پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے، طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے، علامہ راجہ ناصرعباس

26 اپریل 2024

وحدت نیوز(اسلام آباد) خیبر پختونخواہ ہاؤس اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین کی جانب سے پریس کانفرنس، جس میں اتحاد کے سربراہ محمود خان اچکزئی، اپوزیشن لیڈر اور مرکزی جنرل سیکرٹری پاکستان تحریک انصاف عمر ایوب، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، سنی اتحاد کونسل کے سربراہ صاحبزادہ حامد رضا، جماعت اسلامی اور بلوچستان نیشنل پارٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا کہ دنیا کا مستقبل ایشیا کا ہے لیکن اس اہم موڑ پر پاکستان کا کوئی کردار دکھائی نہیں دے رہا، پاکستان بے وقعت دکھائی دے رہا ہے، پاکستان کا آئین بے حیثیت ہو چکا ہے، قانون اپنا تقدس کھو چکا ہے، قانون اور آئین کو پست سمجھا جارہا ہے، پاکستان کی تمام مشکلات کی جڑ آئین سے بغاوت ہے، عوامی رائے کو پورے منظر نامے سے بے دخل کردیا گیا ہے، آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے، عوامی رائے کو پس پشت ڈال کر کیسے آگے جایا جاسکتا ہے، اگر آئین و قانون پر عمل ہوتا تو بشری بی بی پر جعلی اور قرآن و سنت کے متصادم کیس بنا کر سزا نہ سنائی جاتی، طاقت کا نشہ ختم ہونا چاہیے، تمام برائیوں کی جڑ یہ نشہ ہے، تمام ادارے اپنی حدود میں کام کریں، ہم پاکستان کے تمام طبقات کسانوں، مزدوروں، وکلاء، تاجروں، اساتذہ، طلبہ سبھی کو ساتھ لے کر چلیں گے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree