سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کے ایماء پر نہتے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی،علامہ مقصود ڈومکی

06 January 2025

وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی نے کراچی پہنچ کر سانحہ کراچی کے شہداء کے گھروں پر حاضری دی اور وارثان شہداء سے تعزیت کی۔ جبکہ زخمیوں کے گھر جا کر ان کی عیادت کی۔ اس موقع پر مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کے صدر برادر سید احسن عباس ،ضلعی پولٹیکل سیکرٹری عارف رضا ،یونٹ صدر سید عمران نقوی ، محمد علی زیدی اور دیگر رہنما ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ پرامن مظاہرین پر گولیاں چلانا انتہائی افسوسناک ہے۔ سندھ پولیس نے صوبائی حکومت کے ایماء پر نہتے مظاہرین کو گولیوں کا نشانہ بنایا اور ظلم اور بربریت کی ایک نئی تاریخ رقم کی۔ سندھ کے عوام پیپلز پارٹی سے خون ناحق کا حساب لیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی دعویدار پیپلز پارٹی نے نہتے مظاہرین پر گولیاں چلا کر سیاہ تاریخ رقم کی۔ بزرگ عالم دین علامہ سید حسن ظفر نقوی کی توہینِ کی گئی جبکہ علماء اور مومنین کو پابند سلاسل کیا گیا۔ اسیر مومنین سنت سید سجاد علیہ السلام ادا کر رہے ہیں۔ نہتے شہریوں پر گولیاں چلانے والے جلد رسوا ہوں گے۔ اور انہیں اس ظلم اور بربریت کا حساب دینا ہوگا۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree