گلگت، سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام عید میلادالنبی (ص) کی خصوصی تقریب کا انعقاد

15 جنوری 2014

وحدت نیوز(گلگت) ملک بھر کی طرح گلگت بلتستان میں بھی ہفتہ وحدت مسلمین نہایت عقیدت و احترام اور روایتی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ گلگت شہر میں ہفتہ وحدت کے حوالے سے سنی اتحاد کونسل اور ایم ڈبلیو ایم گلگت ڈویژن کے زیراہتمام ایک مقامی اسکول میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں شیعہ و سنی علماء کے علاوہ سینکٹروں کی تعداد میں  تمام مکاتب فکر افراد نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سنی اتحاد کونسل کے صاحبزادہ منظور قادری اور مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے صوبائی سیکرٹری جنرل مولانا شیخ نیئر مصطفوی نے اپنے خطاب میں اتحاد بین المسلمین کے فروغ اور امن کے پیغام کو معاشرے میں پھیلانے کیلئے ملکر جدوجہد کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ تقریب میں مختلف نعت خواں حضرات نے بارگاہ رسالت (ص) میں عقیدت کے پھول بھی نچھاور کئے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree