The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے اپنے ایک تعزیتی پیغام میں کہا ہے کہ عالم ربانی، پدر روحانی, مربی و راہنماء, شیخ الجامعہ عظیم مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی قدس سرہ کے انتقال پر ملال پر انکے خانوادہ گرامی، شاگردوں سمیت تمام چاہنے والوں کی خدمت میں تعزیت و تسلیت پیش کرتا ہوں، آج میں اپنے شفیق ومہربان استاد سے محروم ہو گیا ہوں۔محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر ملال پر دل بہت رنجیدہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بزرگ عالم دین مفسر قرآن،استاد العلماء شیخ محسن علی نجفی اعلی اللہ مقامہ کا انتقال پوری قوم کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔آپ اتحاد ِ امت کے عظیم داعی اور شاندار علمی شخصیت تھے۔تفسیر کوثر آپ کی بہترین علمی کاوش اور جامعۃ الکوثر آپ کا وہ مایہ ناز دینی ادارہ ہے جس نے تعلیمات ِاہلبیت اطہار علیہم السلام کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔ ملک کے تمام مذہبی حلقوں میں بزرگ عالم ِ دین کو غیر معمولی مقام حاصل تھا۔ان کے انتقال سے قوم ایک درد رکھنے والی عظیم علمی و با بصیرت شخصیت سے محروم ہو گئی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ خداوند متعال صدقہ چہاردہ معصومین علیہم السلام مرحوم کے درجات بلند فرمائے ۔آپ کی ملت کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انجام دی گئیں گراں قدر خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، آپ ملت جعفریہ پاکستان کا قیمتی سرمایہ تھے، آپ کی وفات سے جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ برسوں تک پر نہ ہو سکے گا۔ مفسر قرآن علامہ شیخ محسن علی نجفی کے درجات کی بلندی اور سوگواران کے صبر کے لیے دعا گوہوں۔
وحدت نیوز(لندن) ملت اسلامیہ کے جید عالم دین مفسر قرآن علامہ محسن علی نجفی کی رحلت سے آج ملت جعفریہ ایک عظیم مدیر ، مدبر اور شفیق استاد سے مرحوم ہوگئی ہے۔اللہ تعالی بزرگوار حجت الاسلام والمسلمین علامہ شیخ محسن علی نجفی کو اعلی علیین میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے خانوادہ محترم کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس ناگہانی وفات پر ھم مرحوم کےخانوادہ اور پاکستان کے تمام علمائے کرام کو تعزیت پیش کرتے ہیں۔ یقینا ملت تشیع پاکستان آج ایک عظیم عالم باعمل سے محروم ھو گئی ھے جو کہ ملت کے لئے عظیم نقصان ھے ۔ اللہ پاک بحق محمد وال محمد بزرگوار کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے۔ آمین
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاؤن کے نائب صدر سید ضیاء اور صوبائی صدر عزاداری ونگ محمد رضا صراف کی سربراہی میں وفد نے ہزارہ ٹاون کے رہائشیوں کے ساتھ سوئی سدرن کمپنی کوئٹہ جاکر حکام بالا سے ملاقات کی۔
آغا ضیاء اور محمد رضا نے سوئی سدرن کمپنی کے افسران کو گیس پریشر کی کمی کےحوالے سے آگاہ کیا۔افسران نے یقین دہانی کرائی کہ جلد ہی ہزارہ ٹاون میں گیس پریشر کی کمی کو حل کرئینگے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پشاور پارہ چنار روڈ پر مسلسل دہشتگردی کے واقعات کے خلاف نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے اہلیان کرم پاراچنارکے شیعہ سنی عمائدین وشہریوں کا مشترکہ احتجاجی مظاہرہ اس موقع پر بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔مظاہرین نے بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جس پر پاراچنار صدہ بائی پاس پر مسافر گاڑیوں پر حملوں کے خلاف نعرے درج تھے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر شبیر صاحب نے کہا کہ پچھلے کئی سال سے پاراچنار کے حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔ اور اپر کرم کے مسافروں کو گاڑی سے اتار کر یا گاڑیوں میں بیٹھے مظاہرین پر فائرنگ کرکے قتل کیا جا رہا ہے . ہر چند ماہ بعد علاقے کی صورتحال کشیدہ ہو جاتی ہے ۔ریٹائرڈ آئی جی ارشاد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسافروں کی حفاظت کرنا سیکورٹی اداروں کی ذمہ داری ہے قانوں نافذ کرنے والے ادارے اس حوالے سے ناکام نظر آتے ہیں ۔ اگر سیکورٹی ادارے علاقے میں رٹ قائم کرنے میں ناکام ہے تو ہمیں صاف بتا دیں۔
مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی صدر علامہ جہانزیب جعفری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کرم مسلسل دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال بنا ہوا ہے۔ ریاست نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں اوردہشگرد عناصر کو کھلی آزادی دے دی گئی ہے کہ وہ بے گناہ افراد کا خون بہائیں اور با آسانی نکل جائیں ۔ کل کے واقعہ میں شہید ہونے والی خاتون ڈاکٹر رقیہ قوم کا سرمایہ تھیں۔ مگر دہشتگردوں نے عورتوں کا بھی لحاظ نہیں رکھا۔ انہیں بھی شہید کردیا۔ دہشگرد عناصر کو نا ہی قانون کا خوف ہے نہ ہی علاقے کی روایات کا پاس ہے ہم قانون نافذ کرنے والے اداروں سے یہ کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کریں اور علاقے میں اپنی رٹ قائم کریں ۔ ایسا نا ہو کہ یہ احتجاج ملک بھر میں شروع ہو جائے۔احتجاجی مظاہرے سے سوشل اویئرنس کے صدر اسحاق خان نے بھی خطاب کیا۔جنہوں نے ضلع کرم میں مسلسل جاری دہشتگردی کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔
وحدت نیوز(پشاور) کرم میں صدہ بائی پاس پر لگائے گھات حملہ آوروں نے فورسز اور نہتے مسافروں کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، ایک مرتبہ پھر اس وحشیانہ حملے نے پوری پاکستان کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ میڈیا سیل سے جاری ہونے والے ایک مذمتی بیان میں صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ ضلع کرم کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں اور ہم ان کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشتگردوں کا ضلع کرم میں شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت اور تہذیبی اصولوں اور قوانین کی خلاف ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ گذشتہ کئی مہینوں سے پاراچنار کے مختلف علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں، ضلعی انتظامیہ اور ریاستی ادراے سازشی عناصر کی سرکوبی میں مکمل طور پر ناکام ہیں یاپھر دہشتگردوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔
وحدت نیوز(شکارپور) وارثان شہداء کمیٹی کے چیئرمین اور مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے نماز جمعہ کے المناک سانحے کے قاتل دہشتگردوں کو پھانسی دینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہداء کے ورثاء حکومت اور ریاستی اداروں سے آج بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وارثان شہداء کمیٹی شکار پور کے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں شہداء سانحہ نماز جمعہ کی نویں برسی کے موقع پر عظمت شہداء کانفرنس، مجلس عزاء، ریلی اور قرآن خوانی کا انعقاد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ شہداء ہمارے محسن ہیں۔ ان کی فکر اور یاد کو زندہ رکھیں گے۔ جو قومیں اپنے محسنوں کو بھلا دیں، وہ کبھی سرافراز نہیں ہو سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے شکار پور کی نویں برسی کے اجتماع سے قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری، آئی ایس او اور اصغریہ آرگنائزیشن پاکستان کے مرکزی صدور کے علاوہ ممتاز علماء کرام و ذاکرین عظام خطاب کریں گے۔ شہداء کی یاد میں ڈکھن، لکھی غلام شاہ، خانپور سے پیدل قافلے شہداء کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہدائے نماز جمعہ نے اللہ کے گھر مسجد میں نماز اور حالت سجدہ میں شہادت پا کر حضرت امیر المومنین مولا علی علیہ السلام کی سنت ادا کی۔
انہوں نے کہا کہ شہداء کے ورثاء حکومت اور ریاستی اداروں سے آج بھی انصاف کا مطالبہ کرتے ہیں۔ دہشت گردی کے المناک سانحے میں ملوث قاتل دہشت گردوں کو پھانسی دی جائے۔ انہوں نے اس کیس کے وکیل اور گواہوں سے سیکیورٹی کلوز کرنے پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سندھ اور شکار پور کی ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے ان کیسز کی پیروی کرنے والے وکیل گواہ اور ورثاء کی سیکیورٹی واپس کی جائے۔ اجلاس میں وارثان شہداء قمر الدین شیخ، سید میر حسن شاہ، سید بشارت حسین شاہ، سکندر علی دل، زاہد حسین، ایم ڈبلیو ایم کے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار، فدا عباس لاڑک اور دیگر شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے نائب صدر اور امیدوار برائے صوبائی اسمبلی پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی نے کہا ہے کہ نوجوانوں کو بہتر تعلیم اور علاقہ مکینوں کو صحت کے بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لئے کوششیں کریں گے۔ معاشرے کی ترقی کے لئے زندگی کے تمام شعبوں میں بہتری کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ کے علاقہ گلستان ٹاؤن میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے رہنماء علامہ ولایت حسین جعفری، ارباب لیاقت علی ہزارہ، حاجی غلام حسین اخلاقی اور دیگر بھی انکے ہمراہ تھے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ علی حسنین حسینی نے کہا کہ الیکشن میں کامیابی کی صورت میں کوئٹہ سے دیگر شہریوں میں تعلیم حاصل کرنے کیلئے جانے والے خواہران کے لئے پاکستان کے مختلف شہروں میں ہاسٹل اور دیگر سہولیات کا اہتمام کرنا چاہتے ہیں۔ تاکہ خواہران تعلیم کے لئے جہاں جائیں، انکے لئے سہولیات میسر ہوں۔ انہوں نے صحت کے شعبے کی بہتری کیلئے بھی کام کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ حلقہ پی بی 42 کے ہسپتالوں میں شعبہ حادثات کو فعال کریں گے اور ضروری سہولیات فراہم کیا جائے گا تاکہ ایمرجنسی کی صورت میں حلقے کے عوام کو آسانیاں میسر ہوں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ایم ڈبلیو ایم نے پاکستان کے مختلف شہروں میں زندگی کے ہر شعبہ میں کام کیا ہے۔ کوئٹہ میں بھی تعلیم، کھیل، صحت اور روزگار سمیت زندگی کے ہر شعبے میں ترقی پر توجہ دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری اور امیدوار برائے قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کوئٹہ کے علاقہ گلستان ٹاؤن میں انتخابات کے حوالے سے منعقدہ کارنر میٹنگ کے موقع پر شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم کے دیگر رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔ علامہ ولایت حسین جعفری نے اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد اور کارکردگی پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہماری جماعت نے پاکستان کے مختلف شہروں میں زندگی کے ہر شعبے میں کام کیا ہے۔ مرد حضرات کے ساتھ ساتھ خواتین کی بھی ہر شعبے میں مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ میں بھی تعلیمی میدان میں طلباء و طالبات کے لئے روزانہ کی بنیاد پر کام کیا جائے گا اور نوجوانوں کو مختلف ذرائع سے روزگار کے مواقع فراہم کریں گے۔
شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے قومی اسمبلی کے امیدوار ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ اس سے قبل ہمارے حلقے سے جو اراکین اسمبلی آئیں، انہوں نے صرف سڑکوں پر توجہ دی ہے، جبکہ ہمارا فوکس طلباء و طالبات کی تعلیم اور کھیل کے فروغ، غربت کے خاتمے کیلئے روزگار پر کام، جبکہ زندگی کے ہر شعبہ میں عوام کو سہولیات فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے حوالے سے ہماری کوشش رہے گی کہ عوام کو مفت صحت کی سہولیات میسر ہوں۔
وحدت نیوز(شکارپور) الیکشن کمپئن پر مشاورت کے سلسلے میں مجلس وحدت مسلمین ضلع شکار پور کا مشاورتی اجلاس وحدت ہاؤس شکار پور میں ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ بلاتفریق رنگ و نسل اور مذہب انسانیت کی خدمت کا عزم، حب الوطنی، انقلابی افکار اور ملک و قوم کی تقدیر بدلنے کا عزم مصمم لے کر مجلس وحدت مسلمین کے امیدوار انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
کمترین وسائل کے باوجود ہم عزم و ہمت کے ساتھ مخالفین کا مقابلہ کریں گے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ جنہوں نے پانچ سال قومی دولت کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا، وہ دولت کے زور پر ایک مرتبہ پھر عوام پر مسلط ہونا چاہتے ہیں۔ اجلاس میں ایم ڈبلیو ایم امیدواروں کی الیکشن کمپئن کے لئے سوشل میڈیا ٹیم تشکیل دی گئی، جبکہ حلقہ این اے 193 اور پی ایس 7 شکار پور کے دورہ جات کا شیڈول مرتب کیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ ہفتے ورکز کنونشن منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس میں صوبائی سیکرٹری روابط فدا عباس، اراکین ضلعی کابینہ کے علاؤہ چاروں تحصیلوں کے ذمہ داران شریک ہوئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)کوئٹہ الیکشن ٹربیونل نے سید عباس آغا کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے د ی ۔عدالت عالیہ میں الیکشن ٹریبونل نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے حلقہ پی بی 40 سید عباس آغا کی اپیل پر سماعت کی۔
الیکشن ٹریبونل نے سید عباس آغا کے کاغذات کو مکمل اور درست قرار دیتے ہوئے انہیں الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے دی۔ سید عباس آغا مجلس وحدت مسلمین کے انتخابی نشان خیمہ کے ساتھ الیکشن لڑیں گے۔