The Latest

وحدت نیوز(وزیر آباد) مجلس وحدت مسلمین کی ایک اور کاوش وزیر آباد جامکے چھٹہ گاوں میں مومنین کرام کےدیرینہ مسائل کو حل کرلیا گیا ہے ۔ جامکے چٹھہ میں میزائل موٹر کی تنصیب سے پانی کی قلت دور ہوگئی مسجد کیلئے اراضی،فری ڈسپنسری اور تجہیز و تکفین کے منصوبہ جات کا آغازدکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے ایم ڈیبلیو ایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی کا اظہار خیال معاشرے کے بے سہارا اور محروم طبقوں کی خدمت کرنا مجلس وحدت مسلمین کی اولین ترجیحات میں سے ایک ہے۔

ان خیالات کا اظہار ایم ڈبلیوایم پنجاب کے سیکرٹری سیاسیات سید حسین زیدی نے ضلع گوجرانوالہ کے یونٹ جامکے چٹھہ سے کارکنا ن سے کیا۔انہوں نے جامکے چٹھہ میں پانی کی قلت دور کرنے کے لئے450 فٹ گہریں کنویں کی کھدائی اور میزائل موٹر کی تنصیب اور تکمیل سے اہلِ علاقہ کو دیگر مسائل حل کروانے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

سید حسین زیدی نے کہا کہ کنویں کی کھدائی سے اہلِ علاقہ بلاتفریق مستفید ہوں گے۔انہو ں نے مزید بتایا کہ جامکے چٹھہ میں مرکزی جامع مسجد القائم کی توسیع کے پیش نظر 2 مرلے  اراضی خریدی جس پہ اہلِ علاقہ شکرگزار ہیں۔ مسجد کے قریب فری ڈسپنسری کا منصوبہ بھی جلد پایہ تکمیل تک پہنچے گا۔مقامی علاقے وزیر آباد میں فوت شدگا ن کیلئے تجہیز و تکفین کے اموربھی ایم ڈبلیوایم کے صوبائی سیکریٹری سیاسیات اور انکی مخلص مخیرین کی ٹیم  کے تحت انجام دئیے جارہے ہیں۔سید حسین زیدی کا مزید کہنا تھا کہ دکھی انسانیت کی خدمت ہماری اولین ترجیح ہے۔ مفلس اور درد مندخاندانوں کے دکھوں پر مرہم کا کام کریں گے۔

وحدت نیوز(کوئٹہ)مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ نے ہزارہ قوم سے تعلق رکھنے والے افراد کی ٹارگٹ کلینگ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث عناصر کے خلاف جلد از جلد کارروائی کی جائے۔

کوئٹہ سے اپنے جاری کردہ بیان میں مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ کے صدر ارباب لیاقت علی ہزارہ نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کو لاء اینڈ آرڈر اور کوئٹہ کے حالات پر نظرثانی کی ضرورت ہے۔ دہشتگردانہ واقعات میں ملوث عناصر کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے مصروف علاقوں میں دن دھاڑے فائرنگ کرکے بے گناہ افراد کو شہید کرنے والے عناصر کا فرار ہوجانا ایک سوالیہ نشان ہے۔ ہمارے قتل عام میں ملوث عناصر کو ماضی میں بھی گرفتار نہیں کیا گیا۔ حالیہ واقعات اور شہادتوں پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی خاموشی برداشت نہیں کی جائے گی۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے بیان میں کوئٹہ میں چوبیس گھنٹوں کے دوران تین شیعہ پولیس اہلکاروں کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے اور شہداء کے لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، انسداد پولیو مہم کے دوران ڈیوٹی پر مامور دو ہزارہ برادری کے پولیس اہلکار سید مہدی اور شوکت حسین شہید ہوئے ہیں اور دوسری کاروائی اسپینی روڈ پر ہوئی جس میں پولیس اہلکار محمد جواد کو فائرنگ کرکے شہید کیا گیا ہے، خود کش دھماکوں کے ساتھ ہی ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ شروع ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پارہ چنار کے اساتذہ اور ہزارہ قبیلے کے پولیس اہلکاروں کو سکیورٹی خدشات کے باوجود تھریٹ والے علاقوں میں بھیجنا کئی سوالات کو جنم دیتا ہے، حکومت وقت بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں بڑھتے ہوئے دہشت گردی کے واقعات پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، حکومتی ٹولہ اپنے مفادات سمیٹنے میں مصروف ہے، ملک دشمن عناصر کی بزدلانہ کارروائیوں کو روکنے کے لیے ٹھوس اور نتیجہ خیز کاروائی ہی اس ناسور سے نجات کا واحد حل ہے، دونوں صوبوں میں دہشت گردی کے واقعات روز بروز بڑھ رہے ہیں، دہشتگردوں کا انکے سرپرستوں اور ٹھکانوں سمیت خاتمہ ملکی سالمیت کے لیے ناگزیر ہے، جن کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی گلگت بلتستان کونسل جناب محمّد ایوب شاہ کی زیر صدارت کونسل سیکریٹریٹ اسلام آباد میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں رکن جی بی کونسل و پولیٹیکل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان شیخ احمد علی نوری اور دیگر معزز ممبران کے علاوہ کونسل کے تمام ذمہ داروں نے شرکت کی میٹنگ کا آغاز تلاوت پاک سے ہوئی۔اجلاس میں باجوڑ دھماکہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور شہداءکے لیے فاتحہ خوانی کی۔

اجلاس میں گزشتہ میٹنگ کے فیصلہ جات کا جائزہ لیا حالیہ سیلاب کے متاثرین کی مدد کے لیے فوری فنڈ کا اجرا کرنے کے بعد علاقے کی تعمیر و ترقی کے لیے رول ادا کرنے کا عزم کا ارادہ کیا کیوں کہ اس وقت سیلاب متاثرین انتہائی مشکلات سے دو چار ہیں ۔سلاب زدہ علاقوں کے لیے جی ۔بی  کونسل سے اسپیشل پیکج کے تحت فنڈ مختص کر کے ایمرجنسی بنیادوں پر کام  کرنے پر زور دیا ۔ نیز ممبر ڈویلپمنٹ فنڈ کو جاری کرنے کے لیے فوری سمری بنانے کا فیصلہ ہوا تاکہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی کے لیے کام کیا جا سکے ۔

گلگت بلتستان ایک حساس علاقہ ہے وفاق کے عدم تعاون کی وجہ سے لوگوں کے احساس محرومی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ لہذا وفاق حکومت گلگت بلتستان کے عوام کی تعمیر و ترقی کے لیے بر پور کردار ادا کریں ۔اور گلگت بلتستان کونسل کو ہر وقت نظر انداز کرنے کا سلسلہ ختم کیا جائے ۔۔گلگت بلتستان کونسل  کی بلڈنگ بنانے کے لیے نقشہ اور اجازت نامہ کو بھی لینے کے لیے CDA کے ساتھ فوری رابطہ کرنے کا حکم دے دیا ۔

وحدت نیوز(لاہور)کربلا کے مظلوم پیاسوں کی یاد میں نو اور دس محرم الحرام کو مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے شعبہ ویلفیئر کی جانب شاہ عالم چوک لاہور میں دوروزہ سبیل کا اہتمام ۔ جس سے ہزاروں عزاداروں کے علاوہ عام لوگ بھی  مستفید ہوتے رہے ۔ اگرچہ  محرم الحرام کے پہلے عشرہ میں  مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے زیر اہتمام پورے لاہور کے 10 ٹاونز میں مجالس عزاء کا سلسلہ جاری رہا ۔اس کے علاوہ  ماتم داری کے جلوسوں میں بھی پیش پیش رہے ۔ شاہ عالم چوک لاہور کا کاروباری لحاظ  سے مصروف ترین چوک شمار ہے ۔

برادر رانا کاظم ضلعی نائب صدر مجلس وحدت مسلمین ضلع لاہور کے تعاون سے برادر نقی حیدر ضلعی سیکریٹری ویلفیئر(فلاح وبہبود) ضلع لاہور نے دوروزہ سبیل امام حسین (ع)  کے نام اہتمام کر کے انسانیت کی خدمت کی ۔ برادر نقی حیدر نے کہا کہ اربعین حسینی پر اور اگلے سال محرم الحرام میں بھی  ان شاءاللہ بڑے پیمانے پر سبیل کا انتظام کیا جائے گا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد) چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا سیل سے جاری اپنے بیان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ واپس لے، قیمتوں میں اضافہ مزید مہنگائی کا طوفان لائے گا، غریب عوام پہلے ہی شدید مہنگائی کے بوجھ تلے دبے ہوئے ہیں، ملک میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، آٹا، چاول، دال، گھی، تیل، گوشت اور سبزی سمیت روز مرہ استعمال کی کوئی شے بھی اب عوام کی دسترس میں نہیں رہی، مزدور کے لیے ایک وقت کی روٹی کا حصول مشکل ہو گیا ہے،بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کی نیندیں غارت کر دی ہیں، ، لوگ غربت کی وجہ سے خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہا امپورٹڈ حکومت کی پالیسیوں نے ملک کو بربادی کے دہانے پر لاکھڑا کیا ہے، نااہل حکمرانوں نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے، معاشی زبوں حالی کی بدولت ملک شدید ہیجانی کیفیت میں مبتلا ہے، لوگ مہنگائی کے باعث اپنا پیٹ کاٹ کر جی رہے ہیں، معاشرے میں گداگری سمیت کئی سماجی برائیاں سر اٹھا رہی ہیں، بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز نے عوام الناس کا جینا دوبھر کردیا ہے، مہنگائی کے ہاتھوں تنگ عوام اپنی ضروریات کی تکمیل کے لیے ہر جائز وناجائز ذرائع اپنا رہے ہیں، انسانی قدروں کی پامالی روز کا معمول بن چکا، آئی ایم ایف کی ڈیمانڈ بھی پٹرول، بجلی، کھاد مہنگی کرنا ہے، جبکہ لوٹ مار کرنے والے ان حکمرانوں کی عیاشیاں ختم ہی نہیں ہو رہیں، سالہاسال سے مخصوص اشرافیہ ملکی وسائل کو بے دردی سے لوٹ رہی ہے، معاشی ارسطوؤں نے اقتصادی نظام تباہ کر کے ملک آئی ایم ایف کے ہاتھوں گروی رکھ دیا، بھاری قرضوں کے حصول کی بدولت معاشی ترقی کے شادیانے بج رہے ہیں، لیکن عوام کی مشکلات کا کسی کو احساس نہیں۔

وحدت نیوز(لاہور) مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی  کی اپنے وفد کے ہمراہ لاہور میں مرکزی اور روائتی جلوس میں شرکت ۔ نماز ظہرین ادا کی  عززادار مومنین اور علامہ سید جواد موسوی (امام جماعت روز عاشورہ ،مرکزی جلوس ) سے ملاقاتین ۔

امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے دستہ امامیہ میں شرکت کی اور کافی دیر تک ماتمداری کرتے رہے ۔ لاہور کے مرکزی جلوس عاشورہ محرام الحرام میں ماتمی سالار نوحہ خوان اور عزادار علامہ سید احمد اقبال رضوی کو اپنے درمیان دیکھ بے حد حوصلہ مند دیکھائی دیئے اور حضرت امام عالی مقام اور ان کے باوفا جانثار اصحاب کی قربانیوں پر علامہ صاحب کو پرسہ دیتے رہے ۔

 علامہ سید احمد اقبال رضوی نے اپنے وفد جس میں سید اسد عباس نقوی مکزی سیکرٹری سیاسیات،ظہیر کربلائی صوبائی آفس سیکرٹری ، علامہ ارشد حسین روندو، ودیگران شامل تھے نے برادر رانا کاظم کے گھر پر فاقہ شکنی کی اور نیاز امام کی میزبانی میں شریک ہوئے ۔

وحدت نیوز(لاہور)سید حسن رضا کاظمی صوبائی جنرل سیکریٹری مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ پنجاب کی خصوصی دعوت پر علامہ سید احمد اقبال رضوی وائس چیئرمین مجلس وحدت مسلمین پاکستان اپنے وفد کے معزز اراکین سید اسد عباس نقوی مرکزی سیکریٹری سیاسیات ،سید آغا حسین شاہ زیدی صوبائی سیکریٹری سیاسیات ، برادر رانا کاظم کے ہمراہ امامیہ کالونی میں شب عاشور جلوس عزاء تشریف لائے ۔ کافی دیر تک وہ عزاداروں ، ماتمیوں اور امامیہ کالونی کے بانیان مجالس و جلوس کے ہمراہ رہے اور ماتم داری کرتے رہے ۔

عزاداروں نے علامہ صاحب اپنے درمیان پا کر اطمینان کا احساس کیا ۔ اور علامہ صاحب کی خدمت میں  شہدائے کربلا کے حضور پرسہ و تعزیت پیش کرتے رہے ۔ علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا کہ اے عزادران حسینی آپ کے پاکیزہ جذبوں کو سلام ۔علامہ سید احمد اقبال رضوی نے شیعہ امامیہ بورڈ رجسٹرڈ کے رہنما علامہ وقارالحسنین نقوی سے ملاقات کی آخر میں علامہ صاحب سید حسن رضا کاظمی کے گھر پر تشریف لے گئے جہاں علاقے کی معروف اور معزز شخصیات کے لئے نیاز و لنگر حسینی کا اہتمام کیا گیا تھا ۔

وحدت نیوز(اسلام آباد)مسجد حضرت زہرا علی پور اسلام آباد میں منعقدہ عشرہ محرم کی مجالس سے خطاب کرتے ہوئے نوجوان عالم دین علامہ شیخ محمد جان حیدری نے فرمایا۔عصر حاضر میں نئی نسل خصوصا تعلیمی اداروں میں نسل نو مغربی تہذیب کی یلغار میں ہے پورے ملک میں پری پلان مغربی اقدار کو پروموٹ کیا جارہاہے۔کارٹون،ٹی وی ڈرامے،ٹاک شوز،پیکنک،کلچرل شو،کلچرل فیسٹول یہ سب اسی تہذیب کو مسلط کرنی کی سازش ہے۔اسلام دنیا میں سب سے زیادہ ترقی پسند اور ماڈرن دین ہے لیکن حدود اور قیود میں رہتے ہوئے۔امام خمینی رہ نے گورباچوف سے کہاتھا کہ روسی نظام کا طلسم بہت جلد ٹوٹ جائے گا۔سو ٹوٹ گیا۔آج دنیا میں سکولرزم کمیونزم سوشلزم ، کپٹلزم اور خصوصا مارکسزم کے نظام نے خاندانی زندگی کو تباہ کیاہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آج بے پدر نسل کی برمار ہے یورپ میں ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں شرح طلاق دنیا کی کسی بھی ریاست کی نسبت سب سے زیادہ ہے فحاشیت اور عریانیت کے نتیجہ میں پیدا ہونے والے بچے بھی بہت زیادہ ہیں۔لہذا تعلیمی اداروں میں سٹوڈنٹس کو متوجہ ہونے کی ضرورت ہے اور اس شیطانی نظام کا مقابلہ کرناہے۔امام حسین علیہ السلام کا قیام اسی بے راہ روی پر مشتمل تہذیب کا مقابلہ کرناتھا۔ماڈرن جاھلانہ نظام تہذیب عصر حاضر کی یزیدیت ہے اس تہذیب کے کھوکھلے خاندانی نظام کے نتیجہ میں معاشرہ میں ابن زیاد اور یزید پیدا ہوتے ہیں لہذا ہر دور کے یزید سے مقابلہ کا نام کربلا ہے۔

وحدت نیوز(پشاور)مجلس وحدت مسلمین صوبہ خیبر پختونخواہ کے جنرل سیکریٹری شبیر حسین ساجدی نے کہا ہے کہ خار باجوڑ میں جمعیت علمائے اسلام کے کنوینشن پر دھماکے کی پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اللہ تعالیٰ جانبحق افراد کے لواحقین کو صبر جمیل اور زخمیوں کو شفاء نصیب کرے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین جانبحق اور زخمیوں کے غم میں برابر کی شریک ہے، آئی جی سے گزارش ہے کہ صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کے خلاف عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی سیاسی جماعت یا عوام کے خلاف دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں، دہشتگردوں کو ملک کے اندر کچلے بغیر امن و سکون اور تعمیر و ترقی ممکن نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریاست کو اس حوالے سے سنجیدہ اقدامات اٹھانے ہونگے، دہشتگردوں کیخلاف روایتی اور غیر سنجیدہ آپریشن اور اقدامات سے دیر پا امن قائم کرنا ممکن نہیں۔ پی ڈی ایم اور اسٹیبلیشمنٹ جاتے جاتے ملک پر یہی ایک رحم کرے کہ دہشت گردوں کو گود سے اتار کر سختی سے نمٹنے کیلئے اقدات کریں کیونکہ دہشتگرد کسی شخصیت، پارٹی، گروہ، فرقے یا ملک کے دوست اور خیر خواہ نہیں ہوسکتے، جوکہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان بہتر جانتے ہیں۔

مجلس وحدت مسلمین پاکستان

مجلس وحدت مسلمین پاکستان ایک سیاسی و مذہبی جماعت ہے جسکا اولین مقصد دین کا احیاء اور مملکت خدادادِ پاکستان کی سالمیت اور استحکام کے لیے عملی کوشش کرنا ہے، اسلامی حکومت کے قیام کے لیے عملی جدوجہد، مختلف ادیان، مذاہب و مسالک کے مابین روابط اور ہم آہنگی کا فروغ، تعلیمات ِقرآن اور محمد وآل محمدعلیہم السلام کی روشنی میں امام حسین علیہ السلام کے ذکر و افکارکا فروغ اوراس کاتحفظ اورامر با لمعروف اور نہی عن المنکرکا احیاء ہمارا نصب العین ہے 


MWM Pakistan Flag

We use cookies to improve our website. Cookies used for the essential operation of this site have already been set. For more information visit our Cookie policy. I accept cookies from this site. Agree