The Latest

وحدت نیوز(چنیوٹ)‎مرکزی صدرمجلس وحدت مسلمین وومن ونگ سیدہ معصومہ نقوی کی  جامعہ بعثت میں منعقدہ  بیس جمادی الثانی کے سالانہ جشن میں شرکت اور خطاب،ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین کی مرکزی صدر محترمہ سیدہ معصومہ نقوی نے جامعہ بعثت  رجوعہ سادات میں منعقدہ بیس جمادی الثانی یوم ولادت حضرت فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کے سالانہ عظیم الشان خواتین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جناب سیدہ  فاطمۃ الزہرا سلام اللہ علیھا کی سیرت میں ہمیں اپنے حق کے دفاع کے لیے ہر طرح کے ظلم و ستم کا مقابلہ کرنے کا درس ملتا ہے کہ جس طرح بی بی دو عالم اپنے حق سے ذرہ برابر پیچھے نہ ہٹیں اور آواز بلند کی ، آج ملت فلسطین بھی اپنی جاگیر پر غیروں کے تسلط کو ذرہ برابر برداشت نہیں کر رہی  

انہوں نے کہا کہ فلسطینی قوم اپنے حق کے دفاع کے لئے استقامت کے ساتھ کھڑی ھے اور اس حریت و سر بلندی کے راستے میں ہر قسم کی قربانی کے لئے تیار ہے، یہاں  تک کہ ایک دن حق کا غلبہ ہوگا اور باطل قوتیں پاش پاش ہوجائیں گی ۔  خطاب کے آخر میں نو سال کی بچیوں میں شعبہ خواتین کی جانب سے عبا ھدیہ کی گئی ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ علمدار روڑ میں الیکشن 2024 کے سلسلے میں زیر صدارت صوبائی صدر جناب علامہ سید ظفر عباس شمسی اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں مہمانان خاص مرکزی سیکرٹری سیاسیات جناب سید اسد نقوی صاحب و ممبر شوری عالی و سابقہ وزیر قانون جناب آغا رضا صاحب، صوبائی نائب صدر علامہ شیخ ولایت حسین جعفری، صوبائی نائب صدر علامہ علی حسنین حسینی، صوبائی جنرل سیکرٹری سہیل اکبر شیرازی، صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری حاجی ذاکر حسین درانی، صوبائی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیت علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی، صوبائی میڈیا سیل کے سید ارتضیٰ علی،ضلعی صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ، ضلعی  سیکرٹری فرید احمد، ضلعی سیکرٹری سیاسیات حاجی غلام حسین اخلاقی، صوبائی سیاسیات کونسل کے سربراہ محمد یونس صوبائی و ضلعی شورای بزرگان کے ارکین اور نوجوانوں نے بھرپور تعداد نے شرکت کی مرکزی قیادت نے رسمی طور پر امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کئے۔

حلقہ پی بی 40 کوئٹہ 3  صوبائی اسمبلی کے لئے  سید عباس آغا
حلقہ پی بی 42 کوئٹہ  5 صوبائی اسمبلی کےلئے  علامہ علی حسنین الحسینی
این اے 262 کوئٹہ 1 قومی اسمبلی  جعفر علی جعفری
این اے 263 کوئٹہ 2  ارباب  لیاقت علی ہزارہ

وحدت نیوز(گلگت)اپوزیشن لیڈر گلگت بلتستان اسمبلی و پارلیمانی لیڈر مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کاظم میثم نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبائی حکومت بلخصوص پیپلز پارٹی اور نون لیگ اپوزیشن کی نہ سہی اپنے ہی نمائندوں کی سنیں جو عوام کے ساتھ گزشتہ آٹھ روز سے سراپا احتجاج ہیں اور غدار نمائندے کے نعرے لگا رہے ہیں۔ اپنے نمائندوں کا دل رکھنے کے لیے ہی حکومت قیمتوں میں اضافے کو واپس لیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ہمیں اپنی قیادت کے پاس استعفی' جمع کرکے سڑک پہ بیٹھنا پڑے یا بغیر استعفی کے ہم تیار ہیں۔ اپوزیشن ہر طرح کی قربانی دینے کو تیار ہیں لیکن حکمران جماعتیں نوٹیفکیشن بھی واپس لینا تو کجا اس ایشو پر وفاق کے خلاف ایک پریس کانفرنس کے لیے بھی تیار نہیں ہے۔

بعض لوگ تاثر اس طرح دے رہا ہے کہ گویا حکومت میں ہی اپوزیشن ہو۔ وہ لوگ آج بھی حکومت سے الگ ہوجائیں ہم وفاق سے لڑیں گے اور اس مسئلے کے حل کے لیے جدوجہد کریں گے۔اب بھی ہم صوبائی حکومت کو واضح کرتے ہیں کہ سڑکوں پر موجود عوام کی فکر کریں اور آئیں انہی عوام کی طاقت سے وفاق سے مطالبات کے حل کے لیے جستجو کرتے ہیں۔ ہم وفاق اور حکومت کے خلاف بولتے ہیں تو آپ اسے مخالفت برائے مخالفت کہتے ہیں آپ خود کچھ بولنے کی ہمت کر نہیں سکتے تو عوامی حقوق کے لیے احتجاج کرنے والوں کے ساتھ ملکر جی بی کا قضیہ لڑتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ عوامی تحریکیں عوامی رہیں اور سیاسی رنگ نہ آجائے۔ تمام دھرنوں میں شرکت کے لیے ہم تیار ہیں اور ضرور بیٹھیں گے۔ حکمران جماعتوں کو اس بات کا خوف ہے کہ ہم کہیں ان تحریکوں  کو لیڈ نہ کریں- نہ ہم کریڈیٹ کے لیے احتجاج کا حصہ ہے اور نہ لیڈ کرنے کے لیے۔ حکومت ایک طرف گندم کی قیمتوں میں اضافہ کرتی ہے اور دوسری طرف عوام کے ساتھ کھڑی اپنے ہی رہنماوں کے سننے کو تیار نہیں۔ عوام نے قیمتوں میں اضافے کو مسترد کر دیا ہے مزید عوام کو امتحان میں ڈالے بنا فوری نوٹیفکیشن کو واپس لیا جائے۔ عوام ڈٹ جائیں تو بڑے بڑے برج منہدم ہوجاتے ہیں ہماری حکومت ویسے بھی بیساکھی پر کھڑی ہے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کاایران کے شہر کرمان میں ہونے والے جان لیوابم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے واقعے میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار،انہوں نے شہداء کے خاندانوں سے دلی تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کرتے ہوئے شہید ق ا س م س ل ی م ان ی کے مرقد کے قریب عام شہریوں پر ہونے والی کاروائی کو بزدلانہ فعل قرار دیا ہے۔

علامہ راجہ ناصرعباس نے اپنے مذمتی بیان کہا کہ اسلامی مزاحمت کا سامنا نہ کر سکنے والا دشمن پیٹھ پیچھے وار کرنے پر اتر آیا ہے، معصوم افراد کی جانوں سے کھیلنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، دونوں دھماکے سردار محاذ استقامت شہید جنرل ق اس م سلی مانی پر کرنا سوچی سمجھی کاروائی کا حصہ ہیں، گلزار شہداء میں بہت بڑی تعداد میں عوام کا موجود ہونا ہی اصل ٹارگٹ تھا، دشمن کی کاروائیاں شہید پرور قوم کے حوصلے پست نہیں کر سکتیں، ان کاروائیوں سے صہیونی و استعماری قوتوں کے غزہ میں شکست کا واضح اثرات نمایاں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس دلخراش اور اندھوناک سانحے پر امام زمان عج اور نائب برحق رہبر معظم انقلاب آیت اللہ خامنہ ای سمیت ملت اسلامی ایران کی خدمت میں ملت پاکستان کی جانب سے ہدیہ تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں، انشاءاللہ ولی امر مسلمین کی قیادت میں اسلامی مقاومت عالمی استعمار امریکہ و اسرائیل کو جلد بدترین شکست اور تباہی کا تحفہ دے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)محاذ مقاومت کے عظیم کمانڈر شہید جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت کو چار سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود ان کی کوششیں پوری امت مسلمہ ، فلسطینی قوم اور اسلامی مزاحمت کے قائدین کے دلوں میں زندہ ہیں، شہید سلیمانی نے فلسطین کی اسلامی مزاحمت کو ہر طرح سے مسلح کرنے میں اہم کردارادا کیا اور بہت سے علاقائی ماہرین کا خیال ہے کہ طوفان الاقصیٰ آپریشن میں فلسطینیوں کی آج کی فتوحات شہید قاسم سلیمانی کے منصوبوں کی مرہون منت ہیں، اس مسئلے پر فلسطینی اسلامی مزاحمت کے رہنماؤں کے بیانات میں واضح طور پر روشنی ڈالی گئی ہے۔

شہید راہ قدس سردار رشید اسلام حاج قاسم سلیمانی ؒ کی چوتھی برسی کی مناسبت سے مہر کے نامہ نگار نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری سے گفتگو کی جو درج ذیل ہے۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مہر نیوز سے گفتگو میں کہا کہ شہید قاسم سلیمانی رضوان اللہ علیہ رہبر معظم کی حکمت عملی کو خطے میں ان کی منشا اور آرزو کے مطابق عملی کرتے تھے۔ وہ ولی فقیہ زمان میں ذوب تھا اسی لئے مکتب سلیمانی کہا گیا۔ ولی فقیہ کے آرمانوں اور آرزوں کو عملی شکل دینے کے لئے وہ مکتب بن گئے۔ ولایت فقیہ کے نفوذ کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹاتے تھے۔ یمن، لاطینی امریکہ یعنی براعظموں کو عبور کیا۔ ولی فقیہ کے نظام کا فرماندہ تھا۔ وہ ولی فقیہ کا ہمطراز تھا۔ ولایت فقیہ اس کی روح میں تھی۔ ایک دفعہ ملنے کے بعد ان کو نہیں بھول سکتے ہیں۔ مجھے اللہ نے بہت دفعہ ان سے ملاقات کی توفیق دی جو کئی گھنٹوں پر مشتمل ہوتی تھی۔ وہ جذاب شخصیت کے مالک تھے۔ ملکوں کے کلچر اور روایات سے آگاہ تھے۔ مسلمانوں اور غیر مسلمانوں سے بات کرنا جانتے تھے۔ ولی فقیہ کے ساتھ مرتبط ہونے کی وجہ سے ان کے سامنے کوئی ابہام نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے خود کو ولی فقیہ کے اندر فنا کردیا تھا۔ انہوں نے مقاومت کو بہت طاقت دی۔ مچھلی دینے کے بجائے جال بنانا سکھادیا۔ آج غزہ میں مقاومت بہت طاقتور ہے۔ غزہ میں اسرائیل ہی نہیں بلکہ مغرب اور امریکہ سارے مل کر لڑرہے ہیں لیکن سارے ہار رہے ہیں۔ شہید سلیمانی نے ان کو ٹریننگ دی، ڈرون بنانا اور ٹنل بنانا سکھادیا۔ خود غزہ جاتے تھے۔ جب حاج قاسم شہید ہوئے تو اسماعیل ہنیہ نے ان کے جنازے پر کہا تھا کہ وہ القدس کے راستے کے شہید ہیں اور سید مقاومت سید حسن نصراللہ نے ان کو شہید طریق القدس کہا تھا۔ انہوں نے حزب اللہ کو طاقتور بنادیا۔ اسرائیل آج اس سے خوفزدہ ہے۔ عراق اور شام میں امریکہ نے اربوں ڈالر لگادئے لیکن شکست ہوگئی۔ شہید سلیمانی میدان جنگ میں اولین صف میں ہوتے تھے۔ امریکی جنرل کی طرح آرام دہ کمرے میں رہ کر کمانڈ نہیں کرتے تھے۔ اتنی ہیبت تھی کہ جب ان کا نام سنتے تھے تو بھاگ جاتے تھے۔ یمنیوں کو اتنا طاقتور بنادیا کہ بڑے دشمن اور کئی ملکوں کے اتحاد کے سامنے پابرہنہ کھڑے ہوکر شکست دی آج اتنے طاقتور ہیں کہ یمن سے اسرائیل کو مارتے ہیں۔ سمندر کو اسرائیل کے لئے ناامن کردیا۔ حاج قاسم نے مقاومت کے سلسلے کو آپس میں جوڑا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ نے مزید کہا کہ حاج قاسم واقعا ایک عظیم انسان تھے۔ افغانستان ہو یا دیگر ممالک ان کو تحریک کو منظم کرنے کا فن آتا تھا۔ ایک دفعہ مل جائے تو سارا دن ساتھ بیٹھنے کا دل کرتا تھا۔ بہت جذاب شخص تھے۔ اب الحمداللہ ان کے جانشین جنرل اسماعیل قاآنی بھی ان کی طرح ہیں۔ آج جو کچھ ہورہا ہے اس کی کمانڈ وہی کررہے ہیں۔ بہت خاشع و خاضع انسان ہیں۔ اتنے سال حاج قاسم کے ماتحت رہ کر کام کیا۔ مجھے امید ہے کہ وہ ان کو آگے بڑھائیں گے۔ ایک دن آئے گا کہ ہم اسرائیل کا خاتمہ اور امریکہ کو ٹوٹتا دیکھیں گے۔ ہمیں یقین کرنا ہوگا کہ رہبر معظم نے جو کہا وہ ہوکر رہے گا۔ دنیا پر نیا نظام رائج ہوگا۔ امریکہ اور اسرائیل کا خاتمہ ہوکر رہے گا۔ ان کی حالت سوویت یونین سے بھی بدتر ہوگی۔ ان شاء اللہ

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نےوفد کے ہمراہ اسلام آباد پریس کلب پر جاری بلوچ مسنگ پرسنز فیملیزکے احتجاجی دھرنے میں شرکت کی ۔

اس موقع پر انہوں نے ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ سے ملاقات کی اور دھرنے کے شرکاء سے مکمل اظہار یکجہتی کیا۔انہوںنے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہم آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوںنے کہا کہ انصاف کا حصول ہر شہری کا حق ہے، ریاست ماں کا کردار ادا کرے،بلوچوں کے زخموں پر مرحم رکھنے کی ضرورت ہے ، وہ ایک محب وطن قوم ہے۔

ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ نے علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی آمد پر مسرت کااظہار کیا اوربلوچ مسنگ پرسنزفیملیزکے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

میڈیا سے گفتگو میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کا کہنا تھا کہ یہ ہماری بیٹیاں ہیں عوام انکا ساتھ دے اور ثابت کرے ہم مظلوموں کے ساتھ ہیںاور ظالم کے خلاف ہیں۔

 انہوں نے مزید کہا کہ خواتین پہ ظلم قابل مذمت ہے یہ پاکستان کا قتل کرنے کے مترادف ہے ۔یہ پاکستان کی بیٹیاں ہیں ہمیں انکا احترام کرنا چاہئے۔

اس دوران مظاہرین میں شامل ایک جوان نے انکشاف کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے ہماری مدد کے لئے آنے والے شہریوں کو روکنا شروع کردیا ہے۔

ہمیں کھانے پینے کی اشیاء اور گرم بستروں کی فراہمی روک دی گئی ہےاور ہر قسم کے ضروری سامان کی آمد بند کردی گئی ہے جس سے مائیں بہنیں مشکل کا شکار ہیں۔
علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے بلوچ دھرنے میں شامل اس نوجوان کارکن کا ہاتھ پکڑ کر کہا یہ ہمارے بھائی ہیں ہم ان کے ساتھ ہیں ، راولپنڈی اسلام آباد کے عوام ان ماؤں بہنوں کی مہمان نوازی کریں یہ ہمارے مہمان ہیں،دیکھتے ہیں کون روکتا ہے، دھرنے کے شرکا کو کھانا اور موسمی شدت سے بچنے کیلئے بستر بھی فراہم کریں گے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)موجودہ ملکی صورتحال سمیت پارہ چنار میں امن وامان کی مخدوش صورت حال اور پشاور پارہ چنار روڈ پر مسلسل دہشتگردانہ حملوں کے خلاف چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرکزی و صوبائی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے بہت سے علاقے سٹریٹیجک اہمیت کے حامل ہیں، یہ بارڈر ایریاز اپنی حساسیت کے اعتبار سے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں، پارہ چنار کا علاقہ کئی دہائیوں سے مسلسل ناامنی کا شکار ہے، کچھ ماہ قبل تری مینگل میں استادوں کو قتل کیا گیا، جب بھی قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا جاتا ہے، دہشت گردی کا نیا واقعہ رونما ہو جاتا ہے، دن دیہاڑے سیکورٹی کے حصار میں جانے والے قافلے بھی حملوں سے محفوظ نہیں، پشاور پارہ چنار روڈ ناامنی کا شکار ہے، سیکورٹی اہلکاروں کی موجودگی میں مسافر گاڑیوں پر پتھراؤ اور فائرنگ ہو رہی ہے، جس میں کئی معصوم لوگ مارے جا رہے ہیں، افسوس ناک بات یہ ہے کہ ان جان لیوا واقعات میں ملوث آج تک کسی ایک دہشت گرد کو بھی گرفتار نہیں کیا گیا، پارہ چنار کے معاملات میں جرگوں میں دہشت گردوں کو نا بیٹھایا جائے، اس وقت گلگت بلتستان کے عوام سراپا احتجاج ہیں، بنیادی حقوق تو دور کی بات ہے ان کے منہ سے روٹی کا نوالہ بھی چھینا جا رہا ہے، گلگت بلتستان کی عوام کو ریاست پاکستان سے وفا کا صلہ نہایت بھونڈے انداز سے دیا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ امریکہ کی ایماء پر غزہ میں روزانہ قتل عام ہو رہا ہے، کوئی بھی غیرت مند دشمن سے ہاتھ ملانے نہیں جاتا، کچھ غیرت دینی و اسلامی کا مظاہرہ کیا جائے، ہم وہ مانتے ہیں جو فلسطینی کہتے ہیں انہیں دو ریاستی حل منظور نہیں، ہمیں وہ بات قبول ہے جو قائد اعظم نے کی تھی کہ اسرائیل ایک ناجائز اور قابض ریاست ہے، ان غیر مسلم ریاستوں پر سلام جن میں غیرت انسانی ہے اور غزہ کے ساتھ کھڑے ہیں، اسرائیل ختم ہو رہا ہے، حماس جلد فتحیاب ہو گا، تین ماہ ہونےوالے ہیں جتنا وقت آگے بڑھے گا وہ مار کھائے گا، امریکہ کی کشتی ڈوب رہی ہے، یمن کیلئے بحرہ احمر کے لئے امریکی اتحاد بننے سے پہلے ہی ٹوٹ گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن نہیں ہو رہے تماشا ہو رہا ہے، نا آئین مقدس نا قانون مقدس جنگل کا ماحول بنا ہوا ہے، شفاف الیکشن عوام کا حق ہے جس سے انہیں محروم کیا جا رہا ہے، کیا ایک بندے کو مسلط کرنے کے لئے اتنی آئین شکنی اتنی قانون شکنی ضروری ہے، کیا پاکستان بانجھ ہے اس میں کوئی اور حکمرانی کے قابل نہیں رہا، صوبوں کے درمیان نفرت ایجاد کی جا رہی ہے، پنجاب کے عوام خود مظلوم ہیں، عوام خود اپنا نمائندہ منتخب کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)گزشتہ شب علی ٹاون کوئٹہ میں حاجی سید عیوض آغا نے ایم ڈبلیوایم کی کابینہ کو اپنے گھر میں دعوت دی اور 8فروری 2024  کو منعقدہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے سیر حاصل گفتگو ہوئی۔

اہلیان علی ٹاؤن نے مجلس وحدت مسلمین  پر اعتماد کرتے ہوئے ایم ڈبلیوایم  میں شمولیت کا اعلان کیا۔

اہلیان علی ٹاؤن نے عام انتخابات کو مجلس وحدت مسلمین کے نامزد امیدوار برائے  پی بی 40 میں سید عباس آغا کو صوبائی اسمبلی و نامزد امیدوار این اے 262 میں جعفر علی جعفری کو قوم اسمبلی  میں ووٹ دینے کا وعدہ کیا ۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)اہلیان محلہ ہاشمی کوئٹہ نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور صوبائی اسمبلی کے امیدواربرائے حلقہ PB-42  علامہ علی حسنین حسینی کو کربلائی انور کے گھر پر مدعو کیا۔

علامہ صاحب نے سامعین مجلس کو انتخابات کے حوالے سے اپنے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا. اہلیان محلہ سے ان کے در پیش مسائل پر گفتگو ہوئی اور علامہ صاحب نے ان کے مسائل کے حل کے لیے اپنی ہر ممکن کوشش کی یقین دہانی کرائی۔

 اس موقع پر اہلیان محلہ ہاشمی  نے مجلس وحدت مسلمین کے اغراض و مقاصد سے اتفاق کرتے ھوے انتخابات میں قومی اسمبلی کے لیے مجلس کے  امیدوار ارباب لیاقت علی اور صوبائی اسمبلی کے لیے امیدوار علامہ حسنین حسینی کو  اپنی بھر پور حمایت کا یقین دلایا۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصرعباس جعفری نے سال نو کے آغاز پر اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ  سے جاری بیان میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں بسنے والے تمام باضمیر انسانوں کو سال نو 2024 مبارک ہو،نئے سال کی ابتدءا اس دعا سےکر رہا ہوں کہ رب کریم ہمارے وطن کی حفاظت فرما۔ وطن عزیز کی سالمیت ، بقا ، امن ، رواداری ، بھائی چارے  ،ترقی و استحکام کے ہر دشمن  اوریہود و نصاری کے فکری غلاموں سے مادر وطن کو آزاد کر۔یا اللہ نیا سال اس ملک کی خوشحالی  اور عوامی امنگوں کی تکمیل کا سال ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2024 انتخابات کا سال ہے ۔ اس سال میں ان لوگوں کو فتح نصیب فرما جو ملک و قوم کی حقیقی خیرخواہ ہیں۔ جن کا عزم  وطن عزیز کی داخلی خودمختاری ،اقوام عالم میں باوقار مقام اور معاشی خودکفالت ہے۔یا اللہ ان قوتوں کو ہم پر مسلط نہ کرنا جن کی نظریں قومی خزانے  پر ہیں ۔ جن کا مقصد دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی قوت ، عظیم ریاست پاکستان کو  عالمی استعماری طاقتوں کے ایما پر کمزور کرنا ہے۔ یہ سال بیت المقدس کی آزادی کا سال ہو۔ مظلومین فلسطینیوں سے نبرد آزما طاغوتی طاقتوں کی نابودی اور رسوائی ہماری آنکھوں کو دیکھنا نصیب  ہو۔الہی آمین

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree