وحدت نیوز (بلتستان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے زیر اہتمام بلتستان بھر کے سینکڑوں مستحق یتیموں میں امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق تین سو پچاس سے زائد حقدار یتیموں میں اٹھارہ لاکھ سے زائد امدادی رقوم تقسیم کی گئی۔ اس سلسلے میں بتایا جارہا ہے کہ سولہ سال تک کے حقدار یتیم بچوں کی مالی امداد کا ایک وسیع پروگرام پورے ملک میں شروع کیا گیا ہے اور یہ اس سلسلے کی ایک کڑی ہے۔ جس کا مقصد ان بچوں کی تعلیمی و دیگر ضروریات کو پورا کیا جا سکے۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے شعبہ فلاح و بہبود خیر العمل فائونڈیشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مظلوم اور محروم طبقہ کی حمایت اور ان کی مالی و اخلاقی امداد کے لیے وسیع پیمانے پر پروجیکٹس شروع کئے جارہے ہیں۔