The Latest
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکریٹری سیاسیات ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے جھنگ این اے 89پرشیخ محمد اکرم کو نا اہل اور کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیئے جا نے پر تشویش کا اظہار کر تے ہو ئے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان تاریخ کی بد ترین خیانت کا مرتکب ہوا ہے، عوام کے ووٹوں سے کامیاب قرار پانے والے شخص کو سعودی ڈالروں کی طاقت سے نااہل قرار دیا جانا قومی جرم ہے ، الیکشن ٹریبونل نے نواز اور سعودی حکومت کی کٹھ جوڑ کے آگے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، شیخ اکرم کے انتخاب کوتصدیق کندہ کی جعلی شناختی کارڈ کی کاپی چسپاں کر نے کے جھوٹے الزام میں کالعدم قرار دے دیا گیا جب کہ ریاست پاکستان کے تشکیل کردہ آرڈیننس میں کالعدم قرار پانے والی جماعت کو الیکشن لڑنے کی اجازت دی گئی اور ستم بالائے ستم اس کالعدم جماعت کے رہنما کو قومی اسمبلی کا ممبر قرار دے دیا گیا ۔
ناصر شیرازی نے الیکشن کمیشن سے سوال کیا کہ کیا پو رے پاکستان میں فقط ایک جھنگ کے حلقے میں داھندلی اور نا انصافی ہوئی ؟ ا ن کا کیاکہنا تھا کہ حکمران اور الیکشن کمیشن عوام کو مذید بے وقوف نہیں بنا سکتے ، سعودی امداد کے رنگ ظاہر ہو نا شروع ہو چکے ہیں ، پہلےخطر ناک دہشت گردوں کو جیلوں سے رہائی دلوائی گئی، پھر ان خطر ناک دہشت گردوں کو مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک میں دہشت گردی کی ترویج کے لیئے روانہ کیا گیا اور اب عوام کی جانب سے مسترد کر دہ اور آئین پاکستان کی رو سے کالعدم جماعت کو قومی اسمبلی میں نمائندگی بھی دے دی گئی،انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی حرمت اور تقدس پامال ہو چکاہے ، پاکستان کے محب وطن عوام کا قومی عدلیہ اور الیکشن کمیشن پر سے اعتبار ختم ہو چکا ہے۔سعودی ایماء پر نواز حکومت نے جس طرح الیکشن کمیشن کو زیر عتاب لا کر جھنگ کے حلقے این اے 89پر شیخ اکرم کے انتخاب کو کالعدم اور ایک کالعدم جماعت کے رہنما کو کامیاب قرار دیا ہے اس کہ قومی سطح پرسنگین نتائج برآمد ہو نگے ۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن کی تیاریاں اپنے عروج پر ہیں، کنونشن کی تیاری کیلئے اہم اجلاس مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں چیئرمین کنونشن سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ کی زیرصدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں ضلع راولپنڈی اسلام آباد کی کابینہ ارکان سمیت کنونشن کی انتظامی کمیٹیوں کے تمام سربراہان نے شرکت کی اور کنونشن کی تیاریوں کے امور کا جائزہ لیا۔ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے سید فضل عباس نقوی کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین کا سالانہ تین روزہ کنونشن گیارہ سے تیرہ اپریل تک جاری رہے گا۔ کنونشن میں ملک بھر سے ضلعی سیکرٹری جنرل کابینہ سمیت، شوریٰ عالی، مرکزی کابینہ اور صوبائی کابینہ کے ارکان شریک ہونگے۔ انہوں نے بتایا کہ کنونشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہیں، کنونش جامعہ امام صادق جی نائن کراچی کمپنی میں ہوگا۔ کنونشن کے شرکاء جمعرات سے پہنچنا شروع ہوجائینگے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلعی انتظامیہ کو کنونشن کے شرکاء کو فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دیدی گئی ہے۔ امید ہے کہ انتظامیہ کنونشن کے شرکاء کو بھرپور سکیورٹی فراہم کرے گی۔
وحدت نیوز(پنجاب) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے صوبائی سیکرٹری روابط علی رضا طوری اور سیکرٹری امور شہدا سید اظہر کاظمی نےجنوبی پنجاب کے مختلف اضلاع (ضلع لیہ، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور، لودھراں) کا دورہ جات کئے گئےاور ضلعی کابینہ کے اجلاسوں میں خصوصی شرکت کی گئی،ضلع میں تنظیمی صورتحال کا جائزہ لیا گیا جبکہ تنظیم سازی کے حوالے سے مفصل گفتگو کی گئی۔ضلعی کابینہ کے دوستوں کو کام تیز کرنے کی تاکید کی گئی۔ جبکہ مئی میں ضلعی شورٰی کے اجلاسوں کو یقینی بنانے کی تاکید ضلعی شورٰی کے اجلاس میں ضلع میں موجودیونین کونسلز کے پچاس فیصد یونین کونسز میں تنظیم سازی کو یقنی بنا کر اجلاس میں شامل کیا جائے۔یونٹس اور صوبے سے روابط کو مستحکم اور مضبوط بنائیں۔ضلعی کابینہ کے دوستوں کو ناصران ولایت کنونشن میں اپنی شرکت کو یقنی بنانے کی تاکید کی۔اس دوران ضلعی کابینہ کے عہدیداروں نے صوبے کے ضلعوں کے دوروں کو سراہا اور اس کو ضلعوں کو فعال اور کارکنان کی حوصلہ افزائی کا باعث قرار دیا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصرعباس جعفری نے اسلام آباد سبزی منڈی دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے اسے حکومتی ناکامی سے تعبیر کیا ہے اور جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہارہمدردی اور تعزیت پیش کی ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ دھماکہ کرنے والے ملک دشمن عناصر کبھی سبی میں ٹرینوں کو نشانہ بنارہے ہیں تو کبھی سبزی منڈی اسلام آبادمیں دھماکہ کرکے اپنی وحشت و بربریت کا ثبوت دے رہے ہیں، ملک میں لاقانیت بڑھتی جارہی ہے جبکہ حکومت دہشتگردوں سے مذاکرات کرنے پر ہی سارا زور لگا رہی ہے، جعفر ایکسپریس اور سبزی منڈی میں شہید ہو نے والے دسیوں بے گناہ شہریوں کے قتل عام میں دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ طالبان نوازحکومتی مشنری بھی برابر کی ذمہ دار ہے ۔
علامہ ناصر عباس جعفری نے سوال کیا کہ گذشتہ روز ہونے والے دھماکے کی ذمہ داری بلوچ کالعدم تنظیم نے قبول کی ہے توکیا اب حکومت ان سے بھی مذاکرات کی سیج سجائے گی۔ ایسی بدعت کاآغا کیا جارہا ہے جس کے بعد جو گروہ بھی ہاتھوں میں اسلحہ لیکر کھڑا ہوگا اس سے مذاکرات کی بات کی جائے گی، ان مذاکرات کی قانونی و آئینی کوئی اہمیت نہیں۔انہوں نے کہا کہ جن دہشتگردوں کے منہ کو غیرملکی پیسہ اور انسانوں کا خون لگ گیا ہے وہ سوائے طاقت کی کوئی اور زبان نہیں سمجھتے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مذاکرات مذاکرات کا کھیل بند کیا جائے اور ریاست مخالف عناصر کے خلاف فیصلہ کن لڑائی لڑی جائے پوری قوم حکومت اور فو ج کے ساتھ ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی پناہ گاہ مدارس کے خلاف بھی آپریشن کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کی حکومت کو دس ماہ مکمل ہونے کو ہیں لیکن ابھی تک وہ دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے کوئی واضح پالیسی مرتب نہیں کرسکے۔ پوری قوم کو کنفیوژ کیا جارہا ہے۔ تحفظ پاکستان بل پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے کے بغیر قومی اسمبلی سے بل کی منظور ی نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے، نوا زحکومت تمام سیاسی جماعتوں کوتحفظ پاکستان بل پر اعتماد میں لے۔
وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کے رہنما اور حلقہ 12 کےکونسلرکربلائی رجب علی نے کہا ہے کہ قاتلوں اور ڈاکوؤں کا پکڑا جانا انتہائی خوش آئند ہے۔ علاقہ تھانہ اور اس کا عملہ مبارکباد کا مستحق ہے کہ اتنی جلدی مجرموں تک پہنچ کر انصاف کی فراہمی کو ممکن بنایا لیکن انتہائی افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ بعض لوگ ناجائز سیاسی اثر و رسوخ استعمال کرتے ہوئے کارِ سرکار میں مداخلت کرکے انصاف کے حصول کو لوگوں کیلئے مشکل بناتے ہیں۔ ایسے عناصر غنڈوں، قاتلوں اور ڈاکوؤں کی بےجا حمایت اور پشت پناہی کرکے علاقے میں بے راہ روی اور لاقانونیت کو فروغ دے رہے ہیں۔ جن لوگوں کو زبردستی حراست سے چڑایا گیا، مسروقہ مال کا انہی کے گھر سے برآمد ہونا انتہائی تشویش ناک ہے۔ ہم پہلے بھی لاقانونیت کی مذمت کرتے تھے اور اب بھی کرتے ہیں۔ ایسے تمام عناصر کی مذمت کرتے ہیں، جو زور زبردستی سے قانونی کاروائیوں کی راہ میں حائل ہو کر انصاف کے حصول میں رکاوٹیں کھڑی کرتے ہیں۔ ہمارا متعلقہ تھانے اور اس کے عملے سے بھی مطالبہ ہے کہ اب انصاف کے حصول کیلئے برآمد شدہ مسروقہ مال کو جلد از جلد متاثرہ تاجروں کے سپرد کر دیا جائے تاکہ وہ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکیں اور آئندہ ہر کسی کے پریشر میں آ کر چوروں، ڈاکوؤں اور قاتلوں کو رہا کرنا چھوڈ دے ورنہ عوام کا قانون نافذ کر نے والے اداروں سے اعتماد اٹھ جائیگا۔
وحدت نیوز(بلتستان) اسکردو کے معروف عالم دین حجتہ الاسلام علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی قوم، تحریک یا تنظیم نظریات اور عمل کی بنیاد پر قائم رہتی ہے۔ مجلس وحدت مسلیمن کے نظریات، پالیسیز اور کارکردگی سے مطمئن ہو کر باقاعدہ مجلس وحدت میں شمولیت کا اعلان کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت میں باقاعدہ شمولیت سے پہلے بھی میں سیکرٹری جنرل مجلس وحدت مسلمین علامہ آغا علی رضوی سے مسلسل رابطے میں تھا اور پہلے بھی مجلس وحدت کی فعالیت کا معترف تھا۔ میرے مجلس وحدت میں شمولیت کا مقصد الہٰی اہداف کی تکمیل کے لیے مل کر جدوجہد کرنا، مملکت عزیز پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے اور مظلومین و محرومین کے حقوق کی جنگ لڑنا ہے اور ان اہداف کے حصول کے حوالے سے پرامید بھی ہوں۔
وحدت نیوز(اسکردو) مرکزی انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، اسکردو کے معروف عالم دین علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ تفصیلات کے مطابق انجمن امامیہ بلتستان کے سٹی صدر، الحکمہ فاونڈیشن گلگت بلتستان کے سربراہ اور خطیبِ توانا علامہ شیخ زاہد حسین زاہدی نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مجلس وحدت میں ان کی شمولیت کا اصل سبب نظریاتی ہم آہنگی، الہی اہداف کے حصول کے لیے جدوجہد، عوامی حقوق کے لیے تگ و دو کے علاوہ اسلام کی سربلندی و پاکستان کے استحکام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات ہیں۔ واضح رہے کہ علامہ موصوف کا شمار بلتستان کے مبارز و مجاہد علماء میں ہوتا ہے۔
وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے سبی جعفرایکسپریس بم دھماکہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے نااہل حکمرانوں نے عوام کو دہشت گردوں کے رحم وکرم پہ چھوڑ دیا ہے۔وزیر داخلہ بتائیں کہ اس دھماکے کے بعد مزید کتنے دہشت گرد رہا کروایں گے؟ملک طالبان سٹیٹ بنتا جا رہا ہے۔افواج پاکستان کے تشخص کو پامال کیا جا رہا ہے۔پاکستان کے دوست ممالک کیخلاف کالعدم تکفیری جماعتوں کی جانب سے زہراگلنے کا سلسلہ جاری ہے۔دہشت گرد آزاد اور عوام محصور ہیں جناح کے پاکستان پر آج لٹیروں کا قبضہ ہے۔چند ڈالروں کے عوض ریاست کو عرب بادشاہو ں کی غلامی کیلئے پیش کیا جارہا ہے۔علامہ اسدی کا مزید کہنا تھا کہ کراچی میں روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پاکستانیوں کا قتل عام ہورہا ہے قاتلوں کو اسٹیک ہولڈر اور محب وطن پاکستانیوں کو وطن دشمن قرار دیا جارہا ہے ایسے میں ہر محب وطن مظلوم عوام کو چاہیئے کہ وہ ان ظالموں اور ملک پر قابض لٹیروں کیخلاف میدان میں نکلیں اور وطن عزیز سے ظالمانہ ،جاگیردارانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ کرکے صالح قیا دت کو آگے لائیں تاکہ اس مملکت خدداد کا کوئی شہری اپنے حق سے محروم نہ ہوں ان کا کہنا تھا کہ طالبان اور طالبان مائنڈسیٹ پاکستان کی بقاء کیلئے سب سے بڑا خطرہ ہے دہشت گردوں کیخلاف کاروائی میں جتنی دیر کریں گے اتنا بڑا نقصان اُٹھانا پڑیگا۔
وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین ضلع چکوال کے زیر اہتمام سانحہ سرپاک کے شہداء کی پانچویں برسی امام بارگاہ محلہ جعفرآباد میں عقیدت و احترام سے منائی گئی- شہداء کی بلندی درجات کے لیے مجلس عزا منعقد کی گئی- جس میں ملک بھر کے ممتاز علماء و ذاکرین نے خطاب فرمایا۔ برسی کی تقریب میں مجلس وحدت المسلمین صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن رضاہمدانی نے خصوصی شرکت کی اور اپنے خطاب میں فلسفہء شہادت بیان کرتے ہوئے سانحہ سرپاک کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا-اس موقع پر شہداء ملت جعفریہ کی تصویری نمائش کا انعقاد کیا گیاجس میں مختلف سانحات کو انکے تاریخ،حقائق اور تصاویر کے ساتھ اجاگر کیا گیا۔
وحدت نیوز(چکوال) مجلس وحدت مسلمین چکوال کی ضلعی کابینہ کا اجلاس ضلعی سیکرٹری جنرل حجتہ الاسلام مولانا سید اعجاز نقوی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ضلعی کابینہ کے علاوہ صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن رضاہمدانی نے خصوصی شرکت کی-اجلاس میں تنظیم سازی کے امور کے علاوہ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی ""ناصران ولایت تنظیمی و تربیتی کنونشن"" منعقدہ ۱۱،۱۲،۱۳ اپریل جامعہ امام الصادق اسلام آباد میں شرکت یقینی بنانے پر اتفاق ہوا-صوبہ پنجاب کے امور نوجوانان کے سیکرٹری حجتہ الاسلام آغا حسن ہمدانی نے اپنے شعبہ کی کاکردگی رپورٹ کے علاوہ تربیتی امور پر گفتگو فرمائی اور ملی جماعتوں کے درمیان اتحادو وحدت کو برقرار رکھنے پر زور دیا اور اجلاس کا اختتام دعاء ظہور امام زمانہ ع پر کیاگیا۔