The Latest
وحدت نیوز(کراچی) مجلس وحدت مسلمین کراچی ڈویژن کے وفد کی ڈویژنل صدر علامہ محمد صادق جعفری کی سربراہی میں امیر جماعت اسلامی کراچی و نامزد امیدوار برائے میئر کراچی حافظ نعیم الرحمٰن سے ادارہ نورحق میں ملاقات، وفد میں ڈویژنل پولیٹیکل سیکریٹری علامہ مبشرحسن، صدر عزاداری ونگ کراچی رضی حیدررضوی اور ممبر پولیٹیکل کونسل فرحت عباس شامل تھے۔
جبکہ اس موقع پر صدر ملی یکجہتی کونسل سندھ اسد اللہ بھٹو، نائب امیر جماعت اسلامی کراچی مسلم پرویز و دیگر بھی موجود تھے، دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کے درمیان شہر قائد کے مختلف عوامی مسائل گیس بحران، کے الیکٹرک کے مظالم، بلدیاتی مسائل ودیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، ایم ڈبلیوایم کے وفد نے حافظ نعیم الرحمٰن کی کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی شوری کا اجلاس 10 / 11 جون کو سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان لاہور میں علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔ منعقد ہوا ۔برادر سلیم صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے بطور نمائندہ مرکزی خصوصی طور شرکت کی صوبائی کابینہ کے علاوہ 17 اضلاع کی نمائندگی میں یہ اجلاس منعقد ہوا۔تمام ضلعی صدور نے اپنے اپنے اضلاع کی رپورٹ پیش کی اور آگے فعالیت کے لئے صوبائی کابینہ سے رہنمائی لیتے رہے ۔ جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے پالیسی ساز خطاب فرمایا ۔
علامہ سید ملازم حسین نقوی صوبائی مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب،برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری ،برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ،برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکریٹری تعلیم ،برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکریٹری تنظیم سازی ،برادر انوار زیدی صوبائی ڈپٹی جنرل سیکریٹری ،برادر ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری اور آخر میں برادر سلیم صدیقی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کیا ۔ تمام صوبائی شعبوں کے اراکین نے اضلاع کے صدور اگلے 4 ماہی پروگرام دیا تاکہ جب اگلا شوری کا اجلاس منعقد ہو تو ہم ایک فعالیت کے ساتھ سرخرو ہو کر مل بیٹھیں ۔ ان شاءاللہ ۔
تمام شرکاء نے شوری پنجاب کے کامیاب اجلاس پر صوبائی جنرل سیکریٹری جناب سید حسن رضا کاظمی کی خدمت میں مبارک باد پیش کی ۔ اس اجلاس میں ضلع لاہور ،صوبائی آفس ،برادر رائے ناصر علی ،برادر سید حسین شاہ زیدی ،برادر مظہر جعفری اور ضلع لاہور سے برادر نجم عباس خان ضلعی صدر ضلع لاہور ،برادر آفتاب ہاشمی ضلعی جنرل سیکریٹری ،برادر بابر،شمسی یونٹس صدر ،برادر جناب مولانا شمس الحسن نے میزبانی کا بھرپور کردار ادا کیا ۔ آخر جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری نے تمام شرکاء اجلاس کا شوری کے اجلاس میں شرکت کرنے کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔
وحدت نیوز(لاہور)امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن ،امامیہ آرگنائزیشن لاہور ریجن اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے باہمی اشتراک سے قومی مرکز شاہ جمال میں حضرت امام خمینی (رہ) کی 34 ویں برسی کا پروگرام منعقد کیا گیا جس میں عاشقان ولایت کی کثیر تعداد میں شرکت ۔ مقررین نے حضرت امام خمینی (رہ) کی خدمت خراج عقیدت پیش کیا ۔ علامہ ظہیر کربلائی نے مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنے وفد کے ہمراہ شرکت کی اور خطاب کیا ۔
وحدت نیوز(گلگت)قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی میں زیر تعلیم شعبہ اسلامی تعلیمات، سیاسیات اور بین الاقوامی تعلقات کے طلبہ و طالبات نے پروفیسر انصار مدنی کے ہمراہ گلگت بلتستان اسمبلی کا دورہ کیا۔
اسمبلی حال میں ممبر اسمبلی و مرکزی سیکرٹری سیاسیات مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کنیز فاطمہ ،سیکرٹری اسمبلی عبدالرزاق اور ایڈیشنل سیکرٹری عاشق حسین نے طلبہ و طالبات کو گلگت بلتستان اسمبلی کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
اس موقع پر گلگت بلتستان کی سیاسی تاریخ، گلگت بلتستان اسمبلی کا ارتقائی سفر اور اسمبلی کے افعال کے حوالے سے طلبہ و طالبات کو آگاہ کیا گیا.
وحدت نیوز(اسلام آباد) وحدت یوتھ پاکستان کا دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس جامع امام الصادق ؑ اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا، اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے کثرت رائے سے علامہ تصورحسین مہدی کو وحدت یوتھ پاکستان کا مرکزی صدر منتخب کرلیا ، چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے نومنتخب یوتھ صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ وحدت یوتھ پاکستان کے دو روزہ محبان وطن مرکزی یوتھ کونسل اجلاس کے اختتامی سیشن میں ملک بھرسے شریک اراکین مرکزی یوتھ کونسل نے علامہ تصورحسین مہدی کو بھاری اکثریت سے مرکزی صدر منتخب کرلیا ہے ۔
قبل ازیں تین نام مرکزی یوتھ کونسل کے سامنے پیش کیئے گئے جن میں سید سجاد نقوی ، علامہ تصور حسین مہدی اور حسن رضا شامل تھے، مرکزی رکن شوریٰ عالی علامہ اقبال بہشتی اور وزیر زراعت گلگت بلتستان کاظم میثم کی زیر نگرانی انتخابی عمل انجام پایا جبکہ خفیہ رائے شماری کے نتیجے میں علامہ تصور حسین مہدی بھاری اکثریت سے مرکزی صدر وحدت یوتھ پاکستان منتخب قرار پائے۔
چیئرمین ایم ڈبلیوایم پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے نومنتخب صدر وحدت یوتھ پاکستان علامہ تصورحسین مہدی سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ علامہ راجہ ناصرعباس نےکہا کہ علامہ تصور حسین کو وحدت یوتھ پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ خداوند متعال بحق چہاردہ معصومین علیہم السلام آپ کو اس الہیٰ ذمہ داری سے باطریق احسن عہدہ برآں ہونے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ آپ تنظیم کے اعلیٰ اہداف اور ملک وملت کی خدمت کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کر سکیں۔ آمین یارب العالمین
وحدت نیوز(اسلام آباد)صوبائی رہنما مجلس وحدت مسلمین و معاون خصوصی وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان برادرمحمد الیاس صدیقی کی پھوپھی جان قضائے الہیٰ سے جہاں فانی کی جانب کوچ کرگئیں۔
مرحومہ کے انتقال پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی وصوبائی قائدین سمیت اراکین اسمبلی نے دلی افسوس اور رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور مرحومہ کی مغفرت کی دعا کی ہے ۔
چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس ، وائس چیئرمین علامہ احمد اقبال رضوی، جنرل سیکریٹری ناصرشیرازی، سیکریٹری سیاسیات اسدعباس نقوی ، صوبائی صدر آغا علی رضوی، وزیر زراعت کاظم میثم، ممبر جی بی کونسل شیخ احمد نوری، پارلیمانی سیکریٹری شیخ اکبر رجائی ،پارلیمانی سیکریٹری برائے حقوق نسواں کنیز فاطمہ و دیگر نے کہا کہ تکلیف کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
رہنماؤں نے کہاکہ خداوند متعال مرحومہ کی مغفرت فرمائے ، انہیں جوار جناب شہزادی کونینؑ میں محشور فرمائے اور تمام پسماندگان کو اپنی بارگاہ سے صابرین کا اجر عظیم عنایت فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(سجاول) سابق ڈپٹی سیکریٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین ضلع سجاول سید نواز علی شاھ داتاری شدید علالت کے سبب گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ کر خالق حقیقی سے جاملے۔انہیں ان کے آبائی گاؤں درگاہ پیر پٹھہ میں سپرد لحد کردیا گیا۔
مرحوم سید نواز علی شاھ داتاری کے وفات پر ایم ڈبلیوایم کے چیئرمین علامہ راجہ ناصرعباس جعفری، صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی و دیگر قائدین نے دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
قائدین ِ وحدت نے اپنے تعزیتی پیغام میں مرحوم کی مغفرت کی دعاکرتے ہوئےکہا کہ رب کریم انہیں جوار آئمہ معصومینؑ میں محشور فرمائے اور ان کے تمام پسماندگان کو صبر جمیل عنایت فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(اسلام آباد)وحدت یوتھ پاکستان کے زیر اہتمام دو روزہ محبانِ وطن اجلاس جنرل یوتھ کونسل جامعہ الصادق جی سکس ٹو اسلام آباد میں جاری، جس میں ملک بھر سے وحدت یوتھ کے جوانوں کی بھرپور شرکت، پہلی نشست کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت علی ریاض اور منقبت و نعت خوانی کی سعادت احسان علی، سید غیور شمسی و زہیر عبّاس نے حاصل کی۔
