حلقہ نمبر 12اورعلمدارروڈکے مختلف علاقوں میں عوام بوند بوند پانی کو ترس رہی ہیں،کونسلر رجب علی

08 اپریل 2014

وحدت نیوز(کوئٹہ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رہنما کونسلر کربلائی رجب علی عوام کو درپیش مسائل پر کوئٹہ میڑو پولیٹن کارپوریشن اور محکمہ واسا کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حلقہ نمبر12اورعلمداروڈکے رہائشی علاقوں کے مسائل کی شنوائی نہیں ہورہی ہیں باربار کوئٹہ میڑوپولیٹن کارپوریشن اور محکمہ واسا کے دفتر چکر کاٹ کرتھک چکے ہیں لیکن کوئی عوام کے بنیادی مسائل کی طرف توجہ کرنے کو تیار نہیں جس کی وجہ سے علاقے میں عوام کو شد ید مشکلات کا سا منا ہیں۔

 

انہوں نے کہاکہ میں حلقہ نمبر 12کے منتخب نمائندے کی حثیت سے بار بار علاقے کے مسائل کے حل کیلئے درخواستیں دے چکا ہوں ، لیکن کوئی سننے والا نہیں علاقہ پانی کے بوند بوند کو ترس رہی ہے لیکن واسا حکام مسلسل لاپرواہی کا مظاہر ہ کررہی ہیں۔ یہاں تک کے مسجد میں نماز پڑھنے والے افراد کیلئے بھی پانی میسر نہیں اس کے علاوہ بیشتر علاقوں میں پانی کی سپلائی گزشتہ کئی ہفتوں سے بند ہے ۔ یوں لگتا ہے کہ محکمہ واسا کرپشن میں ڈوبا ہواہے جس کی وجہ سے عوام کو پانی نہیں مل رہاجن دو ٹیوبویلوں کی منظوری علمدار روڈ میں دی جاچکی ہے لمبے عرصے میں صرف ایک ٹیوب ویل لگایا ہے اور دوسرے کیلئے جگہ کا بہانہ بنا کر بے جا تا خیر کی جارہی ہے تاکہ ٹیو ب ویل کیلئے خرچ ہونے والی رقم اپنے جیبوں میں ڈال سکیں جبکہ ٹیوب ویل جگہ کا بندوبست ہو چکا ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ محکمہ واسا کے حکام بالا سے میرا پرزور مطالبہ ہے کہ عوام کو پانی سپلائی ہنگامی بنیادوں پر شروع کریں اور منظور شدہ ٹیوب ویل کا بھی فوری تعمیر بلاتاخیر شروع کی جا ئے ۔ انہوں مزید کہاکہ کوئٹہ سٹی نالہ بھی گندگی سے بھری پڑی ہے جبکہ سٹی نالہ کی صفائی کیلئے ختیر رقم کی منظوری لی گئی تھی لیکن پھربھی سٹی نالے کی صفائی نہ ہونے کے برابر ہے جس سے شبہ ہے کہ منظو رشدہ فنڈ بعض متعلقہ آفیسروں اور ٹھیکیداروں کے جیبوں میں چلا گیا ہے جبکہ عوام گندگی کی وجہ طرح طرح کے بیماریوں کا شکار ہورہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں بحثیت منتخب نمائندہ حلقہ نمبر 12صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتاہوں کہ متعلقہ محکموں کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے عوامی مسائل کوفوری طور پرحل کریں۔



اپنی رائے دیں



مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree