The Latest

وحدت نیوز(جھنگ) ضلعی صدر ضلع جھنگ جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید روح اللہ شاہ کاظمی کی زیر صدارت ضلعی شوری ضلع جھنگ کا اجلاس ، علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب کی اپنے وفد کے ہمراہ اجلاس میں خصوصی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق جھنگ ، قائم بھروانہ مدرسہ شمس العلوم میں ضلعی شوری کا اجلاس منعقد ہواجس میں 27یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے یونٹ کی کارکردگی رپورت پیش کیں ۔ یونٹس کی کارکردگی رپورٹس اچھی اور حوصلہ افزاء تھیں ۔ صوبائی صدر اور صوبائی کابینہ کے معزز اراکین نے بھی یونٹس کی کارکردگی کوبہت سراہا ۔ شورکوٹ تحصیل کی کارکردگی باقی یونٹس کی نسبت بہتر رہی ۔

صوبائی صدر نے بڑا جامع اور مدلل خطاب کیا جسے یونٹس کے شرکاء نے بہت سراہا ۔ صوبائی صدر نے تنظیم سازی کے 9 نکاتی چارٹ اور 4 ماہی پروگرام پر تمام یونٹس نمائندوں کو تاکید کی اور یونٹس کے نمائندوں کو بطور ٹاسک بتایا کہ ان شاءاللہ اگلے اجلاس پر جس یونس نے تنظیم  سازی کے چارٹ اور شعبہ جاتی پروگرام کے اجراء کو اپنی ترجیحات میں رکھا اور اچھی کارکردگی دکھائی اسے قیمتی انعام دیا جائے گا ۔

 اجلاس میں شریک نمائندگان نے صوبائی صدر سے گزارش کی ماہ رمضان سے پہلے پہلے ایک خالص تنظیمی ،تربیتی اور تعلیمی ورکشاپ کا اہتمام کرے ہم سب حاضر ہونگے ۔جس کو صوبائی صدر نے بہت سراہا اور کہا کہ برادر نجیب الحسن نقوی اور ظہیر کربلائی اس ورکشاپ کے انعقاد کے لئے پرسو کرین گے ۔ان شاءاللہ خود ضلعی صدر ضلع جھنگ اور باقی شرکاء اجلاس نے بھی اس ورکشاپ کے انعقاد میں کافی دلچسپی ظاہر کی ۔ اجلاس کے آخر میں برادر نجیب الحسن نقوی نے شرکاء اجلاس سے مختلف تنظیمی امور پر بریفنگ دی ،شعبہ جاتی پروگرام کے اجراء پر شرکاء کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔

 اجلاس کے آخر میں تمام مہمانوں کے لئے ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔صوبائی صدر مجلسِ وحدت مسلمین پنجاب نے اپنے وفد کے ہمراہ علامہ سید اظہر کاظمی مرحوم کی مزار پرحاضری دی اور فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کی بلندی درجات کے لئے دعا کرائی کی گئی، اجلاس کے شروع میں مفسر قرآن آیت اللہ علامہ شیخ محسن علی نجفی مرحوم کے لئے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی ۔

وحدت نیوز (فیصل آباد) جناب حجتہ الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ ، تنظیمی وزٹ پر فیصل آباد ڈویژن کے اگلے مرحلہ میں ٹوبہ ٹیک سنگھ پہنچے جہاں انہوں نے ضلعی شوری کے اجلاس میں شرکت کی اور ضلعی کابینہ سے میٹنگ بھی کی ۔ ضلعی صدر جناب نجف خان سیال نے ہمت کی اور اپنی کابینہ کے تعاون ضلعی شوری کا کامیاب اجلاس منعقد کرایا ۔

ضلعی صدر اور ضلعی جنرل سیکرٹری جناب برادر زاہد حسین مھدوی کی مشترکہ کاوشوں سے 13 جنوری 2024 بروز ہفتہ 2 بجے سہ پہر مرکزی امام بارگاہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تنظیمی اجلاس شروع ہوا۔ اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاؤہ ، تحصیل ، اوریونٹس کے نمائندوں نے بھرپور شرکت کی ۔

تمام یونٹس نے اپنے اپنے علاقے اور حلقے کی رپورٹس پیش کیں جن کو صوبائی صدر یونٹس کی کارکردگی کو سراہا ۔ ضلعی شوری کے اجلاس کے بعد علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پنجاب نے اجلاس میں شریک لوگوں سے خطاب کیا ۔جسے شرکاء نے بہت سراہا ۔

علامہ صاحب نے شعبہ جاتی پروگرام تفصیل سے ڈسکس کیا اور آئندہ اجلاس تک ٹاسک دیا کہ شعبہ تنظیم سازی کے چارٹ پر مقابلہ ہوگا ۔ جو بھی تنظیم سازی کے 9 نکاتی پروگرام کو دستور کے مطابق اجراء کرے گا اسے قیمتی انعام سے نوازا جائے گا ۔

آخر میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صاحب نے شرکاء اجلاس سے حالات حاضرہ پر تفصیلی گفتگو کی اور الیکشن کے حوالے سے قبلہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا الیکشن کے حوالے سے خصوصی پیغام بھی مومنین تک پہنچایا ۔

وحدت نیوز(لاہور) ایم ڈبلیوایم وومن ونگ کے زیر اہتمام مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ محترمہ سیدہ معصومہ نقوی کی زیر صدارت سلمان فارسی آڈیٹوریم محمدی مسجد لاہور میں شاندار یوم مادر کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں لاہور کی تمام تحصیل صدور سمیت خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

کانفرنس سے جید علمائے کرام جناب مولانا حسن رضا ہمدانی رہنما ایم ڈبلیو ایم پنجاب  ، جناب مولانا حسن مہدی کاظمی پرنسپل جامعہ بعثت  اور  عالمہ محترمہ  سیدہ معصومہ نقوی مرکزی صدر ایم ڈبلیو ایم وومن ونگ نے خطاب کیا  ۔

تمام مقررین نے شان جناب سیدہ سلام اللہ علیھا کے ساتھ ساتھ ان کی سیرت و کردار پر بہترین انداز میں روشنی ڈالی اور  خاتون جنت کی پاکیزہ اور بے مثل شخصیت کو تمام خواتین کے لیے بہترین نمونہ عمل قرار دیا  مققرین نے حالات حاضرہ پر گفتگو کرتے ہوئے  حماسہ فلسطین  ، مظلومین کی حمایت و نصرت اور صیہونی طاقتوں کی شکست و رسوائی پر بھی بہترین تبصرہ پیش کیا ۔

 کانفرنس میں بچیوں نے صدائے انقلاب کے عنوان سے بہترین ٹیبلو پیش کیا کانفرنس کے اختتام پر جناب  شہزادی کونین ، خاتون جنت جناب سیدہ  فاطمۃ الزہراسلام اللہ علیھا کے مبارک نام کے احترام میں شرکاء میں موجود خواتین اور بچیوں میں جن کے نام فاطمہ یا زہرا تھے انہیں کتاب اور امام ضامن ھدیہ کیے گئے۔

وحدت نیوز(فیصل آباد)مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام فیصل آباد میں حمایت مظلومین وغزہ کانفرنس کا انعقاد ۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام کی شرکت۔ کانفرنس میں علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا مرکزی خطاب ۔

مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع فیصل آباد کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین وغزہ کانفرنس سوہا ہوٹل فیصل آباد میں منعقد کی گئی ۔ کانفرنس میں فیصل آباد شہر سے کافی تعداد میں لوگ شریک تھے ۔  اس کانفرنس میں ہر مکتب کی نمائندگی موجود تھی حتی کہ فیصل آباد چرچ کے پادری سلمان مسیح نے بھی شرکت کی ۔

کانفرنس میں مکتب اہل حدیث ،اہل سنت اور مکتب اہل بیت علیہم السلام سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام اور فیصل آباد کے آستانوں کے کئی پیر بھی اس عظیم الشان کانفرنس میں شریک تھے۔

کانفرنس کے میزبان جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید فضل عباس کاظمی ضلعی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان ضلع فیصل آباد اور ان ضلعی کابینہ کے معزز ممبران تھے جبکہ اس پوری کانفرنس کی سرپرستی فیصل آباد کی جانی پہچانی ہر دلعزیز شخصیت جناب ڈاکٹر افتخار حسین صوبائی صدر عزاداری کونسل صوبہ پنجاب فرما رہے تھے ۔

جناب حجت الاسلام و المسلمین جناب علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدتِ مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب اس کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی مدعو کیے گئے تھے۔ انہوں اس کانفرنس میں مرکزی خطاب کیا ۔

مقررین میں جناب غلام اکبر ساقی ،ڈاکٹر افتخار حسین ،علامہ سید فضل عباس کاظمی ،علامہ سید علی احمد مدنی ، علامہ ظہیر کربلائی ،برادر نجیب الحسن نقوی ودیگر کئی رہنما بھی شامل تھے ۔ مقررین نے فلسطین کی آزادی اور اہل غزہ کی حمایت کے متعلق خطابات کیے ۔

خطے سے امریکہ اور اسرائیل کے ناپاک وجود کے خاتمے کو ہی خطے کی امن وسلامتی کی ضمانت قرار دیا ۔تمام مقررین نے امریکہ اور برطانیہ کا ملکر یمن پر حملے کی بھرپور مذمت کی اور اہل یمن کی استقامت کو سراہا ۔

اس کانفرنس میں برادر مظہر عباس جعفری صوبائی سیکرٹری تنظیم سازی ، برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ، علامہ ظہیرکربلائی صوبائی آفس سیکریٹری نے صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی ہمراہی کی اور بطور مبصر اس کانفرنس میں شرکت کی ۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کانفرنس کے لئے پرتکلف ضیافت کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

کانفرنس کی کوریج کے لئے لوکل صحافی حضرات بھی اس کانفرنس میں موجود تھے ۔ کانفرنس کے آخر میں صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب سے کانفرنس کے انعقاداوراس کے مقاصد کے حصول حوالے انٹرویوز کیے گئے ۔

وحدت نیوز (کوئٹہ) عام انتخابات کے سلسلے میں حاجی شیر آغا نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی جعفر علی جعفری ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس آغا سمیت ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاون کے کابینہ کو اپنے گھر میں دعوت دی ۔

اس موقع پر نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس آغا نے حاجی شیر آغا کے عمائدین کیساتھ ملاقات کیں۔ جس میں حاجی سید رسول آغا، حاجی اسد اللہ، غلام محمد، حاجی غلام سرور، سید نصیر آغا اور دیگر معززین موجود تھے۔

ملاقات میں حاجی شیر آغا کے تمام برادران کی جانب سے قومی اور صوبائی اسمبلی کے نشستوں پر مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں پر اعتماد کرتے ہوئے اپنے بھرپور حمایت کا اعلان کیا اور 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) کرمان بم دھماکوں میں 100 سے زائد شہداء کی تعزیت پیش کرنے کے لئے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے پاکستان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سے ملاقات کی، وفد کی قیادت مرکزی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان سید ناصر عباس شیرازی کر رہے تھے۔

وفد میں مجلس علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر علامہ سید حسنین عباس گردیزی، مجلس علمائے مکتب اہلبیت کے جنرل سیکرٹری علامہ اصغر عسکری اور مرکزی آفس مسئول ارشاد حسین بنگش بھی شامل تھے۔اس موقع پر وفد نے اندوہناک سانحہ پر افسوس کرتے ہو کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم اپنے ایرانی بھائیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس مشکل وقت میں انکے ساتھ کھڑے ہیں۔ چونکہ فلسطین کا مسئلہ امت مسلمہ کا مسئلہ ہے ایران کو فلسطین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی ہے اور فلسطینی کاز کی حمایت کی پاداش میں معصوم شہریوں کا خون بہایا گیا ہے، انشاءاللہ مظلوم فلسطینی فاتح ٹھہریں گے اور ان کی جیت اسرائیل کی نابودی اور انکے اتحادیوں کی بدترین شکست پر منتج ہو گی، عالم اسلام کے مفادات کے لئے اسلام دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی۔اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم نے وفد کا شکریہ ادا کیا۔



وحدت نیوز(سکردو)کواردو قمراہ روڈ کی میٹلنگ کے منصوبے کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی کاظم میثم نے کہا کہ کواردو قمراہ روڈ کی میٹلنگ کا منصوبہ دیرینہ عوامی مطالبہ تھا۔ اس پروجیکٹ سے کواردو قمراہ کے عوام کو سفری سہولت فراہم ہوگی۔ منصوبے میں تاخیر مقدمات کی وجہ سے ہوئی۔ اس پروجیکٹ کے حوالے سے کواردو قمراہ ایکشن کمیٹی کے جوانوں کا کردار رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کواردو میں چھ کروڑ کا گرلز ہائی سکول کا بھی ٹینڈر ہوچکا ہے جس پر جلد ہی کام کا آغاز ہوگا۔ قمراہ میں بلک ڈپو کے علاوہ دونوں جگہوں کے پینے کے پانی کی صاف فراہمی کی سکیموں پر کام شروع ہوچکا ہے۔

انہوں نے کہا کواردو قمراہ پل کی فزیبلٹی پر کام شروع ہوچکا ہے اس سکیم کی منظوری کے لیے بھی کوششیں جاری ہیں۔ ہماری حکومت میں پیجو روڈ میں کواردو قمراہ برج اور کچورا سے شگر تک کے روڈ کی سکیم بھی شامل تھی لیکن رجیم چینج کے بعد تاحال پی ڈی ایم نے پی ایس ڈی پی بلتستان سے اب تک ایک سکیم بھی شامل ہونے نہیں دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اصولی سیاست اور عوامی خدمت عبادت سمجھ کر کرتے رہیں گے۔ مجھے اپنے حلقے کے عوام اور اپنی قیادت پر فخر ہے جن کی پشت پناہی اور حوصلے سے ہم جدوجہد کرتے ہیں۔ عوامی حقوق کی جدوجہد کے لیے ہم آخری حد تک جائیں گے۔ مجموعی طور پر سسٹم کے ریفامز کے لیے مزید جدوجہد کرنی ہوگی۔

 کاظم میثم نے کہا کہ ہم شغرتھنگ پاور پروجیکٹ ہو یا شغرتھنگ روڈ یا دوسو پچاس بیڈ ہسپتال یعنی مجموعی طور حلقہ دو میں تیس ارب کے قریب منصوبے سابق پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں لگے ہیں۔ 250 بیڈ ہسپتال بلتستان کی ستر سالہ تاریخ بہت بڑا کارنامہ تھا جو عمران خان اور محترمہ یاسمین راشد کی خصوصی دلچسپی کا نتیجہ ہے اسوقت وہ دونوں اڈیالہ جیل میں ہے۔ 250 بیڈ ہسپتال کے لیے زمین دینے پر ہم اہلیان شگری کلان اور کتپناہ کے بھی شکرگزار ہیں۔ میرے حلقے کے عوام کی قربانیاں، شعور اور اتحاد پر مجھے فخر ہے۔ انہوں نے بہترین پروگرام کے انعقاد پر کواردو قمراہ کے عمائدین سرکرگان اور جوانوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

وحدت نیوز(راولپنڈی) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صدر جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اپنے وفد کے ہمراہ راولپنڈی کے معروف دیندار عزادار بانیان مجالس اور کاروباری حضرات المعروف علوی برادران کی رہائشگاہ پہنچے جہاں انہوں نے جناب حجت الاسلام علامہ فخر علوی ،علامہ ملازم علوی کی والدہ مرحومہ کے انتقال پر علوی برادران سے تعزیت کی اور مرحومہ کی بلندی درجات کی دعا کی اور علوی برادران سے تعزیت کرتے ہوئے فاتحہ خوانی کی ۔

برادر نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب ،ضلع راولپنڈی کے ضلعی صدر جناب سید اعوان علی شاہ ،ضلعی سینئر نائب جناب ناصر عباس صاحب کے علاؤہ دیگر تنظیمی برادران بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) بلوچستان نیشنل پارٹی(BNP) کے نامزد اُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کوئٹہ جناب نعمت ہزارہ کی مجلس وحدت مسلمین ہزارہ ٹاون کے مرکزی دفتر میں آمد۔

معزز مہمان کو ایم ڈبلیو ایم کے نامزد اُمید برائے صوبائی اسمبلی حلقہ پی بی 40 کوئٹہ جناب سید عباس آغا و نامزاُمید وار برائے قومی اسمبلی این اے 262 کوئٹہ جناب جعفر علی جعفری نے خوش آمدید کہا ۔

اس موقع  پردونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان عام انتخابات 2024 کے حوالے سے گفتگو کی گئی اور علاقے میںالیکشن کے دوران بھائی چارے کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔

وحدت نیوز (اسلام آباد) مفسر قرآن کریم، بزرگ عالم دین اور استادالعلماء علامہ شیخ محسن علی نجفی رحمت اللہ علیہ کی تشیع جنازہ ادا کردی گئی، مرحوم ومغفور کو آہوں اور سسکیوں میں سپردلحد کردیا گیا، چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ سمیت ملک بھر سے جید علمائے کرام، اسلامی ممالک کے سفراءاور مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت ۔

تفصیلات کے مطابق مہتمم جامعتہ الکوثر وجامعہ اہل بیت،ؑ عالم ربانی استاد العلماءعلامہ شیخ محسن علی نجفی رحمت اللہ علیہ جو کہ گذشتہ روز داعی اجل کو لبیک کہہ گئےتھےان کی نماز جنازہ آج جامعتہ الکوثر اسلام آباد میں علامہ شیخ محمد حسن جعفری کی زیر اقتداءادا کردی گئی۔

نماز جنازہ میں چیئرمین ایم ڈبلیوایم علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ نے ایم ڈبلیوایم کےمرکزی وصوبائی قائدین وجامعہ الولایہ کے اساتیذکے وفد کے ہمراہ اپنے استاد ِ بزرگوار کے تشیع جنازہ میں خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پرعلامہ راجہ ناصرعباس جعفری اپنا زمانہ طالبعلمی اور مرحوم استاد بزرگوار کی شفقت ومحبت پر مبنی ایام کویاد کرتے ہوئے زاروقطار گریہ کرتے رہے ۔

علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے مرحوم ومغفور مفسر قرآن شیخ محسن علی نجفی کے فرزندان ارجمند علامہ شیخ انوار علی نجفی ، علامہ شیخ محمد اسحاق نجفی ، مرحوم کے رفیق خاص علامہ شیخ محمد حسن جعفری ودیگر احباب ورفقاءسے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

اس موقع پر سربراہ شیعہ علماءکونسل پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، علامہ حافظ ریاض حسین نجفی، علامہ محمد امین شہیدی، عراق کے سفیر حامد عباس لطفا، ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری مقدم سمیت ملک کے گوش وکنار سے علمائے کرام، اسلامی ممالک کے سفراءاور مذہبی، سیاسی وسماجی شخصیات و عوام کی ہزاروں کی تعداد شریک تھی۔

بعد ازاں علامہ شیخ محسن علی نجفی کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں آہوں اور سسکیوں میں جامعتہ الکوثر کے احاطے میں ہی سپرد خاک کردیا گیا۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree