کرم میں دہشتگردوں کے گھات لگا کر حملہ کرنے نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں ،علامہ راجہ ناصرعباس

05 January 2025

وحدت نیوز(اسلام آباد) سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا کو جاری مذمتی بیان میں کہا کہ
ضلع کرم میں سرکاری افسران پر دہشتگردانہ حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔دہشتگردوں نے درحقیقت امن معاہدے پر حملہ کیا ہے ۔

 ڈپٹی کمشنر کرم جاوید اللہ مسعود، اور سیکیورٹی اہلکاروں پر دہشتگردوں کی فائرنگ کی مذمت کرتا ہوں ۔زخمی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں ۔

 دہشتگردوں کے گھات لگا کر حملہ کرنے نے یہ ثابت کیا ہے کہ وہ علاقے میں امن کے خواہاں نہیں ہیں ۔

ضلع کرم کی عوام سے اپیل ہے کہ  امن کے راستے میں رکاوٹیں پیدا کرنے والے عناصر کا سماجی بائیکاٹ کریں ۔

عوام ان فتنہ انگیز عناصر کو بے نقاب کریں جو وطن عزیز کا امن تباہ کرنے کے درپے ہیں ۔

پاراچنار میں جاری دھرنے میں شریک محب وطن پاکستانیوں کے صبر، حوصلے، بہادری کو سلام پیش کرتا ہوں ۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree