The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری حفظہ اللہ و دیگر مرکزی و صوبائی قائدین نے نامور عالم دین اور اسکالر مولانا نقی ہاشمی اور سابق سیکریٹری جنرل ایم ڈبلیوایم کراچی ڈویژن ذکی ہاشمی کی والدہ محترمہ کے انتقال پر ملال پر دلی افسوس اور رنج کا اظہار کیا ہے ۔
اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ بردار عزیز نقی ہاشمی اور ذکی ہاشمی کی والدہ محترمہ کے انتقال کا سن کر دلی دکھ ہوا ہے، ماں وہ عظیم ہستی ہے جس کی بے لوث محبت کا کوئی ثانی نہیں، ماں کی دعائیں مضبوط حصار کی طرح ہماری حفاظت کرتی ہیں، ماں جیسے عظیم رشتے کا یوں جدا ہوجانا یقیناً ایک انتہائی کرب ناک صدمہ ہے تاہم حکم ربانی سے مفر بھی تو نہیں ، دکھ کی ان ساعتوں میں میری طرف سے تعزیت وتسلیت پیش خدمت ہے، دعا گو ہوں کہ رب کریم آپ کی والدہ محترمہ کو جوار معصومین ؑ میں جگہ عطا فرمائےاور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ اور صبر عطاہو۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اور ایران دو برادر ہمسایہ ممالک ہیں جن کا ماضی دوستی اور بھائی چارے کے لازوال رشتے سے عبارت ہے، دونوں برادر ممالک کے درمیان کسی بھی قسم کی کشیدگی یا تناؤ مشترکہ اور موقع پرست دشمنوں کے ناپاک عزائم کی تقویت کا باعث بنے گا، عالمی منصوبہ ساز طاقتیں اسلام دشمنی میں پیش پیش اور موقع کی تلاش میں ہیں، دشمن کی شاطرانہ چالیں صبر وتحمل، حکمت اور بصیرت سے مل کر ناکام بنانی ہوں گی، تمام تنازعات کا بہترین حل سیاسی و سفارتی سطح پر مذاکرات کے ذریعے نکالا جانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی دونوں برادر ممالک کا مشترکہ مسئلہ ہےجس سے نمٹنے کے لیے لاتعداد قربانیاں دی گئیں ہیں، اس طرح کے واقعات دونوں برادر ہمسایہ اسلامی ممالک کے دیرینہ اور تزویراتی تعلقات کو خراب کرنے کا باعث نہیں ہونے چاہیئے، اس وقت غزہ سنگین انسانی المیہ سے دوچار ہے، یہود و نصارٰی بے گناہ فلسطینیوں پر آگ و بارود کی بارش برسا رہے ہیں، مسلم امہ کی غیرت ایمانی کا تقاضا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ غزہ کے مسلمانوں پر مرکوز رکھیں، یہ وقت باہم الجھنے کا نہیں بلکہ مشترکہ دشمن کی چالوں کو سمجھنے اور انہیں ناکام بنانے کا ہے۔
وحدت نیوز (قم) حجتہ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی کی حرم مطہر حضرت فاطمہ معصومہ قم میں محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی ہونے والی مجلس ترحیم میں شرکت۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے مقدس شہر قم میں روضہ حضرت فاطمہ معصومہ قم میں مجمع جہانی اھل البیت وحرم مطہر وبتعاون دفتر رھبر معظم انقلاب اسلامی ومجمع تقریب بین المذاهب و جامعہ المصطفی پاکستانی احزاب و تشکلات وجوامع روحانیت کی طرف سے محسن ملت علامہ شیخ محسن علی نجفی کی مجلس ترحیم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سیکرٹری امور خارجہ و سربراہ مجلس علماء امامیہ پاکستان علامہ ڈاکٹر سید شفقت حسین شیرازی نے خصوصی شرکت کی۔
مجلس ترحیم سے سے مجمع جہانی اھل بیت علیہم السلام کے سیکرٹری جنرل ایت اللہ رمضانی اور جامعہ الکوثر اسلام آباد کے مدرس اور محسن ملت کے دیرینہ ساتھی علامہ شیخ شفاء نجفی نے خطاب کیا۔ حوزہ علمیہ اور جامعہ المصطفی مکاتب مراجع ودیگر دینی اداروں ومراکز و مدارس کے پاکستانی و ایرانی وعرب مسئولین کے علاوہ قم میں مقیم پاکستانی اساتذہ وطلاب و مومنین وزائرین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
وحدت نیوز(لاہور) لاہور بحریہ ٹاون حسین بلاک میں جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب کا جشن امام ہادی ؑ سے خطاب ۔
اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا حَبِیبَ اللهِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَا نُورَ الْاَنوَارِ اَلسَّلَامُ عَلَیْکَ یَازَیْنَ الْاَبرَارِ
آپ پر سلام ہو اے خدا کے حبیب! آپ پر سلام ہو اے روشنیوں کی روشنی! آپ پر سلام ہو اے نیکوں کی زینت!
دسویں امام حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی ولادت باسعادت کی مناسبت سے لاہور بحریہ ٹاون میں جشن میلاد امام ہادی علیہ السلام منایا گیا جس میں بحریہ ٹاون اور اطراف کی سوسائٹیز کے مومنین ومومنات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ اس جشن کا اہتمام امام بارگاہ جاگیر علی اکبر ؑ مسجد وامام بارگاہ کی ٹرسٹ نے کیا تھا ۔
جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی اس جشن میں بطور خطیب مدعو تھے ۔ علامہ صاحب نے جشن میلاد امام ہادی علیہ السلام سے بہترین خطاب فرمایا انہوں نے فرمایا امام ہادی علیہ السلام ے فرمان سے آغاز کیا :
قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): يَاْتى عَلماءُ شيعَتِنا الْقَوّامُونَ بِضُعَفاءِ مُحِبّينا وَ أہْلِ وِلايَتِنا يَوْمَ الْقِيامَةِ، وَالاْنْوارُ تَسْطَعُ مِنْ تيجانِہِمْ (بحار الانوار؛ ج۲، ص۶، ضمن ح۱۳)۔
امام علی النقی (علیہ السلام): "ہمارے شیعہ علماء جو ہمارے ناتوان محبین اور ہماری ولایت کا اقرار کرنے والوں کی سرپرستی کرتے ہیں بروز قیامت اس انداز میں وارد ہوں گے کہ ان کے سر کے تاج سے نور کی شعاعیں نکل رہی ہوں گی”۔علامہ صاحب نے حضرت امام علی نقی علیہ السلام کی سیرت بیان کرتے ہوئے کہا :
قَالَ الاِمَامُ عَلِّیِ النَقِیّ (عَلیَہِ السَّلَامُ): إنَّ لِشيعَتِنا بِوِلايَتِنا لَعِصْمَةٌ، لَوْ سَلَکُوا بِہا فى لُجَّةِ الْبِحارِ الْغامِرَةِ (بحار الانوار؛ ج۵۰، ص۲۱۵، ح۱، س۱۸)۔
امام علی النقی (علیہ السلام): "ہمارے شیعوں کیلئے ہماری ولایت پناہ گاہ ہے جسکے ذریعے وہ گہرے سمندروں کی موجوں پر بھی چل سکتے ہیں”۔
خاندان رسالتﷺ کی مظلومیت اظہر من الشمس ہے اور عجب ہے کہ امت محمدﷺ نے فرزندان محمدﷺکے ساتھ ایسا سلوک کیوں روا رکھا؛ یہاں تک کہ رسول اللہﷺکے بعد آپﷺ کی بیٹی سیدہ نساء العالمین شہید ہوئیں، آپﷺ کے بھائی اور جانشین امیرالمؤمنین شہید ہوئے، جوانان جنت کے دو سردار شہید ہوئے اور امام حسین علیہ السلام کی نسل سے آٹھ ائمہ شہید ہوئے اور آخری امام بحکم خدا پردۂ غیبت میں چلے گئے ورنہ امت والے ان کو بھی شہید کرنا چاہتے تھے، جبکہ اللہ تعالی کا ارشاد گرامی ہے:
"قُل لَّا أَسْأَلُكُمْ عَلَيْهِ أَجْراً إِلَّا الْمَوَدَّةَ فِي الْقُرْبَى؛
ترجمہ: [اے میرے رسول(ص)]! کہئے کہ میں تم سے اس [رسالت] پر کوئی معاوضہ نہیں مانگتا سوا [میرے] صاحبان قرابت [اور خاندان] کی محبت کے"۔اور رسول ﷺ نے فرمایا:
"إِنِّی تَارِكٌ فِیكُمُ الثَّقَلَیْنِ مَا إِنْ تَمَسَّكْتُمْ بِهِمَا لَنْ تَضِلُّوا كِتَابَ اللَّهِ وَ عِتْرَتِی أَهْلَ بَیْتِی وَ إِنَّهُمَا لَنْ یَفْتَرِقَا حَتَّى یَرِدَا عَلَیَّ الْحَوْضَ؛
ترجمہ: میں تمہارے درمیان دو عمدہ اور گرانبہا امانتیں چھوڑے جارہا ہوں؛ جب تک تم ان دو کا دامن تھامے رہوگے کبھی بھی گمراہی سے دوچار نہ ہوگے؛ کتاب اللہ، اور میری عترت اور میرا خاندان، اور بےشک یہ دونوں کھبی بھی ایک دوسرے سے جدا نہ ہونگے حتی کہ حوض کوثر کے کنارے مجھ پر وارد ہوجائیں"۔افسوس کا مقام ہے مظلوم ترین خاندان رسالت میں بعض ائمہ دوسروں سے بھی زیادہ مظلوم ہیں جن میں سے ایک امام علی النقی الہادی علیہ السلام ہیں جو حتی کہ اپنے پیروکاروں کے درمیان بھی مظلوم ہیں، شیعہ آپ(ع) کو اچھی طرح سے نہیں پہچانتے اور آپ(ع) کی کوئی حدیث انہیں شاید ہی معلوم ہو، اگر ان سے کہا جائے کہ امام ہادی علیہ السلام کی ایک حدیث سناؤ یا آپ(ع) کا کوئی معجزہ بیان کرو، تو حیرت زدہ ہوجاتے ہیں۔
جشن رات 9 بجے شروع اور 12 بجے اختتام پذیر ہوا ، جشن کے موقع پر ضیافت (نذرونیاز ) کا وسیع اہتمام کیا گیا تھا ۔
وحدت نیوز(لاہور) جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کی آنے والے الیکشن کی صورتحال پر اہم میٹنگ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی صوبائی کابینہ کا اجلاس صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا ۔جناب حجۃ الاسلام والمسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب نے صدارت کی ۔
میٹنگ میں جناب حاجی مشتاق حسین ورک نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب سید اقبال حسین شاہ نائب صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب،جناب سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکرٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، جناب آغا سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،جناب سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم اور ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری نے شرکت کی ۔ جناب آغا سید حسین زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات نے،8 فروری کو ہونے والے متوقع الیکشن کے بارے بریفننگ دی کچھ دنوں تک الیکشن سے متعلق تمام پارٹیوں کی ساری صورتحال واضح ہو جائے گی ۔
سنٹرل پنجاب سے پی پی- 36 سے سید منتظر نقوی /پی پی 172 سے سید فخر حسنین رضوی /پی پی 291سید اظہر عباس /پی پی 93 سے سید منتظر مھدی اور این اے 66 سے سیدمنتظر نقوی مجلس وحدت کے امیداوار ہونگے ۔ جبکہ پی پی 18 سے اسد عباس /پی پی186سے گلزار حسنین /این اے 92 سے سید ظہیر نقوی / این اے 185 سے غضنفر عباس پی ٹی آئی کے متفقہ امید وار ہونگے ۔
میٹنگ میں صوبائی صدر صاحب نے مرکز اور صوبے کی پالیسی کو وضاحت سے بیان کیا اورصوبائی کابینہ کے معزز اراکین کے سوالوں کے جوابات دیئے ۔ انہوں کہا کہ اس سلسلے میں مزیدکوشش اور آگاہی کی ضرورت ہے۔آغا سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیاست نے کہا کہ جس معزز ممبر کو جب بھی پنجاب کے الیکشن سے متعلق جاننےکی ضرورت ہو بندہ حاضر ہے ۔ میں بروز ہفتہ 20 جنوری کو صوبائی آفس لاہور میں مقامی عہدیداروں کی میٹنگ کال کررہا ہوں اور انہیں بھی الیکشن سے متعلق ضروری معلومات فراہم کروں گا ان شاءاللہ۔
وحدت نیوز(شکارپور)ابڑا قبیلے کے چیف سردار سابقہ ایم پی اے ہمت علی خان کماریو اس فانی دنیا سے رخصت ہوگئے،ہمت علی خان کماریو خاندانی طور پر سندھ بلوچستان کی پہچان تھی، سردار ہمت علی خان کماریو کے فیصلے سندھ بلوچستان میں مشہور ہیں،ہمت علی خان کماریو کی وفات پر لواحقین کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں۔
تفصیلات کے مطابق ابڑا قبیلے کے مشہور و معروف چیف سردار اور سابقہ ایم پی اے زوار ہمت علی خان کماریو کی اچانک وفات پر مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے نامزد امیدوار برائے قومی اسمبلی حلقہ این اے 193 علامہ مقصود علی ڈومکی نے اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ایک عظیم شخصیت کی وفات پر ایک تاریخ کا باب بند ہوگیا ہے سرادر ہمت علی خان کماریو کی وفات پر لواحقین ڈسٹرکٹ کونسل شکارپور کے چئیرمین ذوالفقار علی خان کماریو، ٹاؤن کامیٹی مدیجی کے چئیرمین نجف علی کماریو، اظہر حسین کماریو کی خدمت میں تعزیت و تسلیت عرض کرتا ہوں دعا ہے کہ اللہ رب العزت مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وحدت نیوز(پاراچنار) پاراچنار کے سیاسی دنگل سے بڑی خبر سامنے آگئی ہے ، ایم ڈ بلیوایم اور پی ٹی آئی کے درمیان سیاسی اتحاد کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایم ڈبلیوایم کی پوزیشن مضبوط ہوگئی، اصل مقابلہ ایم ڈبلیوایم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ہوگا۔
پاکستان تحریک انصاف نےصوبائی اسمبلی خیبرپختونخوا کی نشست PK 96 کرم پاراچنار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےنامزد امیدوار سید نجات حسین اورقومی اسمبلی کی نشستNA 37 کرم پاراچنار سے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کےنامزد امیدوار انجنئیرحمید حسین کی حمایت کا اعلان کر دیا ۔
پاکستان تحریک انصاف نے فیصلہ کیا ہے کہ ایم ڈبلیوایم کے ان دو نوں اُمیدواروں کے مقابلے میں اپنے کسی امیدوار کو ٹکٹ نہیں دیگی جبکہ پی ٹی آئی پاراچنار ان کی حمایت کرے گی۔
واضح رہے کہ گذشتہ برس ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں تحصیل پاراچنار سے ایم ڈبلیوایم کے نامزد ہر دل عزیز رہنما مولانا مزمل حسین فصیح بھاری اکثریت سے تحصیل میئر منتخب ہوئے تھے اور ریکارڈ ووٹ حاصل کیئے تھے۔
وحدت نیوز (اسلام آباد) پاکستان اور ایران کے درمیان سرحدی کشیدگی کے حوالےسے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا رسمی موقف سامنے آگیا ہے۔ مرکزی سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ میں ترجمان مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے کہا ہے کہ کسی خود مختار ریاست کی سرحدوں کا احترام ایک قانونی و اخلاقی تقاضہ ہے۔کسی بھی ملک کو اس بات کی قطعاََ اجازت نہیں دی جا سکتی کہ وہ پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرے یا کسی غیر معمولی واقعہ کو جواز بنا کر سرحدی خلاف ورزی کرے۔ ایران کی طرف سے پاکستان کے سرحدی علاقے پر حملے نے دو برادر اسلامی ممالک کے درمیان تناو ٔکی صورتحال پیدا کردی ھے جسکا فوری سفارتی حل نکالنا ضروری ھے ۔مشرق وسطی کی موجودہ صورتحال اور امت مسلمہ کو درپیش عالمی خطرات اس امر کا تقاضا کرتے ہیں کہ مسلم ممالک کسی عالمی سازش کا شکار ہونے سے بچیں اورباہمی معاملات میں عجلت پسندی کی بجائے حکمت و بصیرت کے دامن کو مضبوطی سے تھامے رکھیں۔
ترجمان ایم ڈبلیوایم نے مزید کہا ہے کہ ہمیں شاطر دشمن کا سامنا ہے جس نے جیش العدل، القاعدہ، تحریک طالبان پاکستان اور لشکر جھنگوی جیسے شدت پسند گروہوں کو اسلامی ممالک کے امن کو تباہ کرنے اور اپنے مقاصد کے مطابق استعمال کرنے کے لیے تشکیل دے رکھا ہے۔پاکستان اوراسلامی برادر ممالک کے درمیان دیرینہ و پائیدار تعلقات کو عالمی اسٹیبلشمنٹ کی کسی سازش کی نذر نہیں کیا جا سکتا۔دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی سرحدوں کے احترام کو ترجیح دیتے ہوئے ناخوشگوار معاملات کو سفارتی انداز میں حل کرنا ہوگا تاکہ جلتی پر تیل چھڑکنے والوں کی امیدیں خاک ہوں,پاکستان اور ایران کے مابین اختلافات اور تناؤ کے پیچھے امریکہ و اسرائیل کا سازشی ھاتھ ھے جو دونوں اسلامی ممالک کہ درمیان اختلافات کو ھوا دیکر مسئلہ فلسطین اور غزہ میں اپنی ناکامی کو چھپانا چاھتا ھے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل صدیر خان خٹک نے شرکت کی،اجلاس میں اراکین کونسل نے کہا کہ اس وقت پورے جی بی کے عوام ٹھٹھرتی سردی میں احتجاج کر رہے ہیں کونسل کے تمام ممبران گندم مسئلے اور دیگر عوامی مطالبات پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
کونسل اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فوری طور پر ایک سمری کونسل کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کو بھیجی جائے گی جس میں گندم کے کوٹے کو بڑھانے اور پرانی ریٹ کو برقرار رکھا جائے ساتھ ہی کونسل ممبران نے صحت کارڈ کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا چونکہ اس وقت گلگت بلتستان کے بہت سے مریض اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اور صحت کارڈ کے خاتمے کی وجہ سے پریشان ہے اس سلسلے میں جی بی کونسل کے ممبران نے سیکرٹری ہیلتھ کو اس معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ یمن تقریباً نو سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک یمن کو عالمی سامراج نے نشانہ بنا رکھا ہے۔ فلسطین میں غاصب اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے سامراجی قوتوں نے جب دیکھا کہ ہم کو شکست ہو رہی ہے تو ایک اور مسلمان ملک یمن پر جارحانہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن تقریباً 9 سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ اس وقت یمن اپنی سمندری حدود کی حفاظت کر رہا ہے جو کہ اس کا بنیادی حق ہے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امریکا اور غاصب اسرائیل یمن پر اس بنا پر حملے کر رہے ہیں کہ وہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت کیوں کر رہا ہے۔