عراقی سفیر حامد عباس لفطہ کی چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس سے ملاقات ، سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد

15 مئی 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان میں عراق کے سفیر حامد عباس لفطہ نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور انہیں سینٹر بننے پر مبارکباد پیش کی۔

 عراقی سفیر نے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی بابصیرت شخصیت،معاملہ فہمی اور دور اندیشی ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کے لیے معاون ثابت ہو گی۔ سینیٹرعلامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستانی زائرین کو ویزہ کے حصول میں درپیش مشکلات  سے  عراقی سفیر کو آگاہ کیا۔

عراقی سفیر نے تمام مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہائی کرائی۔ علامہ راجہ ناصر عباس نے معزز مہمان کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا،اس موقع پر وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ احمد اقبال رضوی،مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید اسد عباس نقوی بھی موجود تھے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree