The Latest
وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین قائمہ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل ایوب شاہ کی سربراہی میں گلگت بلتستان کونسل کا ایک ہنگامی اجلاس کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا جس میں رکن جی بی کونسل شیخ احمد علی نوری،سید شبیہ الحسنین،عبد الرحمٰن،حشمت اللہ اور جوائنٹ سیکرٹری جی بی کونسل صدیر خان خٹک نے شرکت کی،اجلاس میں اراکین کونسل نے کہا کہ اس وقت پورے جی بی کے عوام ٹھٹھرتی سردی میں احتجاج کر رہے ہیں کونسل کے تمام ممبران گندم مسئلے اور دیگر عوامی مطالبات پر عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور مطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
کونسل اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ فوری طور پر ایک سمری کونسل کی طرف سے وزیر اعظم پاکستان کو بھیجی جائے گی جس میں گندم کے کوٹے کو بڑھانے اور پرانی ریٹ کو برقرار رکھا جائے ساتھ ہی کونسل ممبران نے صحت کارڈ کے خاتمے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت کارڈ کو جلد بحال کرنے کا مطالبہ کیا چونکہ اس وقت گلگت بلتستان کے بہت سے مریض اسلام آباد سمیت پاکستان کے دیگر شہروں کے ہسپتال میں زیر علاج ہے اور صحت کارڈ کے خاتمے کی وجہ سے پریشان ہے اس سلسلے میں جی بی کونسل کے ممبران نے سیکرٹری ہیلتھ کو اس معاملے کو جلد حل کرنے کے لیے احکامات جاری کر دیئے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین بلوچستان کے صوبائی صدر علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا ہے کہ یمن تقریباً نو سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ملک یمن کو عالمی سامراج نے نشانہ بنا رکھا ہے۔ فلسطین میں غاصب اسرائیل اور اس کی حمایت کرنے والے سامراجی قوتوں نے جب دیکھا کہ ہم کو شکست ہو رہی ہے تو ایک اور مسلمان ملک یمن پر جارحانہ حملے شروع کر دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یمن تقریباً 9 سال تک امریکا، غاصب اسرائیل اور ہمسایہ ممالک کی جارحیت کا سامنا کرتا رہا ہے۔ اس وقت یمن اپنی سمندری حدود کی حفاظت کر رہا ہے جو کہ اس کا بنیادی حق ہے۔ علامہ سید ظفر عباس شمسی نے کہا کہ امریکا اور غاصب اسرائیل یمن پر اس بنا پر حملے کر رہے ہیں کہ وہ اپنی سمندری حدود کی حفاظت کیوں کر رہا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ سید باقر عباس زیدی کا کہنا ہے کہ اہل غزہ اور فلسطین نے طوفان اقصیٰ سے اسرائیل کے بتوں کو پاش پاش کیا، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جماعت اسلامی کراچی کے تحت شارع فیصل پر غزہ مارچ میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
علامہ باقر زیدی نے کہا کہ آج ہم کراچی کی شاہراہ فیصل پر انبیاء کی سرزمین کے تحفظ کیلئے جمع ہیں، اہل غزہ کی قربانیاں اور شہادتیں مسجد اقصیٰ کو آزاد کروائیں گی۔ اس موقع پر جے یو آئی یوتھ کراچی کے صدر ہاشم یوسف ابدالی نے غزہ ملین مارچ سے خطاب میں کہا کہ غزہ و فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کے سو دن مکمل ہوگئے ہیں، آج تک اسرائیل اہل غزہ اور فلسطینی مسلمانوں کو شکست نہیں دے سکا ہے۔
وحدت نیوز(کراچی) معروف عالم دین اور خطیب اور رہنماء مجلس وحدت مسلمین علامہ حسن ظفر نقوی نے کہا کہ فلسطینی کاز کی حمایت اور احتجاج کا سلسہ جاری رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ، برطانیہ اور اسرائیل یمن پر حملے بند کرے اور حوثی مجاہدین پر حملے کے سلسلے کو روکا جائے کیونکہ غزہ کے بعد اب امریکہ و اسرائیل اور بھارت گٹھ جوڑھ دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں کے خلاف کروائیوں میں مصروف ہیں، ہمارے حکمرانوں کو ہوش اور عقلمندی سے ناخن لینا ہونگے، بے حسی سے کام نہ لیا جائے کیونکہ غزہ پر حملوں کو اب 100 دن مکمل ہوگئے ہیں تاہم فلسطینی مجاہدین، حزب اللہ اور حوثی مجاہدین دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے اور پوری دنیا حماس کے ساتھ کھڑی ہے، اس موقع پر اسلامی مذاحمتی بلاک، حزب اللہ، جہاد اسلامی، انصار اللہ، حشدالشعبی کی جانب سے غزہ کے ساتھ یکجہتی اور امریکہ و اسرائیل مخالف کاروائیوں پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں، اس سلسلے میں رہبر معظم آیت اللہ سید علی خامنہ ای، آیت اللہ سید علی سیستانی، حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصر اللہ اور حوثی مجاہدین کے سربراہ عبدالمالک الحوثی کی کامیابیوں کیلئے دعاگو ہیں اور ان ہستیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے عملی اقدامات سے آج استکباری طاقتیں اپنے عزائم میں ناکام نظر آتی ہیں۔
وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی رہنماء اور امیدوار حلقہ پی بی 42 علامہ علی حسنین حسینی کی سربراہی میں ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے وفد نے الیکشن کے سلسلے میں سابق رکن قومی اسمبلی سید ناصر شاہ سے کوئٹہ میں ملاقات کی۔
اس موقع پر دونوں رہنماؤں نے ملک اور صوبے کی مجموعی صورتحال، باہمی دلچسپی کے امور اور مختلف معاشرتی و اجتماعی مسائل پر سیر حاصل گفتگو کی، جبکہ آئندہ انتخابات سے متعلق اہم سیاسی أمور پر خیالات کا تبادلہ بھی ہوا۔
اس موقع پر ایم ڈبلیو ایم بلوچستان کے نائب صدر علامہ ولایت حسین جعفری، ضلعی صدر و امیدوار قومی اسمبلی ارباب لیاقت علی ہزارہ اور ایم ڈبلیو ایم کے دیگر کارکن بھی انکے ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز(شکارپور)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی اور حلقہ این اے 193 شکار پور سے امیدوار علامہ مقصود علی ڈومکی اور ضلعی صدر ایم ڈبلیو ایم اصغر علی سیٹھار امیدوار پی ایس 7 شکار پور نے ضلعی رہنما نظام الدین انقلابی و دیگر تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ شکار پور کے گاؤں ماڑی اور سٹی شکار پور کے چانگ محلہ کا دورہ کیا ۔ مجلس وحدت مسلمین کے کارکنوں نے مہمانوں کا شاندار استقبال کیا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ منشور اور عوامی خدمت کے جذبے سے عاری داغدار ماضی کی حامل جماعتیں اور سر سے پاؤں تک کرپشن کی غلاظت میں غرق سیاستدان ایک مرتبہ پھر عوام کے ساتھ دھوکا کرنے کے لئے میدان عمل میں اترے ہیں۔ عوام پر جان بوجھ کر کرپٹ نظام اور نا اھل نمائندوں کو مسلط کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے شکار پور کے عوام کے لئے اپنے منشور کا اعلان کر دیا ہے ہم ضلع شکار پور سے ڈاکو راج اغواء برائے تاوان اور بدامنی کا خاتمہ کریں گے اور نوجوانوں کو روزگار فراہم کریں۔ روزگار کی فراہمی کے لئے کارخانے لگانے کے ساتھ ساتھ ہنر وسیلہ روزگار مہم کے تحت نوجوانوں کو باھنر بنائیں گے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اصغر علی سیٹھار نے کہا کہ چار نسلوں سے عوام پر حکومت کرنے والے عوام کو بنیادی سہولیات بھی نا دے سکے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہمارے نوجوان ملک و قوم کا سب سے قیمتی اثاثہ ہیں، ہماری یہ خوش بختی ہے کہ آج کا نوجوان بیدار، متحرک اور روشن فکر ہے، پاکستان کی ساٹھ فیصد آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے، جن کی سوچ کا دھارا مکمل طور پر بدل چکا ہے، وہ ان دیانتدار سیاسی قوتوں کے ساتھ کھڑے ہیں جن کا ماضی بے داغ ہے، جو مادر وطن کی نیک نامی کا باعث بنے، اس حقیقت کو کبھی فراموش نہ کرنا کہ ووٹ ایک قیمتی امانت ہے جو صرف اور صرف اس کے حقیقی حقدار کو ہی واپس کی جا سکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اے ہمارے نوجوانو! کسی بھی مقام پر آپ نے حوصلہ نہیں ہارنا، اس بار جیت اس جماعت کی ہو گی جس نے اپنی ذات پر ہمیشہ وطن کو ترجیح دی، جو ملک کی ازاد خارجہ پالیسی کی متمنی ہے، جو یہ چاہتی ہے کہ ہمارے ملک کے سیاسی فیصلے ہمارے منتخب نمائندے کریں نہ کہ عالمی استعماری قوتوں کی ڈکٹیشن پر ہوں، جو ہر ریاستی ادارے کو اس کے آئینی حدود میں کام کرتے دیکھنا چاہتی ہے, اے جوانو! مادر وطن ہمارا گھر ہے، ہم نے اس کی حفاظت کرنی ہے اور ملکی وسائل کو لوٹ کر خود کو سرمایہ دار بنانے والوں اور ملک و قوم کو غربت کی دلدل میں دھکیلنے والوں سے بچا کر رکھنا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدتِ مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام حمایت مظلومین فلسطین پاراچنار کانفرنس کا انعقاد ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان کا کانفرنس سےمرکزی خطاب ۔ لاہور مسافرخانہ بی بی پاکدامن کے مقام پر ضلعی شوری کے لیے اجلاس کے دوسرے سیشن میں حمایت مظلومین فلسطین وپاراچنار کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں تنظیمی برادران کی اچھی خاصی تعداد شریک ہوئی ۔کانفرنس سے جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پنجاب ،جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے خطاب کیا جبکہ فصاحت علی بخاری نےفلسطین کے مظلوموں کی حمایت منظوم کلام پیش کیا۔
کانفرنس کا دورانیہ ڈھائی گھنٹے پر مشتمل تھا ۔ اس کانفرنس میں جناب برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب ، جناب برادر سید حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ، جناب برادر سید نجیب الحسن نقوی صوبائی سیکرٹری تعلیم ،جناب سید فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، جناب مولانا ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت پاکستان صوبہ پنجاب ، ضلعی کابینہ کے معزز اراکین اور ٹاؤنز کے نمائندوں نے شرکت کی ۔ علامہ سید علی اکبر کاظمی نے اس کانفرنس میں بہت خوبصورت انداز سے گفتگو کی۔
جناب حجت الاسلام و المسلمین علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین۔ پاکستان کانفرنس کے آخری خطیب تھے۔ انہون نے بہت ہی خوبصورت انداز میں خطاب کیا ۔جسے حاضرین بہت سراہا ۔ علامہ صاحب نے بین الاقوامی امور اور حالات حاضرہ پر بہترین گفتگو فرمائی ۔ ملکی حالات اور آنے والے الیکشن سے متعلق بھی مرکز کی پالیسی کو واضح کیا ۔
غزہ اور پاراچنار میں عالمی استکبار کے مظالم کو بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جو کچھ غزہ اور پاراچنار میں ہورہا یہ عالمی سامراج کا شاخسانہ ہے ۔ پاراچنار میں مقام دہشت گرد آئے روز معصوم لوگوں کو نشانہ بنا رہے ہیں۔ اور مین پاراچنار اور غزہ کی بہادر عوام سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا ہے ۔ کانفرنس کے اختتام پر شرکاء کے لئے نذرونیاز م کا اہتمام کیا گیا تھا ۔
وحدت نیوز(لاہور)جناب نجم عباس خان ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع لاہور کی زیر صدارت ضلعی شوری کا اجلاس صوبائی صدر سمیت صوبائی کابینہ کے معزز اراکین کی خصوصی شرکت ۔ ضلعی شوری ضلع لاہور کا اجلاس مسافرخانہ بی بی پاک دامن لاہور منعقد ہوا برادر سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب ، برادر سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکرٹری سیاسیات ،برادر فصاحت علی بخاری صوبائی سیکرٹری مالیات ، علامہ ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پنجاب لاہور نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔
لاہور شوری کے اجلاس میں ضلعی کابینہ کے علاؤہ 4 ٹاؤنز اور یونٹس کے نمائندوں نے شرکت کی اجلاس کی دو نشستیں تھیں ۔ پہلی نشست میں ٹاؤنز کے نمائندوں نے اپنے ٹاؤن کی کارکردگی رپورٹس پیش کیں ۔ ضلع لاہور کے ٹاؤنز کی کارکردگی فلاح وبہبود ،عزاداری کے حوالے کافی حوصلہ افزاء رہی جبکہ ٹاؤنز کو دستوری سیٹ اپ پر فوکس کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ۔
شعبہ جاتی پروگرام پر بھی توجہ دینے کی ضرورت محسوس کی گئی ۔ امید ہے 4 ماہ بعد اگلے اجلاس سے پہلے ہی ان شاءاللہ ٹاؤنز کی فعالیت بہتر بنائی جائے گی ۔ اور ٹاؤنز نمائندوں نے یقین دلایا کہ شعبہ جاتی پروگرامز اور دستوری تنظیم سازی پر فوکس کیا جائے گا ۔ اور ٹاؤنز اپنی ترجیحات میں ان معاملات کو شامل کریں گے ۔ ان شاءاللہ
وحدت نیوز(کوئٹہ)اِمام بارگاہِ اِمام زمانؑ ہزارہ ٹاون عام انتخابات کے سلسلے میں اہلیان بلاک 2 وبرادران قندھاری نے مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی جعفر علی جعفری ، امیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس علی موسوی(سید عباس آغا) سمیت ایم ڈبلیو ایم ہزارہ ٹاون کے کابینہ کواِمام بارگاہِ اِمام زمانؑ میں دعوت دی ۔
اس موقع پرنامزد اُمیدوار برائے قومی اسمبلی جعفر علی جعفری، نامزداُمیدوار برائے صوبائی اسمبلی سید عباس علی موسوی (سید عباس آغا) نے اہلیان بلاک 2 و برادران قندھاری کو ایم ڈبلیو ایم کے منشور کو بتایا۔اہلیان بلاک 2 و برادران قندھاری و محترم قاری اشرف نےاپنی بھر پور حمایت کا اعلان کیا۔اور مجلس وحدت مسلمین کے نامزد اُمیدواروں پر اعتماد کرتے ہوئے 8 فروری 2024 کو ہونے والے عام انتخابات میں ایم ڈبلیوایم کو ووٹ دینے کا وعدہ کیا ۔