ایم ڈبلیوایم کے رکن گلگت بلتستان اسمبلی علامہ شیخ اکبر رجائی کے فنڈ سے ویٹرنری ہسپتال پاری کا افتتاح

17 مئی 2024

وحدت نیوز (کھرمنگ) مجلس وحدت مسلمین کھرمنگ کے صدر، رکن اسمبلی شیخ اکبر علی رجائی کیطرفسے رکھے گئے پراجیکٹ "ویٹرنری ہسپتال پاری" پر کام مکمل، افتتاح کی تقریب منعقد۔  ویٹرنری ہسپتال کا افتتاح صدر مجلس وحدت مسلمین شیخ اکبر علی رجائی اور اسلامی تحریک ضلع کھرمنگ کے رہنما و امام جمعہ پاری شیخ علی طاہری نے فیتہ کاٹ کر کیا۔

 افتتاحی تقریب میں علامہ شیخ مرتضی انصاری ،سابق ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹراسرار اور موجودہ ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع کھرمنگ جناب غلام محمد، اصغریہ ویلفیئر سوسائٹی پاری کے صدر خادم حسین جانسز کے ہمراہ انکے اراکین کابینہ ، مجلس وحدت کے رہنما وزیر محمدکلیم صاحب کے علاوہ عمائدین وسرکردگان پاری نے بھر پور شرکت کی۔

 علماء وعمائدین پاری نےاس اہم پروجیکٹ مکمل کرنے پرخصوصی شکریہ ادا۔ علمائے کرام نے اس پراجیکٹ کو علاقہ پاری کیلئے انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے اپنی اے ڈی پی میں شامل کرنے پر مجلس وحدت مسلمین اور شیخ اکبر رجائی کا شکریہ ادا کیا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree