The Latest
وحدت نیوز(فیصل آباد)عزاداری ونگ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے زیر اہتمام فیصل آباد میں تحفظ حقوق تشیع کانفرنس و چہلم شہدائے پارہ چنار کا انعقاد، فیصل آبادکے بانیان مجالس عزداران اور اہم قومی و ملی شخصیات کی شرکت۔
مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی ،مرکزی سیکرٹری عزاداری ونگ ملک اقرارحسین علوی اور صوبائی صدر پنجاب علامہ سید علی اکبر کاظمی نے شرکا ئےکانفرنس سے خطاب کیا۔
قبل ازیں ضلعی صدر فیصل آباد مولانا سید فضل نقوی نے ابتدائی خطاب کیا ۔ کانفرنس کے میزبان اور صوبائی صدر عزاداری ونگ پنجاب ڈاکٹر سید افتخار نقوی نے شرکاء کا خصوصی شکریہ ادا کیا ۔۔کانفرنس کا اختتام دعائے وحدت سے کیا گیا ۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ)مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے ضلع مظفر گڑھ کے تنظیمی دورے کے موقع پر مرکزی امام بارگاہ حسینیہ میں تنظیمی ذمہ داران اور بانیان مجالس کے اجلاس میں شرکت کی اور مومنین سے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر اہل سنت کے علماء اور مختلف سیاسی رہنماؤں نے ان سے ملاقات کی۔ اجلاس میں ضلعی صدر اور بانیان مجالس نے اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔
مظفر گڑھ پریس کلب میں ضلعی صدر سید شفقت کاظمی اور تنظیمی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا کہ عزاداری امام حسین علیہ السلام ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے آئین پاکستان ملک کے تمام شہریوں کی مذہبی آزادی کا ضامن ہے عزاداری پر پابندی اور عزاداروں کے خلاف ایف آئی آرز غیر آئینی عمل ہے۔
انہوں نے کہا کہ شیڈول فور شرپسند دھشت گردوں کے خلاف بنایا گیا تھا مگر بدقسمتی سے یہ شریف شہریوں کے خلاف مس یوز کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ عزاداروں کے نام شیڈول فور سے نکالے جائیں۔ انتظامیہ امن کمیٹی اجلاسوں میں خانہ پوری کی بجائے ملت کی حقیقی نمائندہ شخصیات علمائے کرام اور قومی جماعت کو مناسب نمائندگی دے۔
وحدت نیوز(اسلام آباد)مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری سید ناصر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ پارہ چنار میں عارضی طور پر امن کا معاہدہ خوش آئند ہے، مجلس وحدت مسلمین نے پارہ چنار میں امن کے قیام کیلئے علاقائی، قومی اور ریجنل سطح پر روابط کئے اور کوششیں بر آئیں۔ پارہ چنار کے عوام اور پاکستان بھر سے ملت تشیع نے دہشت گردوں کی وحشیانہ اور جارحانہ کارروائیوں کے جواب میں پرامن احتجاجی تحریک سے امن کے قیام کی دہائی دی اور حکومت کو مجبور کیا کہ وہ فوری طورپہ جنگ بندی کو یقینی بنائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تری مینگل میں شہید اساتذہ کے قاتلوں اور سہولت کاروں کو بے نقاب نہیں کیا جاتا مزید ایسے سانحات رونما ہونے کا خطرہ باقی رہے گا۔ انہوں ںے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ بنیادی مسائل کا مستقل طور پر خاتمہ کیا جائے، جس کیلئے ضرورت ہے کہ غیر ملکی مداخلت کو روکا جائے، بارڈر پر افغانستان سے آمدورفت پہ غیر قانونی پابندی لگائی جائے۔ ہنگو اور کوہاٹ کے علاقوں اور راستوں میں قانون کی مکمل پاسداری ہوگی تو ایسے فسادات نہیں ہوں گے۔
ناصر شیرازی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین نے ہمیشہ شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دیا ہے، پارہ چنار میں انتشار پھیلا کر ملک بھر میں فرقہ وارانہ کشیدگی پھیلانے کی دشمنوں کی مذموم سازشوں کو ناکام بنائیں گے۔
وحدت نیوز( گڑھی یاسین) ماہ محرم الحرام میں امن امان کی صورتحال اور درپیش مسائل کے حل کیلئے اسسٹنٹ کمشنر گڑھی یاسین مسرور احمد بجارانی کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں رینجرز، ڈی ایس پیز، واپڈا، ھیلتھ ڈپارٹمنٹ، سوئی گیس، یوسیز سیکرٹریز، ٹاؤنز آفیسرز، سمیت تمام اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین کے صدر سید نوید علی شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، عزاداری سیل چیئرمین پیار علی کماریو، وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو، بھی نے شرکت کی ۔
مستنصر مہدی ابڑو نے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماہ محرم الحرام میں تحصیل گڑھی یاسین میں 150 سے زیادہ مجالس عزا و عزاداری جلوس روزانہ منعقد ہوتے ہیں جہاں صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے اشوز رہتے ہیں سیکیورٹی، اور واپڈا کے اشوز ہوتے جبکہ شکارپور ضلع ایک حساس ضلع ہے اس پر نظرثانی کی جائے تاکہ ماہ محرم الحرام ایام امن امان سے ہوجائیں، اجلاس کے بعد میجر انور علی، کیپٹن سلمان، DSR رينجرز اعظم نے مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں کے ہمراہ مرکزی جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا۔
وحدت نیوز(شکارپور)ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا و عزاداری روٹس پر کراس کے ریئرس کا کام اور صفائی ستھرائی،لائیٹنگ کے انتظامات کے حوالے سے وحدت یوتھ ونگ ڈویژن لاڑکانہ کے جنرل سیکرٹری مستنصر مہدی ابڑو وفد کے ہمراہ پاکستان پیپلز پارٹی کے منتخب ڈسٹرکٹ چیئرمین شکارپور سردار ذوالفقار علی کماریو سے ملاقات کی تحصیل گڑھی یاسین میں منعقد ہونے والی مجالس عزا و عزاداری جلوسوں کا شیڈول اور درپیش مسائل کو تحریری طور پر لیٹر دیا ۔
اس موقع پر ذوالفقار علی خان کماریو نے کہا کہ ماہ محرم الحرام تمام یوسیز کے چئیرمین صفائی ستھرائی اور لائیٹنگ کے انتظامات کو بہتر بنائیں گے جبکہ اس موقع پر صدر مجلس وحدت مسلمین تحصیل گڑھی یاسین سید نوید علی شاہ نقوی، جنرل سیکرٹری حسنين عباس جوادی، ناصر عباس بیہن، لکھمیر سومرو، سید وحید علی شاہ نقوی بھی ہمراہ تھے۔
وحدت نیوز (لندن) مجلس وحدت مسلمین برطانیہ اور جسٹس فار پیس کے زیر اہتمام پارہ چنار پر حکومتی سربراہی میں پاکستانی اور سرحد پار سے آئے ہوئے طالبان و دائش و لشکر جھنگوی کی طرف سے خون ریز جنگ چھیڑنے و محاصرے و حملے کے خلاف پاکستان ہائی کمیشن لندن پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
اس مظاہرے میں ایم ڈبلیو ایم کے رہنما جناب حجت الاسلام مولانا مشرف حسین الحسینی، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے صدر جناب حجت الاسلام مولانا ابرار حسین الحسینی، برطانیہ کے جید عالم جناب حجت الاسلام مولانا سید تقی جعفر رضوی۔ کرم پارہ چنار ویلفیئر سوسائٹی برطانیہ کے جناب شبیر حسین بنگش، ایم ڈبلیو ایم برطانیہ کے نائب صدر سید عامر عباس شاہ نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان سنی شیعہ نے مل کر بنایا ھے اور کئی دہائیوں سے سنی شیعہ کرم ایجنسی میں پارہ چنار میں مل کر رہتے ہیں۔ بعض شر پسند عناصر اور حکومتی اداروں میں چھپی کالی بھیڑوں کی وجہ سے فرقہ وارانہ فسادات پھیلا دیئے جاتے ھیں۔ عرصہ دراز سے پارہ چنار میں طوری بنگش شیعہ قبائل کا مینگل اہلسنت اور سرحد پار افغانستان سے آئے مہاجرین سے زمین کا تنازعہ چلا آ رہا ھے۔ کئی بار جرگے ھوئے اور شیعہ قبائل نے اپنے جائز ملکیت زمین کے حکومتی تصدیق شدہ کاغذات حکومتی کارندوں کی موجودگی میں ثبوت کے طور پر جرگے کو دیکھائے۔
ہر بار کئی سالوں سے اہل تشیع کو اپنے حقوق سے محروم کر دیا جاتا ھے اور زمین کے تنازعہ کی آڑ میں فرقہ وارانہ جنگ چاروں طرف سے پارہ چنار پر چھیڑ دی جاتی ھے ۔ اس کئی بار کی جنگ کے نتیجے میں اب تک 3 ہزار کے قریب افراد پارہ چنار میں شہید ہوئے ہیں اور اس مرتبہ کی جنگ میں 40 افراد ابھی تک شہید ھو چکے ہیں۔ مقررین نے پاکستان کی حکومت ، اسٹیبلشمنٹ اور عدلیہ سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو سزا دی جائے اور پارہ چنار اور پوری کرم ایجنسی کو تکفیری جنگجوؤں طالبان و دائش سے خالی کروایا جائے اور ان کے کمانڈر عید نظر کو گرفتار کر کے کرار واقعی سزا دی جائے کہ جس کے اشتعال انگیز تقاریر ثبوت کے طور پر سوشل میڈیا پر موجود ھے ۔ مقررین نے کل پاکستان میں اور خصوصی طور پر پارہ چنار میں مستقل بنیادوں پر امن قائم کرنے پر زور دیا۔ مقررین نے پارہ چنار کے مومنین کے حوصلے اور استقامت کو سراہا کہ واقعی پارہ چنار کے اہل تشیع نے جس جرآت و بہاری سے ان دہشتگردوں کا مقابلہ کیا ھے نہ صرف اپنا دفاع کیا بلکہ وطن عزیز پاکستان کا بھی دفاع کیا۔
مگر مقررین نے اس حساس موقع پر حکومت وقت اور پاکستان کے دفاع کی ذمہ دار افواج کی خاموشی پر سوال اٹھایا کہ آخر اس خون ریز جنگ کو کیوں نہ روکا گیا اور سرحد پار افغانستان سے دہشتگردوں کو حفاظتی باڑ توڑنے کے اجازت دی گئی اور پاکستانی فوجیوں کی موجودگی میں طالبان دہشتگرد کیوں بھاری ہتھیاروں کے پاکستان پر ان اہل تشیع علاقوں پر حملہ آور ھوئے ۔ مقررین نے آج کے امن معاہدے اور جنگ بندی کی حمایت کی اور حکومت پاکستان اور اسٹیبلشمنٹ پر زور دیا کہ پارہ چنار حساس علاقہ اس میں مستقل امن ھونا چاہیئے۔آخر میں برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کو ایمبیسی میں جا کر پیٹیشن بھی دی گئی۔
وحدت نیوز (لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کے صوبائی سیکرٹریٹ واقع شادمان لاہور میں عید مباہلہ کی مناسبت سے جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں وحدت یوتھ کے برادران کے علاوہ صوبائی سیکرٹریٹ کے اسٹاف نے شرکت کی ۔
تلاوت قرآن پاک کی سعادت مولانا سید شمس الحسن نے حاصل کی جبکہ برادر نصر عباس اور برادر حمادرضا نے اہل بیت علیہم السلام کی شان میں اپنا اپنا کلام سنایا ۔ مولانا ظہیر کربلائی اور علامہ سید علی اکبر کاظمی صوبائی صدر مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب نے خطاب کیا ۔آخر میں کاروان بہشت لاہور کی جانب سے عید مباہلہ کا کیک کاٹا گیا ۔
وحدت نیوز(کراچی)مجلس وحدت مسلمین شعبہ خواتین کی جانب سے نارتھ کراچی کالا اسکول جامع مسجد جعفریہ امامبارگاہ میں جشن عید مباہلہ کا انعقاد ہوا جس سے سابقہ مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل ایم ڈبلیو ایم شعبہ خواتین محترمہ ام البنین نے خطاب کیا۔
اس موقع پر محترمہ سلمی اور محترمہ معصومہ ممتاز نے جشن میں شریک بچوں سے سوالات پوچھے اور ان کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے جشن کا اختتام دعائے امام زمانہ عج سے کیا گیا۔
وحدت نیوز(مظفرگڑھ) مجلس وحدت مسلمین عزاداری ونگ جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے ضلع مظفرگڑھ کی تحصیل جتوئی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی صدر مجلس علمائے مکتب اہلیبیت علامہ قاضی نادر حسین علوی اور صوبائی جنرل سیکرٹری ایم ڈبلیو ایم عزاداری ونگ سردار عون رضا انجم ایڈووکیٹ ان کے ہمراہ تھے۔
صوبائی صدر انجینئر سخاوت علی سیال نے تحصیل جتوئی کے عزاداران امام حسین سے ملاقات کی اور محرم الحرام میں درپیش مسائل پر گفتگو کی۔ تحصیل بھر میں مجالس عزاء اور جلوس ہائے عزا درپیش مشکلات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ انجینئر سخاوت علی نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو برقرار ہمارا حسن ہے ہم اس ملک کے حقیقی وارث ہیں، سید الشہداء کی عزاداری ہمارا آئینی و قانونی حق ہے، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے عزاداروں کے ساتھ تعاون کرے۔
وحدت نیوز(ملتان)مجلس وحدت مسلمین ملتان کے ضلعی صدر علامہ وسیم عباس معصومی نے نجی مصروفیات کے باعث اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا، صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے استعفیٰ قبول کرتے ہوئے ضلع کو آرگنائزنگ کمیٹی کا درجہ دیدیا اور صوبائی سیکرٹری لیگل ونگ ایڈووکیٹ فہیم جعفر کو ضلعی آرگنائزر نامزد کردیا، صوبائی ترجمان عاطف حسین کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری پیغام کے مطابق ایڈووکیٹ فہیم جعفر اگلے تین مہینوں نے ضلع بھر میں یونٹ سازی کریں گے اور تین ماہ کے بعد ضلعی شوریٰ کا اجلاس کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ضلعی آرگنائزنگ کمیٹی میں تصور کاظمی، عاشق حسین اور سابق ضلعی صدر مرزاوجاہت علی شامل ہیں۔ اس سے قبل ضلع کی جانب سے مرزا وجاہت علی کو قائمقام ضلعی صدر نامزد کیا گیا تھا۔