پہلی نشست سے خطاب کرتے ہوئے رکن شوریٰ عالی علامہ ڈاکٹر محمد یونس حیدری نے کہا کہ جوان کسی بھی قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، جوانوں کی بدولت کوئی بھی معاشرہ ترقی کی راہ پر گامزن ہو کر کامیابی کے مراحل طے کرتا ہے۔
محبان وطن اجلاس کی دوسری نشست سے خطاب کرتے ہوئے مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی نے کہا کہ ایک باکردار اور پاکیزہ سیرت جوان مذہب و ملت کے لیے سعادت و کامرانی کا باعث ہے اور ہماری جوان نسل کو چاہیے کہ وہ اپنی اخلاقی و روحانی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دین اسلام کی خدمت میں مصروف عمل رہیں۔
جنرل یوتھ کونسل کے اجلاس سے ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا کہ جوان ہمارے ملک وملت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، قدرتی و انسانی وسائل میں سب سے قیمتی ترین سرمایہ جوان ہیں، کوئی بھی معاشرہ جوانوں کی صلاحیتوں کے مرہون منت ترقی کی منازل طے کرتا ہے، وقت کے تقاضوں کے مطابق ہمارے جوانوں کا جدید علم و فنون سے آراستہ ہو کر ملک کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کرنا ناگزیر ہے۔
محبان وطن اجلاس میں وحدت یوتھ کے اغراض و مقاصد کے عنوان پر ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرار حسین علوی نے مدلل انداز میں روشنی ڈالی دیگر مقررین میں سوشل میڈیا ایکسپرٹ سید عظیم سبزواری نے سوشل میڈیا کے اہداف پر لیکچر دیا، سید سجاد نقوی نے پروگرام کے اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔ کل 11 جون بروز اتوار اجلاس کے دوسرے دن مجلس یوتھ ونگ کے نئے مرکزی صدرکا انتخاب بھی عمل میں لایا جائے گا۔
وحدت نیوز(لاہور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس علامہ سید علی اکبرکاظمی کی زیرصدارت منعقد ہوا ۔ صوبائی کابینہ کو صوبائی شعبوں کےپروگرامات پر بریفنگ دی گئی ۔ صوبائی کابینہ نے صوبائی کابینہ اجلاس میں صوبائی شوری کے اجلاس کی باقاعدہ منظوی دی اور اضلاع کو مختلف شعبوں کے پروگرامز دیئے جانے کی بھی منظوری دی ۔ صوبائی شوریٰ صوبہ پنجاب کا اجلاس 10 / 11 جون کو لاہور سیکریٹریٹ مجلس وحدت مسلمین پاکستان شادمان لاہور میں منعقد ہو رہا ہے ۔ صوبائی کابینہ میں کئی ایک فیصلہ جات بھی کیے گئے ہیں ۔اس اجلاس میں مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری جناب سلیم صدیقی نے خصوصی طور پر شرکت فرمائی ۔ صوبائی کابینہ کا اجلاس 3 گھنٹے جاری رہا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے رواں مالی سال کے بجٹ کے متعلق میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے معیشت کی بحالی اس وقت تک ممکن نہیں جب تک الیکشن نہ کروائے جائیں، سیاسی استحکام ہی معاشی استحکام کی ضمانت ہے، اعداد و شمار کے گورکھ دھندے پر مبنی غریب کش بجٹ کو مسترد کرتے ہیں، بجٹ میں غریب عوام کے لیے کوئی ریلیف نہیں رکھا گیا، بنیادی ضروریات کی اشیاء پر ٹیکسز میں اضافہ مہنگائی کا طوفان لائے گا، آٹا، چینی، گھی، دودھ اور دیگر کھانے پینے کی عام اشیاء میں سے کسی پر سبسڈی نہ دینا دیہاڑی دار طبقے کے ساتھ سراسر زیادتی ہے۔ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کا خون چوسا جائے گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ ایک شعبے میں لولی پاپ دے کر کئی شعبوں میں بے تحاشہ ٹیکسز بڑھا کر ملک کو مزید مسائل میں دھکیل دیا ہے، عوام پہلے ہی ایک سال سے مہنگائی کی چکی میں پس رہے تھے، پیٹرولیم مصنوعات کی لیوی شرح پر اضافہ ہر شئے کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنے گا، حکمران ٹولے نے اپنی شاہ خرچیوں میں کمی لانے کی بجائے، رات آٹھ بجے مارکیٹس کو بند کرنے کا انتہائی عقل سے عاری فیصلہ کیا ہے، اس بجٹ میں کوشش کی گئی ہے کہ عوام کو ریلیف دینے کی بجائے آئی ایم ایف کو سہولت دی جائے، مینوفیکچرنگ، تجارت، زراعت اور صنعت جیسے اہم پیداواری شعبوں کی تنزلی پر قابو پانے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا گیا۔ صرف اعلان کرنا مسئلے کا حل نہیں، مزدور کی کم سے کم تنخواہ کی ادائیگی کو یقینی نہیں بنایا جاتا۔