای نے حضرت امام حسین علیہ السلام کے روز ولادت باسعادت کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں شرکت کے لئے ملت کا جوش و جذبہ ایک بڑے سیاسی کارنامے کی نوید دے رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج ہی سے اس سیاسی کارنامے کا آغاز ہوچکا ہے اور عوام کی ہمت، توکل اور امید سے جمعے کے دن یہ اپنے عروج کو پہنچ جائے گا اور حقیقی معنوں میں یہ سیاسی کارنامہ معرض وجود میں آجائے گا۔ رہبر انقلاب اسلامی نے چودہ جون کے صدارتی انتخابات کو خاص اہمیت کا حامل قرار دیا اور کہا کہ اسلام، انقلاب اور ایران کے دشمنوں نے اپنی تمام تر مالی، میڈیا اور سیاسی توانائیوں استعمال کرتے ہوئے عوام کو اسلامی حکومت سے جدا کرنے، انتخابات اور انتخابات کرانے والے اداروں سے بدگمان کرنے کی بھرپور کوششیں جاری رکھی ہوئی ہیں، لیکن ملت ایران جمعے کے دن انتخابات میں بھرپور اور پرجوش شرکت کرکے اور اپنی عظیم طاقت کا مظاہرہ کرکے دشمن کو ایک بار پھر مایوس کرے گی اور شکست و ناامیدی سے دوچار کردے گی۔

رہبر معظم انقلاب اسلامی نے کہا کہ انتخابی عمل آج تک اچھے انداز سے جاری و ساری ہے اور عوام نے گيارھویں صدارتی انتخابات کے حوالے سے قانون کی پابندی کا نظریہ پیش کیا ہے اور جو بھی جہاں کہيں بھی ہے اس نے قانون کی پابندی کی ضرورت پر تاکید کی ہے اور یہ نہایت ہی اہم مسئلہ ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ العظمٰی سید خامنہ ای نے سرکاری ٹی وی پر آٹھ صدارتی امیدواروں کی گفتگو اور مناطرات کو ان کے نظریات سے عوام کی آگاہی کا باعث قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایران میں آزادی بیان کا ثبوت بین ثبوت ہے۔ آپ نے سرکاری میڈیا کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوری ایران پر تہمت و الزام لگانے والے برسوں یہ نعرے لگا رہے ہیں کہ ایران میں آزادی بیان نہیں ہے اور لوگوں کو بات کرنے کا موقع نہیں دیا جاتا، لیکن آج وہ اپنا منہ چھپائے پھر رہے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree