مظلومین پاراچنار کی حمایت میں جان کی قربانیاں پیش کرنے والےشہید علی رضا رضوی اور شبیہ حیدر زیدی ملت تشیع کا فخر ہیں، ایم ڈبلیوایم برطانیہ

06 January 2025

وحدت نیوز(لندن) مجلس وحدت مسلمین یو کے کی ایگزیکٹو کمیٹی نے آج ایک بیان میں کہا۔ پارا چنار کے مظلوم عوام کے لیے بھیجے جانے والے امدادی قافلے پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مزید اس بات پر زور دیا کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس واقعے سے سبق لیں اور پارہ چنار کے عوام کو درپیش خطرناک حالات کا ادراک کریں۔ اگر حکومت اپنے سرکاری قافلے کی حفاظت کرنے میں ناکام ہے تو وہ پارا چنار کے مظلوم عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں کس طرح کامیاب ہوگی؟

بیان میں واضح کیا گیا کہ پارا چنار کے رہائشی پہلے ہی انتہائی غیر محفوظ حالات میں زندگی گزار رہے ہیں، اور حکومتی اقدامات کی ناکامی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کر رہی ہے۔  اس حوالے سےخبردار کیا گیا کہ جب تک حکومت علاقے میں اپنی رٹ قائم نہیں کرتی اور پارا چنار کے ارد گرد موجود دہشت گردوں کا مکمل صفایا نہیں کرتی، عوام سے ان کا اسلحہ واپس لینے کی بات کرنا ناانصافی ہوگی۔ یہ نہ صرف ان کی حفاظت کو خطرے میں ڈالے گا بلکہ انہیں مکمل طور پر بے یار و مددگار کر دے گا۔

بیانیے میں کہا گیا کہ کراچی کے نہتے شہریوں کا مظلومین پارا چنار کی حمایت میں ہونے والے پرامن دھرنوں  پر پولیس کے تشدد اور بربریت کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں ۔ اور کراچی پولیس کی فائرنگ سے شہید ہونے والےشہید علی رضا رضوی اور شبیہ حیدر زیدی کو خراج تحسین پیش کیا اور انہیں ملت کا فخر قرار دیا۔

مزید کہا گیا کہ ملت کے جوانوں نے پولیس کے بہیمانہ تشدد کے باوجود مظلومین پارا چنار کے لیے اپنی حمایت جاری رکھی، جو ان کی قربانیوں اور جرأت کی بہترین مثال ہے۔حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر پارا چنار کے عوام کو تحفظ فراہم کرے اور کراچی میں مظاہرین پر ہونے والے تشدد کی شفاف تحقیقات کروا کر ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree