امن جرگہ کی کامیابی کے بعد ایک گھنٹے میں پارہ چنار کے راستے کھولنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ ہیں، علامہ راجہ ناصر عباس

06 January 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ضلع کرم بگن میں ڈپٹی کمشنر پر فائرنگ کے بعد دوسرے روز بھی پاراچنار کیلئے امدادی سامان کا قافلہ روانہ نہ ہونا تشویشناک ہے، امن جرگہ کی کامیابی کے بعد ایک گھنٹے میں راستے کھولنے کا دعوی کرنے والے صوبائی عہدیدار اب کیوں چپ سادھے ہوئے ہیں، تین ماہ سے محصور پاراچنار کے عوام خوراک اور دیگر ضروریات زندگی کی کمی کے باعث شدید مشکلات کا شکار ہیں، خواتین، بچوں اور بزرگوں سمیت پورا علاقہ انتہائی تکلیف دہ حالات سے گزر رہا ہے، آخر کرم پارہ چنار کی محب وطن عوام کو کس جرم کی سزا دی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سنگین صورتحال کی بدولت ملکی عزت و وقار بھی داؤ پر لگا ہوا ہے، دنیا دیکھ رہی ہے کہ ریاست ایک روڈ کو دہشت گردوں سے محفوظ بنانے میں ناکام اور بے بس نظر آ رہی ہے، لہذا علاقے کو بڑے انسانی المیے سے بچانے کیلئے ایک ایک منٹ بہت اہم ہے اور امدادی سامان پر مشتمل گاڑیوں کے قافلے کو فی الفور پارہ پہنچایا جائے، صوبائی حکومت کو چاہیے کہ وہ فوری اور ضروری عملی اقدامات کرے تاکہ اشیائے خوردونوش کے بروقت پہنچنے سے عوام کو ریلیف مل سکے، حالات پر قابو پانے کے لیے سنی شیعہ عمائدین کی جانب سے دستخط شدہ معاہدے پر  فوری عمل اور معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے مٹھی بھر شر پسند عناصر کیخلاف موثر اور سخت کارروائی کی اشد ضرورت ہے۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree