The Latest
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کی اپیل پر ملک بھر کی طرح ملتان میں بھی گلگت بلتستان کی عوام کی حمایت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کی قیادت مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد عباس صدیقی، سید دلاور عباس زیدی، مرزا وجاہت علی اور دیگر نے کی۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈزاُٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم ملتان کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھاکہ گلگت بلتستان کا کرپٹ وزیراعلی عوام کے غیض وغضب سے ڈرے اگر عوام کے حقوق نہ مانے گئے تو اس کی حکومت کا خاتمہ ہو جائے گا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ مجلس وحدت مسلمین عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی مکمل حمایت کرتی ہے اور جب تک ان کے مطالبات تسلیم نہیں کیے جاتے ہم احتجاج کرتے رہیں گے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات سید ناصرعباس شیرازی ایڈووکیٹ نے گلگت بلتستان گندم سبسڈی ایشو اور گلگت بلتستان میں 3 دن سے جاری مکمل شٹرڈاوُن ہڑتال اور دھرنوں کی صورت حال پر مختلف قومی جماعتوں کے رہنماوُں سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔ جماعت اسلامی پاکستان کے رہنما لیاقت بلوچ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری، پاکستان عوامی تحریک کے ناظم خرم نوازگنڈا پور اور ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار سے گلگت بلتستان میں جاری عوامی احتجاج پر تفصیلی گفتگو کی۔ پاکستان کی قومی جماعتوں کے رہنماوُں نےناصر شیرازی سے گلگت بلتستان عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات کی بھر پور حمایت کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی پرامن جدوجہد میں ہم ان کے ساتھ ہیں، ساتھ ہی یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جمعہ کے روز ایک بھر پور پریس کانفرنس کی جائے گی جس میں قومی جماعتوں کے رہنما شریک ہو کر گلگت بلتستان کے عوام سے مکمل اظہار یکجہتی کریں گے۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے سیکریٹری سیاسیات علی حسین نقوی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی گلگت بلتستان کی صوبائی حکومت اپنی عوام کے حقوق کی ترجمانی کرتے ہوئے گندم پر سبسڈی بحال اور کرپشن میں ملوث وزراء کو برطرف کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وحدت ہاؤس کراچی میں عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماآغا علی محمد سے گفتگوکرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پرآصف صفوی صداقت اشتر، الیاس خاکی ، علامہ مبشر حسن اور میثم عابدی سمیت دیگر رہنما بھی موود تھے۔ علی حسین نقوی کا کہنا تھا کہ عوامی احتجاج کے باعث گلگت بلتستان انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنا چاہتی ہے، دھرنا، احتجاج اور ہڑتال جمہوری دور میں عوام کا بنیادی حق ہے جسے کوئی نہیں چھین سکتا، اگر پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان حکومت نے عوام کے پرامن احتجاج کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تو مجلس وحدت مسلمین اپنے گلگت بلتستان کے بھائیوں کے حقوق کی آواز کو پورے پاکستان کی سڑکوں پر بلند کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ گندم سبسڈی کے خاتمے پر چلنے والی عوامی تحریک کے خلاف طاقت کا استعمال حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
وحدت نیوز(بلتستان) گلگت بلتستان میں گندم سبسڈی تحریک اور دیگر عوامی مطالبات پر مشتمل چارٹر آف ڈیمانڈ پر تیسرے روز بھی عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر احتجاجی دھرنے جاری ہیں۔ بدھ کے روز صوبائی حکومت بالخصوص وزیراعلٰی گلگت بلتستان سید مہدی شاہ کی دعوت پر عوامی ایکشن کمیٹی کے نمائندہ وفد نے مذاکرات کیلئے سی ایم ہاوس کا دورہ کیا وفد میں مجلس وحدت مسلمین کے رہنما بھی شامل تھے اور دن بھر طویل مذاکرات جاری رہے۔ ذرائع کے مطابق مذاکرات کے دوران صوبائی حکومت نے بہت سے مطالبات منظور بھی کر لئے، تاہم عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں نے تمام مطالبات کی منظوری تک احتجاج جاری رکھنے کا فیصلہ کیا اور یوں مذاکرات نتیجہ خیز ثابت نہ ہوسکے۔ بعدازاں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے عوامی ایکشن کمیٹی کے راہنماوں کا کہنا ہے کہ چارٹر آف ڈیمانڈ پر مکمل عمل درآمد تک احتجاجی دھرنے جاری رہینگے۔
دوسری جانب بلتستان بھر میں دھرنوں میں شدت آنے لگی ہے۔ آج صبح سے ہی تمام سڑکیں بند رہیں، تعلیمی ادارے، بینک، تجارتی مراکز اور عدالتیں مکمل طور پر بند ہیں۔ اس سلسلے میں یادگار شہداء اسکردو میں موجود دھرنے میں نواحی علاقوں سے ہزاروں افراد پر مشتمل قافلوں کی آمد شروع ہوگئی ہے۔ عوامی ایکشن کمیٹی کا کہنا ہے کہ تمام مطالبات کی منظوری تک دھرنا جاری رہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دھرنا بلتستان کی تاریخ کا طویل ترین دھرنا ہے اور افراد کی شرکت غیر معمولی ہے۔
وحدت نیوز(نجف اشرف) مجلس وحدت مسلمین نجف اشرف کے سیکرٹری جنرل علامہ سید مہدی نجفی نے گلگت بلتستان میں جی بی حکومت کی جانب سے گندم پر دی جانے والی سبسڈی ختم کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان مہدی شاہ عوام کو دیے جانے والی گندم کی بیس لاکھ بوریوں میں سے پندرہ لاکھ بوریاں گندم خود کھاگیا ہے، گلگت بلتستان کے عوام جیسے صاف شفاف لوگوں کے مزاج میں کرپشن ڈالنے والے ناسور وزیراعلی اور موجودہ وفاقی حکومت سے مطالبہ ہے کہ عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبات آئینی اور قانونی ہیں، اور یہ عوام کا حق ہے جس کو حکمرانوں نے غصب کیا ہے کئی برسوں سے وہاں کی عوام کو دوسرے آئینی اور شہری حقوق سے محروم رکھا گیا ہے، علامہ سید مہدی نجفی نے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان کو واضح کردینا چاہتا ہوں کہ گندم کی سبسڈی کا خاتمہ گلگت بلتستان کے غیور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے، حکمرانوں کی غندہ گردی کے خاتمے سے ہی عوام کی محرومی ختم ہوسکتی ہے، اُنہوں نے وزیراعلی مہدی شاہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دن بدن صوبے بھر میں نظام تعلیم روز بروز گرتا جارہا ہے، کرپشن بڑھتی جا رہی ہے جس کی وجہ سے عوام کے بنیادی حقوق کی پامالی ہو رہی ہے۔ اگر عوامی ایکشن کمیٹی کے مطالبان نہ مانے گئے تو مہدی شاہ عوام کے غیظ وغضب سے نہیں بچ سکیں گے۔
وحدت نیوز(ملتان) مجلس وحدت مسلمین ملتان کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصرعباس جعفری کے حکم پر پورے پاکستان کی طرح ملتان میں بھی پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ملتان سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایم ڈبلیوایم کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدارحسین نقوی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کی عوام کو آئینی اور قانونی حقوق سے محروم رکھنا بغاوت پر مجبورکرنے کے مترادف ہے۔اُنہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پورے پاکستان میں گلگت بلتستان کی عوام کے ساتھ اظہاریکجہتی کررہی ہے ۔ اگر مہدی شاہ نے اپنی ہٹ دھرمی کو نہ چھوڑا توبہت جلد بے نقاب ہو جائے گا۔
وحدت نیوز(راولپنڈی ) سانحہ عاشورہ راجہ بازار کے کیس میں بلاجواز گرفتار مذید11عزاداروں کی درخواست ضمانت منظور کر لی گئی ہے ، کل 77 میں سےاب تک 76 عزاداروں کی ضمانت منظور ہو چکی ہے ، فقط ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت باقی ہے، جو جلد عمل میں آجائے گی، وحدت نیوزسے گفتگوکرتے ہو ئے وحدت لائرز فورم کے انچارج سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خانوادہ اسیران کی استقامت اور مجلس وحدت مسلمین کے ذیلی شعبےوحدت لائرز فورم کی شب و روز محنت کی بدولت آج ایک اور عظیم کامیابی نصیب ہوئی، سانحہ عاشورہ راجہ بازار کیس میں بلاجواز گرفتار عزاداروں کی رہائی تائید خدا وندی اور نصرت امام زمان عج کے بغیر ممکن نہیں تھی،ہماری اس جدو جہد میں وحدت لائرز فورم اور اسیران کی رہائی کمیٹی کے رکن اصغر مبارک ایڈووکیٹ کے بھائی مظہر مبارک کا خون بھی شامل ہے جو اصغر مبارک پر ہونے والے حملے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے،الحمد اللہ اب تک 77میں سے 76بے گناہ عزادار ضمانت پر رہاہو چکے ہیں باقی رہ جانے والے ایک عزادار ندیم شاہ کی ضمانت بھی جلد منظور کر لی جائے گی ، سیدین زیدی ایڈووکیٹ نے اس پر مسرت موقع پر وحدت لائرز فورم کی ٹیم اور خانوادہ اسیران سمیت تمام ملت جعفریہ کو مبارک باد پیش کی ہے کہ خدا نے ہمیں اس عظیم امتحان میں سرخرو کیا۔
وحدت نیوز(بھکر) مجلس وحدت مسلمین تحصیل دریا خان کے سابق سیکریٹری جنرل اور امیدوار برائے قومی اسمبلی احسان اللہ خان بلوچ سمیت مختلف کیسوں میں گرفتار 39بے گناہ شیعہ اسیروں کو میانوالی جیل سے رہا کر دیا گیا ہے، تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے حکم پرتین ماہ قبل دوسری بار گرفتار ہو نے والے احسان اللہ بلوچ کوپہلی مرتبہ گذشتہ 10ماہ قبل قتل کے جھوٹے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جنہیں بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا تھا لیکن چند روز بعد ہی انہیں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا تھا اور میانوالی جیل منتقل کر دیا گیا تھا جہاں سےانہیں آج بھکرکے 39شیعہ اسیروں کے ہمراہ ضمانت پر رہا کر دیا گیا ہے ، جنہیں مختلف واقعات کے بعد بلاجواز قید میں رکھا گیا تھا ۔
وحدت نیوز(بلتستان)عوامی ایکشن کمیٹی کی کال پر گندم سبسڈی کے خاتمے کے خلاف بلتستان بھر میں شٹرڈوان ہڑتال اور احتجاجی دھرنے دوسرے روز میں داخل ہو چکے ہیں۔ آج اسکردو میں کاروبار زندگی جزوی طور پر معطل رہی اور شہر کے تمام مارکٹیں، اور عدالت بند رہی۔ یادگار شہداء اسکردو پر جاری دھرنے کو 30 گھنٹہ سے زائد کا وقت گزر چکا ہے، ہلکی بوندا باندی اور سخت سردی کے باوجود رات بھر دھرنا جاری رہا۔ اسوقت یادگار شہداء اسکردو پر ہزاروں افراد دھرنے میں شریک ہیں اور مطالبات کی منظوری کے لیے نعرے بلند کر رہے ہیں جبکہ دوسری طرف صوبائی اور وفاقی حکومت ان دھرنوں اور ہڑتالوں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی ہے۔وحدت نیوز کے نمائندے کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی کےصوبائی اور وفاقی حکومت سے مذاکرات کا آغاز ہو چکا ہے۔مجلس وحدت مسلمین کے رہنمااور عوامی ایکشن کمیٹی کے رکن علامہ سید علی رضوی نے واضح الفاظ میں کہا ہے کہ مذاکرات کا مطلب ہر گز یہ نہیں کہ ہم صوبے بھرمیں احتجاج ختم کر رہے ہیں ، جب تک وفاقی اور صوبائی حکومت عوامی مطالبات کو تسلیم نہیں کر تے احتجاج جاری رہے گا۔
وحدت نیوز(اسلام آباد) پاکستان پیپلز پارٹی نے سینیٹرفیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی طلب کرلیا ہے، سینیٹر فیصل رضا عابدی سے پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل راجہ پرویز اشرف نے پارٹی قیادت کے حکم پر استعفٰی طلب کیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے مطابق سینیٹر فیصل رضا عابدی سے سینیٹ کی نشست سے استعفٰی آئین پاکستان کے مخالف تقاریر اور پارٹی پالیسی کے خلاف بیان بازی کرنے کی وجہ سے طلب کیا گیا ہے۔ اس سے پہلے پارٹی قیادت کی ہدایت پر وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے سینیٹر فیصل رضا عابدی کو شوکاز نوٹس اور سات دن میں جواب طلب کیا تھا۔واضح رہے کہ آصف زرداری اور میاں نواز شریف کے درمیان ہو نے والی ایک اہم ملاقات کے بعد اچانک فیصل رضا عابدی سے سینٹ کی رکنیت سے استعفیٰ طلب کیا گیا کیوں کہ فیصل رضا عابدی حکومت اور طالبان کے درمیان جاری مذاکراتی مل کی کھل کر مخالفت کر رہے ہیں اور نواز لیگ کی حکومت کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہیں ،جب کہ آصف زرداری نے نواز شریف کو طالبان کے ساتھ مذاکرات میں پیپلز پارٹی کی مکمل حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے ، لہذافیصل عابدی اور پارٹی قیادت کےدرمیان پالیسی میں واضح اختلاف فیصل عابدی سے استعفیٰ طلب کر نے کی وجہ ثابت ہوا۔